Read Chapter 06 Barsaat of NCERT Class 3 Urdu
Access the official NCERT textbook for Class 3 Urdu, updated for the 2026-27 academic session. This digital resource provides the foundational knowledge required for exam success and conceptual clarity.
Chapter 06 Barsaat PDF Resource
View or download the dedicated Chapter 06 Barsaat resource below. This chapter-by-chapter structuring ensures easy navigation for daily study routines. For comprehensive exam preparation, pair this reading with our verified NCERT Solutions.
سبق 6: کشمیر
میں نے ہندوستان کے پہاڑی مقامات دیکھے۔ شملہ، نینی تال اور رانی کھیت کی بھی سیر کی۔ ہم مہابلیشور تین دن جا کر رہے، لیکن سب سے زیادہ سیر میں نے کشمیر کی ہے۔ سری نگر اور آس پاس کے علاقے تو چھان ہی ڈالے۔ اس کے علاوہ پام پور، سون مرگ، مانس بن جھیل جس کے چاروں طرف کنول کے پھولوں کے تختے اسے عجیب حسن بخشتے ہیں۔[تصویر: کشمیر کے پہاڑوں اور جھیل کا منظر، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
ویں تو کشمیر کا چپہ چپہ جنّت اراضی معلوم ہوتا ہے، لیکن مجھے پہلگام سب سے زیادہ پسند ہے۔ اس کی سیر سے جی کبھی نہیں بھرتا۔ پہلگام سے اوپر اونچی پہاڑوں پر شان دار اور خوب صورت مناظر ملتے ہیں۔ اونچی اونچی برف پوش چوٹییاں اور گہری سرسبز وادیاں ایک طرف نظروں کو اسیر کر لیتی ہیں تو دوسری طرف گھوڑوں کے پھسل جانے کے ڈر سے خوف بھی معلوم ہوتا ہے۔ چندن واڑی پہنچ کر دور تک چشمے پر جمی ہوئی برف سڑک کی مانند دیکھی۔ اس پر چلے، برف توڑ کر کھائی اور سردی سے جم جم سے گئے۔[تصویر: پہلگام میں گھوڑے پر سوار شخص اور برفانی منظر، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
گل مرگ کئی بار گئے۔ اس سے تین میل نیچے ٹنگ مرگ کی وادی ہے جس کا چشمہ دریا کے برابر چوڑا ہے۔ گل مرگ سے تین میل پتلی پگڈنڈیوں پر پیدل یا ٹٹو پر سوار ہو کر گل مرگ جاتے ہیں۔ یہاں برف جمی ملتی ہے۔ یہاں کی ہوا ہلکی ہے۔ میرا سانس رکتا محسوس ہوتا تھا مگر اس وقت ان باتوں کی پروا کسے تھی۔ (صالحہ عابد حسین)[تصویر: گل مرگ میں سکیٹنگ کرتے ہوئے لوگ، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
استاد کا نوٹ
کشمیر کے سفر کی اس روداد کو دھیان سے پڑھیے اور دیکھیے کہ مصنفہ نے کون کون سی جگہوں کا ذکر کیا ہے۔ جب آپ کسی نئی جگہ کی سیر پر جاتے ہیں، تو وہاں کے پہاڑوں، چشموں اور برف کے بارے میں اپنے خیالات یاد رکھیے تاکہ آپ بھی ایسا سفرنامہ لکھ سکیں۔
مشق
پڑھیے اور سمجھیے
- مقامات: جگہیں
- چشمہ: وہ جگہ جہاں سے پانی خود نکلتا ہے، سوتا
- سرسبز: ہرا بھرا
- اسیر: گرفتار
- برف پوش: برف سے ڈھکا ہوا
- حُسْن: خوب صورتی
- حُسْن بخشنا: خوب صورتی بڑھانا
- چپہ چپہ: کونا کونا
- جِنّتِ اراضی: زمین پر جنّت
- مناظر: نظارے، چیزیں جو نظر آئیں
- ٹٹو: دبلا پتلا چھوٹا گھوڑا
- پگڈنڈی: وہ راستہ جس پر صرف پیدل چلا جا سکے، کھیتوں کا تنگ راستہ
سوچیے اور بتائیے
- سبق میں کن جھیلوں کا ذکر ہے؟
- گل مرگ سے کھلنگ مرگ کس طرح پہنچتے ہیں؟
- چندن واڑی کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے؟
- کشمیر کا چپہ چپہ کیسا معلوم ہوتا ہے؟
- چار پہاڑی مقامات کے نام لکھیے۔
نیچے دیے گئے الفاظ کا پہلا حرف ہٹا کر نیا لفظ بنائیے
مثال: منظر — نظر
برس — ............
مناظر — ............
مرگ — ............
عجب — ............
گہری — ............
کالم ’الف‘ اور ’ب‘ کو مثال کے مطابق ملائیے
| الف | ب |
|---|---|
| سردی | پاس |
| پھول | پتلا |
| زیادہ | گرمی |
| دور | کانٹے |
| موٹا | کم |
درست املا والے لفظ پر صحیح (\( \checkmark \)) کا نشان لگائیے
- کشمیر — یریمسک
- خوف — کھوف
- محسوس — صحمص
- وقت — وکٹ
- مقام — اقمم
نیچے دیے گئے جملوں پر غور کیجیے
- ہم پہاڑوں کی سیر کرنے گئے۔
- تین میل تک پگڈنڈیوں تک چلے۔
ان جملوں میں ’پہاڑوں‘ اور ’پگڈنڈیوں‘، ’پہاڑ‘ اور ’پگڈنڈی‘ کی جمع ہے۔ اسی طرح مثال کے مطابق نیچے دیے گئے واحد کی جمع لکھیے
مثال: نظر — نظروں
بات — ............
پھول — ............
پہاڑی — ............
گہرائی — ............
میل — ............
نیچے دی ہوئی تصویروں پر دو دو جملے لکھیے۔
[تصویر: پہاڑوں اور سرسبز وادی کا منظر، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
[تصویر: آبشار کا منظر، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
[تصویر: سرخ گلاب کا پھول، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
[تصویر: گھوڑے کی تصویر، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
نیچے دیے گئے الفاظ کے آخری حرف کو ہٹا کر نیا لفظ بنائیے اور بلند آواز سے پڑھیے
پہاڑی، کمی، دیکھی، سردی، چوٹی، پانی
پہاڑ
ذیل میں دیے گئے لفظوں کے حروف مثال کے مطابق الگ الگ کر کے لکھیے
مثال: معلوم = م ع ل و م
کشمیر = ........................
حسن = ........................
مانند = ........................
پسند = ........................
بلند آواز سے پڑھیے اور خوش خط لکھیے۔
ہندوستان — ............ ............ ............ ............
پھولوں — ............ ............ ............ ............
پسند — ............ ............ ............ ............
چشمہ — ............ ............ ............ ............
محسوس — ............ ............ ............ ............
کشمیر
کشمیر کو اس کی قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے دنیا کی جنّت کہا جاتا ہے۔ یہاں کے لوگ کشمیری زبان بولتے ہیں۔ کشمیر اپنی دست کاریوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ جن میں کشمیری قالین، پشمینہ شال، پیپر ماشی اور اخروٹ کی تراشیدہ لکڑی کا کام شامل ہے۔ موسیقی اور رقص کشمیری تہذیب کا اٹوٹ حصہ ہیں۔ کشمیر میں مختلف قسم کے پکوان بھی بنائے جاتے ہیں جیسے وازوان سماوار کا خوش بودار زعفرانی قہوہ یہاں کے ذائقوں میں شامل ہے۔اس پیراگراف کی روشنی میں نیچے دیے ہوئے نکات پر بچوں سے گفتگو کیجیے۔
- کشمیر تو بہت خوبصورت جگہ ہے، آپ نے کون کون سے خوبصورت مقامات دیکھے ہیں۔ ان کی خوبصورتی کے بارے میں بتائیے۔
- کشمیر کے لوگ کشمیری زبان بولتے ہیں، آپ کے علاقے میں کون کون سی زبانیں بولی جاتی ہیں؟
- آپ نے کشمیر کے بنے ہوئے کون کون سے سامان دیکھے ہیں۔ آپ اپنے علاقے میں بننے والے سامانوں کے بارے میں بتائیے۔
- آپ نے کشمیری لوک گیت رقص کے ساتھ اگر سنا اور دیکھا ہے تو آپ اس کے بارے میں بتائیے کہ کیا کیا اچھا لگا؟
- کشمیر لباس کیسا ہوتا ہے، اس میں آپ کو کیا اچھا لگتا ہے؟
آپ نے کسی دل چسپ مقام کی سیر کی ہے تو نیچے دی گئی جگہ میں اپنی سیر کے بارے میں لکھیے۔
رنگ بھریے
[تصویر: ٹوکری کی تصویر جس میں رنگ بھرنا ہے، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
لطیفہ / چٹکلہ
استاد (شاگرد سے): دستک کو جملے میں استعمال کیجیے۔
شاگرد: جناب مجھے دس تک گنتی آتی ہے۔
اساتذہ کے لیے ہدایات
- طلبہ سے سفر نامہ پر گفتگو کروائی جا سکتی ہے۔
- ان کے کسی سفر پر بات چیت کر کے لکھوایا جا سکتا ہے۔
- کشمیر کی تہذیب، رہن سہن، لباس اور اس کی دست کاری سے متعلق ایک ویڈیو بھی دکھایا جا سکتا ہے۔
اہم نکات
- کشمیر کو اپنی قدرتی خوبصورتی اور پہاڑی مقامات کی وجہ سے دنیا کی جنّت مانا جاتا ہے۔
- پہلگام، گل مرگ اور چندن واڑی کشمیر کے مشہور اور دلکش سیاحتی مقامات ہیں۔
- کشمیر کی دستکاریاں جیسے قالین، پشمینہ شال اور اخروٹ کی لکڑی کا کام پوری دنیا میں مشہور ہے۔
- وازوان اور زعفرانی قہوہ کشمیر کے روایتی کھانوں اور ذائقوں کا اہم حصہ ہیں۔
Free study material for Urdu
NCERT Book for Class 3 Urdu Chapter 06 Barsaat
Download Textbook: Chapter 06 Barsaat (Class 3 Urdu)
Secure your copy of the NCERT Textbook for Class 3 Urdu Chapter 06 Barsaat. Widely adopted across educational institutions, final question papers map directly to the framework outlined in this chapter.
Complete Chapter E-Books for Class 3 Urdu
Browse our comprehensive suite of NCERT books in English Medium designed for Class 3 students, offering clear conceptual breakdowns and concluding practice problems.
Maximize Conceptual Clarity with NCERT E-Books
Built to foster deep conceptual mastery, this manual serves as an ideal study tool. Complement your textbook reading by exploring our professional NCERT Solutions and revision notes online.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 3 Urdu Sitar Chapter 06 Barsaat PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 3 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 3 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 3 Urdu Sitar Chapter 06 Barsaat PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.