NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 04 Ashfaqullah Khan PDF Download

Download NCERT Class 8 Urdu Textbooks

Explore the complete NCERT textbook for Class 8 Urdu. Tailored for the 2026-27 curriculum, this resource breaks down complex topics to help students prepare effectively for school examinations.

Access Chapter 04 Ashfaqullah Khan for Class 8 Urdu

Access the complete PDF for Chapter 04 Ashfaqullah Khan below. This focused excerpt allows students to isolate specific topics for thorough review. Cross-reference your textbook exercises with our detailed NCERT Solutions for Class 8 Urdu.

سبق 4: اشفاق اللہ خاں

ہندوستان کی تحریکِ آزادی میں ایسے بے شمار نام شامل ہیں جنھوں نے وطنِ عزیز کے لیے اپنی جانیں تک قربان کر دی ہیں۔ قربانی دینے والے انھیں سپوتوں میں ایک نام کاکوری کیس میں شامل مجاہدِ آزادی اشفاق اللہ خاں کا بھی ہے۔ وہ نہ صرف ایک عظیم محبِّ وطن بلکہ قومی اتحاد کے بھی علم بردار تھے۔

اشفاق اللہ خاں 22/اکتوبر 1900 کو اتر پردیش کے شہر شاہ جہاں پور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد شفیق اللہ خاں محکمۂ پولیس سے بہ حیثیت انسپکٹر ریٹائرڈ تھے۔ اور والدہ مظہر النسا ایک نیک سیرت خاتون تھیں۔ اشفاق اللہ خاں اپنے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔

[تصویر: اشفاق اللہ خاں، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

وہ نہایت ذہین، خوش مزاج، جوشیلے اور بہادر تھے۔ ان کی والدہ اکثر انھیں بہادری اور وطن دوستی کے قصّے سناتی تھیں۔ ان قصوں نے انھیں حد درجہ متاثر کیا۔ وہ وطن پر انگریزوں کے ظلم و ستم کے واقعات سن کر تڑپ اٹھتے تھے۔ زیادتیوں کے واقعات سن سن کر ان کے ذہن میں انگریزی حکومت کے خلاف بغاوت کا جذبہ شدید ہوتا گیا۔ بڑھتی عمر کے ساتھ اشفاق اللہ خاں کے دل میں ہندوستان کو انگریزوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی خواہش زور پکڑتی گئی۔ یہی خواہش انھیں انقلابی تحریک کی طرف لے گئی۔

استاد کا نوٹ

الف) اشفاق اللہ خاں کی پیدائش: 22/اکتوبر 1900، شاہ جہاں پور (اتر پردیش)۔
ب) والدین کے نام یاد رکھیے: والد شفیق اللہ خاں اور والدہ مظہر النسا۔
ج) 'علم بردار' کا مطلب ہے جھنڈا اٹھانے والا، یعنی کسی مقصد کا رہنما۔

اس تحریک کے روحِ رواں اُس وقت رام پرساد بسملؔ تھے۔ اشفاق اللہ خاں کے بڑے بھائی ریاست اللہ خاں انھیں اکثر رام پرساد بسملؔ کے انقلابی کارناموں کے قصے سنایا کرتے تھے جس سے اُن کے دل میں بسملؔ سے ملنے کی خواہش پنپنے لگی۔ جب وہ اُن سے ملے تو ان کے انقلابی خیالات سے بہت متاثر ہوئے اور ان کے ساتھ مل کر ایک انقلابی تنظیم 'ہندوستان ری پبلیکن ایسوسی ایشن' کی بنیاد ڈالی۔

رام پرساد بسملؔ کو اشفاق اللہ خاں پر اتنا بھروسہ ہو گیا کہ انھوں نے انھیں اپنا رازدار بنا لیا۔ دونوں کے آپسی مراسم بہت گہرے ہوتے گئے۔ دونوں قومی اتحاد اور معاشرتی و مذہبی اصلاحات کے بڑے حامی تھے۔ دونوں کو سیاست اور شاعری سے شغف تھا۔ ان کی انقلابی نظموں اور تقریروں کو بڑے شوق سے سنا جاتا تھا۔ شاعری میں اشفاق اللہ خاں کا تخلص حسرتؔ تھا۔

[تصویر: بچے کو قصہ سناتی ہوئی ماں، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

انگریزی حکومت کے خلاف انقلابی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے سرمایہ کی ضرورت تھی چنانچہ انقلابیوں نے سرمایے کی فراہمی کے لیے سرکاری خزانے پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنایا۔ اس کام کے لیے دس افراد کی جماعت بنائی گئی۔ جس میں اشفاق اللہ خاں خود شامل تھے۔ رام پرساد بسملؔ نے اپنے انقلابی ساتھیوں کے سامنے ٹرین سے لے جائے جا رہے سرکاری خزانے پر قبضہ کرنے کی تجویز پیش کی۔ اس تجویز کو تمام ساتھی خاموشی سے سُن رہے تھے۔ اشفاق اللہ نے خاموشی توڑی اور پچھلے معاملات میں اپنائے گئے طریقوں کی کمزوریوں کا ذکر کیا اور اس منصوبے کو ان کمزوریوں سے بچانے کا مشورہ دیا۔ ان کے مشوروں کو انقلابی جماعت کے لوگ ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ تجویز اتفاقِ رائے سے منظور ہو گئی۔ پھر اشفاق اللہ خاں نے کہا، "کہنا میرا کام تھا کہہ دیا۔ کام ہم سب مل کر کریں گے۔ ضرورت پڑی تو میں جان بھی دے دوں گا لیکن منصوبے کو ناکام نہیں ہونے دوں گا۔"

[تصویر: ترنگا لہراتا ہوا مجاہدِ آزادی، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

استاد کا نوٹ

الف) شاعری میں اشفاق اللہ خاں کا تخلص حسرتؔ تھا اور ان کے ساتھی رام پرساد کا تخلص بسملؔ۔
ب) انقلابی تنظیم کا نام یاد رکھیے: 'ہندوستان ری پبلیکن ایسوسی ایشن'۔
ج) 'روحِ رواں' کا مطلب ہے کسی تحریک کو چلانے والی اصل شخصیت؛ 'شغف' یعنی گہرا شوق۔

Free study material for Urdu

Chapter 04 Ashfaqullah Khan Digital Textbook & Resources for Class 8 Urdu

Chapter Textbook PDF for Class 8 Urdu

Download the certified NCERT Textbook for Class 8 Urdu Chapter 04 Ashfaqullah Khan. Educational authorities and instructors recommend this e-textbook as the foundational reference for all terminal tests and school assessments.

Digital E-Book Collection for Class 8 Urdu

Access a full archive of NCERT books in English Medium tailored for Class 8 courses. Units like Chapter 04 Ashfaqullah Khan deliver in-depth concepts and thorough review questions at the section close.

Complete Your Chapter Preparation

The Class 8 Urdu Chapter 04 Ashfaqullah Khan text is carefully engineered to build rock-solid foundational concepts. For an enriched academic journey, learners should pair this with our online NCERT Solutions and revision notes.

FAQs

Where can I download the latest NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 04 Ashfaqullah Khan PDF Download in PDF for 2026-27?

You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 04 Ashfaqullah Khan PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.

Does this Urdu book follow the latest NCERT rationalized syllabus?

Yes, our collection of Class 8 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.

Why is it better to download NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 04 Ashfaqullah Khan PDF Download chapter-wise?

Downloading chapter-wise PDFs for Class 8 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.

Are these NCERT books for Class 8 Urdu sufficient for scoring 100%?

NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 04 Ashfaqullah Khan PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.