NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 17 Hockey Ka Jadoogar PDF Download

Class 8 Urdu Chapter 17 Hockey Ka Jadoogar: NCERT Study Material

Explore the complete NCERT textbook for Class 8 Urdu. Tailored for the 2026-27 curriculum, this resource breaks down complex topics to help students prepare effectively for school examinations.

Read and Download Chapter 17 Hockey Ka Jadoogar

Navigate directly to the Chapter 17 Hockey Ka Jadoogar section using the digital viewer below. Organizing your study sessions chapter-by-chapter allows for seamless offline review. Be sure to utilize the accompanying NCERT Solutions to verify your textbook answers.

سبق 14: ہاکی کا جادوگر

میجر دھیان چند کی پیدائش 29 اگست 1904 کو الہ آباد میں ہوئی۔ ان کا اصل نام دھیان سنگھ تھا لیکن وہ مشہور دھیان چند کے نام سے ہوئے۔ ان کے والد سمیشور سنگھ فوج میں صوبے دار کے عہدے پر فائز تھے اور فوج کی طرف سے ہاکی کھیلتے تھے۔ ان کے بھائی روپ سنگھ بھی اپنے زمانے کے مشہور ہاکی کھلاڑی تھے۔ شروع میں دھیان چند کی دل چسپی کُشتی میں تھی۔

جب وہ 16 برس کی عمر میں ایک سپاہی کے طور پر فوج میں بھرتی ہوئے۔ تو وہاں صوبیدار میجر نے ان کی صلاحیتوں کو بہ خوبی پہچان لیا اور یہ محسوس کیا کہ وہ ہاکی کے اچھّے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔ انھوں نے دھیان چند کو ہاکی کی مشق کرتے رہنے کا مشورہ دیا۔ اور وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہاکی کھیلنے کی مشق کرنے لگے۔ اس طرح دھیان چند کی ہاکی سے دل چسپی بڑھ گئی۔ رفتہ رفتہ اس دل چسپی نے جنون اور دیوانگی کا روپ اختیار کر لیا۔ وہ چاندنی رات میں بھی ہاکی کی مشق کرنے لگے۔ دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کے ایک عظیم کھلاڑی بن گئے۔ ایک میچ کے دوران ان کے جوتوں کی حالت خراب ہو گئی تو انھوں نے ننگے پاؤں کھیلنے کا فیصلہ کر لیا، اس کے باوجود انھوں نے کئی گول کیے جس سے مخالف ٹیم حیران رہ گئی۔

[تصویر: ہاکی اسٹک لیے میجر دھیان چند، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

استاد کا نوٹ

الف) میجر دھیان چند کی پیدائش 29 اگست 1904 کو الہ آباد میں ہوئی؛ ان کا اصل نام دھیان سنگھ تھا۔
ب) خاندان کے نام یاد رکھیے: والد سمیشور سنگھ (صوبے دار) اور بھائی روپ سنگھ (ہاکی کھلاڑی)۔
ج) شروع میں دھیان چند کی دل چسپی کُشتی میں تھی؛ فوج میں صوبیدار میجر کے مشورے سے وہ ہاکی کی طرف آئے۔

1925 میں انڈین فیڈریشن کا قیام عمل میں آیا۔ 1928 کے ایمسٹرڈم اولمپکس میں ہندوستان کی ہاکی ٹیم نے جب پہلی بار اولمپک کھیلوں میں حصہ لیا تو فائنل میں ہندوستان اور ہالینڈ کا مقابلہ تھا۔ دھیان چند اور ٹیم کے دوسرے ساتھی اچانک بیمار ہو گئے۔ دھیان چند کو بھی تیز بخار تھا لیکن انھوں نے سوچا کہ انھیں دلیری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ان کے اس قدم سے پوری ہندوستانی ٹیم تمام طاقت یک جا کر کے میدان میں کود پڑی۔

[تصویر: میدان میں ہاکی کھیلتے دھیان چند، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

اس میچ میں ہندوستان نے ہالینڈ کو تین گولوں سے شکست دی، جن میں سے دو گول دھیان چند نے کیے۔ ان کے کھیل کو دیکھ کر لوگوں کو شک ہوا کہ ان کے اسٹک میں کوئی مقناطیس ہے۔ ان کی ہاکی اسٹک کو توڑ کر دیکھا گیا مگر اس میں سے کچھ نہ نکلا۔

آسٹریا کے شہر وِیانا میں دھیان چند کی شاندار کارکردگی دیکھ کر مقامی لوگ بہت متاثر ہوئے۔ انھوں نے کہا یہ کھلاڑی دو نہیں بلکہ چار ہاتھوں سے کھیلتا ہے۔ وہاں کے لوگوں نے ان کے اعزاز میں ایک مجسمہ بنایا جس کے چار ہاتھ تھے اور سبھی ہاتھوں کو ہاکی اسٹک پکڑے دکھایا گیا ہے۔

1932 میں لاس اینجلس اولمپک میں دھیان چند نے اپنی بہتر کارکردگی پیش کر کے ایک بار پھر ٹیم کو اولمپک چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دھیان چند کی صلاحیتیں اور گول کرنے کی رفتار کافی حیران کُن تھی۔ ان کے جادوئی کھیل اور صلاحیت سے ملک کو ہمیشہ بلندی اور سُرخ روئی حاصل ہوئی۔ امریکہ کے خلاف پول میچ میں ہندوستانی ہاکی ٹیم نے 24 گول کیے۔ ہندوستان نے امریکہ کو 24-1 سے ہرایا جو اب تک اولمپکس کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے اس میچ میں دھیان چند نے اکیلے آٹھ گول کیے جو ان کی ناقابلِ یقین صلاحیت کا ثبوت ہے۔

استاد کا نوٹ

الف) اولمپکس کو ترتیب سے یاد رکھیے: 1928 ایمسٹرڈم (فائنل میں ہالینڈ کو تین گولوں سے شکست، دو گول دھیان چند کے) اور 1932 لاس اینجلس (امریکہ کو 24-1 سے شکست، آٹھ گول دھیان چند کے)۔
ب) آسٹریا کے شہر وِیانا میں ان کے اعزاز میں چار ہاتھوں والا مجسمہ بنایا گیا۔
ج) 'مقناطیس' وہ دھات ہے جو لوہے کو اپنی طرف کھینچتی ہے؛ 'سُرخ روئی' یعنی کامیابی اور عزّت۔

Free study material for Urdu

NCERT Book for Class 8 Urdu Chapter 17 Hockey Ka Jadoogar

NCERT Book Class 8 Urdu Chapter 17 Hockey Ka Jadoogar

Download the certified NCERT Textbook for Class 8 Urdu Chapter 17 Hockey Ka Jadoogar. Educational authorities and instructors recommend this e-textbook as the foundational reference for all terminal tests and school assessments.

Access NCERT English Medium Textbooks

Browse our comprehensive suite of NCERT books in English Medium designed for Class 8 students, offering clear conceptual breakdowns and concluding practice problems.

Enhance Learning with Official Textbooks

Elevate your study routine by reviewing our comprehensive NCERT Solutions and revision notes available on our platform free of charge.

FAQs

Where can I download the latest NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 17 Hockey Ka Jadoogar PDF Download in PDF for 2026-27?

You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 17 Hockey Ka Jadoogar PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.

Does this Urdu book follow the latest NCERT rationalized syllabus?

Yes, our collection of Class 8 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.

Why is it better to download NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 17 Hockey Ka Jadoogar PDF Download chapter-wise?

Downloading chapter-wise PDFs for Class 8 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.

Are these NCERT books for Class 8 Urdu sufficient for scoring 100%?

NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 17 Hockey Ka Jadoogar PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.