Read Chapter 04 Mera Pyara Watan of NCERT Class 4 Urdu
Review the NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 04 Mera Pyara Watan PDF Download designed for Class 4 Urdu students. Published under the latest NCERT guidelines for 2026-27, this chapter-wise resource supports daily study and targeted revision.
Chapter 04 Mera Pyara Watan PDF Resource
Access the complete PDF for Chapter 04 Mera Pyara Watan below. This focused excerpt allows students to isolate specific topics for thorough review. Cross-reference your textbook exercises with our detailed NCERT Solutions for Class 4 Urdu.
سبق 4: میرا پیارا وطن
میرا پیارا وطن
میری عزت ہے یہ میری دولت ہے یہ
میری عظمت ہے یہ میری جنت ہے یہ
میرا پیارا وطن میرا پیارا وطن
اس کے دریا بڑے تازگی سے بھرے
باغ پھولے، پھلے لہلہاتے ہوئے
میرا پیارا وطن میرا پیارا وطن
اس کے چشمے جواں اس میں نہریں رواں
جنگل اور وادیاں اس سے اچھی کہاں؟
میرا پیارا وطن میرا پیارا وطن
یہ وطن ہے میرا میں ہوں اس پر فدا
اس پہ رکھے خدا اپنی رحمت سدا
میرا پیارا وطن میرا پیارا وطن
[تصویر: ایک لڑکا اور لڑکی قدرتی مناظر اور دریا کے پاس خوشی سے دوڑ رہے ہیں، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
[تصویر: ایک لڑکا دریا کے کنارے کھڑا ہے اور سورج طلوع ہو رہا ہے، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
— سیماب اکبر آبادی
استاد کا نوٹ
آپ اس نظم کو گیت کی طرح ترنم سے پڑھیں اور بچوں کو وطن کے قدرتی مناظر سے جوڑیں۔ ہر شعر کے معنی پر بات کریں تاکہ الفاظ کا مفہوم واضح ہو سکے۔
مشق
پڑھیے اور سمجھिए
| الفاظ | معنی |
|---|---|
| دولت | مال، دھن |
| عظمت | شان، بڑائی |
| چشمہ | پانی کا سوتا |
| وادیاں | وادی کی جمع، گھاٹی، پہاڑی کا دامن |
| فدا | قربان ہونا |
| رحمت | مہربانی، کرم |
| سدا | ہمیشہ |
سوچیے اور بتائیے
- نظم میں شاعر نے اپنے وطن کی تعریف کن لفظوں میں کی ہے؟
- شاعر نے اس نظم میں قدرتی مناظر کی خوبیوں کا ذکر کس طرح کیا ہے؟
- اس نظم کا کون سا بند آپ کو پسند آیا اور کیوں؟
- شاعر خدا سے اپنے وطن کے لیے کیا دعا مانگ رہا ہے؟
- شاعر نے اس نظم کے پہلے بند میں اپنے وطن کے بارے میں کیا کہا ہے؟
- اس نظم کے دوسرے بند کو نثر میں لکھیے۔
درج ذیل مصرعے مکمل کیجیے
میری ................... ہے یہ میری ................... ہے یہ
میری ................... ہے یہ میری ................... ہے یہ
دیے گئے الفاظ کے ہم معنی ہندی الفاظ لکھیے
| اردو | جنت | دولت | عظمت | عزت | چشمہ | رحمت |
|---|---|---|---|---|---|---|
| ہندی | سورگ |
دیے ہوئے الفاظ میں سے مذکر اور مونث کو الگ الگ کر کے لکھیے
مذکر:
مونث:
[تصویر: پھول کی پتیوں پر لکھے ہوئے الفاظ مذکر اور مونث کے لیے، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
نیچے دیے گئے الفاظ کے جملے بنائیے
- عظمت
- وطن
- باغ
- تازگی
- ہندوستان
کالم ’الف‘ کے مطابق کالم ’ب‘ کے صحیح جوڑ ملائیے
| الف | ب |
|---|---|
| میری عزت ہے یہ | تازگی سے بھرے |
| اس کے دریا بڑے | اپنی رحمت سدا |
| اس کے چشمے جواں | میں ہوں اس پر فدا |
| یہ وطن ہے میرا | میری دولت ہے یہ |
| اس پہ رکھے خدا | اس میں نہریں رواں |
کیجیے
درج ذیل تصویر میں رنگ بھریے
[تصویر: ساحل سمندر اور چھتری کا منظر، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
اساتذہ کے لیے ہدایات
- وطن پرستی کے موضوع پر لکھی گئی نظمیں آڈیو اور ویڈیو کے ذریعہ کلاس میں سنوانی جا سکتی ہیں۔
- بچوں کو ان کے آس پاس کے قدرتی مناظر دکھانے کے لیے لے جایا جا سکتا ہے۔
- اسکول کی اسمبلی میں بچوں سے یہ نظم پڑھوانی جا سکتی ہے۔
پہیلی
انسانی جسم کا وہ کون سا حصہ ہے جس کو الٹا پڑھو تو دوسرے حصے کا نام بن جاتا ہے۔
عادل کو لال قلعہ تک پہنچائیے
[تصویر: عادل اور لال قلعہ کا راستہ تلاش کرنے کی بھول بھुलैया, اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
استاد کا نوٹ
آپ بچوں سے ان کی پسندیدہ جگہوں اور ان کے وطن کے بارے میں سوالات پوچھیں۔ کھیل اور پہیلی کے ذریعے ان کی دلچسپی بڑھائیں اور الفاظ کو درست تلفظ کے ساتھ پڑھائیں۔
اہم نکات
- نظم میں وطن کی محبت، خوبصورتی اور قدرتی مناظر کا ذکر کیا گیا ہے۔
- دریا، چشمے، ندی، جنگل اور وادیاں وطن کے حسن کو بڑھاتے ہیں۔
- شاعر نے خدا سے اپنے وطن کے لیے سلامتی اور رحمت کی دعا مانگی ہے۔
- مشقوں اور سرگرمیوں سے طلبہ کی زبان اور فہم کی صلاحیت مضبوط ہوتی ہے۔
Free study material for Urdu
Official NCERT Textbook PDF: Class 4 Urdu Chapter 04 Mera Pyara Watan
Class 4 Urdu Chapter 04 Mera Pyara Watan Official E-Book
Secure your copy of the NCERT Textbook for Class 4 Urdu Chapter 04 Mera Pyara Watan. Widely adopted across educational institutions, final question papers map directly to the framework outlined in this chapter.
English Medium NCERT Textbooks for Class 4
Explore our exhaustive library of NCERT books in English Medium spanning all subjects in Class 4. Every chapter features comprehensive explanations followed by extensive end-of-chapter exercises.
Additional Study Resources for Class 4 Urdu
The Class 4 Urdu Chapter 04 Mera Pyara Watan text is carefully engineered to build rock-solid foundational concepts. For an enriched academic journey, learners should pair this with our online NCERT Solutions and revision notes.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 04 Mera Pyara Watan PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 4 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 4 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 04 Mera Pyara Watan PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.