Download NCERT Class 7 Urdu Textbooks
Access the official NCERT textbook for Class 7 Urdu, updated for the 2026-27 academic session. This digital resource provides the foundational knowledge required for exam success and conceptual clarity.
Access Chapter 04 Paani for Class 7 Urdu
Access the complete PDF for Chapter 04 Paani below. This focused excerpt allows students to isolate specific topics for thorough review. Cross-reference your textbook exercises with our detailed NCERT Solutions for Class 7 Urdu.
سبق 4: پانی
میرا نام پانی ہے، میں قدرت کا ایک انمول تحفہ ہوں۔ ہوا کے بعد میں ہی وہ شے ہوں جو ہر جاندار کے لیے نہایت ضروری ہے۔ غذا کے بغیر تو مہینوں زندہ رہا جا سکتا ہے مگر میرے بغیر زیادہ دن زندہ رہنا تقریباً ناممکن ہے۔ میں زمین کے تین چوتھائی حصوں پر پھیلا ہوا ہوں اور دنیا میں کئی شکلوں میں پایا جاتا ہوں۔ کبھی برف کی حالت میں ٹھوس تو کبھی شبنم کی شکل میں موتی کے دانوں کی طرح بکھرا ہوتا ہوں۔ کبھی ندیوں، نالوں اور دریاؤں کی صورت میں بہتا ہوں۔ یہی نہیں، میں بھاپ کی صورت میں بھی آپ کو نظر آتا ہوں۔
میری اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ میرے بغیر زندگی کا تصور محال ہے۔ میں انسانوں، جانوروں اور پودوں کے لیے نہایت ضروری ہوں۔ اناج کی پیداوار میں مدد کرتا ہوں، فصلوں کو سیراب کرتا ہوں اور ایک صحت مند ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہوں۔
[تصویر: آبشار، پہاڑ، بارش، دریا اور کھیتوں میں کام کرتے کسان، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
استاد کا نوٹ
الف) یہ مضمون پانی کی زبانی لکھا گیا ہے، یعنی پانی خود 'میں' بن کر اپنے بارے میں بتاتا ہے۔
ب) پانی کی شکلیں یاد رکھیے: برف (ٹھوس)، شبنم، ندی نالے اور دریا (بہتا ہوا)، اور بھاپ۔
ج) 'محال' یعنی ناممکن، 'سیراب کرنا' یعنی پانی دینا، اور 'شبنم' یعنی اوس۔
میرے بغیر زمین کا کوئی وجود نہیں۔ بارش کی صورت میں آتا ہوں، سمندروں میں موجود ہوں اور زیرِ زمین پایا جاتا ہوں۔ میرا استعمال روزمرہ کے معمولات کے علاوہ کھیتی باڑی، بجلی پیدا کرنے، جہاز رانی اور کشتی چلانے کے ساتھ ساتھ چھوٹے بڑے کارخانوں میں مختلف مقاصد کے لیے ہوتا ہے۔ انسانوں اور جانوروں کے علاوہ پیڑ پودوں کی زندگی کے لیے میرا وجود لازمی ہے۔ علاوہ ازیں کسی جگہ کی آب و ہوا اور موسم کی تبدیلی میں بھی میرا دخل ہے۔ انسانی جسم میں میری اہمیت وہی ہے جو کسی گاڑی یا کار میں پٹرول یا ڈیزل کی ہوتی ہے۔ جس طرح پٹرول یا ڈیزل کے بغیر گاڑی کا چلنا ناممکن ہے۔ ٹھیک اسی طرح میرے بغیر بھی انسانی زندگی کی گاڑی آگے نہیں بڑھ سکتی۔ انسانی جسم کا 75 فیصد حصہ مجھ پر مشتمل ہے۔
انسانی آبادی میں ہونے والے بے تحاشہ اضافے، صنعتی ترقی، کاشتکاری کا پھیلاؤ اور زندگی گزارنے کے معیار میں ہونے والی تبدیلی نے میرے استعمال کی ضرورت کو بڑھا دیا ہے۔ انسان کی فطرت ہے کہ وہ کسی چیز کو اسی وقت اہمیت دیتا ہے جب اس کی کمی یا قلت واقع ہوتی ہے۔ آج جن علاقوں میں زیرِ زمین پانی کے ذخائر مناسب مقدار میں موجود ہیں وہاں میری اتنی اہمیت نہیں مگر جن جگہوں پر دریا، تالاب اور کنویں وغیرہ سوکھ رہے ہیں، وہاں میری اہمیت کا احساس حد سے سوا ہو رہا ہے۔
دنیا والوں کو سائنس کی ترقی نے جہاں ایک طرف بے شمار آرام و آسائش کے سامان مہیا کیے ہیں وہیں دوسری طرف ماحولیاتی آلودگی کی مصیبت میں بھی گرفتار کیا ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی، صنعتی آلودگی اور میرے بے دریغ استعمال نے مجھے خطرے میں ڈال دیا ہے۔ کھیتوں میں استعمال ہونے والے زہریلے کیمیائی مادے اور جراثیم کُش دوائیں بارش کے پانی میں مل کر میرے ذخیروں میں گھل مل جاتی ہیں۔ اس سے بھی میری آلودگی بڑھ رہی ہے۔
[تصویر: پن چکی، کشتیاں، کارخانے کا گندا پانی اور کھیت، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
استاد کا نوٹ
الف) سبق کے مطابق انسانی جسم کا 75 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے، اور پانی زمین کے تین چوتھائی حصے پر پھیلا ہوا ہے۔
ب) مصنف نے ایک تشبیہ دی ہے: جسم میں پانی کی اہمیت ویسی ہی ہے جیسی گاڑی میں پٹرول یا ڈیزل کی۔
ج) 'قلت' یعنی کمی، 'ذخائر' لفظ 'ذخیرہ' کی جمع ہے، اور 'بے دریغ' یعنی بغیر سوچے سمجھے، بے حساب۔
Free study material for Urdu
Chapter 04 Paani Digital Textbook & Resources for Class 7 Urdu
NCERT Book Class 7 Urdu Chapter 04 Paani
Download the certified NCERT Textbook for Class 7 Urdu Chapter 04 Paani. Educational authorities and instructors recommend this e-textbook as the foundational reference for all terminal tests and school assessments.
Access NCERT English Medium Textbooks
Explore our exhaustive library of NCERT books in English Medium spanning all subjects in Class 7. Every chapter features comprehensive explanations followed by extensive end-of-chapter exercises.
Enhance Learning with Official Textbooks
Elevate your study routine by reviewing our comprehensive NCERT Solutions and revision notes available on our platform free of charge.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 04 Paani PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 7 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 7 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 04 Paani PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.