NCERT Class 3 Urdu Sitar Chapter 02 Guthli PDF Download

Official NCERT Book for Class 3 Urdu: Chapter 02 Guthli

Explore the complete NCERT textbook for Class 3 Urdu. Tailored for the 2026-27 curriculum, this resource breaks down complex topics to help students prepare effectively for school examinations.

Chapter-wise Study Material: Chapter 02 Guthli

Access the complete PDF for Chapter 02 Guthli below. This focused excerpt allows students to isolate specific topics for thorough review. Cross-reference your textbook exercises with our detailed NCERT Solutions for Class 3 Urdu.

سبق 2

آم کی گٹھلی

ایک دن اماں بازار سے بچوں کے لیے آم لائیں۔ ایک کلو میں سات آم آئے۔ آم چھوٹے چھوٹے اور خوب رسیلے تھے۔ اماں نے ان آموں کو دھو کر فرج میں رکھ دیا اور بچوں سے کہا۔

“شام کو ابّا دفتر سے آئیں گے۔ تب تک فرج میں آم بھی ٹھنڈے ہو جائیں گے۔ رات کے کھانے کے بعد ہم آم کھائیں گے۔”

منّے کو آم بہت پسند تھے۔ تھوڑی دیر میں اماں، سیما اور سمیر دوسرے کمرے میں چلے گئے۔ اب چار سال کا شرارتی منّے کمرے میں اکیلا رہ گیا۔ اس نے ادھر ادھر دیکھا تو آس پاس کوئی نہ تھا۔ منّے نے موقع پا کر چپکے سے فرج کھول کر ایک آم اٹھایا اور خوب مزے لے لے کر چوس چوس کر کھایا۔ پھر منّے نے ہاتھ منہ دھو کر کلّی کرلی اور دوسرے کمرے میں جا کر دادا دادی کے ساتھ باتیں کرنے لگا۔

شام کو ابّا آئے۔ دادا دادی کے ساتھ بیٹھ کر سب نے رات کا کھانا کھایا۔ کھانا کھا کر اماں نے جب فرج سے آم نکالے تو سات کی جگہ صرف چھ آم تھے۔ اماں نے بچوں سے پوچھا “ایک آپ میں سے کسی نے ایک آم کھایا ہے؟”

سیما اور سمیر نے انکار میں اپنی گردنیں ہلائیں۔

“نہیں اماں! ہم نے تو فرج کھولا تک نہیں۔”

منّے کو شرم آ رہی تھی۔ پھر بھی یج کڑا کر کے اس نے کہا۔

“نہیں، میں نے تو آم نہیں کھایا ہے۔”

ابّا بچوں کا انکار سن کر مسکراۓ اور کہا۔

“آم تو آپ لوگوں کے لیے ہی آۓ تھے۔ اگر آپ میں سے کسی نے ایک آم کھا بھی لیا تو کوئی بات نہیں۔ لیکن ہاں، ان آموں کی گٹھلیاں بہت چھوٹی تھیں۔ مجھے تو یہ فکر ہو رہی ہے کہ اگر کسی بچے نے آم کی گٹھلی بھی نگل لی ہوگی تو آج رات اس کے پیٹ میں بڑے زور سے درد ہوگا_”

اتنا سننا تھا کہ منّا جھٹ سے بول پڑا۔

“نہیں نہیں ابّا! گٹھلی تو بڑی تھی_ میں نے اسے کوڑے دان میں پھینک دیا تھا_” یہ سن کر سارے لوگ ہنس پڑے مگر منّا شرم سے لال ہو گیا_

پاس ہی بیٹھی دادی جان نے کہا کہ منّے نے سچ کو قبول کر کے میرا دل جیت لیا_

استاد کا نوٹ

آپ جب بھی کوئی غلطی کریں، اسے چھپانے کے بجائے سچ بول کر فوراً مان لیں۔ اس کہانی میں منّے نے سچ بولا تو سب ہنسے اور دادی جان نے پیار کیا۔ سچ بولنے سے انسان کی عزت بڑھتی ہے اور دل کو سکون ملتا ہے۔

مشق

پڑھیے اور سمجھیے

  • قبول کرنا — ماننا، اقرار کرنا
  • جی کڑا کرنا — دل مضبوط کرنا، ہمت کرنا
  • شرم سے لال ہونا — بہت زیادہ شرمندہ ہونا
  • دل جیتنا — خوش کر دینا

سوچیے اور بتائیے

  1. اماں سات ہی آم کیوں لائی ہوں گی؟ ..............................................................
  2. چپکے سے آم کھانے کے بعد منّا کس سے باتیں کرنے لگا؟ ..............................................................
  3. منّے کو شرم کیوں آ رہی تھی؟ ..............................................................
  4. منّے کی شرارت کیسے پکڑی گئی؟ ..............................................................
  5. دادی جان کس بات پر خوش ہوئیں؟ ..............................................................

صحیح بیان پر () اور غلط بیان پر () کا نشان لگائیے

  1. منّے کو آم پسند نہیں تھے_
  2. آم چھوٹے چھوٹے اور خوب رسیلے تھے_
  3. منّے نے آم خوب مزے لے کر چوس چوس کر کھایا_
  4. ابّا بچوں کا انکار سن کر بہت غصہ ہوئے۔
  5. سیما اور سمیر دونوں نے انکار میں گردن ہلائی_

سامنے دیے ہوے الفاظ کی مدد سے خالی جگہوں کو بھریے

  1. ایک دن .......... بازار سے بچوں کے لیے آم لائیں۔ (اماں / دادی)
  2. آم چھوٹے .......... اور خوب رسیلے تھے۔ (چھوٹے / بڑے)
  3. آم تو .......... لوگوں کے لیے ہی آۓ تھے۔ (آپ / خاص)
  4. یہ سن کر منّا جھٹ سے .......... پڑا۔ (کوٗد / بول)
  5. میں نے اسے .......... میں پھینک دیا تھا۔ (کمرے / کوڑے دان)

[تصویر: دی گئی تصویروں کے نام باکس میں تلاش کیجیے اور اس پر مثال کے مطابق دائرہ بنائیے، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

پڑھیے، سمجھیے اور لکھیے

ایک دن اماں جان بازار سے بچوں کے لیے آم لائیں۔

اس جملے میں: ‘اماں جان، بچے’ کسی شخص کا نام ہیں۔

بازار جگہ کا نام ہے۔

آم پھ='/'ل ہے ایک چیز کا نام ہے۔

کسی شخص، کسی جگہ یا کسی چیز کے نام کو ‘اسم’ کہتے ہیں۔

نیچے دیے گئے جملوں میں اسم تلاش کر کے لکھیے

  1. شام کو ابّا دفتر سے آئیں گے_ ..............................................................
  2. اماں، سیما اور سمیر کمرے میں چلے گئے۔ ..............................................................
  3. منّے نے گٹھلی کو کوڑے دان میں پھینک دیا۔ ..............................................................
  4. دادی اماں نے کہا کہ منّے نے سچ قبول کر کے میرا دل جیت لیا_ ..............................................................
  5. سات آم گھر کے سات لوگوں نے کھاۓ_ ..............................................................

کیجیے

بچے عام طور پر بچپن میں منّے کی طرح شرارت کرتے ہیں۔ آپ بھی اپنی کسی شرارت کو سنائیے اور لکھیے

....................................................................

....................................................................

دادا دادی یا نانا نانی کی وہ باتیں سنائیے اور لکھیے جو آپ کو بے حد پسند ہیں

....................................................................

....................................................................

[تصویر: رنگ بھریے، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

لطیفہ / چٹکلہ

ارشد: میں بچپن میں بہت طاقت ور ہوا کرتا تھا_

عامر: وہ کیسے؟

ارشد: میری امی کہتی ہیں کہ میں جب بچپن میں روتا تھا تو سارا گھر سر پر اٹھا لیتا تھا_

اساتذہ کے لیے ہدایات

  • طلباسے آموں کے متعلق گفتگو کروائی جا سکتی ہے۔
  • بچوں سے کہانی کی تصویروں پر بات چیت کروائی جا سکتی ہے۔

استاد کا نوٹ

اسم کی پہچان کے لیے بچوں کو اپنے اردگرد موجود چیزوں، اشخاص اور جگہوں کے نام لینے کو کہیں۔ اس سے طلبہ کو جملوں میں اسم تلاش کرنے اور اس کی تعریف سمجھنے میں آسانی ہوگی۔

اہم نکات

  • کسی شخص، جگہ یا چیز کے نام کو اسم کہا جاتا ہے۔
  • سچ بولنا ایک اچھی عادت ہے جس سے انسان کی عزت بڑھتی ہے۔
  • بچوں کو اپنی غلطی چھپانے کے بجائے اسے تسلیم کرنا چاہیے۔
  • کہانی میں منّے نے چھپ کر آم کھایا لیکن آخر میں سچ بول دیا۔

Free study material for Urdu

NCERT Book for Class 3 Urdu Chapter 02 Guthli

NCERT Book Class 3 Urdu Chapter 02 Guthli

Download the certified NCERT Textbook for Class 3 Urdu Chapter 02 Guthli. Educational authorities and instructors recommend this e-textbook as the foundational reference for all terminal tests and school assessments.

Access NCERT English Medium Textbooks

Browse our comprehensive suite of NCERT books in English Medium designed for Class 3 students, offering clear conceptual breakdowns and concluding practice problems.

Enhance Learning with Official Textbooks

Built to foster deep conceptual mastery, this manual serves as an ideal study tool. Complement your textbook reading by exploring our professional NCERT Solutions and revision notes online.

FAQs

Where can I download the latest NCERT Class 3 Urdu Sitar Chapter 02 Guthli PDF Download in PDF for 2026-27?

You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 3 Urdu Sitar Chapter 02 Guthli PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.

Does this Urdu book follow the latest NCERT rationalized syllabus?

Yes, our collection of Class 3 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.

Why is it better to download NCERT Class 3 Urdu Sitar Chapter 02 Guthli PDF Download chapter-wise?

Downloading chapter-wise PDFs for Class 3 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.

Are these NCERT books for Class 3 Urdu sufficient for scoring 100%?

NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 3 Urdu Sitar Chapter 02 Guthli PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.