NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 19 Stephen Hawking PDF Download

Read Chapter 19 Stephen Hawking of NCERT Class 8 Urdu

Review the NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 19 Stephen Hawking PDF Download designed for Class 8 Urdu students. Published under the latest NCERT guidelines for 2026-27, this chapter-wise resource supports daily study and targeted revision.

Chapter 19 Stephen Hawking PDF Resource

Access the complete PDF for Chapter 19 Stephen Hawking below. This focused excerpt allows students to isolate specific topics for thorough review. Cross-reference your textbook exercises with our detailed NCERT Solutions for Class 8 Urdu.

اسٹیفن ہاکنگ

اسٹیفن ہاکنگ 8 جنوری 1942 کو آکسفورڈ، انگلینڈ میں پیدا ہوئے۔ بچپن ہی سے انھیں ریاضی اور سائنس سے خاص دل چسپی تھی۔

21 سال کی عمر میں وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہو گئے جس میں ان کا اعصابی نظام پوری طرح مفلوج ہو گیا۔ اس بیماری نے ان کے پورے جسم کو بے حرکت بنا دیا۔ وہ اپنی انگلیاں ہلانے سے بھی معذور ہو گئے لیکن انھوں نے ہار نہیں مانی۔

وہیل چیئر کی مدد سے چلنے پھرنے والے اسٹیفن نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی بات دوسروں تک پہنچانے کا وسیلہ ڈھونڈ نکالا۔ وہ اپنے رخسار کو جنبش دے کر کمپیوٹر کو احکامات دیتے اور کمپیوٹر اسے نوٹ کر کے دنیا تک پہنچا دیتا۔ وہ تخلیقِ کائنات کے رموز جاننا چاہتے تھے۔ کیمبرج یونیورسٹی میں داخل ہونے کے بعد انھوں نے بلیک ہولز اور نظریاتِ اضافیت پر تحقیق کی اور کائنات کی ابتدا کے متعلق بگ بینگ (Big Bang) کے نظریے کو ریاضی کے مختلف پیمانوں سے ثابت کیا۔

[تصویر: وہیل چیئر پر بیٹھے اسٹیفن ہاکنگ، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

اسٹیفن ہاکنگ نے 1988 میں ایک کتاب تحریر کی جس میں وقت کے تصور کو ایک نیا رخ دیا اور ریاضی کے اصولوں سے بہت سی ایسی باتوں کو ثابت کیا جو اب تک دنیا کی نظر سے پوشیدہ تھیں۔ ان کی اس کتاب کا نام 'اے بریف ہسٹری آف ٹائم' (A Brief History of Time) ہے۔

استاد کا نوٹ

الف) اسٹیفن ہاکنگ کی پیدائش: 8 جنوری 1942، آکسفورڈ (انگلینڈ)؛ 21 سال کی عمر میں ان کا اعصابی نظام مفلوج ہو گیا۔
ب) وہ رخسار (گال) کو جنبش دے کر کمپیوٹر کو احکامات دیتے تھے؛ 'جنبش' یعنی حرکت۔
ج) ان کی مشہور کتاب 'اے بریف ہسٹری آف ٹائم' 1988 میں لکھی گئی؛ 'رموز' لفظ 'رمز' کی جمع ہے، یعنی راز۔

ان کی چند اہم دریافتوں میں 'بلیک ہولز اور ہاکنگ ریڈی ایشن' شامل ہیں۔ ہاکنگ نے ثابت کیا کہ بلیک ہولز مکمل طور پر 'سیاہ' نہیں ہوتے بلکہ وہ خاص قسم کی شعاعیں خارج کرتے ہیں جنھیں انھیں کے نام پر 'ہاکنگ ریڈی ایشن' کہا گیا۔ یہ دریافت فلکیات کی دنیا میں ایک انقلاب ثابت ہوئی۔

کائنات کی ابتدا کا نظریہ پیش کرتے ہوئے ہاکنگ نے بگ بینگ تھیوری پر تحقیق کی اور یہ ثابت کیا کہ کائنات کی ابتدا ایک دھماکے سے ہوئی اور ذرّات پوری کائنات میں پھیل گئے جو بعد میں وسعت اختیار کر کے موجودہ کائنات میں تبدیل ہو گئے۔

[تصویر: ستاروں کے بیچ بلیک ہول، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

نئی نسل کو دل چسپ اور افسانوی انداز میں سائنسی معلومات سے آگاہ کرنے کے لیے اسٹیفن ہاکنگ نے جارج نام کے ایک ایسے بچے کا کردار تخلیق کیا جو کائنات کے رموز کو جاننے کی خواہش رکھتا اور بڑی کوششوں کے بعد خلائی سفر پر روانہ ہو جاتا ہے۔ اس بچے کے خلائی سفر میں پڑھنے والے خود کو شریک محسوس کرتے ہیں اور وہ ان سب تحریکات کا لطف لیتے ہیں جن سے یہ بچہ گزر رہا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی کتاب 'جارج سیکرٹ کی ٹو دی یونیورس' (George's Secret Key to the Universe) 2007 میں شائع ہوئی۔ نو سال کے عرصے میں اس سیریز کی پانچ کتابیں منظرِ عام پر آئیں۔

استاد کا نوٹ

الف) 'ہاکنگ ریڈی ایشن' وہ شعاعیں ہیں جو بلیک ہولز سے خارج ہوتی ہیں؛ یہ نام ہاکنگ ہی کے نام پر رکھا گیا۔
ب) بگ بینگ نظریے کے مطابق کائنات کی ابتدا ایک دھماکے سے ہوئی؛ 'فلکیات' یعنی ستاروں اور سیاروں کا علم۔
ج) جارج سیریز کی پہلی کتاب 2007 میں شائع ہوئی اور نو سال میں اس سیریز کی پانچ کتابیں آئیں۔

Free study material for Urdu

Chapter 19 Stephen Hawking Digital Textbook & Resources for Class 8 Urdu

NCERT Book Class 8 Urdu Chapter 19 Stephen Hawking

Secure your copy of the NCERT Textbook for Class 8 Urdu Chapter 19 Stephen Hawking. Widely adopted across educational institutions, final question papers map directly to the framework outlined in this chapter.

Access NCERT English Medium Textbooks

Browse our comprehensive suite of NCERT books in English Medium designed for Class 8 students, offering clear conceptual breakdowns and concluding practice problems.

Enhance Learning with Official Textbooks

The Class 8 Urdu Chapter 19 Stephen Hawking text is carefully engineered to build rock-solid foundational concepts. For an enriched academic journey, learners should pair this with our online NCERT Solutions and revision notes.

FAQs

Where can I download the latest NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 19 Stephen Hawking PDF Download in PDF for 2026-27?

You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 19 Stephen Hawking PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.

Does this Urdu book follow the latest NCERT rationalized syllabus?

Yes, our collection of Class 8 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.

Why is it better to download NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 19 Stephen Hawking PDF Download chapter-wise?

Downloading chapter-wise PDFs for Class 8 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.

Are these NCERT books for Class 8 Urdu sufficient for scoring 100%?

NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 19 Stephen Hawking PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.