Official NCERT Book for Class 3 Urdu: Chapter 11 Football
Review the NCERT Class 3 Urdu Sitar Chapter 11 Football PDF Download designed for Class 3 Urdu students. Published under the latest NCERT guidelines for 2026-27, this chapter-wise resource supports daily study and targeted revision.
Chapter-wise Study Material: Chapter 11 Football
Access the complete PDF for Chapter 11 Football below. This focused excerpt allows students to isolate specific topics for thorough review. Cross-reference your textbook exercises with our detailed NCERT Solutions for Class 3 Urdu.
سبق 11
بھلائی
[تصویر: رامو اور اس کی گائے، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
راوم گنگا کے کنارے ایک گاؤں میں رہتا تھا۔ وہ بہت غریب تھا، لیکن آدمی ایماندار تھا۔ رامو کے پاس ایک گائے تھی۔ ایک سال ایسا سخت قحط پڑا کہ گائے کے لیے کھانے کا چارہ بھی ملنا مشکل ہو گیا. رامو کو بہت فکر ہوئی کہ گائے مر گئی تو زندگی کیسے گزرے گی. بچوں کے لیے اتنا سہارا بھی نہیں رہے گا کہ وہ دودھ پی کر زندہ رہیں۔ کچھ دیر تک رامو سوچتا رہا۔ آخر اس کے سوا کوئی صورت نظر نہیں آئی کہ کہیں سے چارہ چُرا کر لائے۔ رات کے اندھیرے میں گاؤں سے باہر گیا اور ایک
[تصویر: رامو کھیت میں چارہ چراتے ہوئے، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
کھیت میں جا کر چارہ چرانے لگا۔ جب رامو چوری کر رہا تھا، تو اس کے دل میں خیال آیا کہ ایمانداری بڑی چیز ہے۔ افسوس! ایسا برا وقت آن پڑا ہے کہ اگر گائے کو دیکھتا ہوں تو ایمان جاتا ہے اور اگر ایمان کو دیکھتا ہوں تو گائے ہاتھ سے جاتی ہے۔ یہ سوچ کر کچھ دیر کے لیے جھجھکا اور چارہ جہاں سے چرایا تھا، وہیں رکھ دیا۔ اس نے دل میں کہا: ایمانداری بڑی چیز ہے۔
اس کھیت کا مالک ایک جگہ چھپا ہوا رامو کو دیکھ رہا تھا۔ جب رامو واپس لوٹا تو کھیت کا مالک چپکے چپکے اس کے پیچھے چلا۔ رامو اپنے گھر میں چلا گیا تو کھیت والے نے آس پاس کے لوگوں سے اس کے بارے میں پوچھ تاچ کی تو پتہ چلا کہ رامو محنتی اور
استاد کا نوٹ
آپ جب کسی مشکل میں ہوں، تب بھی اپنی ایمانداری کو مت چھوڑیے۔ رامو نے چوری کا ارادہ کیا تھا، لیکن آخر میں اسے خیال آیا کہ ایمانداری سب سے بڑی دولت ہے۔ مشکل وقت میں سچ کا ساتھ دینا ہی اصل بہادری ہے۔
[تصویر: کھیت کا مالک رامو کے گھر چارہ لے کر پہنچا، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
ایمان دار آدمی ہے۔ کھیت کے مالک کو اس پر رحم آگیا، وہ شرمندہ ہوا کہ ایک ہی گاؤں میں رہتے ہوئے بھی ہم ایک دوسرے کا حال نہیں جانتے۔
अगले दिन صبح سویرے کھیت کا مالک چارے کا گٹھّر سر پر رکھے رامو کے گھر پر پہنچا۔ رامو اسے دیکھ کر بہت حیران ہوا۔ کھیت والے نے کہا: “ حیرانی کی کوئی بات نہیں۔ رات کو میں کھیت پر تھا اور تمہیں دیکھ رہا تھا۔ تمہاری ایمانداری سے بڑی خوشی ہوئی ۔ یہ لو، چارہ گائے کو کھلاؤ تاکہ تمہارے بچوں کو بھی دودھ ملتا رہے۔ ”
(لوک کہانی)
مشق
پڑھیے اور سمجھیے
| لفظ | معنی |
|---|---|
| گنگا | ایک دریا کا نام |
| ایمان دار | اچھی نیت والا |
| قحط | سوکھا |
| فکر | سوچ، پریشانی |
| سہارا | مدد |
سوچیے اور بتائیے
- رامو کیسا آدمی تھا؟
- رامو نے چوری کا ارادہ کیوں کیا؟
- کھیت میں رامو نے کیا آواز سنی؟
- کھیت کا مالک کیوں شرمندہ ہوا؟
- کھیت کے مالک نے رامو کے ساتھ جو برتاؤ کیا وہ آپ کو کیسا لگا۔ اگر آپ کھیت کے مالک کی جگہ ہوتے تو کیا کرتے؟
اس سبق میں لفظ ‘ایمان دار’ آیا ہے۔ نیچے لکھے لفظوں کے آخر میں لفظ ‘دار’ جوڑ کر الفاظ بنائیے
- مال + ............... = .............................
- زمین + ............... = .............................
- رشتیں + ............... = .............................
- دم + ............... = .............................
- ونک + ............... = .............................
خالی جگہوں میں مناسب لفظ چن کر لکھیے
بات, قحط, گائے, دودھ, ایمانداری
- رامو کے پاس ایک ................. ............. تھی۔۔
- حیرانی کی کوئی ................. ............ نہیں ۔
- تمھاری ................. سے مجھے بڑی خوشی ہوئی۔
- ............. کے دنوں ہر چیز کا ملنا مشکل ہوتا ہے۔
- تمھارے بچوں کو ...................... ملता رہے-
سوچیے اور لکھیے کہ اور کون کون سے جانور چارہ کھاتے ہیں؟
گائے چارہ کھاتی ہے۔
..................... .....................
..................... .....................
پڑھیے، سمجھیے اور غور کیجیے
- رامو گنگا کے کنارے ایک گاؤں میں رہتا تھا۔ وہ بہت غریب تھا۔
- اس کے دل میں خیال آیا ایمانداری بڑی چیز ہے۔
- کھیت کے مالک نے رامو سے کہاکہ “رات کو میں کھیت پر تھا اور تمہیں دیکھ رہا تھا۔”
- پہلے جملے میں لفظ ‘وہ’ رامو کی جگہ بولا گیا ہے۔
- دوسرے جملے میں لفظ ‘اس’ رامو کی جگہ ہے۔
- تیسرے جملے میں ‘میں’ کھیت کے مالک کے لیے اور ‘تمہیں’ رامو کے لیے ہے۔
استاد کا نوٹ
جب آپ کسی کی جگہ 'وہ'، 'اس' یا 'تمہیں' جیسے الفاظ استعمال کرتے ہیں، تو انہیں ضمیر کہا جاتا ہے۔ ان الفاظ سے جملہ چھوٹا اور آسان ہو جاتا ہے۔ بار بار ایک ہی نام دہرانے کی ضرورت نہیں رہتی۔
نیچے دیے گیے جملوں میں ‘ضمیر’ تلاش کرکے لکھیے
- کھیت کے مالک کو اس پر رحم آگیا۔ وہ شرمندہ ہوا۔
- ایک گاؤں میں رہتے ہوئے بھی ہم ایک دوسرے کا حال نہیں جانتے۔
- استاد نے کہا : مجھے رامو کی ایمانداری سے خوشی ہوئی۔
- بچوں نے کہا : ہمیں بھی ہر حال میں ایمانداری کی زندگی گزارنی چاہیے۔
- والدہ نے بچے سے کہا: تجھے کیوں فکر ہے میری۔
یہ وہ لفظ ہیں جو اسم کی جگہ استعمال ہوئے۔ ایسے لفظوں کو ‘ضمیر’ کہتے ہیں۔
ان جانوروں اور پرندوں کے سامنے ان کے رہنے کی جگہوں کے نام لکھیے
[تصویر: گائے, اپنی درسی کتاب میں देखें]
- .................... میں رہتی ہے۔
[تصویر: شیر, اپنی درسی کتاب میں देखें]
- .................... میں رہتا ہے۔
[تصویر: کبوتر, اپنی درسی کتاب میں देखें]
- .................... میں رہتا ہے۔
[تصویر: طوطا, اپنی درسی کتاب میں देखें]
- .................... میں رہتا ہے۔
[تصویر: مرغی, اپنی درسی کتاب میں देखें]
- .................... میں رہتی ہے۔
لطیفہ / چٹکلہ
سمیر: یہ بتاؤ آسمان کی بجلی اور زمین کی بجلی میں کیا فرق ہے؟
رانی: آسمانی بجلی مفت میں ملتی ہے اور زمین کی بجلی کا بل ادا کرنا پڑتا ہے۔
پہیلی
نیچے پٹکو اوپر جاتی
اورپ سے پھر نیچے آتی
گول گول میں تم کو بھاتی
پھٹ پھٹ کر کے ڈھول بجاتی
رنگ بھریے
[تصویر: کھیت اور درخت کا منظر، رنگ بھرنے کے لیے, اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
اساتذہ کے لیے ہدایات
- کہانی میں دی گئی تصویروں پر بات چیت کرتے ہوئے پڑھنے کے مواقع دیے جاسکتے ہیں۔
- کہانی کے کرداروں پر گفتگو کرکے ان پر لکھوایا جاسکتا ہے۔
- لوک کہانی کے بارے میں طلباء کو واقف کرایا جاسکتا ہے اور کچھ لوک کہانیاں پڑھنے کے مواقع دیے جاسکتے ہیں۔
اہم نکات
- ایمانداری انسان کی سب سے بڑی دولت ہے، چاہے حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں۔
- مشکل وقت میں بھی دوسروں کا حق نہیں چھیننا چاہیے بلکہ صبر سے کام لینا چاہیے۔
- اسم کی جگہ استعمال ہونے والے الفاظ کو ضمیر کہا جاتا ہے جیسے وہ، اس، میں اور تم۔
- لوک کہانیاں ہمیں زندگی کے اچھے اسباق اور اخلاقیات سکھاتی ہیں۔
Free study material for Urdu
NCERT Book for Class 3 Urdu Chapter 11 Football
Download Textbook: Chapter 11 Football (Class 3 Urdu)
Download the certified NCERT Textbook for Class 3 Urdu Chapter 11 Football. Educational authorities and instructors recommend this e-textbook as the foundational reference for all terminal tests and school assessments.
Complete Chapter E-Books for Class 3 Urdu
Access a full archive of NCERT books in English Medium tailored for Class 3 courses. Units like Chapter 11 Football deliver in-depth concepts and thorough review questions at the section close.
Maximize Conceptual Clarity with NCERT E-Books
Elevate your study routine by reviewing our comprehensive NCERT Solutions and revision notes available on our platform free of charge.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 3 Urdu Sitar Chapter 11 Football PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 3 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 3 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 3 Urdu Sitar Chapter 11 Football PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.