NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 11 Do Bailon Ki Kahani PDF Download

Official NCERT Book for Class 7 Urdu: Chapter 11 Do Bailon Ki Kahani

Explore the complete NCERT textbook for Class 7 Urdu. Tailored for the 2026-27 curriculum, this resource breaks down complex topics to help students prepare effectively for school examinations.

Chapter-wise Study Material: Chapter 11 Do Bailon Ki Kahani

View or download the dedicated Chapter 11 Do Bailon Ki Kahani resource below. This chapter-by-chapter structuring ensures easy navigation for daily study routines. For comprehensive exam preparation, pair this reading with our verified NCERT Solutions.

سبق 11: دو بیلوں کی کہانی

جھوری کاچھی کے پاس دو بیل تھے۔ ایک کا نام تھا ہیرا اور دوسرے کا موتی۔ دونوں دیکھنے میں خوب صورت، کام میں چوکس، ڈیل ڈول میں اونچے۔ بہت دنوں سے ایک ساتھ رہتے تھے۔ دونوں میں محبت ہو گئی تھی۔ جس وقت یہ دونوں بیل ہل یا بیل گاڑی میں جوتے جاتے اور گردنیں ہلا ہلا کر چلتے تو ہر ایک کی یہی کوشش ہوتی کہ زیادہ بوجھ میری ہی گردن پر رہے۔ ایک ساتھ ناند میں منہ ڈالتے۔ ایک ساتھ ہی بیٹھتے۔ ایک منہ ہٹا لیتا تو دوسرا بھی ہٹا لیتا۔

اتفاق کی بات، جھوری نے ایک بار دونوں بیل چند دنوں کے لیے اپنی سسرال بھیج دیے۔ بیلوں کو کیا معلوم وہ کیوں بھیجے جا رہے ہیں۔ سمجھے مالک نے ہمیں بیچ دیا۔ اگر ان بے زبانوں کی زبان ہوتی تو جھوری سے پوچھتے، "تم نے ہم غریبوں کو کیوں نکال دیا؟ ہم نے کبھی دانے چارے کی شکایت نہیں کی۔ تم نے جو کچھ کھلایا، سر جھکا کر کھا لیا، پھر تم نے ہمیں کیوں بیچ دیا۔"

[تصویر: ناند سے چارا کھاتے دو بیل، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

استاد کا نوٹ

الف) کہانی کے کردار یاد رکھیے: کسان جھوری کاچھی اور اس کے دو بیل ہیرا اور موتی۔
ب) بیلوں کی محبت کی نشانیاں: زیادہ بوجھ اپنی ہی گردن پر لینے کی کوشش، ایک ساتھ ناند میں منہ ڈالنا اور ایک ساتھ بیٹھنا۔
ج) 'چوکس' یعنی ہوشیار، 'ڈیل ڈول' یعنی جسم کی بناوٹ، اور 'ناند' وہ بڑا برتن جس میں جانوروں کو چارا دیا جاتا ہے۔

شام کے وقت دونوں بیل گیا کے گاؤں جا پہنچے۔ دن بھر کے بھوکے تھے، دونوں کا دل بھاری ہو رہا تھا جسے انھوں نے اپنا گھر سمجھا تھا، وہ اُن سے چھوٹ گیا تھا۔ جب گاؤں میں سوتا پڑ گیا، تو دونوں نے زور مار کر پگھے تڑا لیے اور گھر کی طرف چلے۔ جھوری نے صبح اٹھ کر دیکھا تو دونوں بیل چرنی میں کھڑے تھے۔ گھٹنوں تک پاؤں کیچڑ میں بھرے ہوئے تھے اور دونوں کی آنکھوں میں محبت کی ناراضگی جھلک رہی تھی۔ جھوری اُن کو دیکھ کر محبت سے باؤلا ہو گیا اور دوڑ کر اُن کے گلے سے لپٹ گیا۔ گھر اور گاؤں کے لڑکے جمع ہو گئے اور تالیاں بجا بجا کر اُن کا خیر مقدم کرنے لگے۔ کوئی اپنے گھر سے روٹیاں لایا، کوئی گُڑ اور کوئی بھوسی۔

[تصویر: بیلوں کے گلے لگتا جھوری اور خوشی سے تالیاں بجاتے بچے، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

جھوری کی بیوی نے بیلوں کو دروازے پر دیکھا تو جل اُٹھی، بولی، "کیسے نمک حرام بیل ہیں۔ ایک دن بھی وہاں کام نہ کیا، بھاگ کھڑے ہوئے۔"

جھوری اپنے بیلوں پر یہ الزام برداشت نہ کر سکا، بولا، "نمک حرام کیوں ہیں؟ چارہ نہ دیا ہو گا، تو کیا کرتے۔"

عورت نے تنک کر کہا، "بس تمھیں بیلوں کو کھلانا جانتے ہو، اور تو سبھی پانی پلا پلا کر رکھتے ہیں۔"

دوسرے دن جھوری کا سالا جس کا نام 'گیا' تھا، جھوری کے گھر آیا اور بیلوں کو دوبارہ لے گیا۔ اب کے اس نے گاڑی میں جوتا۔ شام کو گھر پہنچ کر گیا نے دونوں کو موٹی رسیوں سے باندھا اور پھر وہی خشک بھوسا ڈال دیا۔

ہیرا اور موتی اس برتاؤ کے عادی نہ تھے۔ جھوری اُنھیں پھول کی چھڑی سے بھی نہ مارتا تھا۔ یہاں مار پڑی، اس پر خشک بھوسا، ناند کی طرف آنکھ بھی نہ اُٹھائی۔

[تصویر: بیل گاڑی میں جُتے ہیرا اور موتی کو چھڑی سے ہانکتا گیا، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

استاد کا نوٹ

الف) جھوری کے سالے کا نام 'گیا' ہے؛ بیل دو بار اس کے گاؤں لے جائے گئے۔
ب) 'نمک حرام' یعنی احسان نہ ماننے والا؛ جھوری کی بیوی بیلوں کو یہ کہتی ہے مگر جھوری یہ الزام نہیں مانتا۔
ج) 'پگہا' جانور باندھنے کی رسی ہے، 'چرنی' وہ جگہ جہاں جانور چارا کھاتے ہیں، اور 'خیر مقدم' یعنی استقبال۔

Free study material for Urdu

Official NCERT Textbook PDF: Class 7 Urdu Chapter 11 Do Bailon Ki Kahani

Class 7 Urdu Chapter 11 Do Bailon Ki Kahani Official E-Book

Access the official NCERT Textbook for Class 7 Urdu Chapter 11 Do Bailon Ki Kahani, updated for the current academic session. Recognized as the core reading material across schools nationwide, board evaluations rely entirely on this syllabus.

English Medium NCERT Textbooks for Class 7

Browse our comprehensive suite of NCERT books in English Medium designed for Class 7 students, offering clear conceptual breakdowns and concluding practice problems.

Additional Study Resources for Class 7 Urdu

Elevate your study routine by reviewing our comprehensive NCERT Solutions and revision notes available on our platform free of charge.

FAQs

Where can I download the latest NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 11 Do Bailon Ki Kahani PDF Download in PDF for 2026-27?

You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 11 Do Bailon Ki Kahani PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.

Does this Urdu book follow the latest NCERT rationalized syllabus?

Yes, our collection of Class 7 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.

Why is it better to download NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 11 Do Bailon Ki Kahani PDF Download chapter-wise?

Downloading chapter-wise PDFs for Class 7 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.

Are these NCERT books for Class 7 Urdu sufficient for scoring 100%?

NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 11 Do Bailon Ki Kahani PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.