Class 3 Urdu Chapter 09 Hamdardi: NCERT Study Material
Explore the complete NCERT textbook for Class 3 Urdu. Tailored for the 2026-27 curriculum, this resource breaks down complex topics to help students prepare effectively for school examinations.
Read and Download Chapter 09 Hamdardi
View or download the dedicated Chapter 09 Hamdardi resource below. This chapter-by-chapter structuring ensures easy navigation for daily study routines. For comprehensive exam preparation, pair this reading with our verified NCERT Solutions.
سبق 9: میوزیم کی سیر
اسکول میں آج بچے بہت خوش تھے۔ کچھ بچے تو اتنے خوش تھے کہ وہ کھانے کے وقفے میں بات بھی کر رہے تھے اور ان کی باتیں صاف صاف سنائی دے رہی تھیں۔ آج اسکول میں شور بھی کم تھا جس کی وجہ سے ارشد اور مریم کی باتیں بالکل صاف صاف سنائی دے رہی تھیں۔ اردش: میم کہہ رہی تھیں کہ ہم لوگ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام میموریل گھومنے جائیں گے۔ مریم: (حیرت سے) یہ کون تھے؟ اردش: جب ہم کل میموریل جائیں گے تو میم سے پوچھیں گے کہ یہ کون تھے۔ اسرے بچے دوسرے دن تیار ہو کر وقت پر اسکول پہنچ گئے اور بہت خوش تھے۔ وہ گھر سے اپنی پسند کے کھانے بھی ساتھ لائے تھے ۔یھبت سب آگئی اور میم نے ان کو سب میں بٹھا دیا ۔ کچھ ہی دیر میں بچے اے پی جے عبدالکلام میموریل پہنچ گئے۔ بچے سب سے اترے اور لاوئوں میں میوزیم کے اندر داخل ہوئے۔ داخل ہوتے ہی انھیں ایک کشتی دکھائی دی۔ مریم: میم! یہاں کشتی کیوں رکھی ہے، جبکہ رات میں میری والدہ نے اے پی جے عبدالکلام کے بارے میں بتایا کہ وہ بہت بڑے سائنس داں تھے اور ان کو لوگ میزائل مین بھی کہتے تھے۔ میم: آپ کی والدہ نے بالکل صحیح بتایا، وہ ایک بہت بڑے سائنس داں تھے۔ کشتی جو یہاں رکھی ہوئی ہے یہ ان کے والد محترم زین العابدین کی ہے جسے وہ مچھلی پکڑنے والوں کو کرائے پر دیا کرتے تھے۔ اسی نسبت سے یہ یہاں رکھی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کا بچپن یہیں گزرا۔ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی پیدائش 15 اکتوبر 1931 کو تمل ناڈو کے ضلع رامیشورم کے ایک چھوٹے سے گاؤں دھنُس کوڈی میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم کے دوران اے پی جے عبدالکلام اپنے محلے میں اخبار تقسیم کرتے تھے۔ بچے کچھ آگے بڑھے تو انھوں نے مختلف قسم کے میزائل دیکھے۔ راہل: میم! انھوں نے سائنس میں کیسے دل چسپی لینی شروع کی؟ میم: ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اپنی ابتدائی تعلیم کے بعد جب مدراس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے خلائی سائنس میں گریجویشن کر رہے تھے، اُس وقت اُن کی دل چسپی بڑھی۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (ISRO) میں کام کرتے ہوئے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نے سیٹلائٹ لانچ وہیکل (SLV-3) کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ بھارت کی خلائی کوششوں میں اہم حیثیت رکھتا ہے۔ بچو! ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام یہیں نہیں رکے بلکہ انھوں نے 1974 میں بھارت کے پہلے ایٹم بم کا تجربہ کیا، جس کی وجہ سے انھیں پوری دنیا میں شہرت ملی۔ ان کے اسی شوق، محنت اور لگن کی وجہ سے میزائل ٹیکنالوجی کے میدان میں بھارت نے خود مختاری حاصل کی۔ اگنی، پرتھوی، آکاش، ناگ اور ترشول جیسے میزائل ڈاکٹر کلام صاحب ہی کی قیادت میں بنائے گئے۔ بچے اور آگے بڑھے تو انھوں نے ستارہ دیکھا۔ آہمہ: میم یہ ستارہ یہاں کیوں رکھا ہے؟ میم: اے پی جے عبدالکلام کو موسیقی سے بہت لگاؤ تھا۔ انھیں ستارہ بجانا بہت پسند تھا۔ بچے بہت خوش تھے۔ آخر میں آصف نے میم سے پوچھا۔ آصف: میم! میں نے سنا ہے کہ وہ ہمارے صدر جمہوریہ بھی تھے۔ میم: جی ہاں! آپ نے صحیح سنا ہے۔ وہ 26 جولائی 2002 سے 24 جولائی 2007 تک ہندوستان کے صدر جمہوریہ رہے ہیں۔ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام بچوں سے بڑی محبت کرتے تھے۔ وہ بچوں سے ملتے، ان سے سوالات کرتے اور تاکید بھی کرتے کہ علم حاصل کرنے کے لیے سوالات کرنا ضروری ہے۔ وہ کہتے تھے کہ بچوں کو سوال کرنے دیں۔ ہر بچہ بہت سارے خواب لے کر پیدا ہوتا ہے۔ انھوں نے اسکول کے بچوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کتابوں اور عظیم انسانوں کو اپنا دوست بنائیں۔ وہ یہ بھی کہتے تھے کہ زندگی کا بنیادی مقصد خوش رہنا ہے۔ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کا قول ہے کہ ہر چھوٹی مسکراہٹ کسی کے دل کو چھو سکتی ہے۔ بچّہ اپنی صلاحیت کو پروان چڑھا کر ملک کی ترقی میں حصّہ لیتا ہے۔ خود بھی خوش ہوتا ہے اور دوسروں کو بھی خوش دیتا ہے۔ آج کا دن بچوں کی زندگی کا اہم دن تھا ۔میوزیم گھومنے کے بعد بچے خوش خوش اپنے گھر واپس آگئے ۔استاد کا نوٹ
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی زندگی اور ان کے کارناموں کے بارے میں بچوں سے بات چیت کیجیے۔ ان کے بچپن، تعلیم اور میزائلوں کے بارے میں پوچھیے تاکہ بچے اس اہم شخصیت کو اچھی طرح سمجھ سکیں۔
قشم
پڑھیے اور سمجھੀے۔
وقفه — مُہلت
قول — بات
کشتی — ناؤ
سائنس داں — سائنس کا علم جاننے والا
نسبت — تعلق
ابتدائی — شروعاتی
شہرت — نام وری، چرچا
خود مختاری — آزادی
قیادت — رہبری، رہنمائی
صدر جمہوریہ — کسی جمہوری ریاست کا سربراہ
تاکید — زور دینا
قول — بات
سوچیے اور بتائیے
- ارشد اور مریم آپس میں کیا بات کر رہے تھے؟
- میموریل میں کشتی کے بارے میں میم نے کیا بتایا؟
- ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نے کن چیزوں پر تجربے کیے؟
- ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام بچوں کو کیا تاکید کرتے تھے؟
- ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے نزدیک زندگی کا بنیادی مقصد کیا تھا؟
- آپ کس طرح خوش رہتے ہیں اور کس طرح دوسروں کو خوشی فراہم کرسکتے ہیں؟
ان جملوں کو صحیح لفظوں سے مکمل کیجیے
- اسکول میں آج بچے .................... تھے۔ (پریشان / خوش)
- آج .................... بھی بہت کم تھا۔ (شور / خاموشی)
- میم نے انھیں .................... میں بٹھا دیا۔ (کار / سب)
- ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ایک بہت بڑے .................... تھے۔ (سائنس داں / تاریخ داں)
- ان کو لوگ .................... بھی کہتے تھے۔ (میزائل مین / مکینک)
ہر لفظ کے سامنے تین لفظ دیے ہوئے ہیں، ان میں سے اس لفظ کے تضاد کو خالی جگہ میں لکھئے
- پسند: اچھا برا ناپسند ....................
- رات: سورج دن صبح ....................
- پیدائش: موت مرض صحت ....................
- چھوٹا: لمبا بڑا موٹا ....................
- گاؤਂ: گھر جھونپڑی شہر ....................
پڑھیے، سمجھیے اور لکھیے
بچے کھانے کے وقفے میں بات کر رہے تھے۔
بچے بس سے اترے اور لانوں میں میوزیم کے اندر داخل ہوئے۔
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام بچوں سے بڑی محبت کرتے تھے۔
ان جملوں میں 'رک رہے تھے، اترے، داخل ہوئے، کرتے تھے' ایسے لفظ ہیں جن سے کسی کام کا کرنا یا ہونا معلوم ہوتا ہے۔ ایسے لفظوں کو 'فعل' کہتے ہیں۔ آپ نیچے کے جملوں کو بریکٹ میں دیے گئے فعل کے مطابق مکمل کرکے لکھئے
- میم نے بچوں سے .................... (کہنا)
- سبھی بچے اپنے ساتھ اپنی پسند کے .................... (لانا)
- کل آپ نے میوزیم میں کیا .................... (دیکھना)
- میوزیم کی سیر سے آپ نے کیا .................... (سیکھنا)
- میزائل ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی قیادت میں .................... (بنانا)
وہ لفظ جس سے کسی کام کا ہونا یا کرنا معلوم ہو، اسے فعل کہتے ہیں۔
صحیح بیان پر () اور غلط بیان پر () کا نشان لگائیے
- اے پی جے عبدالکلام ممبئی میں پیدا ہوئے۔
- اے پی جے عبدالکلام اپنے محلے میں اخبار تقسیم کرتے تھے۔
- انھیں گٹار بجانا بہت پسند تھا۔
- اے پی جے عبدالکلام ہندوستان کے صدر جمہوریہ بھی تھے۔
سبق میں آپ نے ایک لفظ پڑھا ہے 'سائنس داں'। اس کے معنی ہیں سائنس کا علم رکھنے والا۔ یہ لفظ دو لفظوں یعنی سائنس + داں سے مل کر بنا ہے۔ اسی طرح آپ بھی نیچے دیے گئے لفظوں کے آگے داں لگا کر لکھیے۔
- قانون + .......... = ................
- نکتہ + .......... = ................
- مزاج + .......... = ................
- قدر + .......... = ................
- علم + .......... = ................
ان تصویروں پر دو دو جملے لکھئے
[تصویر: اسکول کا صحن، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
[تصویر: ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
[تصویر: بڑی عمارت، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
[تصویر: اسکول کا بیرونی دروازہ، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
نیچے دی گئی تصویروں کو دیکھ کر ان کے پیشوں کے نام لکھیے
[تصویر: پولیس افسر اور ڈاکیا، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
پہیلی
جاگو تو وہ پاس نہ آئے
سوجاؤ تو روپ دکھائے
اساتذہ کے لیے ہدایات
- طلبلا کو تصویروں کی مدد سے پڑھنے کے مواقع دیے جا سکتے ہیں۔
- اے پی جے عبدالکلام کے میوزیم کو دکھایا جا سکتا ہے اور اس پر چند جملے لکھوائے جا سکتے ہیں۔
اہم نکات
- ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ہندوستان کے مشہور سائنس داں اور میزائل مین کے نام سے جانے جاتے تھے۔
- انھوں نے خلائی سائنس اور میزائل ٹیکنالوجی میں ملک کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
- وہ 26 جولائی 2002 سے 24 جولائی 2007 تک ہندوستان کے صدر جمہوریہ رہے۔
- وہ بچوں سے بہت محبت کرتے تھے اور کتابوں اور عظیم انسانوں کو اپنا دوست بنانے کی نصیحت کرتے تھے۔
Free study material for Urdu
Official NCERT Textbook PDF: Class 3 Urdu Chapter 09 Hamdardi
Download Textbook: Chapter 09 Hamdardi (Class 3 Urdu)
Secure your copy of the NCERT Textbook for Class 3 Urdu Chapter 09 Hamdardi. Widely adopted across educational institutions, final question papers map directly to the framework outlined in this chapter.
Complete Chapter E-Books for Class 3 Urdu
Access a full archive of NCERT books in English Medium tailored for Class 3 courses. Units like Chapter 09 Hamdardi deliver in-depth concepts and thorough review questions at the section close.
Maximize Conceptual Clarity with NCERT E-Books
Elevate your study routine by reviewing our comprehensive NCERT Solutions and revision notes available on our platform free of charge.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 3 Urdu Sitar Chapter 09 Hamdardi PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 3 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 3 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 3 Urdu Sitar Chapter 09 Hamdardi PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.