NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 13 Jhalkari Bai PDF Download

Class 7 Urdu Chapter 13 Jhalkari Bai: NCERT Study Material

Explore the complete NCERT textbook for Class 7 Urdu. Tailored for the 2026-27 curriculum, this resource breaks down complex topics to help students prepare effectively for school examinations.

Read and Download Chapter 13 Jhalkari Bai

View or download the dedicated Chapter 13 Jhalkari Bai resource below. This chapter-by-chapter structuring ensures easy navigation for daily study routines. For comprehensive exam preparation, pair this reading with our verified NCERT Solutions.

سبق 13: جھلکاری بائی

کردار : رانی لکشمی بائی، نانا صاحب، سامنت، جھلکاری بائی، جنرل روز، ایلچی، سپاہی اور دامودر راؤ (خاموش کردار)

زمانہ : سنہ 1857

پہلا منظر

(رانی لکشمی بائی اپنے محل میں جنگی لباس میں بیٹھی ہوئی ہے۔ اس کے سامنے نانا صاحب اور کچھ سردار بیٹھے ہوئے ہیں۔ پاس ہی ایک پلنگ پر رانی کا گود لیا بیٹا دامودر راؤ بیٹھا ہے۔ لکشمی بائی تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہے۔)

لکشمی بائی : جھانسی کے بہادرو! انگریزوں کی ایک بڑی فوج نے جھانسی کو چاروں جانب سے گھیر لیا ہے۔ ہمارے کئی بہادر سپاہی شہید ہو چکے ہیں۔ ہمارے کچھ سردار انگریزوں سے جا ملے ہیں۔ اب ہمارے سامنے ایک ہی راستہ بچا ہے کہ ہم قلعے کا پھاٹک کھول دیں اور انگریزوں کی فوج سے جنگ لڑیں۔ اب جھانسی کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

[تصویر: محل میں بیٹھی رانی لکشمی بائی، پلنگ پر دامودر راؤ اور سامنے ایک سردار، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

استاد کا نوٹ

الف) یہ سبق ڈرامے کی شکل میں ہے: شروع میں کردار اور زمانہ دیا گیا ہے، اور قوسین والی عبارت منظر کی وضاحت ہے، جو بولی نہیں جاتی۔
ب) اس ڈرامے کا زمانہ سنہ 1857 ہے؛ دامودر راؤ رانی کا گود لیا بیٹا ہے اور 'خاموش کردار' ہے، یعنی اس کا کوئی مکالمہ نہیں۔
ج) 'مخاطب کرنا' یعنی کسی سے بات کرنا، اور 'شہید ہونا' یعنی کسی نیک مقصد کے لیے جان دینا۔

سامنت : رانی صاحبہ! جھانسی پر اپنی جان قربان کرنے کے لیے ہم ہمیشہ تیار ہیں۔ ہم دامودر راؤ کی حفاظت کا انتظام بھی کر لیں گے۔ لیکن دانستہ طور پر انگریزوں کی فوج کے سامنے جا کر جان دینا عقل مندی نہیں ہے۔ اچھا تو یہ ہو گا کہ کسی طرح قلعے سے محفوظ نکل کر فوج کو ازسرِ نو متحد کریں۔

لکشمی بائی : میں آپ کے منصوبے سے اتفاق کرتی ہوں لیکن اب انگریزوں کی فوج کا گھیرا توڑ کر باہر نکل پانا آسان نہیں ہے۔ آپ جانتے ہی ہیں کہ انگریزوں کے مخبر محل کے اندر بھی ہیں۔ یہ غدّار ہماری چھوٹی چھوٹی باتیں انگریزوں تک پہنچا رہے ہیں۔ ایسی حالت میں چوہے کی طرح بل میں چھپے رہنے سے تو اچھا ہے شیر کی طرح دشمن پر ٹوٹ پڑیں۔

نانا صاحب : رانی صاحبہ! ہم آپ جیسی بہادر شخصیت کو انگریزوں کی فوج کے سامنے مرنے کے لیے نہیں جانے دیں گے۔ میں سامنت کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔ آپ کا یہ فیصلہ جذباتی ضرور ہے لیکن حکمتِ عملی کے لحاظ سے درست نہیں ہے۔ اس کے باوجود ہمیں کوئی دوسرا راستہ تلاش کرنا ہو گا۔ آپ کی شکست صرف رانی لکشمی بائی کی شکست نہیں ہو گی، پوری جھانسی کی شکست ہو گی۔ اگر جھانسی کی اتنی آسانی سے ہار ہو گئی تو پورے ہندوستان میں جاری جنگِ آزادی کی تحریک خطرے میں پڑ جائے گی۔ اس وقت سب کی نگاہیں آپ پر ٹکی ہوئی ہیں۔

(ایک ایلچی آتا ہے)

ایلچی : رانی صاحبہ کی جے!

لکشمی بائی : کہو، کیا خبر لائے ہو؟

ایلچی : رانی صاحبہ! خبر اچھی نہیں ہے۔ انگریزوں کی فوج کا گھیرا جھانسی کے چاروں طرف سخت ہو گیا ہے۔ انھوں نے آپ کو زندہ پکڑنے کی ٹھان رکھی ہے۔

لکشمی بائی : وہ خواب دیکھ رہے ہیں۔ خیر تم جاؤ! حالات پر نظر رکھو!

(ایلچی تیز قدموں سے چلا جاتا ہے)

لکشمی بائی : نانا صاحب! میں کسی بھی حال میں انگریزوں کی قیدی نہیں بننا چاہتی ہوں۔ میں جھانسی کی حفاظت کرتے ہوئے موت کو گلے لگا لینا پسند کروں گی۔ آپ لوگ اپنے حوصلے کو یکجا کر کے تہیہ کریں کہ انگریزوں کی فوج کو شکست دینا ہے۔

(اسی دوران خواتین فوج کی سپہ سالار جھلکاری بائی داخل ہوتی ہے۔ وہ لکشمی بائی کی ہم شکل نظر آتی ہے۔)

جھلکاری بائی : رانی صاحبہ کی جے!

استاد کا نوٹ

الف) جھلکاری بائی خواتین فوج کی سپہ سالار ہے اور لکشمی بائی کی ہم شکل نظر آتی ہے۔
ب) سامنت اور نانا صاحب کی رائے ایک ہے: قلعے سے محفوظ نکل کر فوج کو ازسرِنو متحد کرنا؛ جب کہ رانی شروع میں قلعے کا پھاٹک کھول کر لڑنا چاہتی ہیں۔
ج) 'مخبر' یعنی خفیہ خبریں پہنچانے والا، 'ایلچی' یعنی پیغام لانے والا، 'دانستہ' یعنی جان بوجھ کر، اور 'تہیہ کرنا' یعنی پکا ارادہ کرنا۔

Free study material for Urdu

NCERT Book for Class 7 Urdu Chapter 13 Jhalkari Bai

Class 7 Urdu Chapter 13 Jhalkari Bai Official E-Book

Access the official NCERT Textbook for Class 7 Urdu Chapter 13 Jhalkari Bai, updated for the current academic session. Recognized as the core reading material across schools nationwide, board evaluations rely entirely on this syllabus.

English Medium NCERT Textbooks for Class 7

Access a full archive of NCERT books in English Medium tailored for Class 7 courses. Units like Chapter 13 Jhalkari Bai deliver in-depth concepts and thorough review questions at the section close.

Additional Study Resources for Class 7 Urdu

Elevate your study routine by reviewing our comprehensive NCERT Solutions and revision notes available on our platform free of charge.

FAQs

Where can I download the latest NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 13 Jhalkari Bai PDF Download in PDF for 2026-27?

You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 13 Jhalkari Bai PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.

Does this Urdu book follow the latest NCERT rationalized syllabus?

Yes, our collection of Class 7 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.

Why is it better to download NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 13 Jhalkari Bai PDF Download chapter-wise?

Downloading chapter-wise PDFs for Class 7 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.

Are these NCERT books for Class 7 Urdu sufficient for scoring 100%?

NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 13 Jhalkari Bai PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.