Class 8 Urdu Chapter 20 Paigham Rasani: NCERT Study Material
Explore the complete NCERT textbook for Class 8 Urdu. Tailored for the 2026-27 curriculum, this resource breaks down complex topics to help students prepare effectively for school examinations.
Read and Download Chapter 20 Paigham Rasani
Navigate directly to the Chapter 20 Paigham Rasani section using the digital viewer below. Organizing your study sessions chapter-by-chapter allows for seamless offline review. Be sure to utilize the accompanying NCERT Solutions to verify your textbook answers.
سبق 16: پیغام رسانی
پیغام رسانی ہماری زندگی کا اٹوٹ حصہ ہے۔ پیغام رسانی کی ہماری زندگی میں غیر معمولی اہمیت رہی ہے۔ اس کی غیر موجودگی سے بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ اس کا احساس ابتدا ہی سے رہا ہے، لہٰذا اس اہم انسانی ضرورت کی تکمیل کے لیے مختلف ادوار میں مختلف تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ ڈاک کا نظام شروع میں صرف پیغام بھیجنے اور موصول کرنے تک محدود تھا۔ لیکن وقت کے ساتھ ترقی کر کے یہ محکمہ اب بہت سارے کام انجام دے رہا ہے۔
[تصویر: ڈاک خانہ، لیٹر باکس اور خط لیے ڈاکیا، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
ہندوستان میں ڈاک نظام کی ابتدا 1766 میں ایسٹ انڈیا کمپنی کے زیرِ نگیں لارڈ کلائیو نے کی۔ یکم اکتوبر 1854 کو اسے عوامی سطح پر شروع کیا گیا۔ پہلا ڈاک خانہ کلکتہ میں قائم کیا گیا اور پہلا کاغذی ڈاک ٹکٹ ملکہ وکٹوریہ کی تصویر کے ساتھ جاری ہوا۔ بعد میں مدراس اور ممبئی میں بھی ڈاک خانے قائم ہوئے اور لندن سے منگوائے ہوئے لیٹر باکس مختلف مقامات پر لگائے گئے۔
کچھ ہی عرصے میں ملک کے متعدد علاقوں میں باقاعدہ ڈاک کا نظام قائم ہو گیا۔ ہندوستان میں بعض انوکھے ڈاک خانے بھی بنائے گئے۔ جیسے جموں و کشمیر میں شکارے اور کشتیوں پر ڈاک گھر کھولے گئے۔ ریگستانی علاقوں میں اونٹوں کے ذریعے ڈاک خانوں کا نظام قائم کیا گیا۔ آسام میں 'برہم پتر' ملک کی بڑی ندیوں میں ایسی ندی ہے جو آج بھی آبی مواصلات کا بڑا وسیلہ ہے۔ یہاں فیری بوٹ پوسٹ آفس بنائے گئے۔ جن کا آغاز 1976 میں ہوا۔ ان سب ڈاک گھروں نے عوام کی بڑی خدمت کی۔ ایسے مقامات پر خطوط پہنچانے کی سہولت فراہم کی جہاں پہنچنا دشوار تھا۔
[تصویر: جھیل میں تیرتا ڈاک خانہ اور اونٹ کے ساتھ ڈاکیا، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
استاد کا نوٹ
الف) ڈاک نظام کی تاریخیں ترتیب سے یاد رکھیے: 1766 میں ابتدا (لارڈ کلائیو)، یکم اکتوبر 1854 کو عوامی سطح پر آغاز، پہلا ڈاک خانہ کلکتہ میں۔
ب) انوکھے ڈاک خانوں کو علاقے کے ساتھ جوڑیے: کشمیر میں شکارے اور کشتیاں، ریگستان میں اونٹ، آسام میں فیری بوٹ پوسٹ آفس (1976)۔
ج) 'زیرِ نگیں' یعنی کسی کی حکومت یا نگرانی میں؛ 'آبی مواصلات' یعنی پانی کے راستے آمد و رفت اور رابطہ۔
مغربی بنگال میں خچر ڈاک گھر دارجلنگ (Darjeeling) ڈویژن کے پہاڑی گاؤں میں شروع کیے گئے جو بہت ہی کار آمد ثابت ہوئے۔ میدانی علاقوں میں سائیکل اور رکشہ ڈاک گھر کا تجربہ کیا گیا لیکن بعد میں باقاعدہ ڈاک خانے قائم ہوئے اور سائیکل سوار ڈاکیوں نے گھر گھر ڈاک پہنچانے کا کام کیا۔
وزارت مواصلات اور اطلاعات کا محکمہ ڈاک ملک کا سب سے قدیم اور اہم محکمہ ہے۔ جس سے نہ صرف خطوط بلکہ تار اور منی آرڈر بھی بھیجے جاتے تھے۔ آزادی کے بعد ملک کے پہلے مواصلاتی وزیر رفیع احمد قدوائی نے رات کی ہوائی ڈاک کا نظام قائم کیا جو شروع میں محدود تھا لیکن بعد میں اس نے بڑی وسعت حاصل کی۔
موجودہ دور میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مواصلاتی نظام میں انقلابی تبدیلیاں رُونما ہوئی ہیں۔ لیکن ڈاک نظام کی اہمیت ابھی بھی قائم ہے۔
دور دراز علاقوں میں رابطے کا ذریعہ ڈاک ہی ہے۔ ایسے علاقے جہاں انٹرنیٹ یا موبائل نیٹ ورک کی سہولیات بہت کم دستیاب ہیں وہاں ڈاک ہی رابطے کا سب سے قابلِ بھروسہ ذریعہ ہے۔
[تصویر: خچر پر سوار ڈاکیا اور بچی کو خط دیتا سائیکل سوار ڈاکیا، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
استاد کا نوٹ
الف) آزادی کے بعد ملک کے پہلے مواصلاتی وزیر رفیع احمد قدوائی تھے؛ انھوں نے رات کی ہوائی ڈاک کا نظام قائم کیا۔
ب) خچر ڈاک گھر مغربی بنگال کے دارجلنگ ڈویژن کے پہاڑی گاؤں میں شروع کیے گئے۔
ج) محکمۂ ڈاک سے خطوط کے علاوہ تار اور منی آرڈر بھی بھیجے جاتے تھے؛ 'رُونما ہونا' یعنی ظاہر ہونا۔
Free study material for Urdu
Download NCERT E-Textbook: Class 8 Urdu Chapter 20 Paigham Rasani
NCERT Book Class 8 Urdu Chapter 20 Paigham Rasani
Download the certified NCERT Textbook for Class 8 Urdu Chapter 20 Paigham Rasani. Educational authorities and instructors recommend this e-textbook as the foundational reference for all terminal tests and school assessments.
Access NCERT English Medium Textbooks
Browse our comprehensive suite of NCERT books in English Medium designed for Class 8 students, offering clear conceptual breakdowns and concluding practice problems.
Enhance Learning with Official Textbooks
Built to foster deep conceptual mastery, this manual serves as an ideal study tool. Complement your textbook reading by exploring our professional NCERT Solutions and revision notes online.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 20 Paigham Rasani PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 8 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 8 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 20 Paigham Rasani PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.