Official NCERT Book for Class 9 Urdu: Chapter 14 Aaghaz-e-Dastan Sehr-ul-Bayan
Review the NCERT Class 9 Urdu Jamna Chapter 14 Aaghaz-e-Dastan Sehr-ul-Bayan PDF Download designed for Class 9 Urdu students. Published under the latest NCERT guidelines for 2026-27, this chapter-wise resource supports daily study and targeted revision.
Chapter-wise Study Material: Chapter 14 Aaghaz-e-Dastan Sehr-ul-Bayan
Navigate directly to the Chapter 14 Aaghaz-e-Dastan Sehr-ul-Bayan section using the digital viewer below. Organizing your study sessions chapter-by-chapter allows for seamless offline review. Be sure to utilize the accompanying NCERT Solutions to verify your textbook answers.
مثنوی
مثنوی اردو شاعری کی ایک قدیم بیانیہ صنف ہے جس میں کوئی قصہ، کہانی یا واقعہ نظم کیا جاتا ہے۔ اس کے ہر شعر کے دونوں مصرعے ہم قافیہ اور ہر شعر کا قافیہ مختلف ہوتا ہے۔ ردیف کا استعمال نسبتاً کم ہوتا ہے۔ مثنوی میں اشعار کی تعداد مقرر نہیں ہے۔ اردو میں طویل اور مختصر مثنویاں لکھی گئی ہیں۔ طویل مثنویوں میں عام طور پر یہ اجزا ملتے ہیں: حمد و مناجات، نعت، منقبت، حاکمِ وقت کی مدح، اپنی شاعری کی تعریف، مثنوی لکھنے کا سبب، قصہ یا واقعہ اور خاتمہ۔
مثنوی میں موضوع کی کوئی قید نہیں ہے۔ اس میں محبت کی کہانیاں، جنگ اور مہم جوئی کے واقعات، داستان، کسی معاشرے کے احوال اور ناصحانہ مضامین بھی بیان ہوئے ہیں۔ اردو کی قدیم مثنویوں میں زیادہ تر عشقیہ قصے اور مذہبی و اخلاقی مضامین نظم کیے گئے ہیں۔ جن میں نثری خصوصیات موجود ہیں یعنی قصے کے اندر ایک اور قصہ، مثالی کردار اور فوق الفطری عناصر وغیرہ۔
اردو کی قدیم مثنویاں دکن میں لکھی گئیں جن میں داستانیں نظم کی گئی ہیں۔ ان میں قطب مشتری، پھول بن اور علی نامہ قابلِ ذکر ہیں۔ میر تقی میرؔ نے کئی مثنویاں لکھیں۔ اردو کی مشہور مثنویوں میں میر حسن کی 'سحر البیان'، دیا شنکر نسیم کی 'گلزارِ نسیم' اور مرزا شوق کی مثنوی 'زہرِ عشق' خاص اہمیت رکھتی ہیں۔ یہ مثنویاں آج بھی مقبول ہیں اور اردو میں کلاسیکیت کا درجہ رکھتی ہیں۔
استاد کا نوٹ
الف) مثنوی کی پہچان: ہر شعر کے دونوں مصرعے ہم قافیہ ہوتے ہیں اور ہر شعر کا قافیہ بدل جاتا ہے؛ غزل میں ایسا نہیں ہوتا۔
ب) اردو کی تین مشہور مثنویاں یاد رکھیے: 'سحر البیان' (میر حسن)، 'گلزارِ نسیم' (دیا شنکر نسیم) اور 'زہرِ عشق' (مرزا شوق)۔
ج) دکن کی قدیم مثنویاں: قطب مشتری، پھول بن اور علی نامہ۔
میر حسن (1740 - 1786)
میر غلام حسن کا تعلق دہلی کے ایک ایسے علمی اور ادبی خاندان سے تھا جہاں شاعری خصوصاً مرثیہ نگاری کی روایت بہت قدیم تھی۔ میر حسنؔ کے والد میر غلام حسین ضاحکؔ اردو کے مشہور مرثیہ گو شاعر تھے۔ دہلی کے سیاسی حالات جب خراب ہوئے تو میر حسن اپنے والد میر ضاحک کے ساتھ فیض آباد آگئے۔ جب نواب آصف الدولہ نے لکھنؤ آباد کیا تو میر حسن بھی لکھنؤ آگئے۔ میر حسن کے بیٹے میر خلیقؔ اور ان کے پوتے میر انیسؔ نے اردو شاعری میں مرثیہ گوئی کی نئی راہیں نکالیں۔
میر حسن نے شاعری کی ابتدا غزل سے کی۔ خاندانی روایت کی پیروی کرتے ہوئے کئی مرثیے بھی لکھے لیکن اصل شہرت انھیں مثنوی 'سحر البیان' سے حاصل ہوئی۔ اس مثنوی میں شہزادہ بے نظیر اور شہزادی بدرِ منیر کی داستان منظوم کی گئی ہے۔
منظر نگاری، واقعہ نگاری اور کردار نگاری کو دل چسپ اور متحرک شکل میں پیش کرنے اور کہانی کو مربوط طریقے سے بیان کرنے میں میر حسنؔ کو خاص مہارت حاصل تھی۔ ان کی مثنوی 'سحر البیان' مختلف اشیا اور مظاہر کے ذکر سے پُر ہے۔ یہی سبب ہے کہ اس مثنوی کی کہانی اگرچہ بالکل خیالی ہے تاہم اس کے واقعات اور کردار جیتے جاگتے اور ہماری دنیا سے ماخوذ معلوم ہوتے ہیں۔
سبق 14: آغازِ داستاں
کسی شہر میں تھا کوئی بادشاہ
کہ تھا وہ شہنشاہِ گیتی پناہ
بہت حشمت و جاہ و مال و مَنال
بہت فوج سے اپنی فرخندہ حال
کئی بادشاہ اس کو دیتے تھے باج
خطا اور خُتَن سے وہ لیتا خَراج
کوئی دیکھتا آکے جب اس کی فوج
تو کہتا کہ ہے بحرِ ہستی کی موج
[تصویر: دربار میں تخت پر اداس بیٹھا بادشاہ اور درباری، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
استاد کا نوٹ
الف) ان اشعار میں مثنوی کی پہچان دیکھیے: ہر شعر کے دونوں مصرعے ہم قافیہ ہیں، جیسے بادشاہ / پناہ اور باج / خراج۔
ب) 'باج' اور 'خراج' دونوں وہ رقم ہیں جو کمزور حکمران طاقتور بادشاہ کو ادا کرتے تھے۔
ج) میر حسن کی خاندانی ترتیب یاد رکھیے: والد میر ضاحکؔ، بیٹے میر خلیقؔ اور پوتے میر انیسؔ۔
NCERT Book for Class 9 Urdu Chapter 14 Aaghaz-e-Dastan Sehr-ul-Bayan
Class 9 Urdu Chapter 14 Aaghaz-e-Dastan Sehr-ul-Bayan Official E-Book
Secure your copy of the NCERT Textbook for Class 9 Urdu Chapter 14 Aaghaz-e-Dastan Sehr-ul-Bayan. Widely adopted across educational institutions, final question papers map directly to the framework outlined in this chapter.
English Medium NCERT Textbooks for Class 9
Explore our exhaustive library of NCERT books in English Medium spanning all subjects in Class 9. Every chapter features comprehensive explanations followed by extensive end-of-chapter exercises.
Additional Study Resources for Class 9 Urdu
The Class 9 Urdu Chapter 14 Aaghaz-e-Dastan Sehr-ul-Bayan text is carefully engineered to build rock-solid foundational concepts. For an enriched academic journey, learners should pair this with our online NCERT Solutions and revision notes.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 9 Urdu Jamna Chapter 14 Aaghaz-e-Dastan Sehr-ul-Bayan PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 9 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 9 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 9 Urdu Jamna Chapter 14 Aaghaz-e-Dastan Sehr-ul-Bayan PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.