Download NCERT Class 9 Urdu Textbooks
Access the official NCERT textbook for Class 9 Urdu, updated for the 2026-27 academic session. This digital resource provides the foundational knowledge required for exam success and conceptual clarity.
Access Chapter 15 Qitaat Zehan Ka Koi Noor Paash Khayal for Class 9 Urdu
Access the complete PDF for Chapter 15 Qitaat Zehan Ka Koi Noor Paash Khayal below. This focused excerpt allows students to isolate specific topics for thorough review. Cross-reference your textbook exercises with our detailed NCERT Solutions for Class 9 Urdu.
قطعہ
قطعہ کے لغوی معنی کسی چیز کے حصے یا ٹکڑے کے ہیں۔ شعری اصطلاح میں قطعہ ایسی نظم کو کہتے ہیں جس میں کسی مضمون کا مسلسل بیان ہو۔ اس کے لیے کوئی بحر مخصوص نہیں ہے۔ اس میں کسی خیال یا تجربے کو پوری شدت اور وحدتِ تاثر کے ساتھ بیان کیا جاتا ہے۔ قطعہ عام طور پر چار مصرعوں کی نظم ہوتی ہے۔ اس میں دو سے زیادہ اشعار بھی ہو سکتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ اس کے پہلے دونوں مصرعے ہم قافیہ ہوں۔
کلاسیکی شاعروں کے یہاں قطعہ عموماً غزل کے اشعار میں ملتا ہے۔ غزل کے ایسے دو یا دو سے زیادہ اشعار جن میں کوئی مضمون یا خیال تسلسل کے ساتھ پیش کیا جائے، انھیں 'قطعہ بند' اشعار کہتے ہیں۔ قطعہ بند اشعار کی اس روایت کو بعد کے شعرا نے مزید وسعت دی اور اسے ایک علاحدہ صنف کا مقام عطا کیا۔
غزل کے اشعار کے درمیان قطعہ گوئی کی روایت قدیم زمانے سے چلی آتی ہے۔ البتہ ایک علاحدہ صنف کے طور پر اسے استحکام عطا کرنے والوں میں وحید الدین سلیم اور اختر انصاری کے نام نمایاں ہیں۔ بعد میں احمد ندیم قاسمی اور نریش کمار شادؔ نے قطعہ گوئی کے فن کو فروغ دیا۔
قطعے میں عام طور پر چار مصرعے ہوتے ہیں اور رباعی بھی چار مصرعوں کی ایک نظم ہوتی ہے۔ لیکن دونوں میں فرق یہ ہے کہ رباعی کے لیے بحرِ ہزج کے کچھ خاص اوزان مخصوص ہیں جب کہ قطعہ غزل کی طرح ہر بحر میں کہا جا سکتا ہے۔
استاد کا نوٹ
الف) قطعہ اور رباعی دونوں عموماً چار مصرعوں کے ہوتے ہیں؛ فرق یہ ہے کہ رباعی بحرِ ہزج کے خاص اوزان میں ہوتی ہے اور قطعہ کسی بھی بحر میں۔
ب) غزل کے وہ اشعار جن میں ایک ہی مضمون تسلسل سے چلے 'قطعہ بند' اشعار کہلاتے ہیں۔
ج) قطعہ کو الگ صنف بنانے والوں میں وحید الدین سلیم اور اختر انصاری کے نام یاد رکھیے۔
نریش کمار شاد (1927 - 1969)
نریش کمار شادؔ کی پیدائش ہوشیار پور میں ہوئی۔ شاعری کے لیے انھوں نے شادؔ تخلص اختیار کیا۔ ان کے والد شاعر اور صحافی تھے۔ گھر کا ماحول علمی و ادبی تھا۔ کم عمری میں ہی شعر کہنا شروع کر دیا۔ والد کی اصلاح اور حوصلہ افزائی نے ان کی اسی طبیعت کو جلا بخشی۔ شادؔ نے ہوشیار پور سے ابتدائی اور ثانوی تعلیم حاصل کی۔ کچھ عرصے ملازمت کے سلسلے میں راولپنڈی اور جالندھر میں رہے۔ بعد میں ملازمت ترک کر کے لاہور چلے گئے اور ماہنامہ 'شالیمار' کے مدیر بن گئے۔ تقسیمِ ملک کے بعد وہ کانپور آگئے۔ کانپور سے شائع ہونے والے 'چندن' اور بعد میں دہلی سے شائع ہونے والے رسالے 'راہی' کی ادارت کے فرائض بھی انجام دیے۔
شادؔ شاعری میں جوشؔ ملسیانی کے شاگرد تھے جو خود داغؔ دہلوی کے شاگرد تھے۔ یہی وجہ ہے کہ شادؔ کی زبان میں دہلوی رنگ نمایاں ہے۔
شادؔ نے غزل، قطعات اور رباعیات لکھی ہیں لیکن بنیادی طور پر ان کی شہرت قطعہ اور رباعی کی وجہ سے ہے۔ انھوں نے اپنے قطعات میں عموماً پند و نصح اور اخلاقیات کے مضامین بیان کیے ہیں۔ شادؔ کے شعری مجموعوں میں 'دستک، قاشیں، فریاد، آیاتِ جنوں، سنگم، شاد نامہ' وغیرہ شامل ہیں۔ اُن کا ایک اور وقیع کارنامہ حافظ شیرازی کے فارسی کلام کا اردو ترجمہ ہے جو 'دو آتشہ' کے نام سے شائع ہوا۔
سبق 15: قطعات
(1)
ذہن کا کوئی نور پاش خیال
جب تک اعمال میں نہیں ڈھلتا
زندگی کے بجھے ہوئے دل میں
آگہی کا دیا نہیں جلتا
(2)
ایک شاعر کی آنکھ جب چاہے
حسنِ فطرت کو تول سکتی ہے
دیکھ سکتی ہے نکہتِ گل کو
چاند، تاروں سے بول سکتی ہے
[تصویر: چاندنی رات میں درختوں اور سبزے کا منظر، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
استاد کا نوٹ
الف) دونوں قطعات میں دوسرا اور چوتھا مصرع ہم قافیہ ہیں (ڈھلتا / جلتا، تول / بول)؛ پہلے دو مصرعوں کا ہم قافیہ ہونا ضروری نہیں۔
ب) 'نور پاش' کا مطلب ہے روشنی پھیلانے والا اور 'آگہی' یعنی شعور، سمجھ۔
ج) شادؔ کی استادی کی کڑی یاد رکھیے: شادؔ، جوشؔ ملسیانی کے شاگرد اور جوشؔ، داغؔ دہلوی کے شاگرد تھے۔
Official NCERT Textbook PDF: Class 9 Urdu Chapter 15 Qitaat Zehan Ka Koi Noor Paash Khayal
Class 9 Urdu Chapter 15 Qitaat Zehan Ka Koi Noor Paash Khayal Official E-Book
Access the official NCERT Textbook for Class 9 Urdu Chapter 15 Qitaat Zehan Ka Koi Noor Paash Khayal, updated for the current academic session. Recognized as the core reading material across schools nationwide, board evaluations rely entirely on this syllabus.
English Medium NCERT Textbooks for Class 9
Browse our comprehensive suite of NCERT books in English Medium designed for Class 9 students, offering clear conceptual breakdowns and concluding practice problems.
Additional Study Resources for Class 9 Urdu
Built to foster deep conceptual mastery, this manual serves as an ideal study tool. Complement your textbook reading by exploring our professional NCERT Solutions and revision notes online.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 9 Urdu Jamna Chapter 15 Qitaat Zehan Ka Koi Noor Paash Khayal PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 9 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 9 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 9 Urdu Jamna Chapter 15 Qitaat Zehan Ka Koi Noor Paash Khayal PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.