Read Chapter 14 Everest Ki Fateh of NCERT Class 8 Urdu
Review the NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 14 Everest Ki Fateh PDF Download designed for Class 8 Urdu students. Published under the latest NCERT guidelines for 2026-27, this chapter-wise resource supports daily study and targeted revision.
Chapter 14 Everest Ki Fateh PDF Resource
Navigate directly to the Chapter 14 Everest Ki Fateh section using the digital viewer below. Organizing your study sessions chapter-by-chapter allows for seamless offline review. Be sure to utilize the accompanying NCERT Solutions to verify your textbook answers.
سبق 12: ایورسٹ کی فتح
ایورسٹ پر چڑھنے کے لیے ہماری ٹیم 7/مارچ کو دہلی سے کٹھمنڈو بذریعہ جہاز روانہ ہوئی۔ کٹھمنڈو میں چند روز قیام رہا پھر ہم زیری کے لیے روانہ ہوئے۔ وہاں سے ہم مزے میں پیدل سفر کرتے ہوئے آٹھ دن میں نامچی بازار پہنچے۔ نامچی بازار شیرپا لینڈ کا اہم قصبہ ہے۔ یہیں میں نے پہلی بار ایورسٹ کو دیکھا تھا۔ نیپالی لوگ اسے 'ساگر ماتھا' کہتے ہیں۔ ایورسٹ پر ٹکٹکی باندھے ہوئے میں برف کے ایک بہت بڑے تودے کو دیکھ سکتی تھی جو چوٹی سے ایک پھریرے کی طرح لہراتا ہوا معلوم ہوتا تھا۔ برف کا یہ پھریرا دس کلومیٹر یا اس سے بھی لمبا ہو سکتا ہے۔
ایک دن یہاں رکنے کے بعد ہم مشہور تھیانگ بوچھے مٹھ پہنچے۔ یہاں لاما نے ہمارے لیے کامیابی اور بخیریت واپسی کے لیے دعا مانگی۔ یہاں دو روز قیام کرنے کے بعد ہم پھر نیچے پہنچے۔
26/مارچ کو جب ہم نیچے پہنچے تو ہمیں ایک دہشت انگیز خبر ملی۔ برفانی جھکّڑ میں ایک شیرپا قلی ہلاک ہو گیا تھا۔ ہماری مہم کے سربراہ کرنل کھُلّر نے اس بات کو محسوس کر لیا تھا کہ اس خبر نے ہم سبھی کو افسردہ کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا: "کسی ایک حادثے سے ہمیں بے جا حد تک پریشان نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی اپنے ارادے میں کوئی کمزوری آنے دینا چاہیے۔"
[تصویر: کوہ پیما، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
استاد کا نوٹ
الف) سفر کی ترتیب یاد رکھیے: دہلی سے کٹھمنڈو (جہاز سے)، پھر زیری، پھر آٹھ دن پیدل چل کر نامچی بازار، اور پھر تھیانگ بوچھے مٹھ۔
ب) نیپالی لوگ ایورسٹ کو 'ساگر ماتھا' کہتے ہیں؛ مہم کے سربراہ کرنل کھُلّر تھے۔
ج) یہ سبق 'میں' کی زبانی ہے اور کہنے والی ایک خاتون ہیں (دیکھ سکتی تھی، دیکھ رہی تھی)؛ 'ٹکٹکی باندھنا' یعنی نظر جما کر دیکھنا۔
صدر کیمپ پہنچنے سے پہلے ایک خراب خبر اور ملی تھی۔ کچن کے ایک ملازم کی موت ہو گئی تھی۔ اگلے دن صدر کیمپ پہنچنے پر میں نے ایورسٹ پہاڑوں کے گٹھے ہوئے سلسلے اور اس کے ذیلی سلسلوں کو دیکھا۔ میں مبہوت کھڑی جمی ہوئی برف کے بے ترتیب ٹھوس دریا کو حیرت سے دیکھ رہی تھی۔ ہم کھمبو گلیشیر کو کم فاصلے یعنی ایک کلومیٹر سے تقریباً چھ سو میٹر نیچے گرتا ہوا دیکھ سکتے تھے۔ گلیشیر یا برفشار جمی ہوئی برف کے میناروں اور تودوں کا گڈمڈ آبشار سا ہے۔ ہمیں بتایا گیا کہ گلیشیر کی نقل و حرکت سے اکثر برف میں زلزلے بپا ہوتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں برف کی بڑی بڑی سِلیں تیزی سے نیچے گرنے لگتی ہیں۔
پہلا کیمپ چھ ہزار میٹر کی بلندی پر برفشار کے بس ذرا اوپر تھا۔ میں جلد سے جلد برفشار کے قریب پہنچنا چاہتی تھی۔ اسی شام میں اپنے بعض ساتھیوں کے ساتھ اس مقام تک جا پہنچی۔ ماہ اپریل میں جب میں صدر کیمپ میں تھی، تین سنگھ اپنی سب سے چھوٹی بیٹی ڈیکی کے ساتھ کیمپ میں تشریف لائے تھے۔ جب میں نے ان کو بتایا کہ میں قطعی نو مشق ہوں اور ایورسٹ پر چڑھائی کی یہ میری پہلی مہم ہے تو انھوں نے ہنس کر کہا "ایورسٹ میری بھی پہلی مہم تھی اور چوٹی کو میں ساتویں کوشش میں سر کر سکا تھا۔"
[تصویر: برفیلے پہاڑوں کے بیچ پہاڑی بستی اور چڑھائی کرتا کوہ پیما، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
استاد کا نوٹ
الف) 'گلیشیر' یا 'برفشار' جمی ہوئی برف کے میناروں اور تودوں کا ڈھیر ہے؛ یہاں کھمبو گلیشیر کا ذکر ہے۔
ب) پہلا کیمپ چھ ہزار میٹر کی بلندی پر برفشار سے ذرا اوپر تھا۔
ج) 'مبہوت' یعنی حیرت سے ساکت، 'نو مشق' یعنی نیا اور ناتجربہ کار، اور 'سر کرنا' یعنی فتح کرنا۔
Free study material for Urdu
NCERT Book for Class 8 Urdu Chapter 14 Everest Ki Fateh
Download Textbook: Chapter 14 Everest Ki Fateh (Class 8 Urdu)
Access the official NCERT Textbook for Class 8 Urdu Chapter 14 Everest Ki Fateh, updated for the current academic session. Recognized as the core reading material across schools nationwide, board evaluations rely entirely on this syllabus.
Complete Chapter E-Books for Class 8 Urdu
Browse our comprehensive suite of NCERT books in English Medium designed for Class 8 students, offering clear conceptual breakdowns and concluding practice problems.
Maximize Conceptual Clarity with NCERT E-Books
The Class 8 Urdu Chapter 14 Everest Ki Fateh text is carefully engineered to build rock-solid foundational concepts. For an enriched academic journey, learners should pair this with our online NCERT Solutions and revision notes.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 14 Everest Ki Fateh PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 8 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 8 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 14 Everest Ki Fateh PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.