NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 09 Namdev Mali PDF Download

Class 8 Urdu Chapter 09 Namdev Mali: NCERT Study Material

Review the NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 09 Namdev Mali PDF Download designed for Class 8 Urdu students. Published under the latest NCERT guidelines for 2026-27, this chapter-wise resource supports daily study and targeted revision.

Read and Download Chapter 09 Namdev Mali

View or download the dedicated Chapter 09 Namdev Mali resource below. This chapter-by-chapter structuring ensures easy navigation for daily study routines. For comprehensive exam preparation, pair this reading with our verified NCERT Solutions.

سبق 8: نام دیو مالی

نام دیو 'مقبرۂ رابعہ درّانی' اورنگ آباد (دکن) کے باغ میں مالی تھا۔ مقبرے کا باغ میری نگرانی میں تھا۔ میرے رہنے کا مکان بھی باغ کے احاطے ہی میں تھا۔ میں نے اپنے بنگلے کے سامنے چمن بنانے کا کام نام دیو کے سپرد کیا۔ میں اندر کمرے میں کام کرتا رہتا تھا۔ میری میز کے سامنے بڑی سی کھڑکی تھی۔ اس میں سے چمن صاف نظر آتا تھا۔ لکھتے لکھتے کبھی نظر اٹھا کر دیکھتا، تو نام دیو کو ہمہ تن اپنے کام میں مصروف پاتا۔ بعض دفعہ اس کی حرکتیں دیکھ کر بہت تعجب ہوتا۔ مثلاً کیا دیکھتا ہوں کہ نام دیو ایک پودے کے سامنے بیٹھا اس کا تھانولا صاف کر رہا ہے۔ تھانولا صاف کر کے حوض سے پانی لیا اور آہستہ آہستہ ڈالنا شروع کیا۔ پانی ڈال کر ڈول درست کیا اور ہر رخ سے پودے کو مڑ مڑ کر دیکھا۔ پھر الٹے پاؤں پیچھے ہٹ کر اسے دیکھنے لگا۔ دیکھتا جاتا تھا اور مسکراتا اور خوش ہوتا تھا۔ یہ دیکھ کر مجھے حیرت بھی ہوئی اور خوشی بھی۔ کام اسی وقت ہوتا ہے جب اس میں لذت آنے لگے۔ بے مزہ کام، کام نہیں بے گار ہے۔

[تصویر: کھڑکی سے باغ میں کام کرتے مالی کو دیکھتا شخص، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

استاد کا نوٹ

الف) کہانی 'میں' کی زبانی بیان ہوئی ہے: کہنے والا باغ کا نگران ہے اور نام دیو مالی کو اپنی کھڑکی سے دیکھتا ہے۔
ب) باغ کی جگہ یاد رکھیے: مقبرۂ رابعہ درّانی، اورنگ آباد (دکن)۔
ج) 'ہمہ تن' کا مطلب ہے پوری طرح؛ 'بے گار' یعنی ایسا کام جو بے دلی یا زبردستی سے کیا جائے۔

اب مجھے اس سے دل چسپی ہونے لگی۔ یہاں تک کہ بعض وقت اپنا کام چھوڑ کر اسے دیکھا کرتا۔ مگر اسے خبر نہ ہوتی کہ کوئی دیکھ رہا ہے یا اس کے آس پاس کیا ہو رہا ہے۔ وہ اپنے کام میں مگن رہتا۔ اس کی کوئی اولاد نہ تھی۔ وہ اپنے پودوں اور پیڑوں ہی کو اپنی اولاد سمجھتا تھا اور اولاد کی طرح ان کی پرورش اور نگہداشت کرتا۔ ان کو سبز اور شاداب دیکھ کر ایسا ہی خوش ہوتا جیسے ماں اپنے بچوں کو دیکھ کر خوش ہوتی ہے۔ وہ ایک ایک پودے کے پاس بیٹھتا، ان کو پیار کرتا، جُھک جُھک کے دیکھتا اور ایسا معلوم ہوتا گویا ان سے چپکے چپکے باتیں کر رہا ہے۔ جیسے جیسے وہ بڑھتے، پھولتے پھلتے اس کا دل بھی بڑھتا اور پھولتا پھلتا تھا، ان کو توانا دیکھ کر اس کے چہرے پر خوشی کی لہر دوڑ جاتی۔ کبھی کسی پودے کو اتفاق سے کیڑا لگ جاتا یا کوئی اور روگ پیدا ہو جاتا تو اسے بڑی فکر ہوتی۔ بازار سے دوائیں لاتا۔ باغ کے داروغہ یا مجھ سے کہہ کر منگواتا۔ دن بھر اسی میں لگا رہتا اور اُس پودے کی ایسی سیوا کرتا جیسے کوئی ہمدرد اور نیک دل ڈاکٹر اپنے عزیز بیمار کی کرتا ہے۔ ہزار جتن کرتا اور اسے بچا لیتا اور جب تک وہ تندرست نہ ہو جاتا اسے چین نہ آتا۔ اس کے لگائے ہوئے پودے ہمیشہ پروان چڑھے اور کبھی کوئی پیڑ ضائع نہ ہوا۔

[تصویر: پودوں کو پانی دیتا ہوا نام دیو، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

استاد کا نوٹ

الف) مصنف نے دو تشبیہیں دی ہیں: نام دیو پودوں کو دیکھ کر ایسے خوش ہوتا 'جیسے ماں اپنے بچوں کو دیکھ کر'، اور بیمار پودے کی سیوا 'جیسے نیک دل ڈاکٹر اپنے عزیز بیمار کی'۔
ب) 'تھانولا' پودے کی جڑ کے گرد بنایا گیا گڑھا ہے جس میں پانی ڈالا جاتا ہے۔
ج) 'پروان چڑھنا' محاورہ ہے، یعنی اچھی طرح بڑھنا اور پلنا؛ 'روگ' کا مطلب ہے بیماری۔

Free study material for Urdu

Download NCERT E-Textbook: Class 8 Urdu Chapter 09 Namdev Mali

Download Textbook: Chapter 09 Namdev Mali (Class 8 Urdu)

Download the certified NCERT Textbook for Class 8 Urdu Chapter 09 Namdev Mali. Educational authorities and instructors recommend this e-textbook as the foundational reference for all terminal tests and school assessments.

Complete Chapter E-Books for Class 8 Urdu

Explore our exhaustive library of NCERT books in English Medium spanning all subjects in Class 8. Every chapter features comprehensive explanations followed by extensive end-of-chapter exercises.

Maximize Conceptual Clarity with NCERT E-Books

The Class 8 Urdu Chapter 09 Namdev Mali text is carefully engineered to build rock-solid foundational concepts. For an enriched academic journey, learners should pair this with our online NCERT Solutions and revision notes.

FAQs

Where can I download the latest NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 09 Namdev Mali PDF Download in PDF for 2026-27?

You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 09 Namdev Mali PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.

Does this Urdu book follow the latest NCERT rationalized syllabus?

Yes, our collection of Class 8 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.

Why is it better to download NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 09 Namdev Mali PDF Download chapter-wise?

Downloading chapter-wise PDFs for Class 8 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.

Are these NCERT books for Class 8 Urdu sufficient for scoring 100%?

NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 09 Namdev Mali PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.