Download NCERT Class 6 Urdu Textbooks
Explore the complete NCERT textbook for Class 6 Urdu. Tailored for the 2026-27 curriculum, this resource breaks down complex topics to help students prepare effectively for school examinations.
Access Chapter 11 Ser Ko Sawa Ser for Class 6 Urdu
View or download the dedicated Chapter 11 Ser Ko Sawa Ser resource below. This chapter-by-chapter structuring ensures easy navigation for daily study routines. For comprehensive exam preparation, pair this reading with our verified NCERT Solutions.
سبق 11: سیر کو سوا سیر
ایک گاؤں میں مُفت مَل نامی تاجر رہتا تھا۔ وہ ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کا مالک تھا لیکن تھا بہت کنجوس۔ خود کو ہوشیار اور چالاک سمجھتا تھا۔ لیکن اس کی ہوشیاری اور چالاکی دوسروں سے مفت کام لینے میں صَرف ہوتی تھی۔ اسی لیے لوگ اسے مفت مل کہتے تھے۔
ٹرانسپورٹ کمپنی ہونے کی وجہ سے اُسے ہمیشہ نوکروں کی ضرورت رہتی تھی۔ غرض مند لوگوں کو اچھی تنخواہ کا سبز باغ دکھا کر اپنی کمپنی میں نوکر رکھ لیتا تھا۔ تم ہی بتاؤ چھوٹے چھوٹے کام کرنے کے لیے وہ دو سو روپے ماہانہ تنخواہ دے تو بھلا کون ایسا ہے جو اس کی نوکری کو قبول نہیں کرے گا؟ کئی لوگ اپنی مستقل ملازمت چھوڑ کر اس کی نوکری کو قبول کرتے تھے۔
[تصویر: ٹرانسپورٹ کمپنی کے سامنے کھڑا مفت مل، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
مفت مل نے نوکروں کے لیے ایک شرط رکھی تھی۔ شرط یہ تھی کہ جو چیز بھی لانے کے لیے کہا جائے، نوکر کو چاہیے کہ وہ چیز بازار سے فوراً خرید کر لائے۔ یہ بہانہ کرنے کی ضرورت نہیں کہ بازار میں نہیں ملی یا ختم ہو گئی۔ جو چیز طلب کی جائے، فوراً حاضر کرنا چاہیے۔ اگر نہ لائی گئی تو پھر تنخواہ بھی نہیں ملے گی اور نوکری سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا۔ ہر کوئی اس شرط کو معمولی سمجھ کر خوشی خوشی ملازمت قبول کر لیتا تھا۔ مفت مل نوکر سے 29 دن تک خوب کام لیتا اور تیسویں دن نوکر کو ہانک مار کر کہتا:
"یہ پانچ روپے لے اور بازار سے تھوڑی ہائے ہائے خرید لا۔"
بے چارہ نوکر شش و پنج میں پڑ جاتا کہ یہ 'ہائے ہائے' کیا چیز ہے۔ آج تک اس نے اس چیز کا نام بھی نہ سنا تھا۔ پھر وہ سوچتا، اس نام کی کوئی چیز بازار میں ہو گی تب ہی تو انھوں نے طلب کی ہے۔
نوکر بازار جاتا اور نامراد واپس آتا۔ پھر اس بے چارے کو طے شدہ شرط کے مطابق تنخواہ بھی نہ ملتی اور نوکری سے بھی ہاتھ دھونا پڑتا۔
استاد کا نوٹ
الف) مفت مل کی شرط سمجھیے: جو چیز طلب کی جائے فوراً لانی ہو گی، ورنہ تنخواہ بھی نہیں ملے گی اور نوکری بھی جائے گی۔
ب) 'سبز باغ دکھانا' محاورہ ہے، یعنی جھوٹی امیدیں دلانا؛ 'ہاتھ دھونا' یعنی کسی چیز سے محروم ہو جانا۔
ج) 'شش و پنج' کا مطلب ہے الجھن یا تذبذب؛ 'نامراد' یعنی ناکام۔
اس طرح جو بھی نوکر آتا اس سے مفت مل انیتس دن تک خوب کام لیتا اور پھر تیسویں روز 'ہائے ہائے' لانے بھیج دیتا۔
اب تک مُفت مَل دس بارہ نوکروں سے اسی طرح مفت کام لے چکا تھا۔ وہ اپنی چالاکی پر بہت خوش تھا۔ لیکن سب دن ایک جیسے نہیں ہوتے۔ دنیا میں سیر کو سوا سیر کبھی نہ کبھی مل ہی جاتا ہے۔
ایک دن ایسا ہی ہوا۔ ایک لڑکا جو بہت غریب تھا، مفت مل کا اشتہار پڑھ کر نوکری کے لیے ٹرانسپورٹ کمپنی پہنچا۔
[تصویر: ٹرانسپورٹ کمپنی کی بسوں کے سامنے کھڑا غریب لڑکا، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
مفت مل نے اُسے بھی وہی شرط بتائی۔ بے چارے غریب لڑکے نے اس شرط کو بغیر سوچے سمجھے قبول کر لیا۔ وہ نہایت ایمان داری سے کمپنی میں کام کرنے لگا۔ کام کرتے کرتے انیتس دن گزر گئے۔ غریب لڑکا خوش تھا کہ اب تنخواہ کے لیے صرف ایک دن رہ گیا ہے۔ اگر اس نے کل بھی کام کر لیا تو پھر اسے دو سو روپے ملیں گے۔ اس نے کبھی اتنے سارے روپے نہیں دیکھے تھے۔ وہ سوچنے لگا، اس تنخواہ میں سے ماں کو سو روپے روانہ کر دوں گا۔ پچاس روپے کے اپنے لیے کپڑے بنا لوں گا اور باقی پیسے اپنے خرچ کے لیے رکھوں گا۔ اس طرح سوچتے سوچتے اس کی آنکھ لگ گئی۔
استاد کا نوٹ
الف) سبق کا عنوان ایک کہاوت ہے: 'سیر کو سوا سیر' یعنی ہر چالاک کو کبھی نہ کبھی اس سے بڑھ کر چالاک مل جاتا ہے؛ یہ جملہ سبق میں بھی آیا ہے۔
ب) غریب لڑکے کا حساب دیکھیے: دو سو روپے میں سے سو روپے ماں کو، پچاس روپے کپڑوں کے لیے اور باقی اپنے خرچ کے لیے۔
ج) 'آنکھ لگنا' محاورہ ہے، یعنی نیند آ جانا۔
Free study material for Urdu
NCERT Book for Class 6 Urdu Chapter 11 Ser Ko Sawa Ser
NCERT Book Class 6 Urdu Chapter 11 Ser Ko Sawa Ser
Access the official NCERT Textbook for Class 6 Urdu Chapter 11 Ser Ko Sawa Ser, updated for the current academic session. Recognized as the core reading material across schools nationwide, board evaluations rely entirely on this syllabus.
Access NCERT English Medium Textbooks
Access a full archive of NCERT books in English Medium tailored for Class 6 courses. Units like Chapter 11 Ser Ko Sawa Ser deliver in-depth concepts and thorough review questions at the section close.
Enhance Learning with Official Textbooks
The Class 6 Urdu Chapter 11 Ser Ko Sawa Ser text is carefully engineered to build rock-solid foundational concepts. For an enriched academic journey, learners should pair this with our online NCERT Solutions and revision notes.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 6 Urdu Khayaal Chapter 11 Ser Ko Sawa Ser PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 6 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 6 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 6 Urdu Khayaal Chapter 11 Ser Ko Sawa Ser PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.