NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 12 Chawal Ke Das Daane PDF Download

Read Chapter 12 Chawal Ke Das Daane of NCERT Class 4 Urdu

Review the NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 12 Chawal Ke Das Daane PDF Download designed for Class 4 Urdu students. Published under the latest NCERT guidelines for 2026-27, this chapter-wise resource supports daily study and targeted revision.

Chapter 12 Chawal Ke Das Daane PDF Resource

Navigate directly to the Chapter 12 Chawal Ke Das Daane section using the digital viewer below. Organizing your study sessions chapter-by-chapter allows for seamless offline review. Be sure to utilize the accompanying NCERT Solutions to verify your textbook answers.

سبق 12: چاول کے دس دانے

کسی ملک میں ایک بادشاہ تھا جو بڑا چالاک اور لالچی تھا۔ وہ ہر سال اپنی رعایا سے چاول وصول کرتا اور شاہی گودام میں جمع کرا دیتا۔ کئی برس تک دھان کی فَصل بہت اچھی ہوئی اور بھولے بھالے کسان زیادہ تر چاول بادشاہ کے آدمیوں کو دیتے رہے۔ اپنے پاس صرف کھانے کے لیے بچا لیتے تھے۔ بادشاہ اور اُس کے آدمی اُن سے وعدہ کرتے کہ "ہم تمھارے لیے چاول جمع کر کے رکھ رہے ہیں۔ اگر کبھی فصل خراب ہوئی تو یہ چاول تمھیں بانٹ دیے جائیں گے۔"

[تصویر: بوریاں اٹھائے کسان اور سامنے کھڑا بادشاہ، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

استاد کا نوٹ

الف) کہانی کا بادشاہ چالاک اور لالچی تھا؛ وہ ہر سال رعایا سے چاول لے کر شاہی گودام میں جمع کرا دیتا تھا۔
ب) بادشاہ کے آدمیوں نے کسانوں سے وعدہ کیا تھا کہ فصل خراب ہونے پر جمع کیے ہوئے چاول بانٹ دیے جائیں گے۔
ج) 'رعایا' یعنی کسی بادشاہ کے ملک میں رہنے والے لوگ۔

ایک سال دھان کی فصل اچھی نہیں ہوئی۔ لوگوں کے پاس بادشاہ کو دینے کے لیے چاول نہیں تھے اور نہ ہی اپنا پیٹ بھرنے کے لیے۔ بادشاہ کے کچھ نیک دل وزیروں نے بادشاہ سے بہت منّت سماجت کی کہ حضور آپ کے پاس جو چاول جمع ہیں کیوں نہ وہ لوگوں میں تقسیم کر دیے جائیں۔ آپ نے اس کا وعدہ بھی کیا تھا۔

"نہیں نہیں" بادشاہ نے کہا: "کیا پتہ یہ قحط کتنے برس تک چلے۔" وقت گزرتا گیا اور لوگ بھوک سے مرنے لگے۔ لیکن بادشاہ نے چاول نہیں بانٹے۔ ایک دن بادشاہ نے اپنے خوشامدی وزیروں کو کھانے پر مدعو کیا۔ دعوت کے لیے گودام سے دو بورے چاول نکالے گئے اور ہاتھی پر شاہی محل کی طرف روانہ کیے گئے۔ راستے میں عقیلہ نام کی ایک لڑکی نے دیکھا کہ بورے کے سوراخ سے چاول گِر رہے ہیں۔ عقیلہ بھاگ کر اُس طرف گئی اور اپنے دوپٹّے میں چاول اکٹّھا کرتی ہوئی محل تک جا پہنچی۔ وہ بہت ہوشیار تھی۔ اُس نے تھوڑی دیر رُک کر کچھ سوچا اور بادشاہ کے محل میں داخل ہونے لگی۔ دَربان نے اندر جانے سے منع کرتے ہوئے کہا: "تم چاول چُرا کر کہاں لے جا رہی ہو۔"

[تصویر: ہاتھی پر لدے چاول کے بورے اور پیچھے چلتی لڑکی، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

[تصویر: دربار میں بادشاہ کے سامنے چاول لیے کھڑی عقیلہ، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

عقیلہ بولی: "میں نے چوری نہیں کی ہے۔ یہ چاول تو ایک بورے میں سے گِر رہے تھے، میں اُنھیں بادشاہ کو دینے آئی ہوں۔" جب بادشاہ نے لڑکی کے بارے میں سُنا تو اُسے اپنے پاس بلایا اور کہا: "تم نے میرے چاول بے کار جانے سے بچائے اور اُنھیں لوٹا بھی رہی ہو۔ مجھے اس بات سے بڑی خوشی ہوئی۔ بتاؤ میں تمھیں کیا انعام دوں؟ تم اس وقت جو مانگو گی تمھیں دیا جائے گا۔"

عقیلہ بولی: "حضور! مجھے کچھ نہیں چاہیے لیکن اگر آپ کچھ دینا ہی چاہتے ہیں تو مجھے 'چاول کے دس دانے' دے دیجیے۔"

استاد کا نوٹ

الف) عقیلہ نے بورے کے سوراخ سے گرتے چاول اپنے دوپٹّے میں اکٹّھا کیے اور انھیں بادشاہ کو لوٹانے محل پہنچی۔
ب) 'قحط' یعنی کال، جب کھانے کو اناج نہ ملے؛ 'منّت سماجت' یعنی بہت عاجزی سے درخواست کرنا۔
ج) 'خوشامدی' وہ ہے جو جھوٹی تعریف کرے، اور 'دَربان' دروازے پر پہرا دینے والا۔

Free study material for Urdu

Download NCERT E-Textbook: Class 4 Urdu Chapter 12 Chawal Ke Das Daane

NCERT Book Class 4 Urdu Chapter 12 Chawal Ke Das Daane

Secure your copy of the NCERT Textbook for Class 4 Urdu Chapter 12 Chawal Ke Das Daane. Widely adopted across educational institutions, final question papers map directly to the framework outlined in this chapter.

Access NCERT English Medium Textbooks

Access a full archive of NCERT books in English Medium tailored for Class 4 courses. Units like Chapter 12 Chawal Ke Das Daane deliver in-depth concepts and thorough review questions at the section close.

Enhance Learning with Official Textbooks

Elevate your study routine by reviewing our comprehensive NCERT Solutions and revision notes available on our platform free of charge.

FAQs

Where can I download the latest NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 12 Chawal Ke Das Daane PDF Download in PDF for 2026-27?

You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 12 Chawal Ke Das Daane PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.

Does this Urdu book follow the latest NCERT rationalized syllabus?

Yes, our collection of Class 4 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.

Why is it better to download NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 12 Chawal Ke Das Daane PDF Download chapter-wise?

Downloading chapter-wise PDFs for Class 4 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.

Are these NCERT books for Class 4 Urdu sufficient for scoring 100%?

NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 12 Chawal Ke Das Daane PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.