NCERT Class 6 Urdu Khayaal Chapter 10 Pencil Ki Kahani PDF Download

Class 6 Urdu Chapter 10 Pencil Ki Kahani: NCERT Study Material

Review the NCERT Class 6 Urdu Khayaal Chapter 10 Pencil Ki Kahani PDF Download designed for Class 6 Urdu students. Published under the latest NCERT guidelines for 2026-27, this chapter-wise resource supports daily study and targeted revision.

Read and Download Chapter 10 Pencil Ki Kahani

Navigate directly to the Chapter 10 Pencil Ki Kahani section using the digital viewer below. Organizing your study sessions chapter-by-chapter allows for seamless offline review. Be sure to utilize the accompanying NCERT Solutions to verify your textbook answers.

سبق 10: پنسل کی کہانی

کوئی بھی ایجاد جب عام ہو جاتی ہے تو یہ خیال بھی نہیں گزرتا کہ شروع شروع میں اس کی قیمت کتنی زیادہ رہی ہو گی۔ آج خوب صورت رنگ برنگی پنسلیں دو دو آنے میں مل سکتی ہیں۔ مگر ایک وقت ایسا بھی تھا جب ایک معمولی کھردری پنسل کی قیمت پانچ روپے تک ادا کرنی پڑتی تھی۔ اس زمانے میں اس کا شمار عجوبوں میں ہوتا تھا۔ عجوبے سے استعمال کی چیز بننے تک اسے کئی مرحلوں سے گزرنا پڑا۔

[تصویر: رنگ برنگی پنسلیں، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

امریکہ میں میسے شوٹ نام کا ایک شہر ہے۔ اب سے کافی عرصہ پہلے اسی شہر میں جوزف ڈکسن نام کا ایک لڑکا رہتا تھا۔ جوزف کے والدین بہت غریب تھے۔ بیچارے جوزف کو دو وقت پیٹ بھر کھانا بھی مشکل سے میسر آتا تھا۔ پڑوس ہی میں جوزف کا ایک دوست رہتا تھا جس کا نام فرانس پی باڈی تھا۔ فرانس کے والد کی دواؤں کی دوکان تھی۔ فرصت کے وقت میں جوزف اور فرانس اس دوکان پر بیٹھے بیٹھے بازار کی چہل پہل دیکھا کرتے تھے۔

ایک دن بیٹھے بیٹھے جوزف نے دیکھا کہ دوکان پر کھرل میں چمکیلے قسم کا کوئلہ پیسا جا رہا ہے۔ اس چمکیلے کوئلے کو 'گریفائٹ' کہتے ہیں۔ جوزف نے یہ بات بہت غور سے دیکھی کہ اس چمکیلے کوئلے کو کاغذ پر رگڑنے سے سیاہ نشان بن جاتا ہے۔ وہ فرانس سے گریفائٹ کا تھوڑا سا چورا مانگ کر گھر لے گیا۔

استاد کا نوٹ

الف) کہانی کے دو کردار یاد رکھیے: جوزف ڈکسن اور اس کا دوست فرانس پی باڈی؛ یہ امریکہ کے شہر میسے شوٹ کی بات ہے۔
ب) پنسل میں لکھنے والا چمکیلا کوئلہ 'گریفائٹ' کہلاتا ہے؛ کاغذ پر رگڑنے سے یہ سیاہ نشان چھوڑتا ہے۔
ج) 'کھرل' وہ برتن ہے جس میں دوا کوٹی یا پیسی جاتی ہے؛ 'میسر آنا' یعنی مل پانا۔

گھر پہنچ کر اُس نے اس سیاہ بُرادے کو چکنی مٹی کے ساتھ ملا کر گوندھ لیا۔ گوندھی ہوئی مٹی سے اس نے ایک لمبی سی بتی بنائی اور اُسے دھوپ میں خشک کر لیا۔ اب اُس نے پڑوس ہی کے ایک بڑھئی سے لکڑی کا نلکی نما ایک سانچہ بنوایا اور اس سانچے میں ایک شگاف لگا کر خشک بتّی اس میں فٹ کر دی۔ سانچے کا ایک سرا اُس نے چاقو سے چھیل دیا، اور بتی کی نوک سے کاغذ پر لکھا۔ کاغذ پر سیاہ حروف چمکنے لگے۔ یہ دیکھ کر جوزف کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔ اس نے دنیا کی پہلی پنسل ایجاد کر لی تھی۔

[تصویر: دواؤں کی دوکان پر جوزف اور دوکان دار، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

جوزف کی لگن دن بدن بڑھتی گئی۔ رات رات بھر جاگ کر وہ چولھے کی آنچ پر پنسلیں سکھانے لگا۔ اسکول سے اس کی پڑھائی چھوٹ گئی۔ پنسلیں بنانے کے لیے پیسے کی ضرورت تھی۔ اس غرض سے وہ سارا دن اینٹوں کے بھٹّے پر مزدوری کرتا تھا اور پھر آدھی رات تک پنسلیں بناتا رہتا تھا۔ اب اُس نے پنسلوں کے لکڑی کے سانچے کو پگھلے ہوئے موم کے رنگوں سے رنگنا بھی شروع کر دیا۔ راتوں رات جوزف کی تقدیر چمک اُٹھی۔ اس کی بنائی ہوئی پنسلیں تین روپے سے پانچ روپے تک میں فروخت ہونے لگیں۔

اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے جوزف نے بڑھئی کا کام بھی خود ہی کرنا شروع کر دیا۔ لکڑی کے خول بنانے میں ہاتھ بٹانے کے لیے چار پانچ کاریگر بھی رکھ لیے۔ کوئی لکڑی چھیلتا، کوئی بتّی، کوئی گوند چپکاتا تو کوئی موم کے رنگوں سے پنسلیں رنگتا۔

[تصویر: میز پر پنسل بناتا جوزف، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

استاد کا نوٹ

الف) پہلی پنسل بننے کے مرحلے ترتیب سے یاد رکھیے: گریفائٹ کو چکنی مٹی میں گوندھنا، بتی بنا کر سکھانا، لکڑی کے سانچے میں فٹ کرنا، اور سرا چھیلنا۔
ب) 'شگاف' یعنی دراڑ یا کٹاؤ، 'بُرادہ' یعنی پسا ہوا چورا، اور 'بھٹّا' وہ جگہ جہاں اینٹیں پکائی جاتی ہیں۔
ج) 'تقدیر چمکنا' محاورہ ہے، یعنی قسمت اچھی ہو جانا۔

Free study material for Urdu

Chapter 10 Pencil Ki Kahani Digital Textbook & Resources for Class 6 Urdu

NCERT Book Class 6 Urdu Chapter 10 Pencil Ki Kahani

Access the official NCERT Textbook for Class 6 Urdu Chapter 10 Pencil Ki Kahani, updated for the current academic session. Recognized as the core reading material across schools nationwide, board evaluations rely entirely on this syllabus.

Access NCERT English Medium Textbooks

Browse our comprehensive suite of NCERT books in English Medium designed for Class 6 students, offering clear conceptual breakdowns and concluding practice problems.

Enhance Learning with Official Textbooks

Elevate your study routine by reviewing our comprehensive NCERT Solutions and revision notes available on our platform free of charge.

FAQs

Where can I download the latest NCERT Class 6 Urdu Khayaal Chapter 10 Pencil Ki Kahani PDF Download in PDF for 2026-27?

You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 6 Urdu Khayaal Chapter 10 Pencil Ki Kahani PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.

Does this Urdu book follow the latest NCERT rationalized syllabus?

Yes, our collection of Class 6 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.

Why is it better to download NCERT Class 6 Urdu Khayaal Chapter 10 Pencil Ki Kahani PDF Download chapter-wise?

Downloading chapter-wise PDFs for Class 6 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.

Are these NCERT books for Class 6 Urdu sufficient for scoring 100%?

NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 6 Urdu Khayaal Chapter 10 Pencil Ki Kahani PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.