NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 12 Hamare Khel PDF Download

Download NCERT Class 7 Urdu Textbooks

Access the official NCERT textbook for Class 7 Urdu, updated for the 2026-27 academic session. This digital resource provides the foundational knowledge required for exam success and conceptual clarity.

Access Chapter 12 Hamare Khel for Class 7 Urdu

View or download the dedicated Chapter 12 Hamare Khel resource below. This chapter-by-chapter structuring ensures easy navigation for daily study routines. For comprehensive exam preparation, pair this reading with our verified NCERT Solutions.

سبق 12: ہمارے کھیل

تندرستی ہزار نعمت ہے۔ تندرست رہنے کے لیے اچھی غذا کے ساتھ ساتھ ورزش بھی ضروری ہے۔ ورزش کرنے سے انسان نہ صرف چاق و چوبند رہتا ہے بلکہ اس کا دماغ بھی مضبوط ہوتا ہے۔ ایک مشہور مقولہ ہے "ایک صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ رہتا ہے۔" ورزش کے یوں تو بہت سے طریقے ہیں، جن میں سے ایک کھیل کود بھی ہے۔ اس میں حصّہ لینے سے ایک تو جسمانی قوّت حاصل ہوتی ہے اور دوسرے لطف بھی آتا ہے۔

ہمارے ملک میں کئی ایسے کھیل ہیں جو کسی علاقے یا خطّے سے مخصوص ہیں۔ کھیل یکجہتی کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔ کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑی ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں۔ اس سے اتّحاد کو بھی تقویت ملتی ہے۔ کچھ کھیل ایسے ہوتے ہیں جنھیں عام طور پر بچے بے حد پسند کرتے ہیں۔ ان کھیلوں کے لیے زیادہ ساز و سامان کی ضرورت نہیں ہوتی اور لطف بھی پورا ملتا ہے۔ جیسے پٹھو (ستّولیا)، پکڑم پکڑائی، آنکھ مچولی، بِتّا کوُد، گدّا مار اور لٹّو وغیرہ۔ کچھ کھیل ایسے بھی ہیں جن میں بچوں کے ساتھ ساتھ نوجوان بھی دل چسپی لیتے ہیں اور بڑے شوق سے کھیلتے ہیں۔ مثال کے طور پر کُشتی، کبڈّی، گِلّی ڈنڈا، کھو کھو، رَسّا کَشی، بھالا پھینک، تیراکی اور پتنگ بازی وغیرہ۔ ان کھیلوں میں سے کئی اولمپک کھیلوں میں بھی شامل ہو چکے ہیں اور دنیا بھر کے کھلاڑی ہندوستان کے ان علاقائی کھیلوں کو بڑے شوق سے کھیلتے ہیں۔

[تصویر: کُشتی لڑتے دو لڑکے، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

استاد کا نوٹ

الف) سبق میں کھیلوں کی دو قسمیں بتائی گئی ہیں: بچوں کے کھیل (جیسے پٹھو، آنکھ مچولی، لٹّو) اور وہ کھیل جن میں نوجوان بھی شوق لیتے ہیں (جیسے کُشتی، کبڈّی، کھو کھو)۔
ب) مقولہ یاد رکھیے: 'ایک صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ رہتا ہے۔'
ج) 'چاق و چوبند' یعنی چست اور ہوشیار، 'یکجہتی' یعنی آپس میں ایک ہونا، اور 'تقویت' یعنی طاقت ملنا۔

کُشتی، بھالا پھینک اور تیراکی ایسے کھیل ہیں جو قدیم زمانے سے ہمارے ملک میں کھیلے جاتے رہے ہیں۔ پرانے زمانے میں کشتی کو 'مَلّ یُدھ' کے نام سے جانا جاتا تھا۔ 'مَل' یعنی پہلوان اور مقابلے کو 'یدھ' کہا جاتا ہے۔ عہدِ قدیم میں لکھی جانے والی مہابھارت اور رامائن جیسی مذہبی کتابوں میں بھی ان کا ذکر موجود ہے۔ آج بھی دنیا کے مختلف خِطّوں میں کُشتی لڑی جاتی ہے۔ لوگوں نے اپنی صحت اور حفاظت کے لیے یہ کھیل ایجاد کیا تھا۔ لوگ اپنے خاندان کے افراد یا پڑوسیوں کے ساتھ کُشتی لڑنے کی مشق کیا کرتے تھے۔ دھیرے دھیرے اس نے ایک فن کی شکل اختیار کر لی۔ پرانے زمانے میں کُشتی کے مقابلے میلوں اور مذہبی تہواروں میں ہوا کرتے تھے۔ اس فن کو بادشاہوں کی سرپرستی بھی حاصل رہی ہے۔ آمنے سامنے موجود دونوں کھلاڑی اپنی جسمانی قوت اور ہنرمندی ایک دوسرے پر آزماتے ہیں۔ کوشش یہ ہوتی ہے کہ کوئی ایسا داؤ لگایا جائے کہ مقابل کھلاڑی چت ہو جائے۔ کُشتی کے داؤ پیچ بہت مشہور رہیں۔ اس سے ذہنی ورزش بھی ہو جاتی ہے۔ کُشتی کو دَنگل اور پہلوانی جیسے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے۔ کُشتی کے شوقین لوگ اپنے گھروں کے آس پاس اکھاڑے بناتے ہیں۔ یہ اکھاڑے کچی مٹی کے ایک میدان کی شکل میں ہوتے ہیں۔

'بھالا پھینک' بھی ایک کھیل ہے۔ ایک مخصوص دوری سے کھلاڑی ہاتھ میں بھالا لے کر بھاگتا ہوا آتا ہے اور ایک خاص زاویے سے اسے زیادہ سے زیادہ دور پھینکنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس سے کھلاڑی کے بازوؤں کی طاقت کا اندازہ تو ہوتا ہی ہے، ساتھ ہی اس بات کا فیصلہ بھی ہوتا ہے کہ اس نے کتنی مہارت سے بھالا پھینکا ہے۔ یہ کھیل اولمپک کھیلوں میں بھی شامل ہے۔ دنیا بھر کے ملک اس میں حصہ لیتے ہیں۔ ہمارے ملک نے بھی اس کھیل میں سونے اور چاندی کے تمغے جیتے ہیں۔

[تصویر: بھالا پھینکتی لڑکی، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

'تیراکی' ہمارے ملک کا ایک مشہور کھیل ہے۔ لوگ پہلے دریاؤں اور نہروں کو تیر کر پار کیا کرتے تھے۔ لوگوں نے سوچا کہ چلو آپس میں مقابلہ کر کے دیکھتے ہیں کہ کون پہلے اُس پار پہنچتا ہے۔ اس طرح تیراکی کا مقابلہ شروع ہوا۔ تیراکی میں ہاتھ اور پیروں کو ایک خاص انداز سے گھماتے رہنا ہوتا ہے۔ سانس لینے کے لیے پانی کی سطح پر آنا ہوتا ہے۔ یہ بہت دل چسپ کھیل ہے لیکن اسے پہلے کسی ماہر تیراک یا کوچ کی مدد سے سیکھنا چاہیے، پھر تیراکی شروع کرنی چاہیے۔

[تصویر: پانی میں تیرتی ہوئی دو لڑکیاں، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

استاد کا نوٹ

الف) پرانے زمانے میں کُشتی کو 'مَلّ یُدھ' کہتے تھے: 'مَل' یعنی پہلوان اور 'یدھ' یعنی مقابلہ؛ اس کے اور نام دَنگل اور پہلوانی ہیں۔
ب) بھالا پھینک میں دو باتیں دیکھی جاتی ہیں: بازوؤں کی طاقت اور بھالا پھینکنے کی مہارت؛ یہ کھیل اولمپک میں بھی شامل ہے۔
ج) 'چت ہونا' یعنی کُشتی میں پیٹھ کے بل گر جانا، 'اکھاڑا' یعنی کُشتی کا میدان، اور 'زاویہ' یعنی کون یا Angle۔

Free study material for Urdu

Chapter 12 Hamare Khel Digital Textbook & Resources for Class 7 Urdu

Class 7 Urdu Chapter 12 Hamare Khel Official E-Book

Secure your copy of the NCERT Textbook for Class 7 Urdu Chapter 12 Hamare Khel. Widely adopted across educational institutions, final question papers map directly to the framework outlined in this chapter.

English Medium NCERT Textbooks for Class 7

Access a full archive of NCERT books in English Medium tailored for Class 7 courses. Units like Chapter 12 Hamare Khel deliver in-depth concepts and thorough review questions at the section close.

Additional Study Resources for Class 7 Urdu

Elevate your study routine by reviewing our comprehensive NCERT Solutions and revision notes available on our platform free of charge.

FAQs

Where can I download the latest NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 12 Hamare Khel PDF Download in PDF for 2026-27?

You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 12 Hamare Khel PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.

Does this Urdu book follow the latest NCERT rationalized syllabus?

Yes, our collection of Class 7 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.

Why is it better to download NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 12 Hamare Khel PDF Download chapter-wise?

Downloading chapter-wise PDFs for Class 7 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.

Are these NCERT books for Class 7 Urdu sufficient for scoring 100%?

NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 12 Hamare Khel PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.