NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 05 Sardar Vallabhbhai Patel PDF Download

Class 4 Urdu Chapter 05 Sardar Vallabhbhai Patel: NCERT Study Material

Review the NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 05 Sardar Vallabhbhai Patel PDF Download designed for Class 4 Urdu students. Published under the latest NCERT guidelines for 2026-27, this chapter-wise resource supports daily study and targeted revision.

Read and Download Chapter 05 Sardar Vallabhbhai Patel

View or download the dedicated Chapter 05 Sardar Vallabhbhai Patel resource below. This chapter-by-chapter structuring ensures easy navigation for daily study routines. For comprehensive exam preparation, pair this reading with our verified NCERT Solutions.

سبق 5: سردار ولّبھ بھائی پٹیل

[تصویر: بچوں کا پکنک اور استاد کے ساتھ مختلف سرگرمیاں، اپنی درسی کتاب میں देखें]

ممبئی کے بھیڑ بھاڑ والے علاقوں سے دُور سبھی بچّے پکنک کا مزہ لے رہے تھے۔ کچھ پہاڑی پہ چڑھ گئے تھے اور کچھ میدان میں کھیل رہے تھے۔ بچّوں کی ایک جماعت تالاب کے کنارے چہل قدمی کر رہی تھی۔ کچھ بچّے ایک بڑے برگد کے سائے میں اساتذہ کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں مصروف تھے۔ ان میں سے ایک گروپ پہاڑی پر گھومتے، میدان میں کھیلتے اور تالاب کے کنارے چہل قدمی کرتے بچّوں کی تصویریں بنا رہا تھا۔

دوسرا گروپ گانے گا رہا تھا۔ تیسری ٹولی دسترخوان پہ کھانے سجانے میں مصروف تھی۔ بچّوں کی ایک چھوٹی سی منڈلی اپنے استاد کو 'ویر گاھا' سنا رہی تھی۔

'ویر گاھا' یعنی بہادروں کی کہانی۔ اس میں ہمارے ملک کے لیے قربانیاں دینے والے بہادروں کے قصّے ہوتے ہیں۔ روہن اپنے اسکول کے ویر گاھا مقابلے میں اول آیا تھا۔ اسی لیے سب سے آخر میں اُس نے کہانی شروع کی۔ اُس نے آنکھیں چمکاتے ہوئے کہا:

''کیا تم لوگ سردار ولّبھ بھائی پٹیل کے بارے میں جانتے ہو؟''

''ہاں! اُنہیں 'لوہ پُرُش' کہتے ہیں۔'' ریان نے جوش میں جواب دیا اور فوراً ہی استاد محترم سے بولی: ''لوہ پُرُش کو اردو میں کیا کہتے ہیں سر!''

''مردِ آہن'' استاد محترم کے جواب دینے سے پہلے ہی کئی آوازیں ایک ساتھ نکلیں۔

روہن نے مسکراتے ہوئے قصّہ شروع کیا۔ ''جی ہاں! مردِ آہن سردار ولّبھ بھائی پٹیل، وہ شیر کی طرح بہادر تھے۔ انھوں نے یہیں ممبئی کے ایک جلسے کے ایک جلسے میں گرجتے ہوئے کہا تھا کہ انگریز بھارت کو جتنی جلدی آزاد کر دیں، اتنا ہی اچھا ہے۔ اگر دیر کی گئی تو یہ ان کے لیے خراب بات ہوگی۔''

''جی! یہ بات بالکل ٹھیک ہے۔ ایک بار میرے دادا جان نے بھی بتایا تھا۔ کیا وہ ممبئی میں ہی پیدا ہوئے تھے؟'' آرین نے پوچھا۔

روہن اس سوال کا جواب نہیں دے سکا اور استاد محترم کی طرف دیکھنے لگا۔

''وہ 31 اکتوبر 1875ء کو نڈیاڈ، گجرات (بامبے پریسیڈنسی) میں پیدا ہوئے تھے۔''

ان کے والد کا نام جھبیر بھائی پٹیل تھا جو ایک کسان تھے۔'' استاد محترم نے مسکراتے ہوئے بتایا۔

''شکریہ سر! لیکن ولّبھ بھائی کوئی عام بچّے نہیں تھے۔'' روہن نے اپنی بات آگے بڑھانے کی کوشش کی۔ تبھی ساحل نے حیرت سے پوچھا: ''وہ اتنے خاص کیوں تھے؟''

روہن نے جواب دیا: ''بہادری، انصاف پسندی اور غلط بات کے خلاف لڑنے کی ہمت نے انھیں خاص بنایا تھا۔ وہ ایک طالب علم کے طور پر بھی ناانصافی کے خلاف کھڑے ہو جاتے۔ انھوں نے انگریزوں کے خلاف کئی تحریکوں کی قیادت کی جیسے 'جھنڈا ستیا گرہ' اور 'باردولی ستیا گرہ'۔''

عائشہ نے حیرانی سے پوچھا: ''ستیا گرہ کیا ہوتا ہے؟''

''ستیا گرہ مطلب دھرنا اور ہڑتال وغیرہ ہوتا ہے...'' روہن نے ہکلاتے ہوئے کہا۔

''ستیا گرہ کا مطلب 'حق کے لیے جد و جہد کرنا' ہوتا ہے۔'' استاد محترم نے بتایا، پھر اس کی وضاحت کی ''سردار پٹیل کسی لڑائی جھگڑے اور مار پیٹ کے بغیر انصاف کے لیے جد و جہد کرنے میں یقین رکھتے تھے۔ اسی لیے انھوں نے ستیا گرہ کا طریقہ اپنایا۔''

''شکریہ سر!'' روہن نے مسکراتے ہوئے کہا۔ پھر اُس نے اپنے قصّے کو آگے بڑھایا۔ ''باردولی ستیا گرہ کے دوران انگریزوں نے کسانوں پر ظلم کرنے کی کوشش کی تو سردار پٹیل نے انھیں مل جل کر لڑنے کے لیے تیار کیا اور ایسی بات دکھائی جس پر یقین کرنا مشکل تھا۔ ہندوستان کی آزادی کے بعد سردار پٹیل نے ملک کے اتحاد میں ایک اہم کردار نبھایا۔ انھوں نے 550 سے زیادہ آزاد ریاستوں کو ہندوستان میں شامل ہونے پر راضی کیا اور اسی لیے گجرات میں بنی ان کی مورتی کا نام 'اسٹیوچو آف یونٹی' (ایکتا کی مورتی) رکھا گیا ہے۔'' استاد محترم نے قصّہ ختم کرتے ہوئے کہا۔ اسی دوران دسترخوان پر کھانا لگ چکا تھا۔ انھوں نے سب بچّوں کو کھانے کے لیے آواز دی۔

اس نئی 'ویر گاھا' کے ساتھ بچّوں نے سردار پٹیل کی جُرأت اور بہادری سے سبق سیکھنے کا عہد کیا۔ استاد محترم سچ ہی کہتے ہیں کہ ''آزادی کے متوالوں کی کہانیاں نئی نسلوں کو ہمیشہ حق اور انصاف کا راستہ دکھاتی رہیں گی۔''

استاد کا نوٹ

آپ نے اس سبق میں سردار ولّبھ بھائی پٹیل کے بچپن اور ان کے کارناموں کے بارے میں پڑھا۔ غور کیجیے کہ انہوں نے ملک کی آزادی اور اتحاد کے لیے کتنی محنت کی۔ اب آپ اپنے گھر یا اسکول کے بڑوں سے کسی اور بہادر رہنما کی کہانی سنیے اور اپنے الفاظ میں بتائیے۔

پڑھیے اور سمجھیے

  • چہل قدمی کرنا  ٹہلنا، صحت اور تفریح کے لیے کچھ چلنا
  • ٹولی  گروپ، منڈلی
  • آہن  لوہا
  • مردِ آہن  مراد: مضبوط انسان
  • جلسہ  کسی خاص مقصد کے لیے لوگوں کا اکٹھا ہونا، اجتماع
  • گرجنا  کڑک کر بولنا، چلانا
  • تحریک  آندولن، کسی اہم مقصد کے لیے تیار کرنا
  • قیادت  رہنمائی کرنا، لیڈرشپ
  • جد و جہد  کوشش، محنت
  • کردار نبھाना  بہتر اور سلیقے سے کام کرنا
  • عہد کرنا  پکا ارادہ کرنا

مشق

سوچیے اور بتائیے

  1. ممبئی کے ایک جلسے میں سردار پٹیل نے کیا کہا تھا؟
  2. ولّبھ بھائی پٹیل اتنے خاص کیوں تھے؟
  3. باردولی ستیا گرہ کے دوران سردار پٹیل نے کیا کام کیا؟
  4. ہندوستان کی آزادی کے بعد سردار پٹیل نے ملک کے اتحاد میں کیا کردار نبھایا؟

درج ذیل خالی جگہوں میں مناسب لفظ لکھیے۔

  • سبھی بچّے ............................. کا مزہ لے رہے تھے۔
  • بچّوں کی ایک جماعت تالاب کے کنارے ............................. کر رہی تھی۔
  • تیسری ............................. دسترخوان پہ کھانے سجانے میں مصروف تھی۔
  • ایک چھوٹی سی منڈلی اپنے استاد کو ............................. سنا رہی تھی۔
  • گجرات میں ان کی مورتی کا نام ............................. رکھا گیا ہے۔

درج ذیل صحیح بیان پر () اور غلط بیان پر () کا نشان لگائیے۔

  • بچّوں کی ایک چھوٹی سی منڈلی اپنے استاد کو 'ویر گاھا' سنا رہی تھی۔
  • روہن اپنے اسکول کے ویر گاھا مقابلے میں دومئ آیا تھا۔
  • استاد محترم کے جواب دینے سے پہلے ہی کئی آوازیں الگ الگ نکلیں۔
  • سردار پٹیل کسی لڑائی جھگڑے اور مارپیٹ کے بغیر انصاف کے لیے جد و جہد کرنے میں یقین رکھتے تھے۔
  • آزادی کے متوالوں کی کہانیاں نئی نسلوں کو ہمیشہ حق اور انصاف کا راستہ دکھاتی رہیں گی۔

کالم 'الف' کو کالم 'ب' سے ملائیے۔

الفب
ویر گاھااسٹیوچو آف یونٹی
لوہ پُرُشسردار پٹیل کی جُرأت اور بہادری سے سبق سیکھना
ستیا گرہملک کے اتحاد میں ایک اہم کردار
مورتی کا نامبہادروں کی کہانی
بچّوں کا عہدمردِ آہن
سردار پٹیل نے نبھایاحق کے لیے جد و جہد

درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کیجیے

  • ایکتا
  • وضاحت
  • جد و جہد
  • قصّہ
  • عہد

مثال کے مطابق مذکر اور مؤنث کی نشاندہی کیجیے۔

[تصویر: مذکر اور مؤنث کے الفاظ کا دائرہ، اپنی درسی کتاب میں देखें]

درج ذیل الفاظ کے متضاد لکھیے۔

  • آزادی
  • بہادر
  • سوال
  • أوّل
  • اتحاد

پڑھیے، سمجھیے اور لکھیے

  • بچّے پکنک کا مزہ لے رہے تھے۔
  • بچّے مختلف سرگرمیوں میں مصروف تھے۔
  • اُنہیں لوہ پُرُش کہتے ہیں۔
  • آزادی کے متوالوں کی کہانیاں نئی نسلوں کو حق اور انصاف کا راستہ دکھاتی رہیں گی۔

ان جملوں میں خط کشیدہ الفاظ سے کسی کام کا کرنا یا ہونا ظاہر ہوتا ہے۔ اِنہیں 'فعل' کہتے ہیں۔ جیسے: مزہ لینا، مصروف ہونا، کہنا، راستہ دکھانا

درج ذیل جملوں کو فعل کی صحیح شکل کے ساتھ مکمل کیجیے۔

  • بچّے میدان میں ............................. ہیں۔ (کھیلنا)
  • اس نے خط .............................۔ (لکھना)
  • کل ہم آپ کو ایک اور نئی کہانی ............................. گے۔ (سُنانا)
  • میں روزانہ وقت پر اسکول ............................. ہوں۔ (جانا)
  • سردار پٹیل نڈیاڈ (گجرات) میں پیدا ............................. تھے۔ (ہونا)

کیجیے

  • آپ بہادری کا کوئی ایک قصّہ اپنے الفاظ میں لکھیے۔
  • آزادی کی تحریک میں شامل چار رہنماؤں کی تصویریں تلاش کرکے چپکائیے اور ان کے نام لکھیے۔

[تصویر: نیچے دی گئی تصویر میں برگد کے پیڑ اور بچّوں کے کپڑوں میں رنگ بھریے، اپنی درسی کتاب میں देखें]

پہیلی

ایک پہیلی میں کہوں
تو سن لے میرے پوُت
بنا پروں کے اُڑ گئی
باندھ گلے میں سوُت

اساتذہ کے لیے ہدایات

  • اسکول میں 'ویر گاھا' مقابلے کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔
  • بچّوں کو سردار پٹیل کی زندگی پر بنی کوئی فلم دکھائی جا سکتی ہے۔
  • مجاہدین آزادی کی زندگیوں سے متعلق ایک کوئز کروایا جا سکتا ہے۔

اہم نکات

  • سردار ولّبھ بھائی پٹیل کو ان کی شجاعت اور بہادری کی وجہ سے 'لوہ پُرُش' اور 'مردِ آہن' کہا جاتا ہے۔
  • آپ نے ناانصافی کے خلاف لڑنے کے لیے 'ستیا گرہ' کا پرامن طریقہ اپنایا اور باردولی ستیا گرہ کی قیادت کی۔
  • آزادی کے بعد سردار پٹیل نے 550 سے زیادہ آزاد ریاستوں کو ہندوستان میں شامل کرکے ملک کے اتحاد میں اہم کردار نبھایا۔

Free study material for Urdu

NCERT Book for Class 4 Urdu Chapter 05 Sardar Vallabhbhai Patel

Class 4 Urdu Chapter 05 Sardar Vallabhbhai Patel Official E-Book

Download the certified NCERT Textbook for Class 4 Urdu Chapter 05 Sardar Vallabhbhai Patel. Educational authorities and instructors recommend this e-textbook as the foundational reference for all terminal tests and school assessments.

English Medium NCERT Textbooks for Class 4

Browse our comprehensive suite of NCERT books in English Medium designed for Class 4 students, offering clear conceptual breakdowns and concluding practice problems.

Additional Study Resources for Class 4 Urdu

Built to foster deep conceptual mastery, this manual serves as an ideal study tool. Complement your textbook reading by exploring our professional NCERT Solutions and revision notes online.

FAQs

Where can I download the latest NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 05 Sardar Vallabhbhai Patel PDF Download in PDF for 2026-27?

You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 05 Sardar Vallabhbhai Patel PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.

Does this Urdu book follow the latest NCERT rationalized syllabus?

Yes, our collection of Class 4 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.

Why is it better to download NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 05 Sardar Vallabhbhai Patel PDF Download chapter-wise?

Downloading chapter-wise PDFs for Class 4 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.

Are these NCERT books for Class 4 Urdu sufficient for scoring 100%?

NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 05 Sardar Vallabhbhai Patel PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.