Official NCERT Book for Class 4 Urdu: Chapter 03 Cricket
Access the official NCERT textbook for Class 4 Urdu, updated for the 2026-27 academic session. This digital resource provides the foundational knowledge required for exam success and conceptual clarity.
Chapter-wise Study Material: Chapter 03 Cricket
View or download the dedicated Chapter 03 Cricket resource below. This chapter-by-chapter structuring ensures easy navigation for daily study routines. For comprehensive exam preparation, pair this reading with our verified NCERT Solutions.
سبق 3: خاندانی شجرہ
پہلا منظر
(ناشتے کی میز لگی ہے۔ ابو اور امی ناشتہ کر رہے ہیں۔ حنا اور اریب آتے ہیں اور کرسیوں پر بیٹھ جاتے ہیں۔)
حنا: صبح بخیر، امی! ابو!
اریب: آداب امی! آداب ابو!
(امی اور ابو چائے کے گھونٹ پی رہے ہیں۔)
ابو: آؤ آؤ بچو! جاگ گئے؟
امی: جیتے رہو میرے بچو! جیتے رہو!
(دادی اماں مسکراتے ہوئے داخل ہوتی ہیں۔)
دادی اماں: السّلام علیکم، میرے پیارے بچو! ناشتے کی خوشبو میرے دل کو گرماتی ہے۔
ابو: السّلام علیکم اماں!
(دونوں بچے بھی سلام کرتے ہوئے دادی سے لپٹ جاتے ہیں۔)
دادی اماں: جیتے رہو میرے بچو! دن دگنی رات چوگنی ترقی کرو، خوش رہو۔
امی: رات کو آپ کی نیند کیسی رہی؟
دادی اماں: (مسکرا کر اور خوشی کے لہجے میں الفاظ جما جما کر اور کھینچ کر بولتے ہوئے) بہت اچھی، بہت پیاری۔
(ابو، دادی اماں کو چائے دیتے ہیں۔ امی ٹوسٹ بڑھاتی ہیں۔)
دادی اماں: (بچوں سے) آج آپ لوگوں کے ذہنوں میں کیا منصوبہ ہے؟
دونوں بچّے: فیملی ٹری پروجیکٹ
دادی اماں: (حیرت سے) فیملی ٹری پروجیکٹ!!! یہ کیا ہے؟
اریب: (خوش ہو کر) دادی اماں! ہمیں یہ فیملی ٹری پروجیکٹ اسکول سے ملا ہے۔
حنا: اس میں ہم اپنے خاندان والوں کی تصویریں لگائیں گے۔ اپنی، آپ کی، امی کی، ابو کی، سب کی۔
اریب: ہاں... اور دادا جان کی بھی تصویر لگائیں گے۔ کیا ہمیں دادا جان کی تصویر مل جائے گی؟
ابو: جی، جی بیٹا! کیوں نہیں ملے گی سب کی تصویریں مل جائیں گیـ (دادی اماں سے مسکرا کر) اماں! یہ بچّے ہمارا خاندانی شجرہ تیار کریں گے۔
دادی اماں: اچھا! اب سمجھی، تو کیا شجرے میں تصویریں بھی لگتی ہیں۔
امی: جی اماں۔ اب خاندانی شجروں میں تصویریں بھی لگاتے ہیں۔
دادی اماں: واہ! یہ تو بڑا دلچسپ لگ رہا ہے۔ مجھے بھی دکھاؤ بچو!
اریب: جی! جی! جی! کیوں نہیں!
حنا: لیکن یہ تو آپ ہی کو بنانا ہوگا۔ آپ ہی تو بتائیں گے کہ پہلے کون، پھر کون وغیرہ وغیرہـ (امی، ابو اور دادی اماں ہنستے ہیں۔ دادی حنا کو گلے لگ لیتی ہیں۔)
دادی اماں: کیوں نہیں بیٹاـ میں اپنے بچوں کو سب کچھ بتاؤں گی۔ چلیے اسے مل کر بنائیں گے۔
(سب لوگ دوسرے کمرے میں چلے جاتے ہیں۔)
دوسرا منظر
(سب لوگ بیٹھے ایک چارٹ پر فیملی ٹری بنا رہے ہیں۔ چند تصویریں سامنے پھیلی ہوئی ہیں۔ قینچی، گوند، چارٹ پیپر اور ٹیپ وغیرہ بھی رکھے ہیں۔ سب لوگ باتیں کر رہے ہیں۔)
(تیزی درازے کی گھنٹی بجتی ہے۔ سلیم چاچا اور ناز چچی اندر داخل ہوتے ہیں۔)
حنا: سلیم چاچا، ناز چچی! سرپرائز! (ان کی طرف دوڑتی ہے۔ چچی حنا کو گود میں لیتی ہیں اور اریب جا کے سلیم چاچا سے لپٹ جاتا ہے۔ وہ پیار سے سر پہ ہاتھ پھیرتے ہیں۔)
ابو: ہمیں نہیں معلوم تھا کہ آپ آ رہے ہیں!
(پھر سب لوگ خوب خوش ہوتے اور آپس میں گلے ملتے ہیں۔)
سلیم چاچا: بعض اوقات حیرت میں ڈالنا بہت اچھا لگتا ہے؟
ناز چچی: ہمیں آپ سب کی یاد آئی اور ہم آگئےـ اتوار کی چھٹی کا بہترین استعمال!
(سب ہنستے ہیں۔ ناز چچی اپنے بیگ سے ایک کھلونا نکالتی ہیں۔ حنا جھپٹ کر کھلونا لے لیتی ہے۔)
حنا: یہ میرا ہے۔
اریب: نہیں، ایسا نہیں ہے۔
ناز چچی: ارے! دونوں مل کے کھیلیے، لڑتے نہیں ہیں۔
دادی اماں: ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیے۔ یہ ایک مضبوط خاندان کی بنیاد ہے۔
ابو: ایک دوسرے کے لیے ہماری محبت... یہی چیز ہمیں مضبوط بناتی ہے۔
دادی اماں: ان جذبات کی قدر کریں۔ یہ وہ دھاگے ہیں جو ہمیں ایک دوسرے سے باندھتے ہیں۔
حنا: ٹھیک ہے بھائی! آپ یہ کھلونا لے لو۔ میں اپنی گڑیا سے کھیل لوں گی۔
اریب: نہیں! نہیں! ہم دونوں مل کے کھیلیں گےـ ابو اور چاچا جان کی طرح۔
(سب لوگ مسکراتے ہیں۔ سلیم چاچا اریب کو گلے لگاتے۔)
ناز چچی: (خاندانی شجرہ دیکھتے ہوئے) آپ لوگ یہ کیا کر رہے ہیں؟
حنا: ہم بنا رہے ہیں... اپنی فیملی ٹری۔
اریب: یعنی خاندانی شجرہ۔ اس میں ہم سب کی تصویریں لگائیں گے۔ دادی اماں، ابو، اور امی کی۔
حنا: اور دادا جان کی بھی۔
اریب: ہاں! اور میری اور تمھاری بھی۔
حنا: کیا ہم چاچا جان اور چچی جان کی بھی تصویریں لگا سکتے ہیں؟
اریب: (کندھے اُکچاتے ہوئے) پتا نہیں۔ (ابو سے) کیا ہم چاچا جان اور چچی جان کی تصویریں بھی لگا سکتے ہیں؟
ابو: ہاں! ہاں! کیوں نہیں۔ آخر وہ بھی تو ہمارے خاندان کا حصہ ہیں۔
(سب لوگ ہنستے ہیں۔ چاچا جان پھر سے اریب کو گلے لگاتے ہیں۔)
امی: ان بچوں نے ابھی تک شجرہ مکمل بھی نہیں کیا لیکن اس کی پیش کش پہلے تیار کر لی ہے۔ بہت ہی زبردست پیش کش (مسکراتے ہوئے) سلیم چاچا اور ناز چچی کو اپنی پیش کش دکھائیے۔
(حنا کھڑی ہوتی ہے۔ گلا صاف کرتی ہے۔ اور اسٹیج پر بولنے والے انداز میں بولتی ہے۔)
حنا: (جوش کے ساتھ) یہ ہمارا خاندانی شجرہ ہے۔ ہر شاخ محبت، لگاؤ اور عزّت کی نشانی ہے۔
اریب: (فخر کے ساتھ) ہمارا خاندان ایک مضبوط پیڑ کی طرح ہے جو ہر روز پھلتا پھولتا اور ہرا بھرا ہوتا جاتا ہے۔
ناز چچی: واہ! واہ!!
حنا: کمال ہے کمال! ہمارا خاندان کمال ہے۔
اریب: سچ مچ، ہمارا خاندان زبردست اور لاجواب ہے۔
دادی اماں: واہ! میرے بچو! تم نے میرا دل خوش کر دیا۔ جیتے رہو۔
سلیم چاچا: یہ واقعی شان دار پیش کش ہے۔
(سب لوگ خوش ہو کر تالیاں بجانے لگتے ہیں اور ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکراتے ہیں۔ پردہ گرتا ہے۔)
استاد کا نوٹ
پروجیکٹ اور شجرہ جیسے الفاظ کے معنوں کو طلبہ سے بات چیت کرکے واضح کریں۔ اس بات کا دھیان رکھیں کہ بچے خاندان کے افراد کے باہمی رشتوں کو سمجھ سکیں اور ان کی اہمیت کو اپنے الفاظ میں بیان کریں۔
[تصویر: فیملی ٹری پروجیکٹ اور خاندانی شجرہ، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
مشق
پڑھیے اور سمجھیے
- شجرہ ⇯ پیڑ
- خاندانی شجرہ ⇯ خاندان کا سلسلہ، فیملی ٹری
- دل گرما نا ⇯ امنگ پیدا کرنا، جوش آنا
قشم
- پروجیکٹ ⇯ اسکول سے ملنے والا کام کاج اور مشغلہ
- دن دگنی رات چوگنی ترقی کرنا ⇯ بہت جلد ترقی کرنا
- منصوبہ ⇯ پلان، ارادہ
- دل چسپ ⇯ دل لبھانے والا، اچھا لگنے والا، عمدہ
- سرپرائز ⇯ حیرت میں ڈالना، حیران کر دینا
- کبھی کبھار ⇯ ضعیف اوقات
- جذبات ⇯ جذبہ کی جمع، احساس
- قدر کرنا ⇯ اہمیت دینا، احترام کرنا
- کندھے اُچکانا ⇯ کندھوں کو حرکت دے کر بتانا کہ اس بارے میں کوئی علم نہیں، لاعلمی ظاہر کرنا
- پیش کش ⇯ پیش کرنا
- شاخ ⇯ ٹہنی، ڈالی
- فخر ⇯ ناز، شان
- پھلنا پھولنا ⇯ ترقی کرنا
- زبردست ⇯ شان دار، اونچے درجے والا
- لاجواب ⇯ بے مثال
- واقعی ⇯ سچ مچ
سوچیے اور بتائیے
- دادی اماں نے بچوں کے سلام کے جواب میں کیا کہا؟
- فیملی ٹری کیا ہوتی ہے؟
- فیملی ٹری پروجیکٹ کے بارے میں حنا نے دادی اماں سے کیا کہا؟
- دادی اماں نے مضبوط خاندان کی بنیاد کے بارے میں کیا بتایا؟
- ڈرامے میں خاندانی شجرے کی اہمیت کو کیسے پیش کیا گیا ہے؟
خالی جگہوں کو مناسب الفاظ سے پُر کیجیے
پیش کش خاندان فیملی ٹری خیال تصویریں لگاؤ
- हमें यह اسکول سے ملا ہے۔
- اب خاندانی شجروں میں بھی لگاتے ہیں۔
- हमें ایک دوسرے کا رکھنا چاہیے۔
- ان بچوں نے ابھی تک شجرہ مکمل نہیں کیا لیکن اس کی پہلے تیار کر لی ہے۔
- یہ ہمارا خاندانی شجرہ ہے۔ ہر شاخ محبت، اور عزّت کی نشانی ہے۔
- ہمارا ایک مضبوط پیڑ کی طرح ہے۔
مثالوں کے مطابق درج ذیل الفاظ کے واحد لکھیے
| اوقات | احساسات | خیالات | جذبات | واقعات | حادثات |
|---|---|---|---|---|---|
| وقت | احساس | خیال | جذبہ | واقعہ | حادثہ |
کالم ’الف‘ کو کالم ’ب‘ سے ملائیے
| الف | ب |
|---|---|
| ہمیں آپ سب کی یاد آئی | کرسیوں پر بیٹھ جاتے ہیں |
| سب لوگ خوب خوش ہوتے | عزّت کی نشانی ہے |
| حنا اور اریب آتے ہیں | ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکراتے ہیں |
| ہر شاخ محبت، لگاؤ | آپس میں گلے ملتے ہیں |
| تالیاں بجانے لگتے ہیں | ہم آگئے |
بولنے والے کے نام پر ”“ کا نشان لگائیے
- ہمیں دادا جان کی تصویر مل جائے گی۔
اریب حنا دادی اماں - ارے! دونوں مل کر کھیلیے، لڑتے نہیں ہیں۔
دادی اماں ناز چچی سلیم چاچا - ہمیں آپ سب کی یاد آئی
سب لوگ خوب خوش ہوتے حنا اور اریب آتے ہیں ہم آگئے - ہر شاخ محبت، لگاؤ
عزّت کی نشانی ہے تالیاں بجانے لگتے ہیں کرسیوں پر بیٹھ جاتے ہیں - یہ بچّے ہمارا خاندانی شجرہ تیار کریں گے۔
امی ابو سلیم چاچا - یہ وہ دھاگے ہیں جو ہمیں ایک دوسرے سے باندھتے ہیں۔
ابو سلیم چاچا دادی اماں - ہمارا خاندان ایک مضبوط پیڑ کی طرح ہے۔
حنا ابو اریب
درج ذیل الفاظ کی مؤنث لکھیے
ابو بھائی دادا نانا چاچا ماموں
امی
پھوپھا خالو بیٹا پوتا نواسا بھتیجا
درج ذیل جملوں کو درست کر کے لکھیے
- فیملی ٹری پروجیکٹ اسکول سے ملی ہے۔
- ناشتے کی خوشبو میرے دل کو گرماٹا ہے۔
- ہماری خاندان ایک مضبوط پیڑ کی طرح ہے
- ابو اور امی ناشتہ کر رہی ہیں۔
- ہر شاخ... محبت، لگاؤ اور عزّت کی نشان ہے۔
مثال کے مطابق دیے گئے الفاظ کو اپنے اپنے خانوں میں لکھیے
ابو، استاد، دادی، درخت، مہمان خانہ، لائبریری، پھल، امی، پلنگ، کمرہ جماعت، پودے، چولھا، بھائی، پالতু جانور، پھول، طالب علم
| خاندان | دادی | ابو | امی | بھائی |
|---|---|---|---|---|
| گھر | ||||
| اسکول | ||||
| باغ |
پڑھیے، سمجھیے اور لکھیے
لفظ خوش بو دو لفظوں سے مل کر بنا ہے۔ خوش اور بو۔ اس کا مطلب ہے اچھی بو
नीचे दिए गए शब्दों से पहले ’خوش‘ لگا کر الفاظ بنائیے
حال خط قسمت اخلاق مزاج
لفظ ’شان دار‘ دو لفظوں سے مل کر بنا ہے۔ شان اور دار۔ اس کا مطلب ہے شان والا۔ نیچے دیے گئے الفاظ کے بعد ’دار‘ لگا کر الفاظ بنائیے۔
جان سمجھ چمک دکان ایمان
ڈرامے میں صبح بخیر، آداب، السلام علیکم جیسے الفاظ استعمال ہوئے ہیں۔ کسی سے بات چیت شروع کرنے سے پہلے اس طرح کے الفاظ استعمال کرنا ایک اچھا طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ آپ کسی سے بات چیت شروع کرنے سے پہلے کون سے الفاظ بولتے ہیں؟
اردو میں بہت سی زبانوں کے الفاظ بولے جاتے ہیں۔ جیسے فارسی، عربی، ہندی، پنجابی اور انگریزی وغیرہ۔ اس سبق میں بھی انگریزی کے کچھ الفاظ استعمال ہوئے ہیں۔ انھیں تلاش کر کے لکھیے۔
کچیے
- اس ڈرامے کے جو کردار ہیں، ان میں کون سا کردار آپ کو اچھا لگا، دو جملے لکھیے۔
- آپ کون کون سے کھلونا سے کھیلتے ہیں ان کے بارے میں بات چیت کیجیے۔
- آپ نے کچھ کھلونا بنائے ہوں گے ۔ ان کے بارے میں ہم جماعت سے گفتگو کیجیے۔
آپ اپنی پسند کا کوئی کھلونا بنائیے
لطیفہ / چٹکلہ
باپ (بیٹے سے): تم آج اسکول سے بھاگ کر آئے ہو؟
بیٹا (باپ سے): نہیں ابو! میں تو آہستہ آہستہ چل کے آیا ہوںـ
اساتذہ کے لیے ہدایات
- بچوں سے اُن کا خاندانی شجرہ بنوایا جا سکتا ہے۔
- بچوں سے مدرز ڈے، فادرز ڈے اور گرینڈ پیرینٹس ڈے کے لیے گریٹنگ کارڈ بنوائے جا سکتے ہیں۔
- اسکول میں مدرز ڈے، فادرز ڈے اور گرینڈ پیرینٹس ڈے وغیرہ منائے جا سکتے ہیں۔
صرف پڑھنے کے لیے
کرکٹ
اتوار کا دن تھاـ عابد اور خالد صبح ہی صبح کرکٹ کھیلنے چلے گئےـ دوپہر کو دونوں بھائی کرکٹ کھیل کر واپس گھر آئے تو ابو نے پوچھا: ’’بچو! میچ کیسا رہا؟‘‘
’’بہت اچھا، بڑا مزہ آیا‘‘ خالد نے جواب دیا۔
ابو نے پوچھا: ’’جیت کے آ رہے ہیں یا ہار کر؟‘‘
’’ابو! ہم جیتے بھی اور ہارے بھی۔‘‘ عابد نے کہا۔
ابو نے حیرت سے دونوں کی طرف دیکھا اور کہا: ’’ارے بھئی! ایک ساتھ دونوں باتیں کیسے؟ یا تو جیتے یا ہارے؟‘‘
خالد نے ہنستے ہوئے کہا: ’’ابو جان! ہم نے دو میچ کھیلے تھےـ ایک میں ہماری ٹیم ہار گئی تھی، دوسرے میں جیت گئی۔‘‘
دوسرے دن صبح عابد اور خالد جب اسکول پہنچےـ کلاس میں داخل ہوتے ہی سورج اور روی نے ان سے پوچھا: ’’کیا حال ہے... کل کا میچ کیسا رہا؟ جیت کے آئے یا...؟‘‘
عابد نے پھر وہی بات دہرائی جو ابو سے کہی تھیـ سورج اور روی حیران ہو کر بولے ’’ایسا کیسے ممکن ہے؟‘‘ خالد نے انھیں بتایا کہ دراصل ہم نے دو میچ کھیلےـ ایک میں جیت ملی اور ایک میں ہار کا سامنا کرنا پڑاـ
عابد اور خالد سے روی نے پوچھا کہ تم لوگوں نے کتنے اوور کا میچ کھیلا تھا؟ عابد نے بتایا کہ دس دس اوور کا میچ کھیلا تھا، اس لیے دوپہر تک دو میچ ہو گئے تھےـ نیہا ان کی بات سن رہی تھیـ اس نے پوچھا کہ یہ اوور کیا ہوتا ہے؟ سورج نے بتایا کہ کرکٹ میچ میں جب بال چھ بار صحیح بال پھینک دے تو وہ ایک اوور ہو جاتا ہے لیکن اگر کوئی بال کوڈی یا وائیڈ بال ہو گئی تو ایک اوور میں چھ سے زیادہ بار بھی بال پھینکی جاتی ہےـ اسی دوران استاد کمرۂ جماعت میں داخل ہوئے اور انھوں نے بچوں کا حال پوچھا اور کہا: ’’لگتا ہے آج کرکٹ پر گفتگو ہو رہی ہے!‘‘
سورج نے کہا: ’’جی سر! میں نیہا کو اوور کے بارے میں بتا رہا تھاـ عابد اور خالد دس دس اوور کرکٹ میچ کھیل کر آئے ہیں۔‘‘
استاد: ’’अच्छा! آج اسمبلی میں بھی تو ایک سوال کرکٹ سے متعلق تھا کہ ’ون ڈے‘ کرکٹ میں ہندوستان نے پہلی مرتبہ ’عالمی کپ‘ کب جیتا تھا اور اس وقت ہندوستان کی ٹیم کا کپتان کون تھا؟‘‘
عابد نے جواب دیا: ’’سر! ہندوستان نے پہلی مرتبہ ’ون ڈے‘ کرکٹ عالمی کپ 1983 میں جیتا تھا اور اس وقت ’کپل دیو‘ کپتان تھے۔‘‘- استاد نے شاباشی دی۔
روہت: (بیچ میں بول پڑا) ’’سر! 2011 میں ہندوستان نے ’ون ڈے‘ کرکٹ عالمی کپ جیتا تھا۔ اس وقت ’مہندر سنگھ دھونی‘ ٹیم کے کپتان تھے۔‘‘
پھر احمد نے پوچھا: ’’یہ ’ون ڈے‘ کرکٹ کیا ہوتا ہے؟‘‘
نیلم نے بتایا کہ وہ کرکٹ میچ جو ایک دن میں پورا ہو جائےـ اس میں ایک ٹیم کو پچاس اوور کی بیٹنگ کرنے کا موقع ملتا ہے۔
استاد: شاباش! ہاں بچو! کرکٹ میچ پانچ دن کا بھی ہوتا ہے جس میں چار اننگز ہوتی ہیں۔ دونوں ٹیموں کو دو دو اننگز کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔ ایک دن میں 90 اوور پھینکے جاتے ہیں۔ اس میں دونوں ٹیمیں سفید ڈریس پہنتی ہیں۔ اس کو ’ٹیسٹ‘ کرکٹ میچ کہتے ہیں۔
ہرش: ’’سر! لیکن میچ تو ایک دن میں بھی ختم ہو جاتا ہے؟‘‘
مندیپ: ’’صرف ایک دن ہی نہیں، اب تو آدھے دن میں بھی میچ ختم ہو جاتا ہے۔‘‘
استاد: ’’بچو! اب کرکٹ کے تین فارمیٹ ہیں۔ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹوٹی 20-‘‘
’’سر! کیا ہندوستان نے کوئی اور عالمی کپ جیتا ہے؟‘‘ آشا نے سوال کیا۔
’’سر! میچ جو آدھے دن میں ختم ہو جاتا ہے، اس کے بارے میں بھی بتائیے۔‘‘ اقبال نے سوال کیا۔
استاد: ’’جو میچ آدھے دن میں ختم ہو جاتا ہے اس کو ٹوٹی-20 کرکٹ میچ کہتے ہیں۔ اس میں ایک ٹیم کو 20 اوور کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔‘‘
رادھا نے پوچھا: ’’سر! کیا اس میں بھی ہندوستان نے کوئی کرکٹ عالمی کپ جیتا ہے؟‘‘
استاد نے بتایا: ’’کیوں نہیں! 2007 میں کھیلا جانے والا پہلا، ٹوٹی-20 کرکٹ عالمی کپ ہندوستان نے یہی جیتا تھا۔ اس وقت بھی ’مہندر سنگھ دھونی‘ ہی کپتان تھے۔ اس کے بعد 2024 میں ’روہت شرما‘ کی کپتانی میں دوسری باروٹی-20 عالمی کپ ہندوستان نے جیتا۔‘‘
’’سر! کیا خواتین کے بھی کرکٹ میچ ہوتے ہیں؟‘‘ رضیہ نے ایک دم سوال کیا۔
استاد: ’’کیوں نہیں! جس طرح مرد کرکٹ کھیلتے ہیں اور ان کے میچ ہوتے ہیں اسی طرح خواتین بھی کرکٹ کھیلتی ہیں اور ان کے درمیان بھی مقابلے ہوتے ہیں۔ ہمارے ہندوستان کی مشہور خواتین کرکٹ کھلاڑیوں میں میتھالی راج، ہرمن پریت کور، اسمرتی مندھانا، دیپتی شرما، جھولن گوسوامی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔‘‘
بچوں نے کرکٹ کے بارے میں اچھی خاصی معلومات حاصل کر لیںـ
استاد: ’’بچو! خیال رہے کہ کھیل ہمارے لیے بہت ضروری ہےـ ہمیں کھیل کے ذریعے اپنے جسم کو چست، درست اور تندرست رکھنا چاہیے تاکہ ہم پڑھائی پر زیادہ توجہ دے سکیںـ‘‘
شسکل
- خاندان کے رشتوں اور ان کی باہمی محبت کو سمجھنا۔
- خاندانی شجرہ (Family Tree) بنانے کا طریقہ سیکھنا۔
- کھیلوں اور ان کی اقسام (جیسے کرکٹ کے فارمیٹ) سے واقفیت حاصل کرنا۔
Free study material for Urdu
Download NCERT E-Textbook: Class 4 Urdu Chapter 03 Cricket
Class 4 Urdu Chapter 03 Cricket Official E-Book
Secure your copy of the NCERT Textbook for Class 4 Urdu Chapter 03 Cricket. Widely adopted across educational institutions, final question papers map directly to the framework outlined in this chapter.
English Medium NCERT Textbooks for Class 4
Browse our comprehensive suite of NCERT books in English Medium designed for Class 4 students, offering clear conceptual breakdowns and concluding practice problems.
Additional Study Resources for Class 4 Urdu
Built to foster deep conceptual mastery, this manual serves as an ideal study tool. Complement your textbook reading by exploring our professional NCERT Solutions and revision notes online.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 03 Cricket PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 4 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 4 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 4 Urdu Sitar Chapter 03 Cricket PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.