Class 8 Urdu Chapter 13 Sam Manekshaw: NCERT Study Material
Review the NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 13 Sam Manekshaw PDF Download designed for Class 8 Urdu students. Published under the latest NCERT guidelines for 2026-27, this chapter-wise resource supports daily study and targeted revision.
Read and Download Chapter 13 Sam Manekshaw
Access the complete PDF for Chapter 13 Sam Manekshaw below. This focused excerpt allows students to isolate specific topics for thorough review. Cross-reference your textbook exercises with our detailed NCERT Solutions for Class 8 Urdu.
سبق 11: سیم مانِک شا
سیم مانِک شا کا شمار ہمارے ملک کے ممتاز فوجی افسروں میں ہوتا ہے۔ انھوں نے وطن کی آزادی کے فوراً بعد نہایت سخت حالات میں دشمن ملکوں کی جارحیت کا مقابلہ کیا۔ ملک کے دفاع کا حق ادا کیا اور سرحدوں کو محفوظ و مستحکم بنایا۔ ان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔
سیم مانک شا کا پورا نام سیم ہارموس جی فریم جی جمشید جی مانِک شا (Sam Hormusji Framji Jamshedji Manekshaw) تھا۔ ان کی پیدائش 3/اپریل 1914 کو امرتسر (پنجاب) میں ہوئی۔ ان کے والد ہارموس جی مانِک شا پیشے سے ڈاکٹر تھے۔ والدہ ہیرا بائی ایک معزز خاندان سے تعلق رکھتی تھیں۔ سیم مانِک شا کا خاندان تعلیم، نظم و ضبط اور یک جہتی کے اقدار پر کاربند ہونے کے باعث عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔
[تصویر: فوجی وردی میں سیم مانِک شا، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
سیم مانِک شا کا تعلیمی سفر شیر ووڈ کالج نینی تال سے شروع ہوا۔ یہ ادارہ تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ اخلاق اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دیتا تھا۔ یہیں سے سیم مانِک شا کی صلاحیتوں میں نکھار اور شخصیت میں نظم و ضبط پیدا ہونا شروع ہوا۔
اسکولی تعلیم مکمل ہونے کے بعد سیم مانِک شا نے انڈین ملٹری اکیڈمی (IMA)، دہرادون میں داخلہ لینے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ ان کی زندگی اور مستقبل کی راہوں کو روشن کرنے میں مددگار ثابت ہوا۔ انڈین ملٹری اکیڈمی نے ان کی جسمانی طاقت، دماغی صلاحیت اور قیادت کو فروغ دیا۔
استاد کا نوٹ
الف) سیم مانِک شا کی پیدائش: 3/اپریل 1914، امرتسر (پنجاب)؛ والد ہارموس جی مانِک شا اور والدہ ہیرا بائی۔
ب) تعلیمی سفر کی ترتیب یاد رکھیے: پہلے شیر ووڈ کالج نینی تال، پھر انڈین ملٹری اکیڈمی (IMA) دہرادون۔
ج) 'جارحیت' کا مطلب ہے حملہ کرنا یا زیادتی؛ 'مستحکم' یعنی مضبوط۔
1934 میں سیم مانِک شا کو برطانوی بھارتی فوج میں کمیشن ملا، یہاں سے ان کے فوجی کیریئر کا آغاز ہوا اور وہ ترقی کی راہوں پر آگے بڑھتے گئے۔
سیم مانِک شا کی فوجی خدمات چار دہائیوں پر مشتمل ہیں۔ اس دوران انھوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ جنگی حکمتِ عملی ہو یا جرأت مندانہ قیادت، انھوں نے ہر میدان میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ دوسری جنگِ عظیم کے دوران، انھوں نے عراق، جاپان اور برما میں اہم خدمات انجام دیں۔ اتحادی فوجیوں اور جاپان کے درمیان برما میں خوں ریز جنگ کے دوران مانِک شا کیپٹن تھے۔ ان کی کمپنی کو فتح حاصل ہوئی لیکن وہ خود ایک جاپانی فوجی کی مشین گن سے بری طرح زخمی ہو گئے۔ ان کے جسم میں نو گولیاں پیوست تھیں۔ سیم مانک شا کا اردلی شیر سنگھ انھیں اپنی پیٹھ پر لاد کر طبی امدادی پوسٹ پہنچا۔ وہ پوسٹ زخمیوں سے بھرا ہوا تھا۔ یہاں اس نے ڈاکٹروں سے بڑی مِنّت کی کہ وہ سیم مانک شا کا علاج شروع کریں، مگر ڈاکٹروں نے اس کی ایک نہ سنی۔
ڈاکٹروں کے اس طرزِ عمل سے عاجز آ کر شیر سنگھ نے اپنی بندوق تان کر کہا کہ: "جاپانیوں سے لڑنے کے باوجود ہم اپنے صاحب کو میلوں سے لاد کر لائے ہیں اب ہم انھیں مرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔ آپ ان کا علاج کریں ورنہ مجھے آپ پر گولی چلانی پڑے گی۔" بالآخر سیم کا علاج شروع ہوا۔ سرجری کے بعد سیم مانک شا صحت یاب ہونے کے لیے پیگو کے فوجی اسپتال میں داخل کیے گئے۔ تبھی وہاں ہوائی بمباری شروع ہو گئی۔ جاپانیوں کے ہاتھ آنے سے پہلے آخری کشتی میں دوسرے مریضوں کے ساتھ ان کو بھی وہاں سے بہ حفاظت نکال کر پہلے رنگون اور پھر ہندوستان بھیج دیا گیا۔
[تصویر: نقشے پر جنگی منصوبہ بناتے فوجی افسر، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
استاد کا نوٹ
الف) 1934 میں سیم مانِک شا کو برطانوی بھارتی فوج میں کمیشن ملا اور ان کی فوجی خدمات چار دہائیوں پر مشتمل ہیں۔
ب) دوسری جنگِ عظیم میں انھوں نے عراق، جاپان اور برما میں خدمات انجام دیں؛ برما میں وہ کیپٹن تھے اور نو گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔
ج) 'اردلی' افسر کا ذاتی خادم یا مددگار سپاہی ہوتا ہے؛ ان کے اردلی کا نام شیر سنگھ تھا۔
Free study material for Urdu
Official NCERT Textbook PDF: Class 8 Urdu Chapter 13 Sam Manekshaw
Download Textbook: Chapter 13 Sam Manekshaw (Class 8 Urdu)
Download the certified NCERT Textbook for Class 8 Urdu Chapter 13 Sam Manekshaw. Educational authorities and instructors recommend this e-textbook as the foundational reference for all terminal tests and school assessments.
Complete Chapter E-Books for Class 8 Urdu
Explore our exhaustive library of NCERT books in English Medium spanning all subjects in Class 8. Every chapter features comprehensive explanations followed by extensive end-of-chapter exercises.
Maximize Conceptual Clarity with NCERT E-Books
Elevate your study routine by reviewing our comprehensive NCERT Solutions and revision notes available on our platform free of charge.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 13 Sam Manekshaw PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 8 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 8 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 13 Sam Manekshaw PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.