NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 03 Pehli Udaan PDF Download

Official NCERT Book for Class 7 Urdu: Chapter 03 Pehli Udaan

Review the NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 03 Pehli Udaan PDF Download designed for Class 7 Urdu students. Published under the latest NCERT guidelines for 2026-27, this chapter-wise resource supports daily study and targeted revision.

Chapter-wise Study Material: Chapter 03 Pehli Udaan

View or download the dedicated Chapter 03 Pehli Udaan resource below. This chapter-by-chapter structuring ensures easy navigation for daily study routines. For comprehensive exam preparation, pair this reading with our verified NCERT Solutions.

سبق 3: پہلی اُڑان

[تصویر: دیوار کے پاس درخت پر گھونسلے میں بچہ اور اُڑتی ہوئی چڑیا، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

چڑیا کے گھونسلے سے ایک بچے کی آواز آ رہی تھی۔ وہ جب دانوں پر چونچ مارتی، تو ایک دو دانوں سے زیادہ نہ لیتی اور فوراً گھونسلے کا رُخ کرتی۔ وہاں اس کے پہنچتے ہی بچے کا شور شروع ہو جاتا۔ ایک دو سیکنڈ کے بعد چڑیا پِھر آتی اور دانہ لے کر اُڑ جاتی۔ ایک مرتبہ میں نے گِنا تو ایک منٹ کے اندر سات مرتبہ آئی گئی۔

جن علمائے عِلمُ الحیوان نے اس جنس کے پرندوں کے خصائص کا مطالعہ کیا ہے اُن کا بیان ہے کہ ایک چڑیا دن بھر میں ڈھائی سو سے تین سو مرتبہ تک بچے کو غذا دیتی ہے اور اگر دن بھر کی مجموعی مقدارِ غذا بچے کے جسم کے مقابلہ میں رکھی جائے تو اس کا حجم (Mass) کسی طرح بھی بچے کے جسمانی حجم سے کم نہ ہو گا۔ مگر بچوں کی قوتِ ہاضمہ اِس تیزی سے کام کرتی رہتی ہے کہ اِدھر دانہ ان کے اندر گیا، اُدھر تحلیل ہونا شروع ہو گیا۔ یہی وجہ ہے کہ پرندوں کے بچوں کی نشو و نما کا اوسط چوپایوں کے بچوں کی اوسط سے زیادہ ہوتا ہے اور بہت تھوڑی مدت کے اندر وہ بُلوغ تک پہنچ جاتے ہیں۔ چڑیا کی رفتارِ عمل سے مجھے اس بیان کی پوری تصدیق مل گئی۔ پھر جوں جوں بچوں کے پَر بڑھنے لگتے ہیں، وِجدان کا فرشتہ آتا ہے اور ماں کے کان میں سرگوشیاں شروع کر دیتا ہے کہ اب اِنھیں اُڑنے کا سبق سکھانا چاہیے۔ معلوم ہوتا ہے، چڑیا کے کانوں میں یہ سرگوشی شروع ہو گئی تھی۔

[تصویر: زمین پر گرے بچے کے پاس اُترتی چڑیا، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

استاد کا نوٹ

الف) سبق کے مطابق ایک چڑیا دن بھر میں ڈھائی سو سے تین سو مرتبہ تک بچے کو غذا دیتی ہے۔
ب) 'عِلمُ الحیوان' جانوروں کا علم ہے، یعنی Zoology؛ 'خصائص' لفظ 'خاصیت' کی جمع ہے۔
ج) 'تحلیل ہونا' یعنی گھل کر ہضم ہو جانا، 'نشو و نما' یعنی بڑھنا اور پھلنا پھولنا، اور 'بُلوغ' یعنی جوانی کی عمر۔

ایک دن صبح کیا دیکھتا ہوں۔ چڑیا گھونسلے سے اڑتی ہوئی اُتری، تو اس کے ساتھ ایک چھوٹا سا بچہ بھی ادھوری پرواز کے پر و بال کے ساتھ نیچے گر گیا۔ چڑیا بار بار اس کے پاس جاتی اور اُڑنے کا اشارہ کر کے اوپر کی طرف اُڑنے لگتی لیکن بچے میں اثر پذیری کی کوئی علامت دکھائی نہیں دیتی تھی، وہ پر پھیلائے، آنکھیں بند کیے بے حِس و حرکت پڑا تھا۔ میں نے اُسے اُٹھا کے دیکھا تو معلوم ہوا، ابھی پَر پوری طرح بڑھے نہیں ہیں۔ گِرنے کی چوٹ کا اثر بھی تازہ ہے اور اس نے بے حال کر دیا ہے۔ بہر حال اُسے اٹھا کے دری پر رکھ دیا۔

چڑیا چاول کے ٹکڑے چُن چُن کر منہ میں لیتی اور اُسے کھلا دیتی۔ وہ منہ کھولتے ہوئے 'چوں چوں' کی ایک مدھم اور اُکھڑی سی آواز نکال دیتا اور پھر دم بخود، آنکھیں بند کیے پڑا رہتا، پورا دن اسی حالت میں نکل گیا۔ دوسرے دن بھی اس کی حالت ویسی ہی رہی۔ ماں صبح سے لے کر شام تک برابر اُڑنے کی تلقین کرتی رہی۔ مگر اس پر کچھ ایسی مُردنی سی چھا گئی تھی کہ کوئی جواب نہیں ملتا۔ میرا خیال تھا کہ یہ اب بچے گا نہیں۔ لیکن تیسرے دن صبح کو ایک عجیب معاملہ پیش آیا۔ دھوپ کی ایک لکیر کمرے کے اندر دور تک چلی گئی تھی۔ یہ اس میں جا کر کھڑا ہو گیا تھا، پر گرے ہوئے، پاؤں مُڑے ہوئے، آنکھیں حسبِ معمول بند تھیں۔ اچانک کیا دیکھتا ہوں کہ یکا یک آنکھیں کھول کر ایک جُھرجُھری سی لے رہا ہے۔ پھر گردن آگے کر کے فَضا کی طرف دیکھنے لگا۔ پھر گرے ہوئے پروں کو سُکیڑ کر ایک دو مرتبہ کھولا، بند کیا اور پھر جو ایک مرتبہ جست لگا کر اُڑا تو بہ یک دفعہ تیر کی طرح میدان میں جا پہنچا اور پھر ہوائی کی طرح فضا میں اُڑ کر نظروں سے غائب ہو گیا۔

استاد کا نوٹ

الف) واقعات کی ترتیب یاد رکھیے: بچہ گھونسلے سے گرا، دو دن بے حس پڑا رہا، اور تیسرے دن صبح دھوپ کی لکیر میں کھڑے ہو کر اُڑ گیا۔
ب) 'بے حِس و حرکت' یعنی بغیر کسی حرکت کے، 'دم بخود' یعنی خاموش اور ساکت، اور 'تلقین' یعنی بار بار سمجھانا۔
ج) 'جست لگانا' یعنی چھلانگ لگانا؛ مصنف نے بچے کی اُڑان کو 'تیر' اور 'ہوائی' سے تشبیہ دی ہے۔

Free study material for Urdu

Download NCERT E-Textbook: Class 7 Urdu Chapter 03 Pehli Udaan

NCERT Book Class 7 Urdu Chapter 03 Pehli Udaan

Secure your copy of the NCERT Textbook for Class 7 Urdu Chapter 03 Pehli Udaan. Widely adopted across educational institutions, final question papers map directly to the framework outlined in this chapter.

Access NCERT English Medium Textbooks

Browse our comprehensive suite of NCERT books in English Medium designed for Class 7 students, offering clear conceptual breakdowns and concluding practice problems.

Enhance Learning with Official Textbooks

Built to foster deep conceptual mastery, this manual serves as an ideal study tool. Complement your textbook reading by exploring our professional NCERT Solutions and revision notes online.

FAQs

Where can I download the latest NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 03 Pehli Udaan PDF Download in PDF for 2026-27?

You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 03 Pehli Udaan PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.

Does this Urdu book follow the latest NCERT rationalized syllabus?

Yes, our collection of Class 7 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.

Why is it better to download NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 03 Pehli Udaan PDF Download chapter-wise?

Downloading chapter-wise PDFs for Class 7 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.

Are these NCERT books for Class 7 Urdu sufficient for scoring 100%?

NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 03 Pehli Udaan PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.