NCERT Class 2 Urdu Shahnai Chapter 15 Makdi PDF Download

Download NCERT Class 2 Urdu Textbooks

Explore the complete NCERT textbook for Class 2 Urdu. Tailored for the 2026-27 curriculum, this resource breaks down complex topics to help students prepare effectively for school examinations.

Access Chapter 15 Makdi for Class 2 Urdu

Access the complete PDF for Chapter 15 Makdi below. This focused excerpt allows students to isolate specific topics for thorough review. Cross-reference your textbook exercises with our detailed NCERT Solutions for Class 2 Urdu.

سبق 15

پڑوسی

[تصویر: ایک پرندے کا گھونسلا جس میں چڑیا، چڑا اور ایک کوا موجود ہے، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

کئی روز سے چڑا اور چڑیا بہت پریشان تھے۔ انھیں اپنا گھونسلا بنانے کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں مل رہی تھی۔ ڈھونڈتے ڈھونڈتے وہ ایک گھنے جنگل میں پہنچ گئے۔ اس جنگل میں ایک بہت پرانا درخت تھا۔ انھوں نے اس کی شاخ پر اپنا گھونسلا بنا لیا۔

چڑیا اپنے گھونسلے میں بہت خوش تھی۔ اسے اگر دکھ تھا تو بس یہ کہ وہاں چڑیوں کے اور گھونسلے نہیں تھے، اور نہ ہی جان پہچان والے تھے۔ اس نے اپنے دل کی بات چڑے سے کہہ دی، بولی "دیکھو کل ہی کوّے نے ہمارے پڑوس کی شاخ پر گھونسلا بنایا ہے۔ کوّا اکیلا رہتا ہے۔ مجھے بڑا ڈر لگتا ہے۔ ہمیں یہاں اپنی جان پہچان بڑھانی چاہیے۔ کچھ دوسری چڑیوں کے گھونسلے ہوتے تو کسی بات کا کھٹکا نہیں رہتا۔"

چڑے نے کہا: "گھبرانے کی بات نہیں، وقت پر جو کام آئے وہی اپنا ہوتا ہے۔"

دھیرے دھیرے چڑیا چڑے اور کوّے میں خوب دوستی ہو گئی اور وہ مل جل کر رہنے لگے۔

کچھ دنوں کے بعد چڑیا نے دو انڈے دیے اور اُن انڈوں سے دو ننھے منّه خوب صورت بچّے نکلے۔ کوّا چڑیا کے بچّوں سے بہت پیار کرتا تھا۔ جب چڑیا دانا چُگنے باہر جاتی، کوّا اس کے بچّوں کی نگرانی کرتا۔ کوّا باہر جاتا تو چڑیا اور چڑا اس کے گھونسلے کی دیکھ بھال کرتے۔ اس طرح وہ دونوں پڑوسی ایک دوسرے کی ضرورت میں کام آنے لگے۔

[تصویر: چڑیا، چڑا اور کوّے کا گھونسلا، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

ایک دن کی بات ہے، گھونسلے میں بچّے اکیले تھے۔ اچانک بچّوں کی "چیں چیں" کی آواز سُن کر کوّے نے اپنے گھونسلے سے سر باہر نکالا۔ اس نے دیکھا کہ ایک بلی چڑیا کے بچّوں کی تاک میں بیٹھی ہے۔ کوّا سہم گیا۔ وہ بچّوں کو بچانے کی ترکیب سوچنے لگا۔

وہ درخت کی سب سے اونچی شاخ پر بیٹھ کر زور زور سے کائیں کائیں کرنے لگا۔ اس کی آواز سن کر سارے پڑوسی جمع ہو گئے، سب کے سب زور زور سے چیخنے لگے۔ چیخ پکار کی آوازیں سن کر بلی بہت گھبرائی اور ڈر کر بھاگ گئی۔

تھوڑی دیر کے بعد جب چڑا اور چڑیا گھر لوٹے تو ان کے بچّوں نے سارا قصّہ سنایا۔ وہ بہت خوش ہوئے اور اپنے پڑوسی کوّے کا دل سے شکریہ ادا کیا۔

استاد کا نوٹ

پڑوسیوں کے ساتھ میل جول اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کی عادت کو بچوں کے سامنے اجاگر کیجیے۔ بات چیت کے دوران پوچھیے کہ اکیلے رہنے پر ہمیں کیسا محسوس ہوتا ہے اور مشکل وقت میں دوست کیسے کام آتے ہیں۔

مشق

پڑھیے اور سمجھिए

لفظمعنی
پڑوسیآس پاس میں رہنے والا
محفوظحفاظت سے، صحیح سلامت
درختپیڑ
شاخٹہنی
گھونسلاپرندوں کا گھر
کھٹکاڈر
نگرانیदेख بھال
تاک میں ہوناتلاش میں رہنا
سہم جاناڈر جانا
ترکیبطریقہ
قصّہواقعہ

اساتذہ کے لیے ہدایات

  • کہانی کی تصویروں کو دکھا کر بچوں سے ان کو اندازہ لگا کر پڑھنے اور سنانے کے لیے ترغیب دی جائے۔
  • پڑوسیوں سے ان کے تعلقات کیسے ہیں اس پر گفتگو کروائی جائے۔
  • ہمارے آس پاس کون کون سے پرندے ہوتے ہیں؟ بات چیت کرائی جائے۔

سوچیے اور بتائیے

  1. چڑیا اور چڑا کیوں پریشان تھے؟
  2. چڑیا کو کس بات کا دکھ تھا؟
  3. دونوں پڑوسی ایک دوسرے کے کس طرح کام آتے تھے؟
  4. کوّے نے چڑیا کے بچّوں کی جان کیسے بچائی؟
  5. بلی کیوں بھاگ گئی؟

خالی جگہوں میں مناسب لفظ لکھیے

اکیلے، نگرانی، درخت، محفوظ، قصّہ

  1. انھیں اپنا گھونسلا بنانے کے لیے کوئی ........................ جگہ نہیں مل رہی تھی۔
  2. جنگل میں ایک بہت پرانا ........................ تھا۔
  3. کوّا اس کے بچّوں کی ........................ کرتا تھا۔
  4. گھونسلے میں بچّے ........................ رہتے تھے۔
  5. بچّوں نے انھیں سارا ........................ سنایا۔

تصویریں دیکھ کر جانوروں اور پرندوں کی آوازیں لکیے

[تصویر: چڑیا، کوا، طوطا، بلی اور کبوتر کی تصویریں، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

اپنے پڑوسیوں کے ساتھ آپ کس طرح مل جل کر رہتے ہیں، اپنی جماعت میں بات چیت کیجیے۔

اپنے پسند کے کسی پرندے کی تصویر بنا کر رنگ بھریے

استاد کا نوٹ

بچوں کو تصویریں دیکھ کر پرندوں اور جانوروں کی آوازیں پہچاننے اور لکھنے کا موقع دیجیے۔ آپس کے میل جول پر بات کرتے وقت ہر بچے کو اپنے خیالات بولنے کے لیے کہیے۔

اہم نکات

  • پڑوسی وہ ہوتے ہیں جو ہمارے آس پاس رہتے ہیں اور ضرورت کے وقت ایک دوسرے کے کام آتے ہیں۔
  • جانور اور پرندے بھی آپس میں دوستی کرتے ہیں اور مل جل کر خوشی سے رہتے ہیں۔
  • مشکل وقت میں سمجھداری اور ترکیب سے کام لے کر خطرے کو ٹالا جا سکتا ہے۔

Free study material for Urdu

Download NCERT E-Textbook: Class 2 Urdu Chapter 15 Makdi

Download Textbook: Chapter 15 Makdi (Class 2 Urdu)

Download the certified NCERT Textbook for Class 2 Urdu Chapter 15 Makdi. Educational authorities and instructors recommend this e-textbook as the foundational reference for all terminal tests and school assessments.

Complete Chapter E-Books for Class 2 Urdu

Browse our comprehensive suite of NCERT books in English Medium designed for Class 2 students, offering clear conceptual breakdowns and concluding practice problems.

Maximize Conceptual Clarity with NCERT E-Books

The Class 2 Urdu Chapter 15 Makdi text is carefully engineered to build rock-solid foundational concepts. For an enriched academic journey, learners should pair this with our online NCERT Solutions and revision notes.

FAQs

Where can I download the latest NCERT Class 2 Urdu Shahnai Chapter 15 Makdi PDF Download in PDF for 2026-27?

You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 2 Urdu Shahnai Chapter 15 Makdi PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.

Does this Urdu book follow the latest NCERT rationalized syllabus?

Yes, our collection of Class 2 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.

Why is it better to download NCERT Class 2 Urdu Shahnai Chapter 15 Makdi PDF Download chapter-wise?

Downloading chapter-wise PDFs for Class 2 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.

Are these NCERT books for Class 2 Urdu sufficient for scoring 100%?

NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 2 Urdu Shahnai Chapter 15 Makdi PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.