NCERT Class 1 Urdu Shahnai Chapter 10 Meri Bili PDF Download

Class 1 Urdu Chapter 10 Meri Bili: NCERT Study Material

Access the official NCERT textbook for Class 1 Urdu, updated for the 2026-27 academic session. This digital resource provides the foundational knowledge required for exam success and conceptual clarity.

Read and Download Chapter 10 Meri Bili

View or download the dedicated Chapter 10 Meri Bili resource below. This chapter-by-chapter structuring ensures easy navigation for daily study routines. For comprehensive exam preparation, pair this reading with our verified NCERT Solutions.

سبق 10 - میری بلّی

میری بِلّی میری بِلّی
اُجلی اُجلی مکّھن جیسی

لَمبی لَمبی مونچھوں والی
نِیلی نِیلی آنکھوں والی

نَرم مُلائم، چِکنی چِکنی
کھال ہے اُس کی ریشَم جیسی

سردی میں ہے رنگ دکھاتی
پنجوں سے وہ گیند پکڑتی

دانتوں سے پھر حَملہ کرتی
چپکے سے راتوں میں آ کر

گرم رضائی میں سو جاتی
میرے جاگنے سے پہلے ہی

صبح سویرے چھو ہو جاتی
میری بِلّی میری بِلّی

- پروفیسر اسلم آزاد

[تصویر: دھاری دار بلّی کی تین تصویریں اور رضائی میں چھپی بلّی، درسی کتاب میں دیکھیں]

استاد کا نوٹ

الف) یہ نظم پروفیسر اسلم آزاد کی ہے؛ بلّی مکّھن جیسی اُجلی، لمبی مونچھوں اور نیلی آنکھوں والی ہے۔
ب) بلّی کی کھال نرم، ملائم، چکنی اور ریشم جیسی ہے۔
ج) بلّی رات کو رضائی میں آ کر سو جاتی ہے اور صبح بچّے کے جاگنے سے پہلے چلی جاتی ہے۔

اساتذہ کے لیے ہدایات

استاد بچّوں سے سوال کریں کہ بلّی کی مونچھیں کیسی ہیں؟ بچّوں کے جواب کی روشنی میں تختۂ سیاہ پر 'لمبی' لکھ دیں۔ پھر سوال کریں کہ بلّی کس موسم میں اپنا رنگ دکھاتی ہے۔ بچے کہیں گے 'سردی'۔ اب سردی بھی تختۂ سیاہ پر لکھ دیا جائے۔

پھر بچّوں سے سوال کریں کہ بلّی کی کھال کیسی ہوتی ہے؟ اس پر بچے جواب دیں گے 'نرم، ملائم اور چکنی'۔ آپ ان میں سے لفظ چکنی اور ملائم تختۂ سیاہ پر لکھ دیں۔

اس کے بعد استاد بچّوں کو بتائیں کہ لفظ لمبی میں 'ل' پر جو آواز ہے وہ لام زبر 'لَ' کی ہے۔ لفظ چکنی میں 'چ' کی آواز چ زیر 'چِ' کی ہے اور ملائم میں 'م' کی آواز م پیش 'مُ' کی ہے۔

اب بچّوں کو بتایئے کہ اردو میں زبر، زیر، پیش کے لگانے سے آوازیں بدل جاتی ہیں۔ جیسے۔ اَن اِن اُن

اب انھیں تختۂ سیاہ پر زبر، زیر، پیش لکھ کر دکھائیں۔ زبر ـَ زیر ـِ پیش ـُ

تختۂ سیاہ پر نرم لکھ کر معلوم کریں کہ اس میں 'ن' پر زبر کی آواز ہے یا زیر کی۔ بچّوں کے جواب کی روشنی میں انھیں شاباشی دیں۔ تختۂ سیاہ پر اُجلی لکھ کر معلوم کریں کہ اس میں الف پر آواز کون سی ہے؟ 'اَ' کی 'اِ' کی یا 'اُ' کی۔ بچّوں کے جواب کی روشنی میں انھیں بتائیں کہ لفظ اُجلی میں الف پر پیش کی آواز ہے۔ اب ان لفظوں کو تختۂ سیاہ پر لکھ کر زبر، زیر، پیش کی مشق کرایئے۔
بَن بِن بُن پَن پِن پُن ٹَپ ٹِپ ٹُپ

تختۂ سیاہ پر آن، آپ اور آٹا لکھ کر بچّوں کو بتائیں کہ ان لفظوں میں 'ا' پر مد لگایا گیا ہے۔ اس سے اس کی آواز لمبی ہو گئی ہے۔ پھر بچّوں سے معلوم کریں کہ نظم میری بلّی میں کون سے لفظ ہیں جن میں الف پر مد ہے۔ بچے بتائیں گے۔
آنکھ آکر

اب لفظ بلّی لکھ کر بچّوں سے معلوم کریں اس لفظ میں 'ل' کی آواز کتنی کتنی بار آ رہی ہے۔ بچے کہیں گے 'دو بار'۔ انھیں بتایئے کہ جن لفظوں میں ایک حرف کی آواز دو بار آتی ہے اس پر تشدید لگی ہوتی ہے۔ تشدید کی علامت تختۂ سیاہ پر بنایئے۔
تشدید ـّ

اب بچّوں سے معلوم کریں کہ اس نظم میں اور کون سے الفاظ ایسے ہیں جن میں تشدید لگی ہے۔ بچے بتائیں گے مکّھن۔ اس طرح انھیں اور کچھ لفظ بتائیں۔
ابّا بٹّا پٹّا پتّا پٹّی

استاد کا نوٹ

الف) زبر (ـَ) سے 'اَ'، زیر (ـِ) سے 'اِ' اور پیش (ـُ) سے 'اُ' کی آواز بنتی ہے، جیسے لَمبی، چِکنی اور مُلائم۔
ب) الف پر مد (آ) لگانے سے آواز لمبی ہو جاتی ہے، جیسے آنکھ اور آکر۔
ج) جب ایک حرف کی آواز دو بار آئے تو اس پر تشدید (ـّ) لگتی ہے، جیسے بلّی اور مکّھن۔

Official NCERT Textbook PDF: Class 1 Urdu Chapter 10 Meri Bili

Class 1 Urdu Chapter 10 Meri Bili Official E-Book

Download the certified NCERT Textbook for Class 1 Urdu Chapter 10 Meri Bili. Educational authorities and instructors recommend this e-textbook as the foundational reference for all terminal tests and school assessments.

English Medium NCERT Textbooks for Class 1

Browse our comprehensive suite of NCERT books in English Medium designed for Class 1 students, offering clear conceptual breakdowns and concluding practice problems.

Additional Study Resources for Class 1 Urdu

The Class 1 Urdu Chapter 10 Meri Bili text is carefully engineered to build rock-solid foundational concepts. For an enriched academic journey, learners should pair this with our online NCERT Solutions and revision notes.

FAQs

Where can I download the latest NCERT Class 1 Urdu Shahnai Chapter 10 Meri Bili PDF Download in PDF for 2026-27?

You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 1 Urdu Shahnai Chapter 10 Meri Bili PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.

Does this Urdu book follow the latest NCERT rationalized syllabus?

Yes, our collection of Class 1 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.

Why is it better to download NCERT Class 1 Urdu Shahnai Chapter 10 Meri Bili PDF Download chapter-wise?

Downloading chapter-wise PDFs for Class 1 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.

Are these NCERT books for Class 1 Urdu sufficient for scoring 100%?

NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 1 Urdu Shahnai Chapter 10 Meri Bili PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.