Download NCERT Class 6 Urdu Textbooks
Access the official NCERT textbook for Class 6 Urdu, updated for the 2026-27 academic session. This digital resource provides the foundational knowledge required for exam success and conceptual clarity.
Access Chapter 03 Faslon Ke Tehwar for Class 6 Urdu
Access the complete PDF for Chapter 03 Faslon Ke Tehwar below. This focused excerpt allows students to isolate specific topics for thorough review. Cross-reference your textbook exercises with our detailed NCERT Solutions for Class 6 Urdu.
سبق 3: فصلوں کے تہوار
ہندوستان مختلف مذہبوں، تہذیبوں اور روایتوں کے ساتھ ایک زرعی ملک بھی ہے۔ یہاں مذہبی عقائد پر مبنی تہواروں کے علاوہ ایسے تہوار بھی منائے جاتے ہیں جو فصلوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان تہواروں کو منانے کے پیچھے کئی قدیم روایتیں اور مذہبی عقیدے ہیں۔ کچھ تہوار فصل کی کٹائی سے قبل تو کچھ فصل کٹنے کے بعد منائے جاتے ہیں۔ لوہڑی کا تہوار ہر سال 13 یا 14 جنوری کو پورے ملک میں منایا جاتا ہے۔ لوہڑی کے اگلے ہی دن 'مکر سنکرانتی' کا تہوار منایا جاتا ہے، جو مختلف صوبوں میں الگ الگ ناموں سے جانا جاتا ہے، جیسے گجرات میں 'اترائین'، آسام میں 'بیہو'، تمل ناڈو میں 'پونگل'، کرناٹک، کیرل اور آندھرا پردیش میں 'سنکرانتی' اور کچھ صوبوں میں اسے 'کھچڑی' بھی کہا جاتا ہے۔ اُس دن اچھی فصل ہونے کی خوشی میں کسان سورج دیوتا اور اگنی دیوتا کی پوجا کر کے ان کا شکر ادا کرتے ہیں کیوں کہ ان کا عقیدہ ہے کہ سورج دیوتا اپنی گرمی سے اناج کو پکاتے اور فصل کو پالے اور کہرے کے نقصانات سے بچاتے ہیں۔ اس دن میلے لگتے ہیں۔ لوگ گنگا، جمنا یا دوسری ندیوں میں نہاتے ہیں اور تِل، گُڑ اور کھچڑی وغیرہ کا دان کرتے ہیں۔
[تصویر: پکی ہوئی فصل کے بیچ خوشی سے بانہیں پھیلائے کسان، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
استاد کا نوٹ
الف) لوہڑی 13 یا 14 جنوری کو منائی جاتی ہے اور اس کے اگلے دن 'مکر سنکرانتی' آتی ہے۔
ب) مکر سنکرانتی کے مختلف نام صوبوں کے ساتھ یاد رکھیے: گجرات میں اترائین، آسام میں بیہو، تمل ناڈو میں پونگل، اور کچھ صوبوں میں کھچڑی۔
ج) 'زرعی' یعنی کھیتی باڑی سے متعلق، 'عقیدہ' یعنی یقین، اور 'پالا' و 'کہرا' سردی میں جمنے والی اوس اور دھند ہیں۔
14 یا 15 فروری کو موسم بہار کی آمد پر بسنت پنچمی کا تہوار منایا جاتا ہے۔ اُس دن عام طور پر گھر گھر پیلے چاول پکائے جاتے اور پیلے کپڑے پہنے جاتے ہیں۔ خوشی کے اس موقعے پر مختلف قسم کی تقریبات کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے جیسے ناچ گانے اور پتنگ اُڑانے وغیرہ کا۔
مارچ کے مہینے میں ہولی کا تہوار منایا جاتا ہے۔ اس دن ہولیکا دہن ہوتا ہے اور اگلے دن رنگ کھیلا جاتا ہے۔ اس موقعے پر کسان گیہوں کی بالیاں بھون کر کھاتے ہیں اور آپس میں اناج کی تقسیم بھی کرتے ہیں۔
[تصویر: ڈھول بجاتے اور بھانگڑا کرتے لوگ اور پکوانوں سے بھری تھالیاں، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
اپریل کے وسط میں بیساکھی کا تہوار منایا جاتا ہے۔ اس دن کسان ربیع کی فصل کو لہلہاتے اور پھلتے پھولتے دیکھ کر خوش ہوتے ہیں، اس لیے وہ ناچتے، گاتے اور بھانگڑا کرتے ہیں۔ اس موقعے پر جگہ جگہ مختلف قسم کی تقریبات بھی منعقد کی جاتی ہیں۔
استاد کا نوٹ
الف) تہواروں کو مہینوں کی ترتیب سے یاد رکھیے: جنوری میں لوہڑی اور مکر سنکرانتی، فروری میں بسنت پنچمی، مارچ میں ہولی، اور اپریل کے وسط میں بیساکھی۔
ب) بسنت پنچمی موسم بہار کی آمد پر منائی جاتی ہے؛ اس دن پیلے چاول پکائے اور پیلے کپڑے پہنے جاتے ہیں۔
ج) 'ربیع' وہ فصل ہے جو سردیوں میں بوئی جاتی ہے؛ 'لہلہانا' یعنی ہوا میں جھومنا اور 'انعقاد' یعنی منعقد کرنا یا کروانا۔
Free study material for Urdu
NCERT Book for Class 6 Urdu Chapter 03 Faslon Ke Tehwar
Class 6 Urdu Chapter 03 Faslon Ke Tehwar Official E-Book
Access the official NCERT Textbook for Class 6 Urdu Chapter 03 Faslon Ke Tehwar, updated for the current academic session. Recognized as the core reading material across schools nationwide, board evaluations rely entirely on this syllabus.
English Medium NCERT Textbooks for Class 6
Explore our exhaustive library of NCERT books in English Medium spanning all subjects in Class 6. Every chapter features comprehensive explanations followed by extensive end-of-chapter exercises.
Additional Study Resources for Class 6 Urdu
Built to foster deep conceptual mastery, this manual serves as an ideal study tool. Complement your textbook reading by exploring our professional NCERT Solutions and revision notes online.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 6 Urdu Khayaal Chapter 03 Faslon Ke Tehwar PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 6 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 6 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 6 Urdu Khayaal Chapter 03 Faslon Ke Tehwar PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.