Official NCERT Book for Class 8 Urdu: Chapter 07 Teen Sawal
Explore the complete NCERT textbook for Class 8 Urdu. Tailored for the 2026-27 curriculum, this resource breaks down complex topics to help students prepare effectively for school examinations.
Chapter-wise Study Material: Chapter 07 Teen Sawal
Access the complete PDF for Chapter 07 Teen Sawal below. This focused excerpt allows students to isolate specific topics for thorough review. Cross-reference your textbook exercises with our detailed NCERT Solutions for Class 8 Urdu.
سبق 6: تین سوال
ایک بار ایک بادشاہ کے دل میں خیال آیا کہ اگر اُسے پہلے سے ہی معلوم ہو جایا کرے کہ کسی کام کے شروع کرنے کا صحیح وقت کیا ہے، وہ کون سے مناسب لوگ ہیں جن کی رائے پر بھروسہ کیا جائے اور وہ کہ جن سے بچا جائے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ اگر اُسے یہ پہلے سے معلوم ہو جائے کہ وہ کون سا کام ہے جس کا کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے تو اسے کبھی ناکامی کا منھ نہ دیکھنا پڑے۔
[تصویر: دربار میں تخت پر بیٹھا بادشاہ اور درباری، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
یہ خیال دل میں آتے ہی بادشاہ نے پوری سلطنت میں منادی کرا دی کہ وہ اُس شخص کو ایک بڑا انعام دے گا جو اُسے یہ بتا سکے کہ ہر کام کے شروع کرنے کا صحیح وقت کیا ہے؟ بہت اہم لوگ کون ہیں؟ اور سب سے زیادہ ضروری کام کیا ہے جو اُسے کرنا چاہیے۔
بادشاہ کے پاس بہت سے لوگ آئے لیکن اُن سب نے بادشاہ کے سوالات کے مختلف جوابات دیے۔ جوابات مختلف ہونے کی وجہ سے بادشاہ ان میں سے کسی سے اتفاق نہ کر سکا اور نہ اس نے کسی کو انعام دیا۔ لیکن چوں کہ وہ اپنے سوالوں کے جوابات جاننے کے لیے اب بھی فکر مند تھا، اس لیے اُس نے طے کیا کہ وہ ایک سادھو سے مشورہ کرے گا جو اپنی سوجھ بوجھ کی وجہ سے سلطنت کے کونے کونے میں مشہور تھا۔
وہ سادھو ایک جنگل میں رہتا تھا جس کے باہر کبھی نہیں گیا تھا۔ وہ عام آدمیوں کے علاوہ کسی سے نہیں ملتا تھا۔ چنانچہ بادشاہ نے معمولی کپڑے پہنے اور سادھو کی کُٹیا سے پہلے ہی وہ اپنے گھوڑے سے اُتر کر اور اپنے سپاہیوں کو پیچھے چھوڑ کر سادھو سے ملنے کے لیے اکیلا چل پڑا۔
[تصویر: کُٹیا کے سامنے زمین کھودتا سادھو اور اس کی طرف آتا بادشاہ، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]
استاد کا نوٹ
الف) بادشاہ کے تین سوال ترتیب سے یاد رکھیے: کام شروع کرنے کا صحیح وقت، سب سے اہم لوگ، اور سب سے ضروری کام۔
ب) 'منادی کرانا' کا مطلب ہے اعلان کرانا۔
ج) بادشاہ کو کسی جواب پر اتفاق کیوں نہ ہوا؟ سبق کے مطابق سب لوگوں کے جوابات مختلف تھے۔
بادشاہ قریب پہنچا تو دیکھا کہ اُس وقت سادھو اپنی کُٹیا کے سامنے زمین کی کھدائی کر رہا تھا۔ بادشاہ کو دیکھتے ہی اس نے اُسے سلام کیا اور کھودتا رہا۔ سادھو دُبلا پتلا اور کمزور تھا۔ ہر بار جب وہ اپنا پھاوڑا زمین پر چلاتا، بہت تھوڑی مٹی کھود پاتا اور بُری طرح ہانپنے لگتا۔
بادشاہ اس کے پاس گیا اور کہا، "سادھو مہاراج، ہم آپ کے پاس تین سوالوں کے جواب لینے آئے ہیں۔ ایک یہ کہ میں یہ کیسے جان سکتا ہوں کہ کام کرنے کا صحیح وقت کیا ہے؟ دوم یہ کہ وہ کون لوگ ہیں جن کی مجھے بہت ضرورت ہے تا کہ میں دوسروں کے مقابلے میں ان پر زیادہ توجہ دے سکوں؟ تیسرا یہ کہ وہ کون سے معاملات ہیں جو بہت ضروری ہیں اور جن پر مجھے فوراً توجہ کرنی چاہیے؟"
سادھو نے بادشاہ کی بات سنی لیکن کوئی جواب نہیں دیا۔ اور پھر زمین کھودنے لگا۔
"آپ تھک گئے ہیں۔"
بادشاہ نے کہا، "مجھے پھاوڑا دیجیے، میں تھوڑی دیر آپ کا کام کروں گا۔"
"شکریہ" سادھو نے کہا اور بادشاہ کو پھاوڑا دے کر زمین پر بیٹھ گیا۔
استاد کا نوٹ
الف) بادشاہ سادھو سے ملنے عام آدمی بن کر گیا؛ اس نے معمولی کپڑے پہنے اور سپاہیوں کو پیچھے چھوڑ دیا، کیوں کہ سادھو صرف عام آدمیوں سے ملتا تھا۔
ب) 'پھاوڑا' زمین کھودنے کا اوزار ہے اور 'ہانپنا' یعنی تھکن سے تیز تیز سانس لینا۔
ج) سادھو کے سامنے بادشاہ نے اپنے سوال 'ایک یہ کہ ... دوم یہ کہ ... تیسرا یہ کہ' کہہ کر ترتیب سے پوچھے ہیں۔
Free study material for Urdu
Chapter 07 Teen Sawal Digital Textbook & Resources for Class 8 Urdu
Class 8 Urdu Chapter 07 Teen Sawal Official E-Book
Secure your copy of the NCERT Textbook for Class 8 Urdu Chapter 07 Teen Sawal. Widely adopted across educational institutions, final question papers map directly to the framework outlined in this chapter.
English Medium NCERT Textbooks for Class 8
Browse our comprehensive suite of NCERT books in English Medium designed for Class 8 students, offering clear conceptual breakdowns and concluding practice problems.
Additional Study Resources for Class 8 Urdu
Elevate your study routine by reviewing our comprehensive NCERT Solutions and revision notes available on our platform free of charge.
FAQs
You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 07 Teen Sawal PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.
Yes, our collection of Class 8 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.
Downloading chapter-wise PDFs for Class 8 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.
NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 8 Urdu Khayaal Chapter 07 Teen Sawal PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.