Read Chapter 14 Digital Technology of NCERT Class 7 Urdu
Review the NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 14 Digital Technology PDF Download designed for Class 7 Urdu students. Published under the latest NCERT guidelines for 2026-27, this chapter-wise resource supports daily study and targeted revision.
Chapter 14 Digital Technology PDF Resource
Navigate directly to the Chapter 14 Digital Technology section using the digital viewer below. Organizing your study sessions chapter-by-chapter allows for seamless offline review. Be sure to utilize the accompanying NCERT Solutions to verify your textbook answers.
سبق 14: ڈِیجیٹل ٹیکنالوجی
'ڈیجیٹل' لاطینی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے 'انگلی' اور انگلی ہی صدیوں سے گنتی کرنے میں استعمال ہوتی رہی ہے۔ ہم آج بھی اپنی انگلیوں اور انگلیوں کے پوروں پر گنتی کرتے ہیں۔ اسی سے لفظ 'ڈِیجِٹ' بنا جس کو ہم اُردو میں ہندسہ کہتے ہیں۔ ہندسے اگرچہ لامحدود ہیں لیکن اُن کی مدد سے چیزوں کو گِننے اور اُن کا حساب رکھنے میں بہت وقت لگتا ہے۔ اسی لیے وقت کو بچانے کے لیے گنتی کرنے والی مشینیں ایجاد ہوئیں۔ لیکن اِن کی بھی رفتار ہلکی تھی اور وہ صرف گنتی کر سکتی تھیں، کسی زبان کے حروف کو جمع کر کے جُملے بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتی تھیں۔ اِس مسئلے کا حل ایسے نکلا کہ صرف دو اعداد یعنی صفر اور ایک (0,1) کے ایسے کوڈ بنائے گئے جن سے زبان کے حروف بھی لکھے جا سکتے تھے۔ جیسے انگریزی کے 'A' کا کوڈ '0110001' ہے۔ ان کوڈوں میں چوں کہ صرف دو عدد استعمال ہوتے تھے اس لیے اِن کو 'بائنری کوڈ' یعنی دو اعداد پر مشتمل کوڈ کہا گیا۔ اِس کوڈ کے بننے کے بعد ہی کمپیوٹر بننے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ 1970 کے آس پاس ہماری میزوں پر کمپیوٹر آ پہنچا اور ایک نئے انقلاب کی شروعات ہو گئی۔
[تصویر: پرانا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
آہستہ آہستہ ٹائپ رائٹر کی جگہ کمپیوٹر نے لے لی۔ اب خط و کتابت اور ہر طرح کی لکھائی کمپیوٹر پر کی جانے لگی۔ اس کے اسکرین پہ لکھا ہوا دکھائی بھی دیتا تھا اور پرنٹ کر کے ایک صفحے کی کئی کاپیاں بھی بنائی جا سکتی تھیں۔
پھر 'ورلڈ وائڈ ویب' (World Wide Web) جسے ہم انٹرنیٹ بھی کہتے ہیں، کی شروعات ہوئی۔ ہماری تحریریں، کمپیوٹر کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ ماؤس کی ایک 'کِلک' پر بھیجی جانے لگیں۔ اسی طرح تصویر اور آواز کو بھی اِسی بائنری کوڈ میں تبدیل کر کے بھیجا جانے لگا۔ اِس کو ڈیا ڈِیجیٹل طریقے کو استعمال کرنے کا ایک بڑا فائدہ یہ تھا کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں نہ تو تحریر خراب ہوتی ہے اور نہ ہی آواز۔
استاد کا نوٹ
الف) 'ڈیجیٹل' لاطینی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب 'انگلی' ہے؛ اسی سے 'ڈِیجِٹ' بنا جسے اردو میں ہندسہ کہتے ہیں۔
ب) 'بائنری کوڈ' میں صرف دو اعداد استعمال ہوتے ہیں: صفر اور ایک (0,1)؛ 'بائنری' کا مطلب ہی دو اعداد پر مشتمل ہے۔
ج) سبق کے مطابق 1970 کے آس پاس کمپیوٹر ہماری میزوں پر آ پہنچا، اور بعد میں 'ورلڈ وائڈ ویب' یعنی انٹرنیٹ کی شروعات ہوئی۔
بِٹ، کمپیوٹر میں استعمال کیا جانے والا اور جمع ہونے والا سب سے چھوٹا بائنری ڈیجیٹ ہوتا ہے۔ بہت سارے 'بِٹ' جمع ہو کر 'بائٹ' بناتے ہیں جس طرح کسی مالا میں موتی پرو دیے جاتے ہیں اِسی طرح 'بائٹ' میں بِٹ کی ایک ایسی قطار ہوتی ہے جس کو کمپیوٹر پیغام کا ایک حصہ سمجھ کر اُس پر کام کرتا ہے۔ جس طرح کسی مالا میں 100 یا ہزار دانے ہوتے ہیں اسی طرح 1 کِلو بائٹ (KB) میں ایک ہزار چوبیس بائٹ اور ایک میگا بائٹ (MB) میں دس لاکھ اور ایک گیگا بائٹ (GB) میں تقریباً 1 ارب بائٹ ہوتی ہیں۔ بعد میں یہ کام مائیکرو چِپ یا کمپیوٹر چِپ کے ذریعے ہونے لگا۔ ڈاٹا کارڈ میں صرف معلومات جمع کی جاتی تھیں جب کہ چِپ کے ذریعے اور بھی بہت سے کام کیے جا سکتے ہیں۔
کمپیوٹر، جسے آپ نے اپنے اسکول یا دفتر میں دیکھا ہو گا یا لیپ ٹاپ کی شکل میں ایک کتاب جیسا دیکھا ہو گا، یہ تو کمپیوٹر کی پرانی اور عام شکل ہے۔ آج کمپیوٹر ہماری زیادہ تر مشینوں میں لگے ہوئے ہیں۔ ہمارے کپڑے دھونے کی مشینیں، مائیکرو ویو، ریفریجریٹرس، کاریں، ہوائی جہاز، پانی کے جہاز اور ریل گاڑیاں غرض ہر ایک میں کمپیوٹر پروگرام چلتے ہیں۔ ان سب میں اُن کے کاموں کو کنٹرول کرنے والے کمپیوٹر لگے ہوتے ہیں۔ انٹرنیٹ اور ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اب اِن کو ہم دور بیٹھے کنٹرول کر سکتے ہیں۔ ہماری سڑک کی لائٹیں اب شام کو اندھیرا ہوتے ہی خود جلنے لگتی ہیں۔ آپ نے بہت سی جگہوں پر خود کار (آٹومیٹک) دروازے دیکھے ہوں گے جو آپ کے وہاں پہنچتے ہی خود کھُل جاتے ہیں اور آپ کے اندر جانے پر بند ہو جاتے ہیں۔
[تصویر: کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ پر کام کرتے دو بچے، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
استاد کا نوٹ
الف) سب سے چھوٹی اکائی 'بِٹ' ہے اور بہت سے بِٹ مل کر 'بائٹ' بناتے ہیں؛ مصنف نے اسے مالا میں پروئے موتیوں سے تشبیہ دی ہے۔
ب) سبق کے مطابق پیمانے یاد رکھیے: 1 کلو بائٹ (KB) میں ایک ہزار چوبیس بائٹ، ایک میگا بائٹ (MB) میں دس لاکھ اور ایک گیگا بائٹ (GB) میں تقریباً 1 ارب بائٹ۔
ج) 'خود کار' (آٹومیٹک) کا مطلب ہے خود بخود کام کرنے والا، جیسے اندھیرا ہوتے ہی جلنے والی سڑک کی لائٹیں۔
Free study material for Urdu
Official NCERT Textbook PDF: Class 7 Urdu Chapter 14 Digital Technology
Class 7 Urdu Chapter 14 Digital Technology Official E-Book
Download the certified NCERT Textbook for Class 7 Urdu Chapter 14 Digital Technology. Educational authorities and instructors recommend this e-textbook as the foundational reference for all terminal tests and school assessments.
English Medium NCERT Textbooks for Class 7
Explore our exhaustive library of NCERT books in English Medium spanning all subjects in Class 7. Every chapter features comprehensive explanations followed by extensive end-of-chapter exercises.
Additional Study Resources for Class 7 Urdu
The Class 7 Urdu Chapter 14 Digital Technology text is carefully engineered to build rock-solid foundational concepts. For an enriched academic journey, learners should pair this with our online NCERT Solutions and revision notes.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 14 Digital Technology PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 7 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 7 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 14 Digital Technology PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.