Download NCERT Class 6 Urdu Textbooks
Access the official NCERT textbook for Class 6 Urdu, updated for the 2026-27 academic session. This digital resource provides the foundational knowledge required for exam success and conceptual clarity.
Access Chapter 07 Mehnat Ki Azmat for Class 6 Urdu
Navigate directly to the Chapter 07 Mehnat Ki Azmat section using the digital viewer below. Organizing your study sessions chapter-by-chapter allows for seamless offline review. Be sure to utilize the accompanying NCERT Solutions to verify your textbook answers.
سبق 7: محنت کی عظمت
[منظر : بازار میں مختلف دکانیں ہیں۔ ایک طرف کونے میں گھڑیوں کی ایک چھوٹی سی دکان ہے۔ دکان کے سامنے کے حصے میں شیشے کی الماری میں گھڑیاں سجی ہوئی ہیں۔ ایک شوکیس کے پیچھے یوسف بیٹھا ہوا کام کر رہا ہے۔ سڑک سے اس کا سر اور جسم کا کچھ حصہ دکھائی دے رہا ہے۔ یوسف کے استاد اس کے پاس کھڑے ہیں اور اس سے باتیں کر رہے ہیں۔]
ماسٹر صاحب : میں نے تو تمھیں اپنی پرانی گھڑی مرمت کے لیے دی تھی۔ تم نے اس کے ساتھ ایک نئی گھڑی کیوں بھیجی؟
یوسف : جناب! میں جب پڑھتا تھا اس وقت سے آپ کے پاس وہی گھڑی دیکھ رہا ہوں۔ میں نے سوچا کیوں نہ ایک نئی گھڑی بھی آپ کے پاس ہو۔
ماسٹر صاحب : بہت خوب! میں تمھارے جذبے کی قدر کرتا ہوں۔ میں تو اس نئی گھڑی کو واپس کرنے آیا تھا۔ [ماسٹر صاحب جیب سے نئی گھڑی نکالتے ہیں۔] لیکن تمھاری محبت دیکھ کر اب میں اسے رکھ لوں گا۔ مگر تمھیں اس کی قیمت لینی ہو گی اور تم انکار نہیں کرو گے۔
[تصویر: گھڑیوں کی دکان میں ماسٹر صاحب اور یوسف، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
استاد کا نوٹ
الف) یہ سبق ڈرامے کی شکل میں ہے: شروع میں 'منظر' دیا گیا ہے اور قوسین [ ] والی عبارت بتاتی ہے کہ اسٹیج پر کیا ہو رہا ہے۔
ب) کردار یاد رکھیے: گھڑی ساز یوسف اور اس کے استاد ماسٹر صاحب؛ ماسٹر صاحب نے اپنی پرانی گھڑی مرمت کے لیے دی تھی۔
ج) 'جذبہ' یعنی دل کا احساس، اور 'قدر کرنا' یعنی عزّت اور اہمیت دینا۔
یوسف : نہیں جناب! میں نہیں لوں گا۔ اسے آپ اپنے شاگرد کی طرف سے ایک تحفہ سمجھ کر رکھ لیجیے۔
ماسٹر صاحب : نہیں، قیمت تو تمھیں لینی ہو گی۔ میں اسے یوں ہی قبول نہیں کر سکتا۔
یوسف : جناب آپ کا حکم سر آنکھوں پر۔ چلیے، اگر آپ یہی چاہتے ہیں تو میں اس کی اصل قیمت لے لوں گا۔
[ماسٹر صاحب قیمت ادا کر کے روانہ ہوتے ہیں۔ اسی وقت دکان پر گڈّو نام کا ایک ہٹّا کٹّا نوجوان ہاتھ پھیلائے آ کھڑا ہوتا ہے۔]
گڈّو : صاحب! میں بھوکا ہوں اور میرے چھوٹے بھائی بہن بھی بھوکے ہیں۔ میری کچھ مدد کیجیے۔
[یوسف گڈّو کو اوپر سے نیچے تک حیرت سے دیکھتا ہے۔]
یوسف : تم تو ہٹّے کٹّے ہو۔ جھوٹ بول کر بھیک مانگتے ہو! بھائی بہنوں کا تو بس بہانہ ہے۔
[تصویر: دکان کے سامنے ہاتھ پھیلائے گڈّو اور یوسف، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
استاد کا نوٹ
الف) یوسف نے گھڑی 'تحفہ' کے طور پر دینی چاہی، مگر ماسٹر صاحب کے اصرار پر اس نے 'اصل قیمت' لینا مان لیا۔
ب) 'ہٹّا کٹّا' یعنی صحت مند اور طاقت ور؛ 'حکم سر آنکھوں پر' محاورہ ہے، یعنی خوشی سے حکم ماننا۔
ج) نیا کردار گڈّو ہے؛ مکالمہ پڑھتے وقت ہر سطر کے شروع میں لکھے نام سے پہچانیے کہ کون بول رہا ہے۔
Free study material for Urdu
Chapter 07 Mehnat Ki Azmat Digital Textbook & Resources for Class 6 Urdu
NCERT Book Class 6 Urdu Chapter 07 Mehnat Ki Azmat
Access the official NCERT Textbook for Class 6 Urdu Chapter 07 Mehnat Ki Azmat, updated for the current academic session. Recognized as the core reading material across schools nationwide, board evaluations rely entirely on this syllabus.
Access NCERT English Medium Textbooks
Explore our exhaustive library of NCERT books in English Medium spanning all subjects in Class 6. Every chapter features comprehensive explanations followed by extensive end-of-chapter exercises.
Enhance Learning with Official Textbooks
The Class 6 Urdu Chapter 07 Mehnat Ki Azmat text is carefully engineered to build rock-solid foundational concepts. For an enriched academic journey, learners should pair this with our online NCERT Solutions and revision notes.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 6 Urdu Khayaal Chapter 07 Mehnat Ki Azmat PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 6 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 6 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 6 Urdu Khayaal Chapter 07 Mehnat Ki Azmat PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.