NCERT Class 9 Urdu Jamna Chapter 04 Ajanta Aur Ellora PDF Download

Download NCERT Class 9 Urdu Textbooks

Review the NCERT Class 9 Urdu Jamna Chapter 04 Ajanta Aur Ellora PDF Download designed for Class 9 Urdu students. Published under the latest NCERT guidelines for 2026-27, this chapter-wise resource supports daily study and targeted revision.

Access Chapter 04 Ajanta Aur Ellora for Class 9 Urdu

Access the complete PDF for Chapter 04 Ajanta Aur Ellora below. This focused excerpt allows students to isolate specific topics for thorough review. Cross-reference your textbook exercises with our detailed NCERT Solutions for Class 9 Urdu.

مضمون

مضمون ایک غیر افسانوی نثری صنف ہے، اس میں کسی بھی موضوع پر مربوط انداز میں اظہارِ خیال کیا جاتا ہے، اس کے لیے موضوع کی کوئی قید نہیں لیکن خیالات کا تسلسل ضروری ہے۔ مضمون بنیادی طور پر کسی ایک موضوع کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے لکھا جاتا ہے۔ اس میں علمی سنجیدگی پائی جاتی ہے اور طرزِ بیان و زبان کی بھی بڑی اہمیت ہے۔ الفاظ میں جس قدر قطعیت اور بیان میں شفافیت ہوگی اسی قدر مضمون نگاری کا حق ادا ہوگا۔

مضمون کا دائرہ بہت وسیع ہے۔ ادبی موضوعات پر لکھے گئے مضامین کی نوعیت تنقیدی، تحقیقی اور لسانیاتی ہوتی ہے۔ غیر ادبی موضوعات میں مذہب، فلسفہ، سوانح، سماج، سیاست، اقتصادیات، صنعت و حرفت، تجارت، زراعت، ماحولیاتی آلودگی، طِب، صحت، قانون اور سائنس و ٹیکنالوجی وغیرہ سے متعلق معلوماتی مضامین شامل ہیں۔

مضمون کی کامیابی کا انحصار ربط و ترتیب اور تنظیم کی خوبی پر ہے۔ ایک اچھے مضمون میں موضوع یا مسئلے کو اس طرح پیش کیا جاتا ہے کہ اس کے تمام اہم پہلو زیرِ بحث آجائیں۔ تمہیدی حصے میں موضوع کا ایسا تعارف کرایا جاتا ہے جس سے اس کی اہمیت اور لکھنے والے کی منشا پوری طرح واضح ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد منطقی ترتیب میں سنجیدہ اور مدلّل طریقے سے اہم نکتوں کو سامنے لایا جاتا ہے۔ انتشار سے بچتے ہوئے ضروری وضاحت اور صراحت کے ساتھ بات پوری کی جاتی ہے اور کسی نتیجے پر پہنچ کر مضمون کو ختم کر دیا جاتا ہے۔

اردو میں مضمون نگاری کا باقاعدہ آغاز سرسیّد سے ہوتا ہے۔ انھوں نے اس صنف کو سماجی اصلاح کے ایک وسیلے کے طور پر استعمال کیا۔ محمد حسین آزاد، الطاف حسین حالی، شبلی نعمانی، نذیر احمد، میر ناصر علی، نیاز فتح پوری، رشید احمد صدیقی، مرزا فرحت اللہ بیگ، محفوظ علی بدایونی، ابوالکلام آزاد، خواجہ غلام السیّدین، رشید جہاں، سید احتشام حسین، آل احمد سرور، کلیم الدین احمد، شمس الرحمٰن فاروقی، گوپی چند نارنگ وغیرہ اردو کے اہم مضمون نگار ہیں۔

استاد کا نوٹ

الف) مضمون کی بنیادی شرط خیالات کا تسلسل ہے؛ موضوع کی کوئی قید نہیں۔
ب) اچھے مضمون کی ترتیب یاد رکھیے: تمہید، پھر منطقی ترتیب میں اہم نکتے، اور آخر میں نتیجہ۔
ج) اردو میں مضمون نگاری کا باقاعدہ آغاز سرسیّد سے ہوا۔

سید مبارز الدین رفعت (1918 - 1976)

سید مبارز الدین رفعت حیدر آباد (دکن) میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد محکمۂ جنگلات میں ملازم تھے۔ انھوں نے 1936 میں دسویں کا امتحان پاس کیا۔ جامعہ عثمانیہ سے بی۔اے اور ایم۔اے (فارسی) کی اسناد حاصل کیں۔ اس کے بعد سٹی کالج، حیدر آباد میں فارسی کے استاد کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں، بعد میں میسور کے مہارانی کالج میں پرنسپل کے طور پر کام کیا۔

سید مبارز الدین رفعت ایک محقق، مترجم اور ادیب تھے۔ ان کی تصانیف میں 'ایک مشرقی کتب خانہ'، 'سالار جنگ میوزیم'، 'مقامِ غالب'، 'مشاہیر کی بیویاں' وغیرہ اہم شمار کی جاتی ہیں۔

سبق 4: اجنتا اور ایلورا

آپ نے پہاڑ دیکھے ہوں گے لیکن ایسے پہاڑ بہت کم ہیں جن کے اندر انھیں سے تراشی ہوئی مورتیاں ہوں اور چاروں طرف تصویریں بھی بنی ہوں اور ان کی شکل بھی غار کی سی ہو۔ مہاراشٹر میں اورنگ آباد کے قریب اجنتا اور ایلورا کے غار ایسے ہی ہیں۔ یہ قدرتی نہیں ہیں بلکہ چٹانوں کو کاٹ کر بنائے گئے ہیں۔ یہ غار بہت پرانے ہیں لیکن دیکھیے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انھیں آج ہی بنایا گیا ہے۔

اجنتا کے غار بڑی خوب صورت جگہ پر ہیں۔ یہاں قدرتی آبشار ہیں۔ یہیں پر ایک پُرفضا وادی میں یہ غار چٹانوں کو تراش کر بنائے گئے ہیں۔ ان علاقوں میں بڑے بڑے راجاؤں نے اس کام کے لیے بہترین فن کاروں کو جمع کیا۔ یہ غار بدھ مت کے ماننے والوں ہی نے بنائے تھے۔ انھیں اپنے مذہب سے سچی محبت تھی اور انھوں نے یہ کام دل و جان سے کیا۔

اجنتا میں سب سے پرانے غار تو وہ ہیں جو آج سے تقریباً بائیس سو سال پہلے بنائے گئے تھے۔ پھر آخری غار وہ ہیں جو چھٹی صدی عیسوی میں بنے تھے۔ اس طرح یہ غار تقریباً آٹھ سو سال میں بنے ہیں۔ ان غاروں کے بنانے میں کئی نسلوں نے حصہ لیا۔

[تصویر: چٹانوں کو تراش کر بنائے گئے غار، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

استاد کا نوٹ

الف) اجنتا اور ایلورا کے غار مہاراشٹر میں اورنگ آباد کے قریب ہیں؛ یہ قدرتی نہیں، چٹانیں کاٹ کر بنائے گئے ہیں۔
ب) اجنتا کے غار بنانے کا عرصہ یاد رکھیے: سب سے پرانے تقریباً بائیس سو سال پہلے، آخری چھٹی صدی عیسوی میں۔
ج) 'پُرفضا' کا مطلب ہے خوش گوار ماحول والا؛ 'آبشار' یعنی اونچائی سے گرتا ہوا پانی۔

Official NCERT Textbook PDF: Class 9 Urdu Chapter 04 Ajanta Aur Ellora

Chapter Textbook PDF for Class 9 Urdu

Download the certified NCERT Textbook for Class 9 Urdu Chapter 04 Ajanta Aur Ellora. Educational authorities and instructors recommend this e-textbook as the foundational reference for all terminal tests and school assessments.

Digital E-Book Collection for Class 9 Urdu

Explore our exhaustive library of NCERT books in English Medium spanning all subjects in Class 9. Every chapter features comprehensive explanations followed by extensive end-of-chapter exercises.

Complete Your Chapter Preparation

Elevate your study routine by reviewing our comprehensive NCERT Solutions and revision notes available on our platform free of charge.

FAQs

Where can I download the latest NCERT Class 9 Urdu Jamna Chapter 04 Ajanta Aur Ellora PDF Download in PDF for 2026-27?

You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 9 Urdu Jamna Chapter 04 Ajanta Aur Ellora PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.

Does this Urdu book follow the latest NCERT rationalized syllabus?

Yes, our collection of Class 9 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.

Why is it better to download NCERT Class 9 Urdu Jamna Chapter 04 Ajanta Aur Ellora PDF Download chapter-wise?

Downloading chapter-wise PDFs for Class 9 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.

Are these NCERT books for Class 9 Urdu sufficient for scoring 100%?

NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 9 Urdu Jamna Chapter 04 Ajanta Aur Ellora PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.