Class 3 Urdu Chapter 04 Bharat Pyara Bharat Pyara: NCERT Study Material
Access the official NCERT textbook for Class 3 Urdu, updated for the 2026-27 academic session. This digital resource provides the foundational knowledge required for exam success and conceptual clarity.
Read and Download Chapter 04 Bharat Pyara Bharat Pyara
View or download the dedicated Chapter 04 Bharat Pyara Bharat Pyara resource below. This chapter-by-chapter structuring ensures easy navigation for daily study routines. For comprehensive exam preparation, pair this reading with our verified NCERT Solutions.
سبق 4
بھارت پیارا، بھارت پیارا
آنکھوں کا ہے تارا بھارت
دل کا اپنے سہارا بھارت
نیارا سب سے ہمارا بھارت
بھارت پیارا، بھارت پیارا
بھارت پیارا، بھارت پیارا
پیارے پھول اور پھل بھارت کے
پیارے سب جنگل بھارت کے
پیارے آج اور کل بھارت کے
پیارے جل اور تھل بھارت کے
بھارت پیارا، بھارت پیارا
افسر سب کے دل بہلائیں
امیدوں کے پھول کھلائیں
اپنے دیس کے ہم گُن گائیں
سب مل کر یہ گیت سنائیں
بھارت پیارا، بھارت پیارا
(افسر میرٹھی)
مشق
پڑھئیے اور سمجھئیے
- نیارا — انوکھا، زالا
- جل — پانی
- تھل — خشکی، زمین
- جگ — دنیا
- آنکھوں کا تارا ہونا — بہت پیارا ہونا
سوچیے اور بتائیے
- بھارت کو آنکھوں کا تارا کیوں کہا گیا ہے؟
- شاعر نے بھارت کی کن کن چیزوں کو پیارا کہا ہے؟
- سب کے دل کیسے بہلائیں گے؟
- بھارت کے آج اور کل سے آپ کیا سمجھتے ہیں؟
- ہمالیہ پہاڑ سے نکلنے والی دو ندیوں کے نام لکھیے۔
خالی جگہوں میں مناسب لفظ لکھیے
- آنکھوں کا ہے تارا ...............
- ............... سب سے ہمارا بھارت
- پیارے پھول اور ............... بھارت کے
- امیدوں کے ............... کھلائیں
- سب مل کر یہ ............... سنائیں
नीचे दी हुई تصویروں کو غور سے دیکھیے۔ اور ان کے نیچے اس نظم کا وہ مصرع لکھیے جس میں ان کا ذکر ہوا ہے
[تصویر: مختصر تفصیل، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
کالم 'الف' اور 'ب' کے صحیح جوڑے ملائیے
| الف | ب |
|---|---|
| آنکھوں کا ہے تارا بھارت | پیارا بھارت، پیارا بھارت |
| نیارا سب سے ہمارا بھارت | دل کا اپنے سہارا بھارت |
| پیارے آج اور کل بھارت کے | امیدوں کے پھول کھلائیں |
| افسر سب کے دل بہلائیں | پیارے سے جل اور تھل بھارت کے |
مثال کے مطابق خانوں میں دیے گئے حروف کی مدد سے پانچ الفاظ لکھیے
مثال: پھول
- ..................
- ..................
- ..................
- ..................
- ..................
- پھل، پھول، جنگل، ندی وغیرہ پر بچوں سے گفتگو کروائی جا سکتی ہے۔
- بھارت کی خوبصورتی پر بات چیت کروائی جا سکتی ہے۔
- اس نظم میں شاعر نے اپنے وطن بھارت کی خوبصورتی اور اس کی پیاری چیزوں کا ذکر کیا ہے۔
- نظم میں پھول، پھل، جنگل، جل اور تھل کو بھارت کا پیارا حصہ بتایا گیا ہے۔
- ہمیں اپنے ملک سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اس کے گُن گانے چاہئیں۔
مثال کے مطابق بے جوڑ لفظ کو پہچان کر سامنے لکھیے
مثال: پھول پل پوکل پانی = پانی
پہاڑ پربت چٹان دریا = ...........
قلم دل ہاتھ آنکھ = ...........
گیت گانا بچہ لوری = ...........
کتاب نل کاپی قلم = ...........
پانچ پھولوں اور پانچ پھلوں کے نام لکھیے۔
| پھول | پھل |
|---|---|
| 1. ...................... | 1. ...................... |
| 2. ...................... | 2. ...................... |
| 3. ...................... | 3. ...................... |
| 4. ...................... | 4. ...................... |
| 5. ...................... | 5. ...................... |
اساتذہ کے لیے ہدایات
بلند آواز سے پڑھیے اور خوش خط لکھیے۔
تارا ......... ......... ......... ......... .........
سہارا ......... ......... ......... ......... .........
بھارت ......... ......... ......... ......... .........
بہلائیں ......... ......... ......... ......... .........
اپنے پسندیدہ پھول کی تصویر بنا کر رنگ بھریے
[تصویر: مختصر تفصیل، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
پہیلی
دیکھنے میں نہ پھول نہ پھل
کہنے کو اک پھول اک پھل
استاد کا نوٹ
نظم پڑھتے وقت الفاظ کے تلفظ پر توجہ دیجیے۔ بچوں سے کہیے کہ وہ اپنے دیس کے بارے میں چھوٹی چھوٹی باتیں بتائیں اور مشکل الفاظ کے معنی سمجھیں۔
اہم نکات
Free study material for Urdu
Chapter 04 Bharat Pyara Bharat Pyara Digital Textbook & Resources for Class 3 Urdu
Download Textbook: Chapter 04 Bharat Pyara Bharat Pyara (Class 3 Urdu)
Download the certified NCERT Textbook for Class 3 Urdu Chapter 04 Bharat Pyara Bharat Pyara. Educational authorities and instructors recommend this e-textbook as the foundational reference for all terminal tests and school assessments.
Complete Chapter E-Books for Class 3 Urdu
Access a full archive of NCERT books in English Medium tailored for Class 3 courses. Units like Chapter 04 Bharat Pyara Bharat Pyara deliver in-depth concepts and thorough review questions at the section close.
Maximize Conceptual Clarity with NCERT E-Books
Built to foster deep conceptual mastery, this manual serves as an ideal study tool. Complement your textbook reading by exploring our professional NCERT Solutions and revision notes online.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 3 Urdu Sitar Chapter 04 Bharat Pyara Bharat Pyara PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 3 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 3 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 3 Urdu Sitar Chapter 04 Bharat Pyara Bharat Pyara PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.