NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 06 Mushroom PDF Download

Download NCERT Class 4 Urdu Textbooks

Access the official NCERT textbook for Class 4 Urdu, updated for the 2026-27 academic session. This digital resource provides the foundational knowledge required for exam success and conceptual clarity.

Access Chapter 06 Mushroom for Class 4 Urdu

Access the complete PDF for Chapter 06 Mushroom below. This focused excerpt allows students to isolate specific topics for thorough review. Cross-reference your textbook exercises with our detailed NCERT Solutions for Class 4 Urdu.

سبق 6: مشروم

مشروم

اسکول میں کھانے کے وقفے کے دوران بچوں کا غل غپاڑا جاری تھا۔ اکثر بھاگ دوڑ اور کھیل کود میں مگن تھے لیکن کچھ بچے باتوں میں مصروف تھے۔ جب کہ کچھ بچے کھانے کا مزہ لے رہے تھے۔ اسکول میں مل جل کر کھانے والے بچوں کے خوب مزے ہوتے ہیں۔ روزانہ کئی قسم کے ذائقے چکھते ہیں۔ کبھی کبھار نئی نئی چیزیں کھانے کو ملتی ہیں۔ آج بھی ایسا ہی دن تھا۔ کیرتی مشروم بریانی لائی تھی۔ سب دوستوں نے خوب مزے لے کر کھائی۔ ثنا نے باقی بچی بریانی پہ قبضہ کر لیا۔ ساچی ڈبہ چھیننے اس کے پیچھے دوڑی۔ کھانے کا وقفہ ختم ہو چکا تھا اور سر کمرے جماعت میں داخل ہو گئے ۔ سب بچے ادب کے ساتھ کھڑے ہو گئے لیکن اس چھینا جھپٹی میں ثنا اور ساچی استاد کو نہیں دیکھ سکیں۔ سبھی بچے ہنسنے لگے۔ اشوک سر نے پوچھا: کیا بات ہے؟ آصف نے سارا ماجرا بتایا اور کہا کہ “ یہ دونوں مشروم بریانی کے لیے لڑ رہی ہیں۔” استاد محترم نے ہنستے ہوئے پوچھا :‘‘ثنا! ساچی! بتائیے کہ مشروم کیا ہے؟” ثنا : مشروم ایک قسم کا فنگس ہے جو چھوٹی چھتری کی طرح نظر آتے ہیں۔ یہ زمین پرانے پودوں پر اگتے ہیں۔ مشروم کے پتے یا جڑیں نہیں ہوتیں جیسے پودوں کی ہوتی ہیں۔ یہ جنگلوں، باغوں یا درختوں پر پائے جاتے ہیں۔ فرحان : (حیرت سے) یعنی مشروم فنگس ہے! اشوک سر : جی ہاں! لیکن عام پیڑ پودوں اور مشروم میں بہت فرق ہے۔ پہلا یہ کہ عام پیڑ پودوں میں جڑ، تنا، پتی، چھال، پھل اور پھول ہوتے ہیں لیکن مشروم میں یہ سب کچھ نہیں ہوتا۔ ان کی شکل پودوں سے الگ اور منفرد ہوتی ہے۔ ان میں سے بعض اس قدر چھوٹے یا باریک ہوتے ہیں کہ انہیں خورد بین کی مدد سے ہی دیکھا جا سکتا ہے۔ عمر : سر! کیا ہم مشروم کی کھیتی نہیں کر سکتے؟ اشوک سر : جی! جی! کیوں نہیں، میں نے کہا بیشتر فرنگی مشروم خود رو ہوتے ہیں۔ لیکن اب دنیا بھر میں مشروم کی کاشت ہو رہی ہے۔ ہمارے ملک میں بھی ہماچل پردیش، پنجاب اور بہار کے کسان بڑے پیمانے پر مشروم کی کاشت کر رہے ہیں۔ ودون : لیکن سر! میری دادی تو انہیں کھانے سے منع کرتی ہیں۔ وہ انہیں سانپ کی چھتری کہتی ہیں۔ اسے لگر مٹا بھی کہتی ہیں۔ (سب لوگ ہنستے ہیں۔ ودون بھی ہنسنے لگتا ہے) اشوک سر : (مسکراتے ہوئے) وہ آپ کی حفاظت کے لیے ایسا کہتی ہیں کیونکہ ہر مشروم کھانے لائق نہیں ہوتا۔ مشروم کئی قسم کے ہوتے ہیں۔ ان میں سے کچھ ہی مشروم غذا کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس اعتبار سے انہیں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ غذائی اور زہریلے۔ ظاہر ہے کہ زہریلے مشروم غذا کے طور پر استعمال نہیں ہو سکتے۔ بازار میں ملنے والے مشروم غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ مشروم کی چار مقبول قسمیں ہیں جیسے بٹن یا یورپین مشروم، جاپانی مشروم، چینی مشروم اور آؤسٹر مشروم۔ ثنا : اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم احتیاط کے ساتھ مشروم کو کھا سکتے ہیں۔ میں نے تو آج پہلی مرتبہ کھایا ہے۔ بہت مزے دار تھا۔ (سب بچے ہنستے ہیں) اشوک سر : جی ہاں! آپ نے پہلی مرتبہ کھایا ہوگا۔ مشروم کئی طرح کے ہوتے ہیں۔ جیسے جیسے لوگوں کو مشروم کے فائدے معلوم ہو رہے ہیں۔ ویسے ویسے کھانے میں ان کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ مشروم کی بڑھتی کھپت کو دیکھ کر میدانی مشروم کی کھیتی باڑی عام ہو رہی ہے۔ اس کی کھیتی اکتوبر سے مارچ کے درمیان ہوتی ہے۔ ہندوستان میں میسور کے ‘سینٹرل فوڈ اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ انسٹیوٹ’ میں مشروم کی مصنوعی کاشت بھی ہو رہی ہے۔ دانش: سر! آپ نے ہمیں مشروم کے بارے میں کافی کچھ بتا دیا ۔ بس میں یہ اور جاننا چاہتا ہوں کہ غذائیت کے اعتبار سے مشروم کھانا کیسا ہے؟ اشوک سر: صحت اور تندرستی کے اعتبار سے مشروم بے حد مفید اور مکمل غذا ہے۔ اس میں شوگر کی مقدار کم ہوتی ہے، اس لیے یہ ذیابیطس (شوگر) کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے۔

استاد کا نوٹ

مشروم کے بارے میں بات کرتے وقت بچوں کو سمجھائیں کہ قدرتی طور پر پائے جانے والے سب مشروم کھانے کے لائق نہیں ہوتے۔ اس بات پر زور دیں کہ صرف بازار میں ملنے والے یا تصدیق شدہ غذائی مشروم ہی کھائے جا سکتے ہیں، اور جنگل یا کھیت میں ملے ہر مشروم کو ہاتھ نہیں لگانا چاہیے۔

قشم

پڑھیے اور سمجھیے

  • غل غپاڑا ⇯ بے حد شور
  • مگن ⇯ خوش، مست
  • مصروف ⇯ مشغول
  • ماجرا ⇯ احوال، قصہ
  • خودرو ⇯ اپنے آپ اگنے والے
  • کاشت ⇯ کھیتی
  • غذا ⇯ کھانے کی چیز
  • غذائیت ⇯ کسی چیز میں غذا کا عنصر پایا جانا
  • خورد بین ⇯ ایسی چیزوں کو دیکھنے کا آلہ جنہیں آنکھوں سے دیکھنا ممکن نہ ہو
  • ففيد ⇯ فائدہ مند
  • ذیابیطس ⇯ شوگر

سوچیے اور بتائیے

  1. وقفے کے دوران بچوں کے غل غپاڑے کی خاص وجہ کیا تھی؟
  2. اشوک سر کلاس میں داخل ہوئے تو بچے کیوں ہنسنے لگے؟
  3. ثنا نے مشروم کے بارے میں کیا بتایا؟
  4. عام پیڑ پودوں اور مشروم میں کیا فرق ہے؟
  5. ہمارے ملک میں مشروم کی کاشت کن کن علاقوں میں ہوتی ہے؟
  6. مشروم کی چار مقبول قسمیں کون کون سی ہیں؟
  7. غذائیت کے اعتبار سے مشروم کھانا کیسا ہے؟

خالی جگہوں میں مناسب لفظ چن کر بھریے

مفيد، غذائیت، خودرو، مشروم، جڑیں، زہریلے

  • ________ بریانی لائی تھی۔
  • بازار میں ملنے والے مشروم ________ سے بھر پور ہوتے ہیں۔
  • بیش تر فرنگی مشروم ________ ہوتے ہیں۔
  • ________ مشروم غذا کے طور پر استعمال نہیں ہو سکتے۔
  • صحت اور تندرستی کے اعتبار سے مشروم بے حد ________ اور مکمل غذا ہے۔

مثال کے مطابق واحد لکھیے

  • دوستوں ⇯ دوست
  • چیزیں ⇯ چیز
  • بچے ⇯ بچہ
  • جنگلوں ⇯ جنگل
  • جڑیں ⇯ جڑ
  • ذائقے ⇯ ذائقہ
  • باغوں ⇯ باغ
  • قسمیں ⇯ قسم
  • فائدے ⇯ فائدہ
  • مریضوں ⇯ مریض
  • چھالیں ⇯ چھال
  • زہریلے ⇯ زہریلا

نیچے دیے ہوئے حروف میں سے صحیح حرف کو خالی جگہ میں بھریے

جو، اور، لیکن، سے، کہ

  • بچے بھاگ دوڑ ________ کھیل کود میں مگن تھے۔
  • کچھ بچے باتوں میں مصروف تھے ________ کچھ بچے کھانے کا مزہ لے رہے تھے۔
  • مشروم ایک قسم کا فنگس ________ چھوٹی چھتری کی طرح نظر آتے ہیں۔
  • بیش تر فرنگی مشروم خود رو ہوتے ________ اب دنیا بھر میں مشروم کی کاشت ہو رہی ہے۔
  • مشروم کی کھیتی اکتوبر ________ مارچ کے درمیان ہوتی ہے۔

درج ذیل الفاظ کو جملوں میں استعمال کیجیے

مگن

بریانی

غذا

خود رو

مشروم

سبق میں سے ایسے جملے تلاش کر کے لکھیے جن میں زمانہ ماضی اور زمانہ حال ہو

زمانہ ماضی

زمانہ حال

حصہ ’الف‘ اور ’ب‘ کے صحیح جوڑ ملایئے

الفب
[تصویر: بندگوبھی]ٹھنڈے
[تصویر: مشروم]لوبیا
[تصویر: شلجم]اروی
[تصویر: مٹر]مشروم
[تصویر: اروی]شلجم
[تصویر: لوبیا]بندگوبھی

بلند آواز سے پڑھیے اور خوش خط لکھیے

غل غپاڑا

قبضہ

فنگس

خورد بین

ذیابیطس

کیجیے

آپ کا پسندیدہ کھانا کون سا ہے؟ اس کے بارے میں لکھیے

آپ اسکول کے وقفے میں کیا کیا کرتے ہیں؟

مشروم کی تصویر بنا کر رنگ بھریے

[تصویر: مختصر تفصیل، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

لطیفہ / چٹکلہ

منا : ممی جان! یہ لیمو کا پودا اتنا بڑا ہو گیا ہے آخر اس میں لیمو کب لگیں گے؟

امی : انتظار کرو بیٹا، صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے۔

منا : مگر لیمو تو کھٹا ہوتا ہے۔

اساتذہ کے لیے ہدایات

  • بچوں کو فنگس اور پودوں سے متعلق مزید تفصیل بتائی گئی ہے۔
  • آس پاس قدرتی طور پر اگنے والے مشروم بچوں کو دکھائے جا سکتے ہیں۔
  • بچوں کو ان کے آس پاس قدرتی مشروم تلاش کرنے کے لیے کہا جا سکتا ہے۔

صرف پڑھنے کے لیے

روندر جین

روندر جین ہندوستان کے معروف موسیقار، گلوکار اور نغمہ نگار تھے۔ وہ 28 فروری 1944 کو اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں پیدا ہوئے۔ وہ سات بھائی بہن تھے۔ ان کے والد اندر منی جین سنسکرت کے بڑے پنڈت اور آیوروید آچاریہ تھے۔ والدہ کا نام کرن جین تھا۔ روندر ان کی تیسری اولاد تھے۔ روندر جین کی اہلیہ کا نام دیویا جین اور بیٹے کا نام ایوشمان جین ہے۔ روندر جین کا شمار ایسے فن کاروں میں ہوتا جنھوں نے اپنی جسمانی معذوری کے باوجود اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے دنیا کو حیران کر دیا۔ پیدائش سے ہی نابینا ہونے پر بھی ہمت سے کام کی شروعات کی۔ ان کا یقین تھا کہ انسان کی اصل خوبصورتی اس کی محنت اور لگن میں ہے، نہ کہ اس کی جسمانی حالت میں۔ روندر جین بالی ووڈ کا سفر شروع کرنے سے پہلے جین بھجن گاتے تھے۔ ہندی فلموں میں ان کے گیت خوب مقبول ہوئے۔ ان کے چاہنے والوں کا ایک بہت بڑا حلقہ ہے۔ روندر جین نے اپنے کیریئر کا آغاز آل انڈیا ریڈیو کے پروگراموں سے کیا۔ اس کے بعد وہ فلمی دنیا میں آئے اور بالی ووڈ کی متعدد مشہور فلموں میں موسیقی دی۔ روندر جین نے رامناند ساگر کی ہدایت میں ‘رامائن’ سیریل میں بھی سنگیت دیا تھا جس کی وجہ سے وہ ہندوستان کے گھر گھر میں پہچانے جانے لگے تھے۔ روندر جین کو قدرت نے دنیا دیکھنے کا سکھ تو نہیں دیا لیکن اس کے باوجود انھوں نے وہ سب کچھ حاصل کیا جس کو پانا کسی عام آدمی کے لیے آسان نہیں۔ روندر جین کو ہندی کے ساتھ بنگلہ، سنسکرت، انگریزی اور اردو زبان پر عبور حاصل تھا۔ روندر جین کی موسیقی میں ہندوستانی کلاسیکل اور لوک گیت کے عناصر کی جھلک تھی، جو ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور روایتی موسیقی سے گہری محبت کا مظہر تھا۔ ان کے گانوں میں سادگی اور دلکشی تھی، جس کی وجہ سے ان کے لکھے گئے نغمے لوگوں کے دلوں میں گھر کر جاتے تھے۔ انھیں 1985 میں فلم ‘رام تیری گنگا میلی’ کے لیے فلم فیئر انعام برائے بہترین موسیقار ملا تھا۔ 2015 میں ان کو ‘پدم شری’ انعام سے نوازا گیا تھا۔ روندر جین کی شخصیت میں ایک خاص قسم کی شائستگی اور عاجزی تھی، جس کا اثر ان کی موسیقی اور زندگی کے ہر پہلو میں دکھائی دیتا ہے۔ وہ موسیقی کو روح کی غذا سمجھتے تھے اور ہمیشہ اس بات پر زور دیتے تھے کہ موسیقی انسان کے دل کو جوڑنے اور روحانی تسکین دینے کا ذریعہ ہے۔ روندر جین کو ہندوستانی سینما کے خوب صورت اور جذباتی گیتوں کے لیے ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ روندر جین کی زندگی ہمیں سکھاتی ہے کہ معذوری کبھی بھی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ ان کی زندگی ایک عمدہ مثال ہے کہ اگر انسان میں لگن اور محنت کرنے کا جذبہ ہو تو وہ سب کچھ حاصل کر سکتا ہے۔ 9 اکتوبر 2015 جمعہ کے دن ممبئی میں روندر جین کا انتقال ہو گیا۔

استاد کا نوٹ

روندر جین کی زندگی سے یہ سیکھنے کو ملتا ہے کہ جسمانی کمزوری یا معذوری کبھی بھی آپ کی محنت اور لگن کے آگے دیوار نہیں بن سکتی۔ اگر آپ پکا ارادہ کر لیں اور دل لگا کر کوشش کریں تو آپ ہر مشکل کو پار کر کے اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔

اہم نکات

  • مشروم عام پیڑ پودوں سے الگ ہوتے ہیں کیونکہ ان میں جڑ، تنا، پتی یا پھول نہیں پائے جاتے۔
  • بازار میں ملنے والے مشروم غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور ان کی مختلف قسمیں کاشت کی جاتی ہیں۔
  • صحت اور تندرستی کے لحاظ سے مشروم کو ایک مفید اور مکمل غذا مانا گیا ہے۔
  • روندر جین ایک نابینا موسیقار اور نغمہ نگار تھے جنھوں نے اپنی محنت اور ہنر سے فلمی دنیا میں بہت نام پیدا کیا۔

Free study material for Urdu

Chapter 06 Mushroom Digital Textbook & Resources for Class 4 Urdu

Class 4 Urdu Chapter 06 Mushroom Official E-Book

Download the certified NCERT Textbook for Class 4 Urdu Chapter 06 Mushroom. Educational authorities and instructors recommend this e-textbook as the foundational reference for all terminal tests and school assessments.

English Medium NCERT Textbooks for Class 4

Explore our exhaustive library of NCERT books in English Medium spanning all subjects in Class 4. Every chapter features comprehensive explanations followed by extensive end-of-chapter exercises.

Additional Study Resources for Class 4 Urdu

Built to foster deep conceptual mastery, this manual serves as an ideal study tool. Complement your textbook reading by exploring our professional NCERT Solutions and revision notes online.

FAQs

Where can I download the latest NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 06 Mushroom PDF Download in PDF for 2026-27?

You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 06 Mushroom PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.

Does this Urdu book follow the latest NCERT rationalized syllabus?

Yes, our collection of Class 4 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.

Why is it better to download NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 06 Mushroom PDF Download chapter-wise?

Downloading chapter-wise PDFs for Class 4 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.

Are these NCERT books for Class 4 Urdu sufficient for scoring 100%?

NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 06 Mushroom PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.