Class 9 Urdu Chapter 12 Etemaad: NCERT Study Material
Explore the complete NCERT textbook for Class 9 Urdu. Tailored for the 2026-27 curriculum, this resource breaks down complex topics to help students prepare effectively for school examinations.
Read and Download Chapter 12 Etemaad
Access the complete PDF for Chapter 12 Etemaad below. This focused excerpt allows students to isolate specific topics for thorough review. Cross-reference your textbook exercises with our detailed NCERT Solutions for Class 9 Urdu.
اختر الایمان (1915 - 1996)
اختر الایمان نجیب آباد، ضلع بجنور میں پیدا ہوئے۔ ان کی ابتدائی تعلیم مختلف گاؤں اور قصبوں کے مدرسوں اور اسکولوں میں ہوئی۔ انھوں نے میٹرک فتح پوری اسکول دہلی سے پاس کیا۔ میٹرک کے بعد اینگلو عربک کالج (موجودہ ذاکر حسین، دلّی کالج) سے بی اے کی تعلیم حاصل کی۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایم اے اردو میں داخلہ لیا مگر اسے مکمل نہ کر سکے، میرٹھ چلے گئے۔ کچھ دنوں تک قیام کے بعد دہلی آگئے اور کچھ عرصہ محکمہ سپلائی میں کام کیا۔ کچھ وقت بعد ان کا آل انڈیا ریڈیو میں تقرر ہو گیا لیکن جلد ہی پونے چلے گئے۔ وہاں سے ممبئی آگئے، یہاں انھوں نے فلموں کے منظر نامے اور مکالمے لکھے۔ ان کی لکھی ہوئی بعض فلمیں بہت مقبول ہوئیں۔
اختر الایمان کا شمار اردو کے بڑے اہم اور ممتاز نظم گو شعرا میں ہوتا ہے۔ وہ ایک انفرادی لب و لہجے اور زبان کے مخصوص آہنگ کی وجہ سے اپنی الگ شناخت رکھتے ہیں۔ ان کا ایک خاص وصف ڈرامائی پہلو ہے۔ 'گرداب'، 'تاریک سیارہ'، 'آب جو'، 'یادیں'، 'بنتِ لمحات' اور 'نیا آہنگ' ان کے شعری مجموعے ہیں۔ 'سرو ساماں' کے نام سے ان کی کلیات 1984 میں منظرِ عام پر آئی۔ 'اس آباد خرابے میں' ان کی خودنوشت سوانح ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے چند ادبی مضامین بھی لکھے ہیں۔ اختر الایمان کو ان کے شعری مجموعے 'یادیں' کے لیے 1962 میں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ انھیں اقبال سمّان اور دوسرے مختلف انعامات و اعزازات سے بھی سرفراز کیا گیا ہے۔
استاد کا نوٹ
الف) اختر الایمان نظم کے شاعر ہیں؛ ان کی شاعری کی خاص پہچان ڈرامائی پہلو ہے۔
ب) 'سرو ساماں' ان کی کلیات (1984) ہے اور 'اس آباد خرابے میں' ان کی خودنوشت سوانح؛ دونوں کو الگ یاد رکھیے۔
ج) ساہتیہ اکادمی ایوارڈ انھیں مجموعے 'یادیں' پر 1962 میں ملا۔
سبق 12: اعتماد
بولی خود سر ہَوا ایک ذرّہ ہے تو
یوں اُڑا دوں گی میں، موجِ دریا بڑھی
بولی میرے لیے ایک تنکا ہے تو
یوں بہا دوں گی میں، آتشِ تُند کی
اک لَپٹ نے کہا میں جلا ڈالوں گی
اور زمیں نے کہا میں نِگل جاؤں گی
میں نے چہرے سے اپنے اُلٹ دی نقاب
اور ہنس کر کہا، میں سلیمان ہوں
ابنِ آدم ہوں میں، یعنی انسان ہوں
- اختر الایمان
استاد کا نوٹ
الف) نظم میں چار قوتیں انسان کو ڈراتی ہیں: ہَوا، موجِ دریا، آتشِ تُند کی لَپٹ اور زمین؛ انھیں ترتیب سے پہچانیے۔
ب) 'آتشِ تُند' کا مطلب ہے تیز آگ اور 'لَپٹ' یعنی شعلہ۔
ج) اس نظم میں ردیف اور قافیے کی پابندی نہیں ہے؛ یہ نظمِ معرّا کی مثال ہے۔
Official NCERT Textbook PDF: Class 9 Urdu Chapter 12 Etemaad
Class 9 Urdu Chapter 12 Etemaad Official E-Book
Secure your copy of the NCERT Textbook for Class 9 Urdu Chapter 12 Etemaad. Widely adopted across educational institutions, final question papers map directly to the framework outlined in this chapter.
English Medium NCERT Textbooks for Class 9
Browse our comprehensive suite of NCERT books in English Medium designed for Class 9 students, offering clear conceptual breakdowns and concluding practice problems.
Additional Study Resources for Class 9 Urdu
The Class 9 Urdu Chapter 12 Etemaad text is carefully engineered to build rock-solid foundational concepts. For an enriched academic journey, learners should pair this with our online NCERT Solutions and revision notes.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 9 Urdu Jamna Chapter 12 Etemaad PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 9 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 9 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 9 Urdu Jamna Chapter 12 Etemaad PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.