Official NCERT Book for Class 6 Urdu: Chapter 08 Mary Kom
Review the NCERT Class 6 Urdu Khayaal Chapter 08 Mary Kom PDF Download designed for Class 6 Urdu students. Published under the latest NCERT guidelines for 2026-27, this chapter-wise resource supports daily study and targeted revision.
Chapter-wise Study Material: Chapter 08 Mary Kom
View or download the dedicated Chapter 08 Mary Kom resource below. This chapter-by-chapter structuring ensures easy navigation for daily study routines. For comprehensive exam preparation, pair this reading with our verified NCERT Solutions.
سبق 8: مَیری کوم
کھیلوں کی دنیا سے تعلق رکھنے والی میری کوم (Mary Kom) سے بھلا کون واقف نہیں ہے۔ مُکّے بازی (Boxing) میں ان کے عظیم کارنامے صرف ہندوستان ہی میں نہیں بلکہ عالمی سطح پر جانے جاتے ہیں۔ میری کوم کی پیدائش ہمارے ملک کی شمال مشرقی ریاست مَنی پور میں ہوئی۔ اُن کا پورا نام مانگٹے چُنگنی جانگ میری کوم (Mangte Chungneijang Mary Kom) ہے۔ میری کوم اپنے پانچ بھائی بہنوں میں سب سے بڑی تھیں۔ اُن کے والد غریب کسان تھے۔ اس لیے وہ ان کا ہاتھ بٹانے کے لیے ان کے ساتھ کھیتوں میں بھی کام کرتی تھیں۔
میری کوم کو بچپن سے ہی کھیل کود میں دل چسپی تھی۔ اس لیے وہ اسکول کے زمانے سے کھیلوں میں حصہ لینے لگیں۔ 1998 میں جب منی پور کے مُکّے باز ڈینگو سنگھ نے ایشیائی کھیلوں (Asian Games) میں طلائی تمغہ جیتا، تو وہ اُن کی کامیابی سے کافی متاثر ہوئیں اور مُکّے بازی میں اپنا کیریئر بنانے کی ٹھان لی۔ انھوں نے اپنے گھر والوں کو بتائے بغیر 'اسپورٹس اکیڈمی آف انڈیا' میں مُکّے بازی کی تربیت لینی بھی شروع کر دی۔ چند برسوں بعد میری کوم نے 'خمان لِمپک اسپورٹس کامپلیکس' میں لڑکیوں کو لڑکوں کے ساتھ مُکّے بازی کرتے ہوئے دیکھا تو اُن کے ارادے میں اور پختگی آئی اور ہر حال میں وہ اپنے ہدف کو حاصل کرنے کی تگ و دو میں لگ گئیں۔
[تصویر: باکسنگ دستانے پہنے میری کوم اور کھیت میں کام کرتی عورتیں، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
استاد کا نوٹ
الف) میری کوم کا پورا نام مانگٹے چُنگنی جانگ میری کوم ہے؛ ان کی پیدائش شمال مشرقی ریاست منی پور میں ہوئی۔
ب) 1998 میں منی پور کے مُکّے باز ڈینگو سنگھ نے ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتا؛ اسی سے متاثر ہو کر میری کوم نے مُکّے بازی کو چنا۔
ج) 'مُکّے بازی' یعنی Boxing، 'طلائی تمغہ' یعنی سونے کا تمغہ، 'ہدف' یعنی مقصد، اور 'تگ و دو' یعنی بہت کوشش۔
میری کوم کے گھر والے اِس کھیل سے زیادہ خوش نہیں تھے، ان کے والد چاہتے تھے کہ وہ مُکّے بازی کے بجائے کسی دوسرے کھیل کا انتخاب کریں۔ لیکن میری کوم مُکّے باز ہی بننا چاہتی تھیں۔ اس لیے اُنھیں اپنے والد کی مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک بار تو اُن کے والد نے غصے میں ان کے مُکّے بازی کے دستانوں کو بھی جلا دیا تھا لیکن اس کے باوجود میری کوم کے اِرادے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
[تصویر: آگ میں جلتے ہوئے باکسنگ دستانے، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
مُکّے بازی ایسا کھیل ہے جس میں اکثر بہت چوٹیں لگتی ہیں لیکن میری کوم چوٹوں کو برداشت کرتے ہوئے اپنا مقصد حاصل کرنے کے لیے آگے بڑھتی گئیں۔ اس طرح وہ والد کی مخالفت اور چوٹوں کی پرواہ کیے بغیر اپنے علاقے میں کھیلے جانے والے کھیلوں میں حصہ لینے لگیں۔
استاد کا نوٹ
الف) میری کوم کے سامنے دو مشکلیں تھیں: والد کی مخالفت اور مُکّے بازی میں لگنے والی چوٹیں۔
ب) میری کوم نے تربیت 'اسپورٹس اکیڈمی آف انڈیا' میں شروع کی اور 'خمان لِمپک اسپورٹس کامپلیکس' میں لڑکیوں کو مُکّے بازی کرتے دیکھا۔
ج) 'مخالفت' یعنی خلاف ہونا، 'پختگی' یعنی مضبوطی، اور 'ٹھان لینا' یعنی پکا ارادہ کر لینا۔
Free study material for Urdu
Download NCERT E-Textbook: Class 6 Urdu Chapter 08 Mary Kom
NCERT Book Class 6 Urdu Chapter 08 Mary Kom
Access the official NCERT Textbook for Class 6 Urdu Chapter 08 Mary Kom, updated for the current academic session. Recognized as the core reading material across schools nationwide, board evaluations rely entirely on this syllabus.
Access NCERT English Medium Textbooks
Explore our exhaustive library of NCERT books in English Medium spanning all subjects in Class 6. Every chapter features comprehensive explanations followed by extensive end-of-chapter exercises.
Enhance Learning with Official Textbooks
Built to foster deep conceptual mastery, this manual serves as an ideal study tool. Complement your textbook reading by exploring our professional NCERT Solutions and revision notes online.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 6 Urdu Khayaal Chapter 08 Mary Kom PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 6 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 6 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 6 Urdu Khayaal Chapter 08 Mary Kom PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.