NCERT Class 1 Urdu Shahnai Chapter 03 Do Dost PDF Download

Class 1 Urdu Chapter 03 Do Dost: NCERT Study Material

Explore the complete NCERT textbook for Class 1 Urdu. Tailored for the 2026-27 curriculum, this resource breaks down complex topics to help students prepare effectively for school examinations.

Read and Download Chapter 03 Do Dost

View or download the dedicated Chapter 03 Do Dost resource below. This chapter-by-chapter structuring ensures easy navigation for daily study routines. For comprehensive exam preparation, pair this reading with our verified NCERT Solutions.

سبق 3 - دو دوست

کسی گاؤں میں دو دوست دانش اور دلاور رہا کرتے تھے۔ دونوں میں گہری دوستی تھی۔ ایک دن دونوں دانیال کی دکان پر دال خریدنے پہنچے اور کہا، "ہمیں دال چاہیے۔"

دانیال نے کہا، "کیوں نہیں، ضرور ملے گی، لیکن آج تمھیں پیسے دینے کی ضرورت نہیں ہے۔"

دونوں نے حیرت سے کہا، "کیوں جناب؟"

دانیال نے خوش ہو کر کہا۔ "آج میں آپ لوگوں سے ایک نیک کام کروانا چاہتا ہوں۔"

"وہ کیا؟" دونوں نے حیرت سے پوچھا۔

"ہمارے پاس تھوڑا اناج ہے۔ اسے بستی کے ان لوگوں کو دینا ہے اور وہ بھی مفت، جو محنت مزدوری تو کرتے ہیں لیکن ان کی گزر بسر بڑی مشکل سے ہوتی ہے۔" دکان دار نے سمجھاتے ہوئے کہا۔

[تصویر: دانیال کی دکان پر کھڑے دانش اور دلاور، درسی کتاب میں دیکھیں]

"اور یاد رکھنا وہاں پر زیادہ دیر رکنا مت۔ کہیں ایسا نہ ہو وہاں پر ہونے والے کٹھ پتلی کے کھیل اور ڈگڈگی کی آواز میں گُم ہو جاؤ اور وقت کا خیال نہ رہے۔"

دونوں خوشی خوشی راضی ہو گئے۔ "ہم اپنی ذمّے داری بہ خوبی نبھائیں گے۔ اگر ہمیں آنے میں دیر ہو جائے تو ہمارا سامان واحد کو دے دینا۔ وہ سامان وسیم کی مدد سے ہم تک پہنچ جائے گا۔ ہم سب ایک دوسرے کو خوب اچھی طرح جانتے ہیں۔"

[تصویر: کٹھ پتلیاں اور بیٹھے ہوئے بچّے، درسی کتاب میں دیکھیں]

استاد کا نوٹ

الف) کہانی کے کردار: دو دوست دانش اور دلاور، دکان دار دانیال، اور واحد اور وسیم۔
ب) دانیال نے دونوں دوستوں کو بستی کے محنت کش لوگوں میں مفت اناج بانٹنے کا نیک کام دیا۔
ج) دانیال نے یاد دلایا کہ کٹھ پتلی کے کھیل اور ڈگڈگی میں گُم ہو کر وقت نہ بھولنا۔

اساتذہ کے لیے ہدایات

اس کہانی کی مدد سے ہمیں طلبا کو 4 حروف 'د'، 'ڈ'، 'ذ' اور 'و' سکھانے ہیں۔

بچّوں سے سوال کریں کہ اس کہانی کے ایسے الفاظ بتائیں جو 'د' سے شروع ہوتے ہیں۔ بچّے دانش، دلاور اور دانیال وغیرہ لفظ بتائیں گے۔

استاد تختۂ سیاہ پر "د" لکھ کر بتائیں کہ یہ تینوں الفاظ اردو کے حرف 'د' سے شروع ہوتے ہیں۔

اسی طرح بقیہ حروف سے شروع ہونے والے الفاظ پوچھ کر سبھی حروف سے بچّوں کو متعارف کرائیں۔

پھر ان حروف کو جوڑ کر بنائے جانے والے آسان الفاظ تختۂ سیاہ پر لکھیں۔ جیسے: ادا، جدا، خدا، خود، دن، دان، دین، داب، باد، اور دوب وغیرہ۔

یہاں بچّوں کو یہ بھی بتایا جائے کہ یہ حروف اپنے بعد آنے والے کسی بھی حروف سے ملا کر نہیں لکھے جاتے۔

استاد کا نوٹ

الف) اس سبق کے چار حروف ہیں: د، ڈ، ذ اور و۔
ب) یہ حروف اپنے بعد آنے والے حرف سے جڑ کر نہیں لکھے جاتے، جیسے 'دن' اور 'دوب' میں۔
ج) کہانی سے 'د' سے شروع ہونے والے لفظ: دانش، دلاور، دانیال، دال اور دکان۔

NCERT Book for Class 1 Urdu Chapter 03 Do Dost

Class 1 Urdu Chapter 03 Do Dost Official E-Book

Access the official NCERT Textbook for Class 1 Urdu Chapter 03 Do Dost, updated for the current academic session. Recognized as the core reading material across schools nationwide, board evaluations rely entirely on this syllabus.

English Medium NCERT Textbooks for Class 1

Browse our comprehensive suite of NCERT books in English Medium designed for Class 1 students, offering clear conceptual breakdowns and concluding practice problems.

Additional Study Resources for Class 1 Urdu

Built to foster deep conceptual mastery, this manual serves as an ideal study tool. Complement your textbook reading by exploring our professional NCERT Solutions and revision notes online.

FAQs

Where can I download the latest NCERT Class 1 Urdu Shahnai Chapter 03 Do Dost PDF Download in PDF for 2026-27?

You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 1 Urdu Shahnai Chapter 03 Do Dost PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.

Does this Urdu book follow the latest NCERT rationalized syllabus?

Yes, our collection of Class 1 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.

Why is it better to download NCERT Class 1 Urdu Shahnai Chapter 03 Do Dost PDF Download chapter-wise?

Downloading chapter-wise PDFs for Class 1 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.

Are these NCERT books for Class 1 Urdu sufficient for scoring 100%?

NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 1 Urdu Shahnai Chapter 03 Do Dost PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.