Official NCERT Book for Class 8 Urdu: Chapter 18 Masnoi Zehanat
Access the official NCERT textbook for Class 8 Urdu, updated for the 2026-27 academic session. This digital resource provides the foundational knowledge required for exam success and conceptual clarity.
Chapter-wise Study Material: Chapter 18 Masnoi Zehanat
Navigate directly to the Chapter 18 Masnoi Zehanat section using the digital viewer below. Organizing your study sessions chapter-by-chapter allows for seamless offline review. Be sure to utilize the accompanying NCERT Solutions to verify your textbook answers.
سبق 15: مصنوعی ذہانت
ہر جاندار ایک چھوٹا یا بڑا دماغ رکھتا ہے۔ اُس کا بہتر اور مناسب استعمال 'ذہانت' کہلاتا ہے۔ انسانوں میں یہ دماغ اور اس کی کارکردگی اعلیٰ ترین سطح پر نظر آتی ہے۔ اِسی ذہانت کی مدد سے انسان صدیوں سے نت نئی ایجادات کر رہا ہے، نئی نئی مشینیں بنا رہا ہے۔ شروع میں یہ مشینیں ہاتھ سے چلتی تھیں پھر بھاپ کی طاقت سے چلیں اور اب بجلی یا سورج کی توانائی سے چلنے لگی ہیں۔ ان کو خاص وقت پر اپنے آپ چلانے کے طریقے کو ہم 'خود کاری' اور ایسی مشین کو خود کار یعنی آٹومیٹک کہتے ہیں۔ حیدر آباد دکن کے مشہور سالارِ جنگ میوزیم میں ایسی ہی ایک خود کار میوزیکل گھڑی لگی ہوئی ہے جس میں ہر گھنٹے پر ایک دروازہ کھلتا ہے اور ایک درباری دونوں ہاتھوں میں گھنٹہ بجانے کے گُرز لے کر باہر نکلتا ہے اور ٹھیک وقت پر وہ اس سے گھنٹہ بجا دیتا ہے۔ چار بجے چار گھنٹے اور بارہ بجے بارہ گھنٹے۔ یہ خود کار کردگی مشین میں میکانیکل یعنی مشینی پرزوں کی مدد سے سیٹ کی گئی تھی۔
[تصویر: سالارِ جنگ میوزیم کی میوزیکل گھڑی، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
کمپیوٹر کی ایجاد نے مشینوں کی خود کاری (آٹومیشن) کو بہت بہتر اور تیز کر دیا۔ ہماری کپڑے دھونے کی مشین اب اپنے آپ کام مکمل ہونے پر رُک جاتی ہے، کھانا گرم کرنے والے مائیکرو ویو اَوَن ہمارے حکم (کمانڈ) کے مطابق 5 یا 10 منٹ کھانا گرم کر کے خود رُک جاتے ہیں۔ لیکن یہ خود کاری کی وہ قسم تھی جس کو ہم سیٹ کرتے ہیں۔ آپ سوچیں کہ اگر کوئی مائیکرو ویو کھانے کو دیکھ کر خود فیصلہ کرے کہ اِس کو کس طرح اور کتنی دیر گرم کرے تو یہ کتنا اچھا ہو گا۔ یعنی ہم خود مشین کے اندر ذہانت پیدا کر دیں کہ وہ سوچ سکے، کام کو سمجھے اور ضرورت کے مطابق ایک فیصلہ لے کر اُس پر عمل کرنے لگے۔ اِسی کو ہم 'مصنوعی ذہانت' کہتے ہیں یعنی انسان کے ذریعے بنائی گئی ذہانت جو مشینوں کو خود سوچنے، سمجھنے، دیکھنے، سننے اور کام کرنے کی صلاحیت دیتی ہے۔ ہمارے روبوٹ اس کا نمونہ ہیں۔
[تصویر: مائیکرو ویو میں کھانا رکھتا بچہ اور 'الیکسا' سے بات کرتی لڑکی، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
استاد کا نوٹ
الف) دو اصطلاحوں کا فرق سمجھیے: 'خود کاری' (آٹومیشن) میں مشین وہی کرتی ہے جو ہم سیٹ کریں، جب کہ 'مصنوعی ذہانت' میں مشین خود سوچ کر فیصلہ کرتی ہے۔
ب) مشینوں کو چلانے کی طاقت کی ترتیب: پہلے ہاتھ، پھر بھاپ، اور اب بجلی یا سورج کی توانائی۔
ج) سالارِ جنگ میوزیم حیدر آباد دکن میں ہے؛ اس کی گھڑی مشینی پرزوں (میکانیکل) سے خود کار بنائی گئی تھی۔
آپ گھر میں سیری، الیکسا یا گوگل اسسٹنٹ کو کچھ کرنے کو کہتے ہیں یا کچھ پوچھتے ہیں تو وہ جواب دیتا ہے۔ گوگل پر جب آپ کوئی سوال ٹائپ کرتے اور جواب پاتے ہیں، یا آپ کے گھر میں ایسا موبائل فون ہے جو استعمال کرنے والے کا چہرہ پہچان کر کھلتا ہے۔ یہ سب مصنوعی ذہانت کے کرشمے ہیں۔
مصنوعی ذہانت کمپیوٹر سائنس کا ہی ایک نیا شعبہ ہے۔ اِس میں اِسی طرح کے 'سوفٹ ویئر' یعنی کمپیوٹر پروگرام بنائے جاتے ہیں جو مشینوں کو اپنے ماحول کو سمجھنے، اطراف کی ہر چیز کو سیکھنے پہچاننے اور ان کے بارے میں 'اپنی سمجھ' سے فیصلہ کرنا سکھاتے ہیں تا کہ وہ مطلوبہ کام کر سکیں۔ اس کی شروعات اگرچہ 1956 میں ہوئی تھی لیکن کمپیوٹر سائنس میں ہونے والی پیش رفت اور تیز رفتار ترقی کے بعد 2000 سے مصنوعی ذہانت کے میدان کو بھی وسعت ملنے لگی اور پھر 2020 کے دہے سے 'ذہین' مشینیں، کمپیوٹر، آلات اور موبائل تیزی سے بننے اور پھیلنے لگے۔
[تصویر 1: نیوران - ڈینڈرائٹ (شاخ جیسا)، سیل باڈی، ایکسون اور مائیلن شیٹ، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
استاد کا نوٹ
الف) مصنوعی ذہانت کی تاریخیں یاد رکھیے: شروعات 1956 میں، 2000 سے اس میدان کو وسعت ملی، اور 2020 کے دہے سے ذہین مشینیں تیزی سے پھیلیں۔
ب) 'سوفٹ ویئر' کا مطلب ہے کمپیوٹر پروگرام؛ مصنوعی ذہانت کمپیوٹر سائنس کا ایک نیا شعبہ ہے۔
ج) روزمرہ کی مثالیں جو سبق میں آئی ہیں: سیری، الیکسا، گوگل اسسٹنٹ، اور چہرہ پہچان کر کھلنے والا موبائل فون۔
Free study material for Urdu
NCERT Book for Class 8 Urdu Chapter 18 Masnoi Zehanat
NCERT Book Class 8 Urdu Chapter 18 Masnoi Zehanat
Download the certified NCERT Textbook for Class 8 Urdu Chapter 18 Masnoi Zehanat. Educational authorities and instructors recommend this e-textbook as the foundational reference for all terminal tests and school assessments.
Access NCERT English Medium Textbooks
Explore our exhaustive library of NCERT books in English Medium spanning all subjects in Class 8. Every chapter features comprehensive explanations followed by extensive end-of-chapter exercises.
Enhance Learning with Official Textbooks
Elevate your study routine by reviewing our comprehensive NCERT Solutions and revision notes available on our platform free of charge.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 18 Masnoi Zehanat PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 8 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 8 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 18 Masnoi Zehanat PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.