Official NCERT Book for Class 4 Urdu: Chapter 07 Darya Kinare Chandni
Access the official NCERT textbook for Class 4 Urdu, updated for the 2026-27 academic session. This digital resource provides the foundational knowledge required for exam success and conceptual clarity.
Chapter-wise Study Material: Chapter 07 Darya Kinare Chandni
Access the complete PDF for Chapter 07 Darya Kinare Chandni below. This focused excerpt allows students to isolate specific topics for thorough review. Cross-reference your textbook exercises with our detailed NCERT Solutions for Class 4 Urdu.
سبق 7: دریا کنارے چاندنی
سُنیں اور گائیں
کیا چھا رہی ہے چاندنی
اٹھلا رہی ہے چاندنی
دریا کی اک اک لہر کو
نہلا رہی ہے چاندنی
لہرا رہی ہے چاندنی!
دریا کنارے دیکھنا
پانی میں تارے دیکھنا
تاروں کو دامن میں لیے
ایک ایک نظارے دیکھنا
دکھلا رہی ہے چاندنی!
ٹھنڈی ہوا خاموش ہے
اجلی فضا خاموش ہے
خاموش ہے سارا جہاں
ہر اک صدا خاموش ہے
اور چھا رہی ہے چاندنی!
آئے لو وہ بدلی آگئی
اور چاندنی پر چھاگئی
باہر نکلنے کے لیے
پھر آئی پھر کترا گئی
گھبرا رہی ہے چاندنی!
لو رات کے منظر چلے
تارے بھی گھُل گُھل کر چلے
بیٹھے ہوئے یہاں کیا کریں
اختر ہم اپنے گھر چلے
اب جا رہی ہے چاندنی!
— اختر شیرانی
مشق
پڑھیے اور سمجھिए
- اٹھلانا ⟸ اترانا
- اجلی فضا ⟸ صاف ستھری فضا
- فضا ⟸ ماحول
- صدا ⟸ آواز
- بدلی ⟸ بادل کا ٹکڑا
- کترا جانا ⟸ بچ کر نکل جانا، بچنا
سوچیے اور بتائیے
- شاعر نے یہ کیوں کہا کہ چاندنی لہرا رہی ہے؟
- دریا کے کنارے چاندنی کے کن کن نظاروں کا ذکر کیا گیا ہے؟
- کون کون سی چیزیں خاموش ہیں؟
- چاندنی کیوں گھبرا رہی ہے؟
- اگر آپ چاندنی میں ہوں تو آپ کیا کریں گے؟
مثال کے مطابق حروف کے آخری حرف کو ہٹا کر پڑھیے اور لکھیے
| دامن | پانی | دریا | صدا | بدلی | تارے |
|---|---|---|---|---|---|
| دری |
مثال کے مطابق درج ذیل لفظوں کے متضاد لکھیے
| الفاظ | ٹھنڈا | اجلی | باہر | آگ | بیٹھना | چڑھنا | زمین |
|---|---|---|---|---|---|---|---|
| متضاد | گرم |
مثال کے مطابق دیے گئے لفظوں کی مدد سے نیا لفظ بنائیے، جیسے روشن سے روشنی
[تصویر: مختصر تفصیل، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
پڑھیے، سمجھیے और لکھیے
اٹھلانا، نہلانا، دکھلانا، چھانا، کترا جانا، جانا، یہ سبھی ایسے الفاظ ہیں جن سے کسی کام کا ہونا یا ظاہر ہوتا ہے۔ ایسے لفظوں کو فعل کہتے ہیں۔
فعل ایسے لفظوں کو کہتے ہیں جن سے کسی کام کا کرنا یا ہونا ظاہر ہوتا ہے
درج ذیل مصرعوں کو مثال کے مطابق ان کے سامنے لکھے گئے فعل کی صحیح شکل کے ساتھ مکمل کیجیے
مثال : گھبرا رہی ہے چاندنی (گھبرانا)
___________ رہی ہے چاندنی (اٹھلانا)
___________ رہی ہے چاندنی (نہلانا)
___________ رہی ہے چاندنی (دکھلانا)
___________ رہی ہے چاندنی (لہراانا)
___________ رہی ہے چاندنی (کتراانا)
___________ رہی ہے چاندنی (جانا)
اے لو وہ بدلی چھاگئی
यहाँ ’اے لو‘ یہ ان لفظوں میں سے ہے جو اس زبان کے بولنے والوں کے کثرتِ استعمال کی وجہ سے عام بول چال میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ایسے الفاظ ’روزمرہ‘ کہلاتے ہیں۔ جیسے آئے دن، دن بدن، روز بروز، کبھی کبھار وغیرہ۔
آپ بھی روزمرہ کے کچھ لفظ معلوم کرکے لکھیے
درج ذیل میں خط کشیدہ لفظوں کو غور سے پڑھیے
خاموش ہے سارا جہاں ہر اک صدا خاموش ہے
اس پہ رکھے خدا اپنی رحمت دَسّا
ان مثالوں میں ’صدا‘ اور ’دَسّا‘ دونوں ایک ہی آواز کے لفظ ہیں لیکن دونوں لفظوں کا املا اور معنی و مفہوم الگ ہیں۔ صدا کے معنی ہیں ’آواز‘ اور دَسّا کے معنی ہیں ’ہمیشہ‘۔
ایسے دو لفظ جو آواز کے لحاظ سے ایک جیسے ہوں، انھیں ’ہم آواز‘ لفظ کہتے ہیں
لطیفہ / چٹکلہ
ایک صاحب تیرنا سیکھنے تالاب میں اترے لیکن بدقسمتی سے آپ کا پیر پھسل گیا اور دو تین غوطے کھا گئے. بس باہر آکر بولے :
’’قسم خدا کی جب تک تیرنا نہ سیکھ لوں گا تب تک تالاب کے اندر ہرگز کبھی پیر نہ دھروں گا۔‘‘
کیجیے
تصویر میں جو منظر دکھایا گیا ہے اس کے بارے میں چند جملے لکھیے
[تصویر: مختصر تفصیل، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
اساتذہ کے لیے ہدایات
- اس نظم کی مناسبت سے اساتذہ طلباء سے کوئی اور نظم تلاش کرکے لانے کے لیے کہہ سکتے ہیں جس میں کوئی دل چسپ منظر بیان کیا گیا ہو۔
- بچوں سے اس نظم کے کسی ایک پسندیدہ بند سے متعلق اظہار خیال کرنے کے لیے بھی کہا جاسکتا ہے۔
- دریا کنارے بیٹھ کر بچے ایک ایک نظارے دیکھتے ہیں۔ اس پر ان سے کلاس روم میں گفتگو کرائی جاسکتی ہے۔
استاد کا نوٹ
شعر پڑھتے وقت الفاظ کے تلفظ اور ہم آواز الفاظ پر خاص توجہ دیں۔ طلباء کو سمجھائیں کہ کس طرح فعل کسی کام کے ہونے یا کرنے کو ظاہر کرتا ہے۔ روزمرہ اور ہم آواز الفاظ کی پہچان نظم اور مشق کی مدد سے واضح کریں۔
اہم نکات
- اختر شیرانی کی نظم چاندنی کے خوبصورت اور پرسکون مناظر کو پیش کرتی ہے۔
- فعل ایسے الفاظ ہیں جن سے کسی کام کا کرنا یا ہونا ظاہر ہوتا ہے۔
- روزمرہ کے الفاظ عام بول چال میں کثرتِ استعمال کی وجہ سے بولے جاتے ہیں۔
- ہم آواز الفاظ وہ ہوتے ہیں جو آواز میں ایک جیسے ہوں مگر ان کے املا اور معنی الگ ہوتے ہیں۔
Free study material for Urdu
Chapter 07 Darya Kinare Chandni Digital Textbook & Resources for Class 4 Urdu
Chapter Textbook PDF for Class 4 Urdu
Secure your copy of the NCERT Textbook for Class 4 Urdu Chapter 07 Darya Kinare Chandni. Widely adopted across educational institutions, final question papers map directly to the framework outlined in this chapter.
Digital E-Book Collection for Class 4 Urdu
Browse our comprehensive suite of NCERT books in English Medium designed for Class 4 students, offering clear conceptual breakdowns and concluding practice problems.
Complete Your Chapter Preparation
Elevate your study routine by reviewing our comprehensive NCERT Solutions and revision notes available on our platform free of charge.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 07 Darya Kinare Chandni PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 4 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 4 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 07 Darya Kinare Chandni PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.