Official NCERT Book for Class 1 Urdu: Chapter 08 Sardi Ki Do Pahar
Explore the complete NCERT textbook for Class 1 Urdu. Tailored for the 2026-27 curriculum, this resource breaks down complex topics to help students prepare effectively for school examinations.
Chapter-wise Study Material: Chapter 08 Sardi Ki Do Pahar
View or download the dedicated Chapter 08 Sardi Ki Do Pahar resource below. This chapter-by-chapter structuring ensures easy navigation for daily study routines. For comprehensive exam preparation, pair this reading with our verified NCERT Solutions.
سبق 8 - سردی کی دوپہر
"امّی بھوک لگی ہے، جلدی کھانا دیجیے۔" اسکول کی چھٹی کے بعد گھر پہنچتے ہی آمنہ نے کہا۔ "آ گئی میری شہزادی"۔ امّی نے پھول سی آمنہ کو پیار کیا۔
"بس ابھی لاتی ہوں۔ تمھارا بھائی جاوید کہاں ہے؟" امّی نے پوچھا۔
"وہ آتے ہی چھت پر چلے گئے" آمنہ نے کہا۔
امّی بولیں، "تم بھی چھت پر چلی جاؤ۔ آج ٹھنڈ بہت ہے۔ دھوپ لگا لو، تمھارے دادا جی بھی وہیں ہیں۔" "اچھّا" کہہ کر آمنہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اوپر گئی۔
"ایک... دو... تین... چار... پانچ... چھے... سات... آٹھ... نو" آمنہ ہر سیڑھی پر قدم رکھتی اور گنتی جاتی۔
[تصویر: چھت پر اخبار پڑھتے دادا جی، جھولا جھولتا جاوید اور آمنہ، درسی کتاب میں دیکھیں]
چھت پر دادا جی اخبار پڑھ رہے تھے۔ ان کے سامنے تھال میں پھل رکھے تھے۔ جاوید جھُولا جھول رہا تھا۔
آمنہ دادا جی کو سلام کر کے بھاگتی ہوئی جھُولے کی طرف گئی۔
دادا جی نے پاس رکھی بوتل کا ڈھکن کھول کر پانی پی کر کہا، "آ گئی میری بچّی۔"
اتنے میں امّی چھت پر ہی کھانا لے کر آ گئیں۔ جاوید بولا، "بڑی اچھی خوش بو آ رہی ہے۔" امّاں بولیں، "آج آلو گوبھی کی سبزی بنائی ہے۔"
اتنے میں سڑک سے کوئی ڈھول بجاتا ہوا گزرا۔ ڈھم ڈھم ڈھم ڈھم...
آمنہ دوڑی ہوئی ڈھول بجانے والے کو دیکھنے گئی۔ خود بھی ڈھول کی تھاپ پر جھوم اٹھی۔ پھر سب نے مل کر کھانا کھایا اور ٹھنڈ میں دھوپ کے مزے لیے۔
[تصویر: چھت سے سڑک پر ڈھول بجانے والے کو دیکھتی آمنہ، درسی کتاب میں دیکھیں]
استاد کا نوٹ
الف) کہانی کے کردار: آمنہ، اس کا بھائی جاوید، امّی اور دادا جی؛ سب سردی کی دوپہر چھت پر دھوپ لیتے ہیں۔
ب) آمنہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ایک سے نو تک گنتی گنتی ہے۔
ج) امّی نے آلو گوبھی کی سبزی بنائی تھی، اور آمنہ ڈھول کی تھاپ پر جھوم اٹھی۔
اساتذہ کے لیے ہدایات
اس سبق کی مدد سے بچّوں کو ہکاری آوازیں سکھائی جائیں۔
بچّوں سے معلوم کیجیے کہ اس سبق میں ایسے کون سے الفاظ ہیں جن میں 'بھ' کی آواز پائی جاتی ہے۔ بچّے کہیں گے۔ بھوک، بھائی، ابھی، بھاگتی اور گوبھی۔
یہ الفاظ تختۂ سیاہ پر لکھ کر بچّوں کو بتائیں کہ ان میں آنے والا حرف 'بھ' دو حروف 'ب' اور 'ھ' سے مل کر بنا ہے۔ تختۂ سیاہ پر اسے لکھ کر دکھائیں۔
ب + ھ = بھ
اسی طرح پھ، تھ، ٹھ، جھ، چھ، دھ، ڈھ، رھ، ڑھ، کھ اور گھ کے لیے بھی اوپر دیے ہوئے طریقے کو دوہرایئے۔ بچّوں کو بتایئے کہ یہ حروف ہکاری حروف کہلاتے ہیں۔ یہ تمام حرف دو حروف سے مل کر بنے ضرور ہیں لیکن ان کی آواز ایک ہی ہے اور ملنے کے بعد اب یہ دو نہیں ایک ہی حرف ہے۔
استاد کا نوٹ
الف) ہکاری حرف کسی حرف کے ساتھ دو چشمی 'ھ' ملا کر بنتا ہے، جیسے ب + ھ = بھ۔
ب) کہانی سے ہکاری آوازوں والے لفظ: بھوک، چھٹی، چھت، دھوپ، ٹھنڈ، ڈھول اور جھولا۔
ج) ہکاری حرف لکھنے میں دو حروف سے بنتا ہے، لیکن اس کی آواز ایک ہی ہوتی ہے۔
Free study material for Urdu
Chapter 08 Sardi Ki Do Pahar Digital Textbook & Resources for Class 1 Urdu
Class 1 Urdu Chapter 08 Sardi Ki Do Pahar Official E-Book
Download the certified NCERT Textbook for Class 1 Urdu Chapter 08 Sardi Ki Do Pahar. Educational authorities and instructors recommend this e-textbook as the foundational reference for all terminal tests and school assessments.
English Medium NCERT Textbooks for Class 1
Explore our exhaustive library of NCERT books in English Medium spanning all subjects in Class 1. Every chapter features comprehensive explanations followed by extensive end-of-chapter exercises.
Additional Study Resources for Class 1 Urdu
Built to foster deep conceptual mastery, this manual serves as an ideal study tool. Complement your textbook reading by exploring our professional NCERT Solutions and revision notes online.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 1 Urdu Shahnai Chapter 08 Sardi Ki Do Pahar PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 1 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 1 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 1 Urdu Shahnai Chapter 08 Sardi Ki Do Pahar PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.