Download NCERT Class 3 Urdu Textbooks
Review the NCERT Class 3 Urdu Sitar Chapter 12 Darakhton Se Mohabbat PDF Download designed for Class 3 Urdu students. Published under the latest NCERT guidelines for 2026-27, this chapter-wise resource supports daily study and targeted revision.
Access Chapter 12 Darakhton Se Mohabbat for Class 3 Urdu
View or download the dedicated Chapter 12 Darakhton Se Mohabbat resource below. This chapter-by-chapter structuring ensures easy navigation for daily study routines. For comprehensive exam preparation, pair this reading with our verified NCERT Solutions.
سبق 12: فٹ بال
[تصویر: فٹ بال کا میدان، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
فٹ بال ایک میدانی کھیل ہے۔ یہ وسیع اور ہموار میدان میں کھیلا جاتا ہے۔ اس میدان کی لمبائی 90 سے 120 میٹر اور چوڑائی 45 سے 90 میٹر ہوتی ہے۔ لمبائی کی حد کے دونوں سروں پر بیچوں بیچ دو پول ہوتے ہیں۔ ہر گول کا ایک محافظ ہوتا ہے جسے گولی یا گول کیپر کہتے ہیں۔
فٹ بال کا کھیل ٹیم بنا کر کھیلا جاتا ہے۔ یہ کھیل دو ٹیمیں کھیلتی ہیں۔ ہر ایک ٹیم میں گیارہ گیارہ کھلاڑی ہوتے ہیں۔ ان کا ایک ایک کپتان بھی ہوتا ہے۔
کھیل کا پہلا آدھا میدان ایک ٹیم کا اور دوسرا آدھا میدان دوسری ٹیم کی حد ہے۔ فٹ بال جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے، صرف پیروں سے کھیلے جانے والا کھیل ہے۔ دونوں ٹیموں کے گول روکنے والے کھلاڑی یعنی گول کیپر ہی کو اس کی اجازت ہوتی ہے کہ وہ بال کو پکڑنے کے لیے ہاتھ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
[تصویر: گول کیپر فٹ بال روکتے ہوئے، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
ہر ٹیم یہ کوشش کرتی ہے کہ ٹھوکر مارتے ہوئے فٹ بال کو لے جائے اور مخالف ٹیم کے گول میں داخل کردے۔ مخالف ٹیم کے گول کا محافظ فٹ بال کو گول میں داخل ہونے سے روکنے کی پوری کوشش کرتا ہے لیکن اگر وہ کامیاب نہیں ہوتا تو پول میں فٹ بال داخل ہو جاتی ہے۔ جس ٹیم نے دوسری ٹیم سے زیادہ گول کیے ہوں وہ فاتح ٹیم کہلاتی ہے۔ فٹ بال کا کھیل کھلانے والے کو ریفری کہتے ہیں، وہ کھیل کا ماہر ہوتا ہے اور کھلاڑیوں کے ساتھ خود بھی دوڑتا رہتا ہے۔ وہ ہر کھلاڑی پر کڑی نظر رکھتا ہے۔ اگر کوئی کھلاڑی کھیل کا قاعدہ توڑے تو اسے سزا دیتا ہے۔ ریفری کا فیصلہ ہر کھلاڑی کو ماننا پڑتا ہے۔ یہ کھیل ڈیڑھ گھنٹے تک
[تصویر: فٹ بال کا میچ، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
کھیلا جاتا ہے جس میں دس منٹ کا وقفہ یعنی انٹروول ہوتا ہے۔ انٹروول کے بعد دونوں ٹیمیں اپنی اپنی سمت بدل لیتی ہیں۔ فٹ بال پہلے پہل امریکہ میں کھیلا گیا لیکن اس کے بعد آہستہ آہستہ پوری دنیا میں مقبول ہو گیا۔ آج کئی ملکوں میں فٹ بال کو قومی کھیل کا درجہ حاصل ہے۔ برازیل کے فٹ بال کھلاڑی دنیا کے سب سے اچھے کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں۔ ہندوستان میں کولکاتہ فٹ بال کے شوقینوں کا شہر سمجھا جاتا ہے۔
[تصویر: کھلاڑی اور ستارے، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
کھیل کود آج کے دور میں خاصے مقبول ہیں۔ کھیل کود میں نام روشن کرنا اتنا ہی اچھا سمجھا جاتا ہے جتنا پڑھ لکھ کر کامیاب ہونا۔ اچھے کھلاڑیوں سے سب محبت کرتے ہیں۔ کھیل کود میں حصہ لینے میں کامیابی اور ناکامی دونوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن کھیل کے دوران کوئی بھی کھلاڑی تھک کر یا ہمہ ہار کر نہیں بیٹھتا بلکہ وہ حتی الامکان جیتنے کی بار بار کوشش کرتا ہے اور کوشش کرنے سے ہی کامیابی ہوتی ہے۔
استاد کا نوٹ
طلباء سے فٹ بال کے قوانین اور میدان کے ناپ پر بات چیت کریں۔ انہیں سمجھائیں کہ کھیل میں ہار جیت سے زیادہ حصہ لینا اور کوشش جاری رکھنا اہم ہوتا ہے۔
مشق
پڑھیے اور سمجھیے
| لفظ | معنی |
|---|---|
| وسیع | پھیلا ہوا |
| ہموار | برابر |
| فاتح | जीतने वाला |
| مرتبہ | درجہ، رتبہ |
| مقبول | پسند کیا گیا |
| حتی الامکان | جہاں تک ہو سکے، جس قدر ممکن ہو |
سوچیے اور بتائیے
- فٹ بال کا میدان کیسا ہوتا ہے؟
- فٹ بال گراؤنڈ میں ریفری کا کام کیا ہوتا ہے؟
- گول کرنا آسان کیوں نہیں ہوتا؟
- گول کیپر کی ذمہ داری کیا ہوتی ہے؟
- تعليم کے ساتھ کھیل کود کیوں ضروری ہے؟
خالی جگہوں میں درست لفظ لکھیے
- فٹ بال کا کھیل ........ بنا کر کھیلا جاتا ہے۔ (اکیلے / ٹیم)
- کئی ملکوں میں فٹ بال کو ........ کا رتبہ حاصل ہے۔ (عالمی کھیل / قومی کھیل)
- کھیل کود آج کے دور میں خاصے ........ ہیں۔ (مقبول / مشہور)
- یہ کھیل ............... تک کھیلا جاتا ہے۔ (ڈیڑھ گھنٹے / دو گھنٹے)
- کوشش کرنے سے ہی ............... حاصل ہوتی ہے۔ (ناکامی / کامیابی)
نیچے دیے گئے لفظوں سے جملے بنائیے
میٹ
گول
کھلاڑی
کامیاب
کوشش
پڑھیے، سمجھیے اور لکھیے
پورے جملے کے لیے ایک لفظ بتائیے
- جو بال کو ہاتھ سے پکڑ سکتا ہے ................
- گیارہ کھلاڑیوں کا ایک سربراہ ................
- جو فٹ بال میچ کے فیصلے کرتا ہے ................
- جس ٹیم کے زیادہ گول ہوں وہ ٹیم کہلاتی ہے ................
لکھیے
آپ کو کون سا کھیل پسند ہے اور کیوں؟ اس کے بارے میں لکھیے
کیجیے
نیچے کچھ کھیلوں کے نام دیے گئے ہیں۔ ان کو صحیح خانے میں لکھیے
فٹ بال، والی بال، بیڈمنٹن، کیرم، لوڈو، کھو کھو، شطرنج، ہاکی، کرکٹ، ٹیبل ٹینس
| اندرونی کھیل | بیرونی کھیل |
|---|---|
ایسے کھیلوں کے نام اور کھلاڑیوں کی تعداد لکھیے جن میں 11 سے کم کھلاڑی ہوتے ہیں
نیچے دی گئی تصویر کو غور سے دیکھیے اور اس کے بارے میں لکھیے
[تصویر: فٹ بال کھیلتے ہوئے بچے، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
لطیفہ / چٹکلہ
راشد : ساحل! یہ بتاؤ آمیلت کسے کہتے ہیں؟
ساحل : وہ آم جو لیٹ سے پکتا ہے۔
عنبرین کو گول تک پہنچائیے
[تصویر: بھول بھुलیا، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
اساتذہ کے لیے ہدایات
- طلباء سے مختلف کھیلوں پر بات چیت کروائی جا سکتی ہے۔
- کھیل کھیلتے وقت اکثر بچوں کے چوٹ لگ جاتی ہے ایسے میں وہ کیا کر سکتے ہیں اس پر گفتگو کرکے لکھوایا جا سکتا ہے۔
- پسندیدہ کھیل پر بھی مباحثہ کروایا جا سکتا ہے۔
استاد کا نوٹ
بچوں کو بتائیں کہ کھیل جسمانی تندرستی کے لیے بہت ضروری ہیں۔ کھیل کود میں محنت اور لگن سے کام کرنے کی عادت انسان کو زندگی کے ہر میدان میں کامیاب بناتی ہے۔
اہم نکات
- فٹ بال ایک مقبول میدانی کھیل ہے جو دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جاتا ہے۔
- اس کھیل میں ہر ٹیم گیارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہے اور اس کا ایک کپتان ہوتا ہے۔
- گول کیپر ہی وہ واحد کھلاڑی ہے جسے فٹ بال کو ہاتھ سے پکڑنے کی اجازت ہوتی ہے۔
- کھیل میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مسلسل کوشش اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔
Free study material for Urdu
Official NCERT Textbook PDF: Class 3 Urdu Chapter 12 Darakhton Se Mohabbat
Download Textbook: Chapter 12 Darakhton Se Mohabbat (Class 3 Urdu)
Download the certified NCERT Textbook for Class 3 Urdu Chapter 12 Darakhton Se Mohabbat. Educational authorities and instructors recommend this e-textbook as the foundational reference for all terminal tests and school assessments.
Complete Chapter E-Books for Class 3 Urdu
Browse our comprehensive suite of NCERT books in English Medium designed for Class 3 students, offering clear conceptual breakdowns and concluding practice problems.
Maximize Conceptual Clarity with NCERT E-Books
The Class 3 Urdu Chapter 12 Darakhton Se Mohabbat text is carefully engineered to build rock-solid foundational concepts. For an enriched academic journey, learners should pair this with our online NCERT Solutions and revision notes.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 3 Urdu Sitar Chapter 12 Darakhton Se Mohabbat PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 3 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 3 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 3 Urdu Sitar Chapter 12 Darakhton Se Mohabbat PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.