Class 9 Urdu Chapter 07 Jag Mein Aakar Idhar Udhar Dekha: NCERT Study Material
Access the official NCERT textbook for Class 9 Urdu, updated for the 2026-27 academic session. This digital resource provides the foundational knowledge required for exam success and conceptual clarity.
Read and Download Chapter 07 Jag Mein Aakar Idhar Udhar Dekha
Navigate directly to the Chapter 07 Jag Mein Aakar Idhar Udhar Dekha section using the digital viewer below. Organizing your study sessions chapter-by-chapter allows for seamless offline review. Be sure to utilize the accompanying NCERT Solutions to verify your textbook answers.
غزل
غزل اردو شاعری کی ایک مقبول صنفِ سخن ہے۔ اس کا دائرہ خاصا وسیع ہے، جس میں تصوف، حسن و عشق، فلسفہ و حکمت اور حیات و کائنات کے جملہ مسائل کے علاوہ سماجی، سیاسی، تہذیبی اور نفسیاتی مضامین وغیرہ بیان کیے جاتے ہیں۔ غزل میں نغمگی اور ترنم کا عنصر بھی پایا جاتا ہے۔
غزل کے پہلے شعر کو 'مطلع' کہتے ہیں۔ مطلع کے دونوں مصرعے ہم قافیہ اور ہم ردیف ہوتے ہیں۔ بقیہ اشعار کے دوسرے مصرعے میں قافیہ کی پابندی کی جاتی ہے۔ غزل میں قافیے کے بعد ردیف ہوتی ہے۔ کئی شاعروں نے ایسی غزلیں بھی کہی ہیں جن میں ردیف کی پابندی نہیں ہے۔ غزل میں مطلع کے بعد آنے والے شعر کو 'حسنِ مطلع' کہتے ہیں۔ غزل کا آخری شعر جس میں عام طور پر شاعر اپنا تخلص استعمال کرتا ہے 'مقطع' کہلاتا ہے۔ غزل کے تمام اشعار کا ایک بحر میں ہونا ضروری ہے۔ غزل کا ہر شعر موضوع و مضمون کے لحاظ سے اپنے آپ میں مکمل ہوتا ہے، اس لیے شاعر کو صرف دو ہی مصرعوں میں پوری بات کہنی ہوتی ہے۔ چوں کہ تفصیل سے گریز کیا جاتا ہے اس لیے اس میں اشارے، کنایہ، تشبیہ و استعارے اور علامتیں زیادہ استعمال کی جاتی ہیں۔ غزل میں عموماً پانچ یا سات اشعار ہوتے ہیں ان کی تعداد زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ غزل کے سب سے اچھے شعر کو 'بیت الغزل'، 'شاہ بیت' یا 'حاصلِ غزل' بھی کہتے ہیں۔
اردو میں ولیؔ دکنی، خواجہ میر دردؔ، میر تقی میرؔ، خواجہ حیدر علی آتشؔ، امام بخش ناسخؔ، انشاء اللہ خاں انشاؔ، شیخ غلام ہمدانی مصحفیؔ، شیخ ابراہیم ذوقؔ، مرزا غالبؔ، مومن خاں مومنؔ، نواب مرزا خاں داغؔ، حسرتؔ موہانی، جگرؔ مراد آبادی، فراقؔ گورکھپوری، مجروحؔ سلطان پوری، فیض احمد فیضؔ، ناصر کاظمیؔ اور شہریارؔ وغیرہ غزل کے نمائندہ شعرا ہیں۔
استاد کا نوٹ
الف) غزل کے اشعار کے نام ترتیب سے یاد رکھیے: پہلا شعر مطلع، اس کے بعد حسنِ مطلع، اور آخری شعر جس میں تخلص ہو مقطع۔
ب) قافیہ اور ردیف میں فرق سمجھیے: ردیف ہمیشہ قافیے کے بعد آتی ہے اور ہر شعر میں ایک جیسی رہتی ہے۔
ج) غزل کے سب سے اچھے شعر کے تین نام ہیں: بیت الغزل، شاہ بیت اور حاصلِ غزل۔
خواجہ میر درد (1720 - 1785)
خواجہ میر درد کی پیدائش دہلی میں ہوئی۔ اُن کا نام خواجہ میر اور دردؔ تخلص تھا۔ میر دردؔ کا خاندان دہلی میں جادۂ تصوف پر فائز تھا۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم اپنے والد خواجہ میر عندلیبؔ سے حاصل کی۔ وہ خود بھی مشہور شاعر تھے اس لیے دردؔ کو شاعری کا ذوق ورثے میں ملا۔ طبیعت میں سادگی اور قناعت پسندی تھی۔ یہی سبب ہے کہ دلّی کے حالات خراب ہونے پر بیشتر شاعروں نے دوسری ریاستوں کا رخ کیا لیکن میر دردؔ نے دلّی سے باہر جانا گوارا نہ کیا۔
خواجہ میر دردؔ کے کلام میں تصوف کا رنگ نمایاں ہے۔ وہ تصوف کے باریک نکات اور نازک سے نازک خیال کو نہایت خوبی سے ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے اردو شاعری میں تصوف کی روایت کو سب سے زیادہ فروغ دیا اور فکری بنیاد فراہم کی۔ ان کی تصانیف میں فارسی اور اردو دیوان کے علاوہ 'علم الکتاب، واردات، اسرار الصلوٰۃ، نالۂ درد، آہِ سرد اور دردِ دل' وغیرہ شامل ہیں۔ ان کے اردو دیوان میں تقریباً پندرہ سو اشعار ہیں۔ میر دردؔ کے کلام میں سادگی اور روانی کے ساتھ پاکیزگی اور گہرائی پائی جاتی ہے۔ انھوں نے چھوٹی بحروں میں عمدہ غزلیں کہی ہیں۔
سبق 7: غزل
جگ میں آکر اِدھر اُدھر دیکھا
تو ہی آیا نظر جِدھر دیکھا
جان سے ہو گئے بدن خالی
جس طرف تو نے آنکھ بھر دیکھا
نالہ، فریاد، آہ اور زاری
آپ سے ہو سکا سو کر دیکھا
اُن لبوں نے نہ کی مسیحائی
ہم نے سو سو طرح سے مر دیکھا
زور عاشق مزاج ہے کوئی
دردؔ کو، قصّہ مختصر دیکھا
- خواجہ میر دردؔ
استاد کا نوٹ
الف) اس غزل کی ردیف 'دیکھا' ہے اور قافیے اِدھر، جِدھر، بھر، کر، مر اور مختصر ہیں؛ ردیف ہر شعر کے آخر میں دہرائی گئی ہے۔
ب) آخری شعر میں شاعر کا تخلص 'دردؔ' آیا ہے، اس لیے یہ مقطع ہے۔
ج) پہلے شعر کے دونوں مصرعے 'دیکھا' پر ختم ہوتے ہیں؛ یہی مطلع کی پہچان ہے۔
Chapter 07 Jag Mein Aakar Idhar Udhar Dekha Digital Textbook & Resources for Class 9 Urdu
Class 9 Urdu Chapter 07 Jag Mein Aakar Idhar Udhar Dekha Official E-Book
Download the certified NCERT Textbook for Class 9 Urdu Chapter 07 Jag Mein Aakar Idhar Udhar Dekha. Educational authorities and instructors recommend this e-textbook as the foundational reference for all terminal tests and school assessments.
English Medium NCERT Textbooks for Class 9
Explore our exhaustive library of NCERT books in English Medium spanning all subjects in Class 9. Every chapter features comprehensive explanations followed by extensive end-of-chapter exercises.
Additional Study Resources for Class 9 Urdu
The Class 9 Urdu Chapter 07 Jag Mein Aakar Idhar Udhar Dekha text is carefully engineered to build rock-solid foundational concepts. For an enriched academic journey, learners should pair this with our online NCERT Solutions and revision notes.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 9 Urdu Jamna Chapter 07 Jag Mein Aakar Idhar Udhar Dekha PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 9 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 9 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 9 Urdu Jamna Chapter 07 Jag Mein Aakar Idhar Udhar Dekha PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.