NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 02 Suraj Ki Gawahi PDF Download

Read Chapter 02 Suraj Ki Gawahi of NCERT Class 8 Urdu

Review the NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 02 Suraj Ki Gawahi PDF Download designed for Class 8 Urdu students. Published under the latest NCERT guidelines for 2026-27, this chapter-wise resource supports daily study and targeted revision.

Chapter 02 Suraj Ki Gawahi PDF Resource

Access the complete PDF for Chapter 02 Suraj Ki Gawahi below. This focused excerpt allows students to isolate specific topics for thorough review. Cross-reference your textbook exercises with our detailed NCERT Solutions for Class 8 Urdu.

سبق 2: سورج کی گواہی

آدھی رات کا وقت تھا۔ ساری دنیا سنّاٹے میں ڈوبی ہوئی تھی۔ اچانک کسی کے رونے کی آواز آئی۔

راجہ رائے دیسل رعایا کے دکھ سکھ سے باخبر رہنے کے لیے رات کے سنّاٹے میں بھیس بدل کر گھوم رہے تھے۔ جہاں سے آواز آ رہی تھی اُن کے قدم اسی جانب اٹھنے لگے۔ وہ کیا دیکھتے ہیں کہ ایک سنسان چوراہے پر ایک شخص بیٹھا سر پکڑ کر رو رہا ہے۔

"کیا بات ہے؟ روتے کیوں ہو؟" رائے دیسل نے پوچھا۔

"کیا بتاؤں؟ اس دنیا میں دین ایمان نام کی کوئی چیز رہی ہی نہیں۔ کس سے کہوں؟ کس کو بتاؤں؟" اس شخص نے کہا۔

"تم رائے دیسل کے پاس کیوں نہیں جاتے؟" رائے دیسل نے کہا۔

"کیسے جاؤں؟ پہرے دار مجھے باہر ہی سے ڈھکیل نہ دیں گے۔"

[تصویر: رات کے وقت روتے ہوئے شخص کو انگوٹھی دیتے ہوئے رائے دیسل، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

"نہیں ڈھکیلیں گے؟ لو یہ انگوٹھی! کل رائے دیسل کے سامنے جا کر دہائی دینا۔" رائے دیسل نے یہ کہتے ہوئے اسے اپنی انگوٹھی پکڑا دی۔

اگلے روز وہ شخص پہرے داروں کو انگوٹھی دکھا کر رائے دیسل کے دربار میں جا پہنچا اور یوں فریاد کرنے لگا۔

"باپو! میں ایک کسان ہوں۔ میں نے نگر سیٹھ سے ایک ہزار کوڑیاں اُدھار لی تھیں۔ سود سمیت میں ساری کوڑیاں لوٹا چکا ہوں لیکن نگر سیٹھ کہتے ہیں کہ میں جوں کا توں قرض دار ہوں۔ سود سمیت سو ہزار کوڑیاں میں پھر کہاں سے لاؤں؟ میرے پاس تو کانی کوڑی بھی نہیں ہے۔"

"کیا کوئی ثبوت یا گواہ ہے تمھارے پاس کہ تم اپنا قرض ادا کر چکے ہو؟" رائے دیسل نے سوال کیا۔

"مہاراج! میں نے نگر سیٹھ کو رقعہ لکھ کر دیا تھا۔ اور اس رقعے پر دستور کے مطابق سورج کی گواہی لکھ دی تھی۔ رقم لوٹاتے وقت میں نے اس کا مضمون خود اپنے ہاتھ سے کاٹ دیا تھا!" اس شخص نے جواب دیا۔

"پھر نگر سیٹھ تم سے دوبارہ کیوں مانگ رہا ہے؟" رائے دیسل نے پوچھا۔

"باپو! نگر سیٹھ نے کوئی چالاکی کی ہے۔ کیسے کی ہے؟ میں نہیں جانتا۔" اس شخص نے کہا۔

رائے دیسل سوچ میں پڑ گئے۔ انھوں نے کسان کو اگلے روز آنے کو کہا۔

[تصویر: دربار میں رائے دیسل کے سامنے فریاد کرتا کسان، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

استاد کا نوٹ

الف) کہانی کے تین اہم کردار یاد رکھیے: راجہ رائے دیسل، کسان اور نگر سیٹھ۔
ب) 'رقعہ' یعنی لکھی ہوئی تحریر یا پرچی؛ کسان نے قرض کے رقعے پر دستور کے مطابق سورج کی گواہی لکھی تھی۔
ج) 'کانی کوڑی بھی نہ ہونا' محاورہ ہے، یعنی بالکل کچھ بھی پیسہ نہ ہونا۔

کسان چلا گیا۔ رائے دیسل نے نگر سیٹھ کے نام پیغام بھجوا دیا کہ کل تم کو دربار میں حاضر ہونا ہے۔ دوسرے دن نگر سیٹھ اور کسان دونوں رائے دیسل کے سامنے کھڑے تھے۔ رائے دیسل نے آنکھیں دکھاتے ہوئے نگر سیٹھ سے کہا۔

"کیا چال چلی ہے تم نے؟ ایسی سزا دوں گا کہ ساری زندگی یاد رکھو گے؟"

نگر سیٹھ نے ہاتھ جوڑ کر جواب دیا۔ "گستاخی معاف حضور" جھوٹا میں نہیں، یہ کسان ہے۔ میں نے اسے قرض کے طور پر ہزار کوڑیاں دی تھیں، اس نے نہ تو اب تک اصل رقم لوٹائی اور نہ ہی سود۔ اب یہ رو رو کر اپنے بے قصور ہونے کا ناٹک کر رہا ہے اور آپ کی ہمدردی چاہتا ہے۔"

"جس مضمون کو کسان نے کاٹ دیا تھا کیا تم وہ رقعہ مجھے دکھا سکتے ہو؟" رائے دیسل نے پوچھا۔

"آقا! میرے پاس ایسا کوئی رقعہ نہیں جس کا مضمون کسان نے کاٹا ہو۔ البتہ وہ رقعہ ضرور میرے پاس ہے جس کا مضمون کٹا ہوا نہیں ہے!" یہ کہتے ہی نگر سیٹھ نے رقعہ نکال کر بھرے دربار میں رائے دیسل کے سامنے رکھ دیا۔

مضمون کے کاٹے جانے کا واقعی کوئی نشان نہ تھا۔ لیکن رائے دیسل کو نہ جانے کیوں یہ یقین ہو گیا تھا کہ کسان سچّا ہے۔

اگلے دن بھی رائے دیسل کو کوئی تدبیر نہ سوجھی۔

آخر رائے دیسل نے سوچنا شروع کیا۔ "کسان نے رقعے پہ سورج کی گواہی کا ذکر کیوں کیا ہے؟ کسی جیتے جاگتے شخص کی گواہی رکھی جاتی تو وہ شخص دربار میں آ کر اس کی مدد کرتا! سورج کو دربار میں کیسے بلایا جائے۔"

رائے دیسل سوچتے سوچتے تھک گئے۔ آخر کچھ سوچ کر انھوں نے رقعہ کا رخ سورج کی طرف کر دیا۔

[تصویر: دربار میں رقعہ دکھاتا نگر سیٹھ، کسان اور سوچ میں ڈوبے رائے دیسل، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

استاد کا نوٹ

الف) دونوں کے بیان کا فرق دیکھیے: کسان کہتا ہے کہ اس نے رقعے کا مضمون کاٹ دیا تھا، جب کہ نگر سیٹھ کا رقعہ کٹا ہوا نہیں ہے۔
ب) 'آنکھیں دکھانا' محاورہ ہے، یعنی غصّے سے دیکھنا یا دھمکانا۔
ج) رائے دیسل کے لیے مختلف القاب آئے ہیں: باپو، مہاراج، حضور اور آقا۔

Free study material for Urdu

Official NCERT Textbook PDF: Class 8 Urdu Chapter 02 Suraj Ki Gawahi

Chapter Textbook PDF for Class 8 Urdu

Secure your copy of the NCERT Textbook for Class 8 Urdu Chapter 02 Suraj Ki Gawahi. Widely adopted across educational institutions, final question papers map directly to the framework outlined in this chapter.

Digital E-Book Collection for Class 8 Urdu

Explore our exhaustive library of NCERT books in English Medium spanning all subjects in Class 8. Every chapter features comprehensive explanations followed by extensive end-of-chapter exercises.

Complete Your Chapter Preparation

The Class 8 Urdu Chapter 02 Suraj Ki Gawahi text is carefully engineered to build rock-solid foundational concepts. For an enriched academic journey, learners should pair this with our online NCERT Solutions and revision notes.

FAQs

Where can I download the latest NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 02 Suraj Ki Gawahi PDF Download in PDF for 2026-27?

You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 02 Suraj Ki Gawahi PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.

Does this Urdu book follow the latest NCERT rationalized syllabus?

Yes, our collection of Class 8 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.

Why is it better to download NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 02 Suraj Ki Gawahi PDF Download chapter-wise?

Downloading chapter-wise PDFs for Class 8 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.

Are these NCERT books for Class 8 Urdu sufficient for scoring 100%?

NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 02 Suraj Ki Gawahi PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.