NCERT Class 3 Urdu Sitar Chapter 07 Dost Ki Pehchan PDF Download

Official NCERT Book for Class 3 Urdu: Chapter 07 Dost Ki Pehchan

Review the NCERT Class 3 Urdu Sitar Chapter 07 Dost Ki Pehchan PDF Download designed for Class 3 Urdu students. Published under the latest NCERT guidelines for 2026-27, this chapter-wise resource supports daily study and targeted revision.

Chapter-wise Study Material: Chapter 07 Dost Ki Pehchan

Navigate directly to the Chapter 07 Dost Ki Pehchan section using the digital viewer below. Organizing your study sessions chapter-by-chapter allows for seamless offline review. Be sure to utilize the accompanying NCERT Solutions to verify your textbook answers.

سبق 7

برسات

وہ دیکھو اٹھی کالی کالی گھٹا
ہے چاروں طرف چھانے والی گھٹا
گھٹا کے جو آنے کی آہٹ ہوئی
ہوا میں بھی اک سنسناہٹ ہوئی
گھٹا آن کر مینہ جو برس گئی
تو بے جان مٹی میں جان آ گئی
زمین سبزے سے لہلہانے لگی
کسانوں کی محنت ٹھکانے لگی

جڑی بوٹیاں پیڑ آئے نکل
عجب بیل پتے ، عجب پھول پھل
ہر اک پیڑ کا اک نیا ڈھنگ ہے
ہر اک پھول کا اک نیا رنگ ہے
یہ دو دن میں کیا ماجرا ہو گیا
کہ جنگل کا جنگل ہرا ہو گیا
جہاں کل تھا میدان چٹیل پڑا
وہاں آج ہے گھاس کا بن پڑا
ہزاروں پھڑکنے لگے جانور
نکل آئے گویا کہ مٹی کے پر
(اسمعیل میرٹھی)

مشق

پڑھیے اور سمجھیے

لفظمعنی
مینہبارش
لہلہاناڈالیوں کا ہوا سے ہلنا
ماجراواقعہ، قصہ
سنسناہٹہوا کے چلنے کی آواز
چٹیلبنجر
بَنجنگل
پَرپھنک
گویاجیسا کہ
ٹھکانے لگنانتیجے تک پہنچنا، کامیاب ہونا

سوچیے اور بتائیے

  1. گھٹا کے آنے کا پتا کیسے چلتا ہے؟
  2. برسات سے کسان کی محنت کیسے ٹھکانے لگتی ہے؟
  3. بے جان مٹی میں جان کب آتی ہے؟
  4. "ہر اک پیڑ کا ایک نیا ڈھنگ ہے" سے آپ کیا سمجھتے ہیں؟
  5. برسات کے بعد جنگل کا حال کیسا ہو جاتا ہے؟
  6. مٹی کے پر نکلنے کا کیا مطلب ہے؟

نیچے دیے ہوئے لفظوں کے اضتمد لکھیے

لفظکالاپھولنیاآجدن
اضتمد

نیچے دیے گئے مصرعوں کو ترتیب سے لکھیے

ہر اک پھول کا اک نیا رنگ ہے ...............................
کسانوں کی محنت ٹھکانے لگی ...............................
زمین سبزے سے لہلہانے لگی ...............................
ہے چاروں طرف چھانے والی گھٹا ...............................
یہ دو دن میں کیا ماجرا ہو گیا ...............................
ہر اک پیڑ کا اک نیا ڈھنگ ہے ...............................
وہ دیکھو اٹھی کالی کالی گھٹا ...............................
کہ جنگل کا جنگل ہرا ہو گیا ...............................

بے جوڑ الفاظ پر دائرہ ◯ بنائیے

  • شبنم، دھوپ، برسات، مینہ
  • پتھر، ناک، کان، آنکھ
  • سورج، آسمان، چاند، مکان
  • اسکول، آنکھ، کاغذ، قلم
  • شیر، کتاب، درخت، جنگل

نیچے دیے گئے لفظوں کو جملوں میں استعمال کیجیے

لفظجملہ
رنگ........................................
جنگل........................................
گھاس........................................
سبز........................................
پھول........................................

خالی جگہوں میں مناسب لفظ لکھیے

  1. کسانوں کی ................ٹھکانے لگی (برکت / تنحم)
  2. نکل آئے گویا کہ مٹی کے ................ (پر / در)
  3. یہ دو دن میں کیا ................و گیا (ماجرا / قصہ)
  4. کہ جنگل کا جنگل ................ ہو گیا (بھرا / ہرا)
  5. وہاں آج ہے گھاس کا ................پڑا (بن / دھن)
  6. ہر ایک پھول کا اک نیا ................ ہے (رنگ / ڈھنگ)

نیچے دیے گئے واحد کی جمع لکھੀے

واحدجمع
پھول......................
ہزار......................
جنگل......................
جانور......................
کسان......................

پہیلی

ایک ٹانگ کی کالی ہوتی
جاڑے میں وہ ہر دم سوتی
گرمی میں وہ چھایا دیتی

اساتذہ کے لیے ہدایات

  • طلبہ سے نظم کی تصویروں پر گفتگو کروائی جا سکتی ہے۔
  • موسموں پر بات چیت کرکے پسندیدہ موسم پر لکھوایا جا سکتا ہے۔
  • بارش کے موسم میں باہر نکلتے وقت کیا کیا احتیاط برتنی چاہیے، اس پر بات چیت کرکے چند جملے لکھوائے جا سکتے ہیں۔

استاد کا نوٹ

طلبہ کو نظم کے اشعار بلند آواز میں پڑھنے کی ترغیب دیں۔ الفاظ اور ان کے معنی سمجھاتے وقت مشق میں دیے گئے جدول کی مدد لیں۔ بچوں سے پوچھیں کہ بارش کے بعد ہمارے اردگرد کیا کیا تبدیلیاں آتی ہیں۔

اہم نکات

  • بارش آنے سے بے جان مٹی اور سوکھی زمین میں نئی زندگی اور ہریالی آ جاتی ہے۔
  • برسات کے موسم میں طرح طرح کے پودے، پھول اور سبزہ اگتے ہیں۔
  • کسانوں کی محنت برسات کے آنے سے رنگ لاتی اور کامیاب ہوتی ہے۔
  • موسمِ برسات میں جنگل کا منظر بالکل بدل جاتا ہے اور جانوروں کی کثرت نظر آتی ہے۔