NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 03 Namak Ki Kahani PDF Download

Official NCERT Book for Class 8 Urdu: Chapter 03 Namak Ki Kahani

Explore the complete NCERT textbook for Class 8 Urdu. Tailored for the 2026-27 curriculum, this resource breaks down complex topics to help students prepare effectively for school examinations.

Chapter-wise Study Material: Chapter 03 Namak Ki Kahani

View or download the dedicated Chapter 03 Namak Ki Kahani resource below. This chapter-by-chapter structuring ensures easy navigation for daily study routines. For comprehensive exam preparation, pair this reading with our verified NCERT Solutions.

سبق 3: نمک کی کہانی

نمک ہماری زندگی کے لیے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے۔ اس کا استعمال اکثر ضروری اور تاثیر لامحدود ہے۔ نمک ہماری غذا کا اہم جز ہے۔ ہمارے جسم میں بھی کئی قسم کے نمک (Salt) اور معدنیات (Minerals) پائے جاتے ہیں جن کی کمی یا زیادتی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ آنکھ سے گرنے والے آنسو، لعابِ دہن، رگوں میں دوڑتے ہوئے خون، جسم کے پسینے اور مختلف رطوبتوں میں نمک ہوتا ہے۔ غرض کہ نمک نہ صرف غذا کے ذائقے بلکہ جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے بھی ضروری ہے۔ ہماری زبان، کردار، چہرے، جذباتی رشتوں اور وفاداریوں میں بھی نمک بطور استعارہ استعمال ہوا ہے۔

[تصویر: کھانے میں نمک ڈالتا ہوا باورچی، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

نمک ایک ایسی چیز ہے جو مٹی، سمندر، پہاڑ، بعض پیڑ پودوں اور دھاتوں وغیرہ میں بھی پایا جاتا ہے۔ اس کا کیمیائی نام سوڈیم کلورائیڈ (Sodium Chloride) ہے۔ یہ خالص شکل میں بھی ملتا ہے اور مختلف چیزوں سے کشید بھی کیا جاتا ہے۔ اس کی کچھ خاص قسمیں ہیں جیسے سیندھا نمک، سانبھر نمک، سمندری نمک، کالا نمک، نوشادر اور سہاگا وغیرہ۔ سیندھا نمک، امرت سری نمک بھی کہلاتا ہے جو پہاڑوں سے نکالا جاتا ہے۔ سانبھر اور سمندری نمک کا استعمال سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ 'سانبھر نمک' جھیل سے حاصل کیا جاتا ہے۔ یہ جھیل راجستھان صوبے کی راجدھانی جے پور کے مغرب میں سانبھر نامی مقام پر واقع ہے۔ یہ ہندوستان کی سب سے بڑی نمک کی جھیل ہے۔ اس کا رقبہ 90 مربّع میل ہے۔ اس میں آس پاس کی کئی ندیاں آ کر گرتی ہیں جس کے سبب ان کا پانی بھی نمکین ہو جاتا ہے۔ یہاں سے ملک میں نمک کی پیداوار کا تقریباً نو فیصد حصّہ ہی حاصل ہوتا ہے۔ گرمی کے موسم میں یہ جھیل خشک ہو جاتی ہے۔ اسی زمانے میں یہاں سے نمک اکٹھا کر کے فیکٹریوں میں صفائی کے لیے بھیجا جاتا ہے۔

[تصویر: پیالوں میں مختلف قسم کے نمک، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

استاد کا نوٹ

الف) نمک کا کیمیائی نام سوڈیم کلورائیڈ (Sodium Chloride) ہے۔
ب) سیندھا نمک کو امرت سری نمک بھی کہتے ہیں اور یہ پہاڑوں سے نکالا جاتا ہے؛ سانبھر نمک جھیل سے حاصل ہوتا ہے۔
ج) سانبھر جھیل کے بارے میں اہم حقائق: یہ جے پور کے مغرب میں ہے، ہندوستان کی سب سے بڑی نمک کی جھیل ہے اور اس کا رقبہ 90 مربّع میل ہے۔

اس جھیل کی کہانی بھی دل چسپ ہے۔ کہتے ہیں کہ آج جہاں تھار کا ریگستان واقع ہے، وہاں ہزاروں سال پہلے ٹیتھیس نامی اُتھلا سمندر تھا۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے زیرِ اثر سمندر خشک ہو گیا لیکن اس کا نمک ریت میں گھل مل گیا۔ اسی لیے اس علاقے کی جھیل میں نمک کی مقدار اتنی زیادہ ہے کہ جب پانی سوکھ کر جم جاتا ہے تو نمک بن جاتا ہے۔ یہ غذائی نمک کی پیداوار کا بڑا وسیلہ ہے۔

[تصویر: سمندر کے کنارے نمک جمع کرتے ہوئے مزدور، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

سمندر کا پانی عام طور پر نمک کی پیداوار کا سب سے بڑا عالمی مخزن ہے۔ پانی بے حد کھارا ہونے کے باعث پینے یا زراعت کے کام کا نہیں ہوتا البتہ یہ بڑی مقدار میں نمک بنانے کے کام آتا ہے۔

سمندری پانی سے نمک بنانے کا معاملہ تو ہمارے ملک کی تحریک 'ستیہ گرہ' سے بھی جڑا ہوا ہے۔ نمک پر انگریزی حکومت کے کنٹرول کے خلاف ہمارے ملک میں بہت بڑی تحریک چلائی گئی تھی جسے 'نمک ستیہ گرہ' کہا جاتا ہے۔ انگریزوں نے ہندوستانی عوام سے زیادہ سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے کی خاطر نمک کا قانون بنایا اور ملک میں نمک بنانے اور بیچنے پر ٹیکس لگا دیا۔

مہاتما گاندھی اور دیگر قومی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نمک پر ٹیکس لگانا ایک غیر اخلاقی اور مذموم عمل ہے کیوں کہ نمک تو ہمارے کھانے کا بہت اہم جز ہے۔ انھوں نے انگریزوں کے ذریعہ نافذ کیے گئے نمک کے قانون کو ماننے سے انکار کر دیا اور 12 مارچ 1930 کو سابرمتی آشرم سے اس کے خلاف اپنی تحریک کا آغاز کر دیا۔

گاندھی جی اور ان کے پیرو کاروں نے سابرمتی سے ساحلی شہر ڈانڈی تک 240 میل سے زیادہ کا مارچ کیا جہاں انھوں نے ساحلِ سمندر پر پائے جانے والے قدرتی نمک کو جمع کر کے اور سمندر کے پانی کو ابال کر نمک بنا کر حکومت کا قانون توڑا۔ اس ستیہ گرہ میں کسانوں، قبائلیوں اور عورتوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

استاد کا نوٹ

الف) نمک ستیہ گرہ کی تاریخ یاد رکھیے: 12 مارچ 1930 کو سابرمتی آشرم سے آغاز اور ساحلی شہر ڈانڈی تک 240 میل سے زیادہ کا مارچ۔
ب) 'ٹیتھیس' وہ اُتھلا سمندر تھا جو ہزاروں سال پہلے تھار کے ریگستان کی جگہ تھا۔
ج) 'مخزن' کا مطلب ہے خزانہ یا ذخیرہ؛ 'مذموم' یعنی برا اور قابلِ مذمت۔

Free study material for Urdu

Download NCERT E-Textbook: Class 8 Urdu Chapter 03 Namak Ki Kahani

Chapter Textbook PDF for Class 8 Urdu

Access the official NCERT Textbook for Class 8 Urdu Chapter 03 Namak Ki Kahani, updated for the current academic session. Recognized as the core reading material across schools nationwide, board evaluations rely entirely on this syllabus.

Digital E-Book Collection for Class 8 Urdu

Explore our exhaustive library of NCERT books in English Medium spanning all subjects in Class 8. Every chapter features comprehensive explanations followed by extensive end-of-chapter exercises.

Complete Your Chapter Preparation

The Class 8 Urdu Chapter 03 Namak Ki Kahani text is carefully engineered to build rock-solid foundational concepts. For an enriched academic journey, learners should pair this with our online NCERT Solutions and revision notes.

FAQs

Where can I download the latest NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 03 Namak Ki Kahani PDF Download in PDF for 2026-27?

You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 03 Namak Ki Kahani PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.

Does this Urdu book follow the latest NCERT rationalized syllabus?

Yes, our collection of Class 8 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.

Why is it better to download NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 03 Namak Ki Kahani PDF Download chapter-wise?

Downloading chapter-wise PDFs for Class 8 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.

Are these NCERT books for Class 8 Urdu sufficient for scoring 100%?

NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 03 Namak Ki Kahani PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.