NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 12 Hazir Jawab PDF Download

Download NCERT Class 8 Urdu Textbooks

Explore the complete NCERT textbook for Class 8 Urdu. Tailored for the 2026-27 curriculum, this resource breaks down complex topics to help students prepare effectively for school examinations.

Access Chapter 12 Hazir Jawab for Class 8 Urdu

Access the complete PDF for Chapter 12 Hazir Jawab below. This focused excerpt allows students to isolate specific topics for thorough review. Cross-reference your textbook exercises with our detailed NCERT Solutions for Class 8 Urdu.

سبق 10: حاضر جواب

بہت پرانی بات ہے، آبو نام کا ایک شخص تھا جو بہت عقل مند تھا۔ ایک دن گھومتے پھرتے وہ ملک کی راجدھانی میں واقع شاہی محل پہنچ گیا۔ وہ ملازمت کے لیے پریشان تھا۔ بادشاہ کے دربار پہنچ کر اُس نے گزارش کی: "بادشاہ سلامت! میں بہت پریشان ہوں، مجھے کوئی کام دے دیجیے۔ آپ مجھے جو بھی کام دیں گے، نہایت ایمان داری اور لگن سے انجام دوں گا اور آپ کا فرماں بردار بن کر رہوں گا۔"

بادشاہ نے اس کی درخواست قبول کی اور اسے پہرہ دینے کے کام پر لگا دیا۔ وہ اپنی حاضر جوابی اور خوش مزاجی کی وجہ سے بہت جلد مقبول ہو گیا۔ بادشاہ بھی خوش ہوا اور خاص طور پر اپنے محل کی پہرہ داری اس کے سپرد کر دی۔ ترقی پا کر آبو کی شان بڑھ گئی۔

ایک دن بادشاہ نے اُس سے رازدارانہ انداز میں کہا: "آبو! میں ایک ضروری کام سے باہر جا رہا ہوں۔ اس راز کی کسی کو خبر نہ ہونے پائے۔ خیال رہے کہ میری واپسی تک کسی کو محل میں جانے نہ دینا۔"

[تصویر: دربار میں بادشاہ کے سامنے کھڑا آبو، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

"حضور آپ مطمئن رہیں۔ مَیں محل کے دروازے کی دن رات نگرانی کروں گا اور کسی کو بھی آپ کے جانے کی خبر نہ دوں گا۔"

استاد کا نوٹ

الف) کہانی کا مرکزی کردار آبو ہے، جو اپنی حاضر جوابی اور خوش مزاجی کی وجہ سے جلد مقبول ہو گیا۔
ب) بادشاہ کے دو حکم یاد رکھیے: اس کے جانے کی کسی کو خبر نہ ہو، اور واپسی تک کسی کو محل میں جانے نہ دیا جائے۔
ج) 'حاضر جواب' اسے کہتے ہیں جو فوراً اور موقع کے مطابق جواب دے؛ 'فرماں بردار' یعنی حکم ماننے والا۔

آبو، دن رات دروازے کی سخت نگرانی کرنے لگا۔ ایک رات ہر طرف چاندنی بکھری ہوئی تھی، پونم کا تہوار تھا۔ لوگ ناچ گا رہے تھے اور خوشیاں منا رہے تھے۔ آبو کا دل بھی ناچنے اور گانے کے لیے مچلنے لگا لیکن وہ بادشاہ کے حکم کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا تھا۔

تب اُسے ایک ترکیب سوجھی۔ اُس نے دروازے کی تمام کیلیں اور قلابے نکال لیے۔ ان دروازوں اور اپنے ہتھیاروں کو ایسی جگہ چھپا کر رکھ دیا کہ کسی کی نظر نہ پڑے۔ پھر وہ لوگوں میں آ کر ناچنے، گانے لگا۔ صبح ہونے تک وہ ناچتا گاتا رہا اور پھر محل واپس آ گیا۔ نکالے ہوئے دروازے کو اس نے اپنی جگہ پر لگا دیا اور پہرہ دینے لگا۔ لیکن آبو اس بات سے بے خبر تھا کہ رات میں چور محل میں گھس کر تمام سامان چرا لے گئے تھے۔ اگلے دن جب بادشاہ واپس آیا اور آبو کو دروازے پر پہرہ دیتے دیکھا تو بے حد خوش ہوا۔ لیکن جب وہ محل میں داخل ہوا تو اسے بڑی حیرت ہوئی۔ وہ نہایت غصّے میں باہر نکلا اور گرج دار آواز میں بولا:

"کیا تم میرے جانے کے بعد برابر پہرہ دے رہے تھے؟"

"جی حضور!"

"پھر محل میں چوری کیسے ہوئی؟" بادشاہ نے گرج کر پوچھا۔

[تصویر: قلعے کے دروازے پر آبو سے سوال کرتا ناراض بادشاہ، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

استاد کا نوٹ

الف) واقعات کی ترتیب دیکھیے: آبو نے دروازہ اتار کر چھپایا، رات بھر ناچا گایا، صبح دروازہ واپس لگایا، مگر اسی رات محل میں چوری ہو گئی۔
ب) 'پونم' کا مطلب ہے پورے چاند کی رات؛ 'قلابے' دروازے کے وہ کُنڈے ہیں جن پر دروازہ گھومتا ہے۔
ج) 'خلاف ورزی' یعنی حکم یا قانون نہ ماننا؛ 'گرج دار آواز' یعنی بہت اونچی اور غصّے والی آواز۔

Free study material for Urdu

Download NCERT E-Textbook: Class 8 Urdu Chapter 12 Hazir Jawab

Download Textbook: Chapter 12 Hazir Jawab (Class 8 Urdu)

Download the certified NCERT Textbook for Class 8 Urdu Chapter 12 Hazir Jawab. Educational authorities and instructors recommend this e-textbook as the foundational reference for all terminal tests and school assessments.

Complete Chapter E-Books for Class 8 Urdu

Explore our exhaustive library of NCERT books in English Medium spanning all subjects in Class 8. Every chapter features comprehensive explanations followed by extensive end-of-chapter exercises.

Maximize Conceptual Clarity with NCERT E-Books

Elevate your study routine by reviewing our comprehensive NCERT Solutions and revision notes available on our platform free of charge.

FAQs

Where can I download the latest NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 12 Hazir Jawab PDF Download in PDF for 2026-27?

You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 12 Hazir Jawab PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.

Does this Urdu book follow the latest NCERT rationalized syllabus?

Yes, our collection of Class 8 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.

Why is it better to download NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 12 Hazir Jawab PDF Download chapter-wise?

Downloading chapter-wise PDFs for Class 8 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.

Are these NCERT books for Class 8 Urdu sufficient for scoring 100%?

NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 12 Hazir Jawab PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.