Read Chapter 09 Ek Pauda Aur Ghaas of NCERT Class 6 Urdu
Explore the complete NCERT textbook for Class 6 Urdu. Tailored for the 2026-27 curriculum, this resource breaks down complex topics to help students prepare effectively for school examinations.
Chapter 09 Ek Pauda Aur Ghaas PDF Resource
Navigate directly to the Chapter 09 Ek Pauda Aur Ghaas section using the digital viewer below. Organizing your study sessions chapter-by-chapter allows for seamless offline review. Be sure to utilize the accompanying NCERT Solutions to verify your textbook answers.
سبق 9: ایک پودا اور گھاس
اتفاقاً ایک پودا اور گھاس
باغ میں دونوں کھڑے ہیں پاس پاس
گھاس کہتی ہے کہ اے میرے رفیق
کیا انوکھا اس جہاں کا ہے طریق
ہے ہماری اور تمھاری ایک ذات
ایک قدرت سے ہے دونوں کی حیات
مٹّی اور پانی ہوا اور روشنی
واسطے دونوں کے یکساں ہے بنی
تجھ پہ لیکن ہے عنایت کی نظر
پھینک دیتے ہیں مجھے جڑ کھود کر
سر اٹھانے کی مجھے فرصت نہیں
اور ہوا کھانے کی بھی رخصت نہیں
کون دیتا ہے مجھے یاں پھیلنے
کھا لیا گھوڑے گدھے یا بیل نے
[تصویر: باغ میں پودے اور گھاس کے پاس کھیلتی لڑکیاں اور گھاس اکھاڑتا آدمی، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
تجھ پہ منہ ڈالے جو کوئی جانور
اس کی لی جاتی ہے ڈنڈے سے خبر
اولے پالے سے بچاتے ہیں تجھے
کیا ہی عزت سے بڑھاتے ہیں تجھے
چاہتے ہیں تجھ کو سب کرتے ہیں پیار
کچھ پتا اِس کا بتا اے دوست دار
اُس سے پودے نے کہا یوں سر ہلا
گھاس! سب بے جا ہے تیرا یہ گِلا
مجھ میں اور تجھ میں نہیں کچھ بھی تمیز
صرف سایہ اور میوہ ہے عزیز
فائدہ اک روز مجھ سے پائیں گے
سایے میں بیٹھیں گے اور پھل کھائیں گے
ہے یہاں عزّت کا سہرا اُس کے سر
جس سے پہنچے نفع سب کو بیشتر
- اسمٰعیل میرٹھی
[تصویر: پھل دار درخت کے سایے میں بیٹھی لڑکیاں، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
استاد کا نوٹ
الف) یہ نظم ایک مکالمہ ہے: پہلے گھاس شکایت کرتی ہے اور پھر پودا اسے جواب دیتا ہے؛ پودے کا جواب 'اُس سے پودے نے کہا' سے شروع ہوتا ہے۔
ب) اس نظم میں ہر شعر کے دونوں مصرعے ہم قافیہ ہیں، جیسے گھاس/پاس، رفیق/طریق، ذات/حیات۔
ج) یہ نظم اسمٰعیل میرٹھی کی ہے؛ 'گِلا' یعنی شکایت، 'میوہ' یعنی پھل، اور 'نفع' یعنی فائدہ۔
لفظ و معنی
| لفظ | معنی |
|---|---|
| رفیق | ساتھ رہنے والا، دوست |
| طریق | طریقہ |
| حیات | زندگی |
| یکساں | برابر |
| عنایت | مہربانی، توجّہ |
| رخصت | مہلت، روانگی |
| پالا | سردی کی شدّت، اوس |
| دوست دار | دوست رکھنے والا |
استاد کا نوٹ
الف) 'رفیق' اور 'دوست دار' دونوں دوست کے معنی میں آئے ہیں؛ گھاس پودے کو انھی ناموں سے پکارتی ہے۔
ب) 'عزت کا سہرا سر ہونا' محاورہ ہے، یعنی عزت کا حق دار ہونا۔
ج) 'یاں' پرانا لفظ ہے جس کا مطلب ہے 'یہاں'؛ شاعری میں ایسے مختصر لفظ وزن کے لیے آتے ہیں۔
Free study material for Urdu
Official NCERT Textbook PDF: Class 6 Urdu Chapter 09 Ek Pauda Aur Ghaas
NCERT Book Class 6 Urdu Chapter 09 Ek Pauda Aur Ghaas
Secure your copy of the NCERT Textbook for Class 6 Urdu Chapter 09 Ek Pauda Aur Ghaas. Widely adopted across educational institutions, final question papers map directly to the framework outlined in this chapter.
Access NCERT English Medium Textbooks
Access a full archive of NCERT books in English Medium tailored for Class 6 courses. Units like Chapter 09 Ek Pauda Aur Ghaas deliver in-depth concepts and thorough review questions at the section close.
Enhance Learning with Official Textbooks
Built to foster deep conceptual mastery, this manual serves as an ideal study tool. Complement your textbook reading by exploring our professional NCERT Solutions and revision notes online.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 6 Urdu Khayaal Chapter 09 Ek Pauda Aur Ghaas PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 6 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 6 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 6 Urdu Khayaal Chapter 09 Ek Pauda Aur Ghaas PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.