NCERT Class 6 Urdu Khayaal Chapter 06 Ehsan Ka Badla Ehsan PDF Download

Class 6 Urdu Chapter 06 Ehsan Ka Badla Ehsan: NCERT Study Material

Review the NCERT Class 6 Urdu Khayaal Chapter 06 Ehsan Ka Badla Ehsan PDF Download designed for Class 6 Urdu students. Published under the latest NCERT guidelines for 2026-27, this chapter-wise resource supports daily study and targeted revision.

Read and Download Chapter 06 Ehsan Ka Badla Ehsan

Navigate directly to the Chapter 06 Ehsan Ka Badla Ehsan section using the digital viewer below. Organizing your study sessions chapter-by-chapter allows for seamless offline review. Be sure to utilize the accompanying NCERT Solutions to verify your textbook answers.

سبق 6: احسان کا بدلہ احسان

بہت دنوں کا ذکر ہے، شہر عادل آباد میں ایک بہت دولت مند دکان دار تھا۔ دُور دُور کے ملکوں سے اس کا لین دین تھا۔ اس کے پاس ایک گھوڑا تھا، جو اس نے بہت دام دے کر ایک عرب سے خریدا تھا۔

ایک دن وہ دکان دار تجارت کی غرض سے گھوڑے پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ بے خیالی میں شہر سے بہت دور نکل گیا اور ایک جنگل میں جا نکلا۔ ابھی یہ اپنی دُھن میں آگے جا رہا تھا کہ پیچھے سے چھے آدمیوں نے اس پر حملہ کر دیا۔ اس نے ان کے دو ایک وار تو خالی دیے، لیکن جب دیکھا کہ وہ چھے ہیں تو سوچا کہ اچھا یہی ہے کہ ان سے بچ کر نکل چلوں۔ اس نے گھوڑے کو گھر کی طرف پھیرا، لیکن ڈاکوؤں نے بھی اپنے گھوڑے پیچھے پیچھے ڈال دیے۔ اب تو عجیب حال تھا، سارا جنگل گھوڑوں کی ٹاپوں سے گونج رہا تھا۔ سچ یہ ہے کہ دکان دار کے گھوڑے نے اسی دن اپنے دام وصول کرا دیے۔ کچھ دیر بعد ڈاکوؤں کے گھوڑے پیچھے رہ گئے اور گھوڑا دکان دار کی جان بچا کر اسے گھر لے آیا۔

[تصویر: گھوڑے پر سوار دکان دار اور پیچھا کرتے ڈاکو، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

استاد کا نوٹ

الف) کہانی شہر عادل آباد کی ہے؛ دکان دار نے اپنا گھوڑا ایک عرب سے بہت دام دے کر خریدا تھا۔
ب) 'گھوڑے نے اپنے دام وصول کرا دیے' کا مطلب ہے کہ گھوڑے نے اُس دن اپنی قیمت کے برابر کام کر دکھایا، یعنی مالک کی جان بچا لی۔
ج) 'وار خالی دینا' یعنی حملے سے بچ جانا، اور 'ٹاپ' گھوڑے کے قدموں کی آواز ہے۔

اس روز گھوڑے نے اتنا زور لگایا کہ اس کی ٹانگیں بے کار ہو گئیں۔ خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ کچھ دنوں بعد غریب کی آنکھیں بھی جاتی رہیں۔ لیکن دکان دار کو اپنے وفادار گھوڑے کا احسان یاد تھا۔ چنانچہ اس نے سائیس کو حکم دیا کہ جب تک گھوڑا جیتا رہے، اس کو روز صبح و شام چھے سیر دانہ دیا جائے اور اس سے کوئی کام نہ لیا جائے۔ لیکن سائیس نے اس حکم پر عمل نہ کیا۔ وہ روز بروز گھوڑے کا دانہ کم کرتا گیا۔ یہی نہیں بلکہ ایک روز اسے اپاہج اور اندھا سمجھ کر اصطبل سے نکال دیا۔ بے چارہ گھوڑا رات بھر بھوکا پیاسا، بارش اور طوفان میں باہر کھڑا رہا۔ جب صبح ہوئی تو جوں توں کر کے وہاں سے چل دیا۔

اسی شہر عادل آباد میں ایک بڑی مسجد اور ایک بڑا مندر تھا۔ ان میں نیک مسلمان اور ہندو آ کر اپنے اپنے ڈھنگ سے خدا کی عبادت کرتے اور اس کو یاد کیا کرتے تھے۔ مندر اور مسجد کے بیچ میں ایک بہت اونچا مکان تھا، اس کے بیچ میں ایک بڑا سا کمرا تھا۔ کمرے میں ایک بہت بڑا گھنٹا لٹکا ہوا تھا جس میں ایک لمبی سی رسّی بندھی ہوئی تھی۔ اس گھر کا دروازہ دن رات کھُلا رہتا۔ شہر عادل آباد میں جب کوئی کسی پر ظلم کرتا یا کسی کا مال دبا لیتا یا کسی کا حق مار لیتا تو وہ اس گھر میں جاتا، رسّی پکڑ کر کھینچتا۔ یہ گھنٹا اس زور سے بجتا کہ سارے شہر کو خبر ہو جاتی۔ گھنٹے کے بجتے ہی شہر کے سچے، نیک دل ہندو اور مسلمان وہاں آ جاتے اور فریادی کی فریاد سن کر انصاف کرتے۔

[تصویر: گھنٹے کی رسّی کے پاس کھڑا اندھا گھوڑا اور دور مندر، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

استاد کا نوٹ

الف) دکان دار کا حکم یاد رکھیے: گھوڑے کو روز صبح و شام چھے سیر دانہ دیا جائے اور اس سے کوئی کام نہ لیا جائے؛ مگر سائیس نے اس پر عمل نہیں کیا۔
ب) انصاف والے گھر کا طریقہ سمجھیے: فریادی رسّی کھینچتا، گھنٹا بجتا، اور شہر کے نیک دل لوگ آ کر انصاف کرتے۔
ج) 'سائیس' گھوڑوں کی دیکھ بھال کرنے والا ہے، 'اصطبل' گھوڑوں کے رہنے کی جگہ، 'اپاہج' یعنی معذور، اور 'فریادی' یعنی شکایت کرنے والا۔

Free study material for Urdu

NCERT Book for Class 6 Urdu Chapter 06 Ehsan Ka Badla Ehsan

NCERT Book Class 6 Urdu Chapter 06 Ehsan Ka Badla Ehsan

Secure your copy of the NCERT Textbook for Class 6 Urdu Chapter 06 Ehsan Ka Badla Ehsan. Widely adopted across educational institutions, final question papers map directly to the framework outlined in this chapter.

Access NCERT English Medium Textbooks

Access a full archive of NCERT books in English Medium tailored for Class 6 courses. Units like Chapter 06 Ehsan Ka Badla Ehsan deliver in-depth concepts and thorough review questions at the section close.

Enhance Learning with Official Textbooks

The Class 6 Urdu Chapter 06 Ehsan Ka Badla Ehsan text is carefully engineered to build rock-solid foundational concepts. For an enriched academic journey, learners should pair this with our online NCERT Solutions and revision notes.

FAQs

Where can I download the latest NCERT Class 6 Urdu Khayaal Chapter 06 Ehsan Ka Badla Ehsan PDF Download in PDF for 2026-27?

You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 6 Urdu Khayaal Chapter 06 Ehsan Ka Badla Ehsan PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.

Does this Urdu book follow the latest NCERT rationalized syllabus?

Yes, our collection of Class 6 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.

Why is it better to download NCERT Class 6 Urdu Khayaal Chapter 06 Ehsan Ka Badla Ehsan PDF Download chapter-wise?

Downloading chapter-wise PDFs for Class 6 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.

Are these NCERT books for Class 6 Urdu sufficient for scoring 100%?

NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 6 Urdu Khayaal Chapter 06 Ehsan Ka Badla Ehsan PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.