Download NCERT Class 3 Urdu Textbooks
Access the official NCERT textbook for Class 3 Urdu, updated for the 2026-27 academic session. This digital resource provides the foundational knowledge required for exam success and conceptual clarity.
Access Chapter 05 Sitaron Se Aage Kashmir for Class 3 Urdu
Navigate directly to the Chapter 05 Sitaron Se Aage Kashmir section using the digital viewer below. Organizing your study sessions chapter-by-chapter allows for seamless offline review. Be sure to utilize the accompanying NCERT Solutions to verify your textbook answers.
سبق 5
ستاروں سے آگے
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ہریانہ کے ضلع کرنل کے چھوٹے سے قصبے میں حنا نام کی ایک چھوٹی سی لڑکی رہتی تھی۔ وہ ہر وقت اپنے خیالوں میں آسمانوں کی سیر کرتی رہتی۔ ایک دن اُس کی ٹیچر مسز شرما نے اعلان کیا کہ “آج ہم ایک مشہور خاتون کے بارے میں پڑھیں گے۔ ایک ایسی خاتون جس نے خلا کی طرف اڑان بھری۔” مسز شرما نے خلا کا سفر کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کلپنا چاولہ کی کہانی سنانی شروع کی تو سبھی بچوں میں جوش بھر گیا۔ حنا تو جیسے خود بھی آسمانوں کے سفر پر نکل پڑی تھی۔ مسز شرما نے پوچھا: “کیا آپ جانتے ہیں کہ کلپنا چاولہ یہیں کرنل میں پیدا ہوئیں تھیں— بالکل آپ کی طرح! وہ آپ کی طرح اسکول جاتی تھیں اور اپنے والد کے ساتھ ہوائی جہاز دیکھنا پسند کرتی تھیں۔” بچوں کی سرگوشیوں کے درمیان حنا نے ہاتھ اٹھایا۔ “میدم! کیا وہ واقعی خلائی سفر پر گئی تھیں؟” “جی ہاں” مسز شرما نے جواب دیا۔ 1997 میں کلپنا نے اسپیس شٹل کولمبیا پر اڑان بھری اور خلا میں جانے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئیں۔ انہوں نے زمین سے پینسٹھ لاکھ میل کی بلندی پر 673 گھنٹے اور 43 منٹ گزارے۔” حنا اور اس کی سہیلیاں مسز شرما کی باتیں دھیان سے سنتی رہیں ۔ وہ کلپنا کی کامیابیوں اور کرنل سے خلاباز بننے تک کا سفر بیان کرتی رہیں۔ کلاس کے بعد حنا اور اس کی سہیلیاں اسکول کے صحن میں پرانے برگر کے نیچے بیٹھی کلپنا چاولہ کی حیرت انگیز مہم کے بارے میں باتیں کرتی رہیں۔ “خلائی سفر پر جانے اور وہاں سے زمین کو دیکھنے کے بارے میں سوچ کر میرے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔” شالو نے کہا: “شاید ایک دن ہم میں سے بھی کوئی خلائی سفر پر جاسکتا ہے۔” حنا مسکراتے ہوئے بولی۔ اس کی آنکھیں چمک رہی تھیں۔ سال گزرتے گئے۔ لیکن بچے کلپنا چاولہ کی باتیں کرتے رہے۔ پہلی فروری 2003 کو کلپنا کا اِسپیس شٹل کولمبیا حادثے کا شکار ہو گیا اور اس میں موجود ساتوں خلابازوں کی موت ہوگئی۔ پورا کرنل غم میں ڈوب گیا۔ حنا اور اس کی سہیلیوں کو یہ جان کر گہرا صدمہ ہوا۔۔ وہ بوڑھے برگر کے نیچے جمع ہوئیں، موم بتیاں روشن کیں اور کلپنا کے بارے میں باتیں کیں—“بے شک وہ ہمارے ساتھ نہ ہوں، لیکن ان کی یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔” حنا نے کہا۔ اس کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ شالو نے بھرآئی ہوئی آواز میں بتایا کہ کلپنا چاولہ کہا کرتی تھیں ”میں خلائی مشن کے لیے بنی ہوں اور اسی کے لیے مروں گی۔“ انہوں نے اپنی بات کو سچ کر دکھایا۔ سب کا دعویٰ تھا کہ ان کی عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ اس کے بعد کے سالوں میں، حکومتوں اور یونیورسٹیوں میں یہاں تک کہ امریکہ کے خلائی تحقیق کے ادارے ‘ناسا’ نے بھی کلپنا چاولہ کو مختلف انعام دیے۔ ان کے نام پر سڑکوں، یونیورسٹیوں اور اداروں کے نام رکھے گئے۔ ایک دن حنا نے حیرت اور خوشی کے ساتھ چلا کر بتایا، “ارے! کیا آپ کو معلوم ہے کہ 2022 میں کلپنا چاولہ کے نام پر ایک سیٹلائٹ بھی لانچ ہوا تھا؟ واقعی اب وہ آسمان پر ایک ستارے کی طرح ہیں۔” بچے بڑے ہوتے گئے اور ان کے دل میں کلپنا چاولہ کی محبت بڑھتی گئی۔ ان کی محنت اور سفر سے متاثر ہوکر، انہوں نے بڑے بڑے خواب دیکھے اور اپنے شہر کے ہیرو کی طرح ستاروں تک پہنچ گئے۔ اب حنا بھی خلائی مشن کے لیے تیار ہے۔ اس طرح کرنل میں کلپنا چاولہ کی کہانی نے بچوں کے ذہنوں پر اثر چھوڑا۔ ایک بار پھر ثابت ہوا کہ خواب چاہے جتنی چھوٹی آنکھوں کے ہوں، آپ کو ستاروں سے آگے بھی لے جا سکتے ہیں۔استاد کا نوٹ
کلپنا چاولہ کے سفر اور کارناموں کے بارے میں بات کرتے وقت توجہ رکھیں کہ طلبہ اس سچی کہانی سے یہ سمجھ سکیں کہ محنت اور لگن سے بڑے خواب پورے کیے جا سکتے ہیں۔ بچوں سے کہیں کہ وہ اس سبق کے اہم واقعات کو اپنے الفاظ میں بیان کریں۔
پڑھیے اور سمجھिए
خلا — زمین اور آسمان کے بیچ کا وہ علاقہ جہاں ہوا، پانی، روشنی اور آواز وغیرہ کچھ بھی نہیں ہے۔
سرگوشی — چپکے چپکے باتیں کرنا، کان پھوسی
वास्तव में — سچ مچ، حقیقت میں
بلندی — اونچائی
خلاباز — خلا میں سفر کرنے والا
حیرت انگیز — حیرت میں ڈالنے والا
مہم — بہت مشکل کام
صدمہ — غم، افسوس
مشن — خاص مقصد
دعویٰ — یقین کے ساتھ کوئی بات کہنا
متاثر — اثر قبول کرنے والا
سوچیے اور بتائیے
- حنا آسمانوں کے سفر پر کیوں نکل پڑی؟
- کلپنا چاولہ کہاں پیدا ہوئیں اور انھیں کیا پسند تھا؟
- 1997 میں کلپنا نے زمین سے کتنی بلندی پر کتنا وقت گزارا تھا؟
- کلپنا چاولہ کی موت پر بچوں نے کیا دعویٰ کیا؟
- یہ کیسے ثابت ہوا کہ خواب چاہے جتنی چھوٹی آنکھوں کے ہوں، آپ کو ستاروں سے آگے بھی لے جا سکتے ہیں؟
خالی جگہوں میں مناسب لفظ لکھिए
- ایک ایسی خاتون جس نے ........... کی طرف اڑان بھری۔
- ........... میں کلپنا نے اسپیس شٹل کولمبیا پر اڑان بھری۔
- پہلی فروری 2003 کو کلپنا کا اِسپیس شٹل کولمبیا ........... کا شکار ہو گیا۔
- حنا اور اس کی سہیلیوں کو یہ جان کر گہرا ........... ہوا۔
- حنا ہر وقت اپنے خیالوں میں آسمانوں کی ........... کرتی رہتی۔
درج ذیل صحیح بیان پر () اور غلط بیان پر () کا نشان لگائیے
- کلپنا چاولہ یہیں کرنل میں پیدا ہوئی تھیں
- کلپنا چاولہ نے کہا تھا ”میں خلائی مشن کے لیے بنی ہوں اور اسی کے لیے مروں گی۔“
- 2022 میں کلپنا چاولہ کے نام پر ایک سیٹلائٹ بھی لانچ ہوا تھا۔
- کرنل میں کلپنا چاولہ کی کہانی نے بچوں کے ذہنوں پر اثر چھوڑا۔
- خواب چاہے جتنی چھوٹی آنکھوں کے ہوں، آپ کو ستاروں سے آگے بھی لے جا سکتے ہیں۔
ذیل میں دیے گئے مؤنث کا مذکر لکھیے
| مؤنث | مذکر |
|---|---|
| چھوٹی | .......... |
| کرتی | .......... |
| بیٹھی | .......... |
| گہری | .......... |
مثال کے مطابق واحد کی جمع بنائیے
| واحد | جمع |
|---|---|
| سرگوشی | سرگوشیاں، سرگوشیوں |
| سہیلی | .......... |
| بلندی | .......... |
| موم بتی | .......... |
| قربانی | .......... |
کالم “الف” اور کالم “ب” میں دی گئی معلومات کا جوڑ بنائیے
| الف | ب |
|---|---|
| کلپنا نے اسپیس شٹل کولمبیا پر اڑان بھری | 673 گھنٹے، 43 منٹ |
| کلپنا چاولہ کے نام پر ایک سیٹلائٹ لانچ ہوا | 2003 |
| کلپنا کا اِسپیس شٹل کولمبیا حادثے کا شکار ہو گیا | 1997 |
| انہوں نے زمین سے پینسٹھ لاکھ میل کی بلندی پر گزارے | 2022 |
یہ بات کس نے کہی؟ اس کا نام لکھیے
- آج ہم ایک مشہور خاتون کے بارے میں پڑھیں گے۔
- شاید ایک دن ہم میں سے بھی کوئی خلائی سفر پر جاسکتا ہے۔
- وہاں سے زمین کو دیکھنے کے بارے میں سوچ کر میرے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔
- کلپنا چاولہ کہا کرتی تھیں ”میں خلائی مشن کے لیے بنی ہوں اور اسی کے لیے مروں گی۔“
اساتذہ کے لیے ہدایات
- کلپنا چاولہ کے متعلق طلباء سے گروپ میں مباحثہ کروایا جاسکتا ہے۔
- آڈیو ویڈیو میں کلپنا چاولہ کی کہانی کو سنوانے کے مواقع فراہم کروائے جاسکتے ہیں۔
- طلباء سے اس سبق پر رول پلے کروایا جاسکتا ہے۔
پہیلی
ایک تھا ل موتیوں سے بھرا
سب کے سر پر اودناھ دھرا
چاروں اور وہ تھال پھرے
موتی اس سے اک نہ گرے
مریم کو خلا تک پہنچانے میں مدد کریں
[تصویر: مریم کا بل بھول، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
استاد کا نوٹ
پہیلی اور مشقوں کو حل کرتے وقت طلبہ کو متن کو غور سے پڑھنے کی ترغیب دیں۔ الفاظ کے معنی اور مذکر مؤنث جیسے گرامر کے اصولوں کو اچھی طرح سمجھائیں تاکہ وہ زبان پر عبور حاصل کر سکیں۔
اہم نکات
- کلپنا چاولہ ہریانہ کے قصبے کرنل میں پیدا ہوئیں اور خلا میں جانے والی پہلی ہندوستانی خاتون بنیں۔
- انہوں نے اسپیس شٹل کولمبیا میں طویل وقت گزارا اور خلائی تحقیق میں اہم کردار ادا کیا۔
- سال 2003 میں ایک خلائی حادثے کے دوران ان کا انتقال ہو گیا، لیکن ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
- ان کی زندگی بچوں کو بڑے خواب دیکھنے اور محنت کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔
Free study material for Urdu
NCERT Book for Class 3 Urdu Chapter 05 Sitaron Se Aage Kashmir
Download Textbook: Chapter 05 Sitaron Se Aage Kashmir (Class 3 Urdu)
Secure your copy of the NCERT Textbook for Class 3 Urdu Chapter 05 Sitaron Se Aage Kashmir. Widely adopted across educational institutions, final question papers map directly to the framework outlined in this chapter.
Complete Chapter E-Books for Class 3 Urdu
Access a full archive of NCERT books in English Medium tailored for Class 3 courses. Units like Chapter 05 Sitaron Se Aage Kashmir deliver in-depth concepts and thorough review questions at the section close.
Maximize Conceptual Clarity with NCERT E-Books
The Class 3 Urdu Chapter 05 Sitaron Se Aage Kashmir text is carefully engineered to build rock-solid foundational concepts. For an enriched academic journey, learners should pair this with our online NCERT Solutions and revision notes.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 3 Urdu Sitar Chapter 05 Sitaron Se Aage Kashmir PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 3 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 3 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 3 Urdu Sitar Chapter 05 Sitaron Se Aage Kashmir PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.