Official NCERT Book for Class 3 Urdu: Chapter 15 Phool Kumari
Access the official NCERT textbook for Class 3 Urdu, updated for the 2026-27 academic session. This digital resource provides the foundational knowledge required for exam success and conceptual clarity.
Chapter-wise Study Material: Chapter 15 Phool Kumari
Navigate directly to the Chapter 15 Phool Kumari section using the digital viewer below. Organizing your study sessions chapter-by-chapter allows for seamless offline review. Be sure to utilize the accompanying NCERT Solutions to verify your textbook answers.
سبق 15: تندرستی اور غذا
انسان کے لیے غذا بہت ضروری ہے۔ انسانی غذا کی خاص چیزیں گیہوں، چاول، چنا، سبزیاں، پھل، انڈا، دودھ، گھی وغیرہ ہیں۔ تندرست رہنے کے لیے ضروری ہے کہ انسان اچھی غذا کھائے۔ غذائیں طرح طرح کی ہوتی ہیں۔ کچھ غذائیں جانوروں سے حاصل ہوتی ہیں، جیسے دودھ، انڈا، پنیر، وغیرہ۔
کچھ غذائیں پیڑ پودوں سے حاصل ہوتی ہیں جیسے گیہوں، دال، چنا، مونگ، میوے جیسے بادام، اخروٹ، مختلف پھل اور سبزیاں وغیرہ۔ پھلوں میں آم، انار، سیب، کیلا، امرود، خربوزہ، تربوز وغیرہ عام طور پر ملتے ہیں۔ سبزیوں میں مٹر، تریئی، بینگن، گاجر، آلو، شلجم، چقندر، پالک اور غیریہ زیادہ تر پکائی جاتی ہیں۔ آدمی کی اصل خوراک اناج ہے۔ اس سے جسم اور ہڈیوں کو طاقت ملتی ہے۔
ساگ اور ترکاریاں بدن میں حرارت بڑھاتے ہیں۔ حرارت سے کھانا ہضم ہوتا ہے۔ ہری سبزیاں صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔
دودھ نہایت عمدہ غذا ہے۔ اس میں وہ تمام چیزیں موجود ہیں، جو صحت کے لیے ضروری ہیں۔ بچے، جوان، بوڑھے، تندرست اور بیمار سب کے لیے دودھ فائدے مند ہے۔
جو غذا ہم کھاتے ہیں وہ معدے میں پہنچتی ہے۔ معدے میں پہنچ کر غذا ہضم ہوتی ہے۔ غذا کا ضروری حصہ خون بن جاتا ہے اور بے کار حصہ خارج ہو جاتا ہے۔ انسان کے جسم میں ایک بار جتنا خون بنتا ہے، وہ ہمیشہ کے لیے کافی نہیں ہوتا۔ ہر وقت نیا خون بنتا اور جسم میں دوڑتا رہتا ہے۔
جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے اچھی اور صاف غذاؤں کی ضرورت ہے۔ جب غذا ہضم ہو جاتی ہے، تو ہم کو بھوک لگتی ہے۔ بھوک اس بات کی پہچان ہے کہ اب معدے کو غذا چاہیے۔ کھانا ضرورت سے زیادہ نہیں کھانا پینا چاہیے۔ زیادہ کھانے سے معدہ بگڑ جاتا ہے اور ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے۔
ہاضمہ بگڑنے سے انسان سست رہتا ہے اور بیمار بھی ہو جاتا ہے۔ پانی بھی انسان کے لیے ضروری ہے۔ اس کے بغیر غذا ہضم نہیں ہوتی۔
جب جسم کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے، تو ہم کو پیاس لگتی ہے۔ پینے کا پانی ہمیشہ صاف ہونا چاہیے۔ گندا پانی صحت کو نقصان پہنچاتا ہے۔ کھانے پینے کے ساتھ ساتھ تندرستی کے لیے آرام بھی ضروری ہے۔ اس سے جسم راحت پاتا ہے اور انسان تروتازہ رہتا ہے۔
استاد کا نوٹ
آپ اپنے روزمرہ کے کھانوں میں دودھ، سبزیاں اور پھل ضرور شامل کریں۔ یاد رکھیں کہ ضرورت سے زیادہ کھانا ہاضمہ خراب کرتا ہے اور صاف پانی پینا صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔
مشق
پڑھیے اور سمجھیے
- غذا: کھانا، خوراک
- حرارت: گرمی
- مفید: فائدہ دینے والا، فائدہ مند
- عمدہ: بہت اچھا
- خارج ہونا: باہر نکلنا
- راحت: آرام، سکون
سوچیے اور بتائیے
- ہمارے لیے غذا کیوں ضروری ہے؟
- غذائیں کہاں سے حاصل ہوتی ہیں؟
- انسان کے جسم میں خون کیسے بنتا ہے؟
- انسان کے لیے پانی کیوں ضروری ہے؟
- انسان کے لیے آرام کیوں ضروری ہے؟
حصہ ‘الف’ کو حصہ ‘ب’ سے ملائیے
| الف | ب |
|---|---|
| غذا | آرام |
| حرارت | جو کام کا نہ ہو |
| راحت | باہر نکلنا |
| خارج | گرمی |
| بے کار | کھانا، خوراک |
خالی جگہوں میں مناسب لفظ لکھیے
[غذاؤں، معدے، بھوک، ہاضمہ، ضرورت]
- جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے اچھی اور صاف .......... کی ضرورت ہوتی ہے۔
- غذا ہضم ہو جاتی ہے تو ہم کو .......... لگتی ہے۔
- بھوک اس بات کی پہچان ہے کہ اب .......... کو غذا چاہیے۔
- .......... سے زیادہ نہیں کھانا چاہیے۔
- اس سے .......... خراب ہو جاتا ہے۔
نیچے دیے گئے لفظوں کے آخری حرف کو ہٹا کر نیا لفظ بنائیے
مثال: پالکی = پالک
- چالاکی ..........
- ضرورت ..........
- بینگنی ..........
- سبزی ..........
- تندرستی ..........
نیچے دی گئی تصویروں کو دیکھیے اور ان پر دو دو جملے لکھیے
[تصویر: پھلوں کی ٹوکری، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
[تصویر: سبزیوں کی ٹوکری، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
[تصویر: اناج، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
[تصویر: دودھ کا گلاس، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
دی ہوئی غذائیں جہاں سے حاصل ہوتی ہیں، ان کو مناسب خانوں میں لکھیے
[دودھ، انڈا، مونگ، گیہوں، گھی، خربوزہ، پنیر، آم، سیب، مکھن]
| پیڑ پودوں سے | جانوروں سے |
|---|---|
نیچے دیے ہوئے لفظوں کی جمع بنائیے
- جانور = ..........
- سبزی = ..........
- جسم = ..........
- پھل = ..........
- انسان = ..........
کیجیے
نیچے دیے گئے جدول میں پھلوں، سبزیوں اور میووں کے نام مکمل کیجیے اور اُن کو جدول کے نیچے لکھیے
[تصویر: حروف کا جدول، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
اچھی صحت اور تندرستی کے لیے جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے ان کی ایک فہرست بنائیے
پہیلی
خود کبھی وہ کچھ نہ کھائے
لیکن آپ کو خوب کھلائے
اساتذہ کے لیے ہدایات
- طلباء سے تصویروں کی مدد سے غذا سے متعلق گفتگو کروائی جا سکتی ہے۔
- متوازن غذا پر طلباء سے گفتگو کرکے ایک پیراگراف لکھوایا جا سکتا ہے۔
اہم نکات
- صحت مند رہنے اور جسم کو طاقت حاصل کرنے کے لیے اچھی غذا کا استعمال بہت ضروری ہے۔
- غذا ہمیں پیڑ پودوں اور جانوروں دونوں ذرائع سے حاصل ہوتی ہے۔
- کھانا ہضم ہونے کے بعد ہمیں بھوک لگتی ہے اور زیادہ کھانے سے معدہ خراب ہو جاتا ہے۔
- پانی غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے اور پینے کا پانی ہمیشہ صاف ہونا چاہیے۔
- جسم کو تروتازہ رکھنے کے لیے خوراک اور پانی کے ساتھ آرام کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔
Free study material for Urdu
Official NCERT Textbook PDF: Class 3 Urdu Chapter 15 Phool Kumari
NCERT Book Class 3 Urdu Chapter 15 Phool Kumari
Download the certified NCERT Textbook for Class 3 Urdu Chapter 15 Phool Kumari. Educational authorities and instructors recommend this e-textbook as the foundational reference for all terminal tests and school assessments.
Access NCERT English Medium Textbooks
Browse our comprehensive suite of NCERT books in English Medium designed for Class 3 students, offering clear conceptual breakdowns and concluding practice problems.
Enhance Learning with Official Textbooks
The Class 3 Urdu Chapter 15 Phool Kumari text is carefully engineered to build rock-solid foundational concepts. For an enriched academic journey, learners should pair this with our online NCERT Solutions and revision notes.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 3 Urdu Sitar Chapter 15 Phool Kumari PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 3 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 3 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 3 Urdu Sitar Chapter 15 Phool Kumari PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.