NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 07 Brigadier Muhammad Usman PDF Download

Official NCERT Book for Class 7 Urdu: Chapter 07 Brigadier Muhammad Usman

Explore the complete NCERT textbook for Class 7 Urdu. Tailored for the 2026-27 curriculum, this resource breaks down complex topics to help students prepare effectively for school examinations.

Chapter-wise Study Material: Chapter 07 Brigadier Muhammad Usman

Access the complete PDF for Chapter 07 Brigadier Muhammad Usman below. This focused excerpt allows students to isolate specific topics for thorough review. Cross-reference your textbook exercises with our detailed NCERT Solutions for Class 7 Urdu.

سبق 7: برگیڈیر محمد عثمان

ہمارے وطن کی سلامتی اور حفاظت کے لیے بے شمار محبِّ وطن جاں بازوں نے اپنی قربانیاں پیش کی ہیں۔ ان میں ایک نام برگیڈیر محمد عثمان کا ہے۔ اُن کی پیدائش 15 جولائی 1912 کو بی بی پور گاؤں، ضلع مئو، اتر پردیش میں ہوئی۔ ان کی والدہ کا نام جمیلن بی بی اور والد کا نام قاضی محمد فاروق تھا جو بنارس میں شہر کوتوال تھے۔ برطانوی حکومت نے اُن کی خدمات کے اعتراف میں انھیں خان بہادر کا خطاب دیا تھا۔

محمد عثمان کو مطالعے کا بہت شوق تھا۔ وہ کئی زبانیں جانتے تھے۔ ان کے مزاج میں شروع سے ہی جاں بازی اور جاں نثاری کا جذبہ موجود تھا۔ اُن کی بہادری اور جرأت کا پہلا مظاہرہ 12 سال کی عمر میں اُس وقت ہوا جب انھوں نے کنویں میں ڈوبتے ہوئے ایک بچے کی جان بچائی تھی۔ ان کی دلی خواہش تھی کہ وہ ہندوستانی فوج میں بھرتی ہو کر ملک کی خدمت کریں۔ لہٰذا فوج کی ملازمت کے لیے وہ مسلسل جدوجہد کرتے رہے۔

[تصویر: فوجی وردی میں برگیڈیر محمد عثمان، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

استاد کا نوٹ

الف) برگیڈیر محمد عثمان کی پیدائش: 15 جولائی 1912، بی بی پور گاؤں، ضلع مئو (اتر پردیش)۔
ب) والدین کے نام یاد رکھیے: والدہ جمیلن بی بی اور والد قاضی محمد فاروق، جو بنارس میں شہر کوتوال تھے۔
ج) ان کی بہادری کا پہلا مظاہرہ 12 سال کی عمر میں ہوا، جب انھوں نے کنویں میں ڈوبتے ہوئے ایک بچے کی جان بچائی۔

فوج میں اُن دنوں ہندوستانیوں کے لیے مواقع محدود تھے۔ اس کے باوجود محمد عثمان اپنی ذہانت اور لگن سے رائل ملٹری کالج سینڈ ہرسٹ (Sandhurst) جیسے مشہور ادارے میں داخلہ پانے میں کامیاب ہو گئے۔ بعد میں اُسی کالج میں بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ ان کا تقرر ہوا۔ ان کو دس دیگر ہندوستانی افسران کے ساتھ ہندوستانی فوج میں ملازمت کے لیے منتخب کیا گیا۔ ایک سال بعد ان کا تقرر ہندوستانی فوج کی دسویں بلوچ ریجمینٹ میں کر دیا گیا۔ 1936 میں ترقی پا کر وہ لیفٹیننٹ ہو گئے۔

ملک کی آزادی اور تقسیم کے فوراً بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پہلی جنگ ہوئی۔ اس جنگ کی وجہ یہ تھی کہ پاکستان ہر صورت میں جمّوں و کشمیر پر قبضہ کرنا چاہتا تھا۔ ہندوستانی فوج نے دلیری اور جرأت کی مثال قائم کی اور کشمیر پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔ اِس جنگ کی کامیابی کا سہرا برگیڈیر محمد عثمان اور ان کے فوجی ساتھیوں کے سر جاتا ہے۔ پاکستانی حکومت نے انھیں اپنی فوج کا جنرل بنانے کی پیش کش کی تھی جسے انھوں نے ٹھکرا دیا اور خود کو ہندوستان کی حفاظت کے لیے وقف کر دیا۔

اس دوران قبائلیوں کے حملے کی وجہ سے جموں و کشمیر کے علاقے میں صورتِ حال بہت خراب ہو گئی تھی۔ ان قبائلیوں کی حمایت پاکستانی فوج کر رہی تھی جس کی وجہ سے ملک کی سالمیت کے لیے بڑا خطرہ لاحق تھا۔ جموں و کشمیر کے کئی علاقوں نوشہرہ، جھنگڑ اور کوٹ وغیرہ پر قبائلیوں نے قبضہ کر لیا تھا۔ جنھیں دوبارہ حاصل کرنے کی ذمہ داری برگیڈیر محمد عثمان کو سونپتے وقت ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل کے۔ ایم۔ کری اپّا نے یہ خواہش ظاہر کی کہ وہ کوٹ کا علاقہ برگیڈیر محمد عثمان سے تحفے میں چاہتے ہیں۔

[تصویر: میدانِ جنگ میں آگے بڑھتے ہوئے فوجی، اپنی درسی کتاب میں دیکھیں]

استاد کا نوٹ

الف) فوجی سفر کی ترتیب یاد رکھیے: رائل ملٹری کالج سینڈ ہرسٹ میں داخلہ، سیکنڈ لیفٹیننٹ، دسویں بلوچ ریجمینٹ میں تقرر، اور 1936 میں لیفٹیننٹ۔
ب) جموں و کشمیر کے جن علاقوں پر قبائلیوں نے قبضہ کیا تھا: نوشہرہ، جھنگڑ اور کوٹ؛ اس وقت ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل کے۔ ایم۔ کری اپّا تھے۔
ج) 'سہرا سر جانا' محاورہ ہے، یعنی کامیابی کا کریڈٹ ملنا؛ 'سالمیت' یعنی ملک کا پورا اور محفوظ رہنا۔

Free study material for Urdu

Chapter 07 Brigadier Muhammad Usman Digital Textbook & Resources for Class 7 Urdu

Download Textbook: Chapter 07 Brigadier Muhammad Usman (Class 7 Urdu)

Secure your copy of the NCERT Textbook for Class 7 Urdu Chapter 07 Brigadier Muhammad Usman. Widely adopted across educational institutions, final question papers map directly to the framework outlined in this chapter.

Complete Chapter E-Books for Class 7 Urdu

Access a full archive of NCERT books in English Medium tailored for Class 7 courses. Units like Chapter 07 Brigadier Muhammad Usman deliver in-depth concepts and thorough review questions at the section close.

Maximize Conceptual Clarity with NCERT E-Books

The Class 7 Urdu Chapter 07 Brigadier Muhammad Usman text is carefully engineered to build rock-solid foundational concepts. For an enriched academic journey, learners should pair this with our online NCERT Solutions and revision notes.

FAQs

Where can I download the latest NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 07 Brigadier Muhammad Usman PDF Download in PDF for 2026-27?

You can download the latest, teacher-verified PDF for NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 07 Brigadier Muhammad Usman PDF Download for free on StudiesToday.com. These digital editions are updated as per 2026-27 session and are optimized for mobile reading.

Does this Urdu book follow the latest NCERT rationalized syllabus?

Yes, our collection of Class 7 Urdu NCERT books follow the 2026 rationalization guidelines. All deleted chapters have been removed and has latest content for you to study.

Why is it better to download NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 07 Brigadier Muhammad Usman PDF Download chapter-wise?

Downloading chapter-wise PDFs for Class 7 Urdu allows for faster access, saves storage space, and makes it easier to focus in 2026 on specific topics during revision.

Are these NCERT books for Class 7 Urdu sufficient for scoring 100%?

NCERT books are the main source for NCERT exams. By reading NCERT Class 7 Urdu Khayaal Chapter 07 Brigadier Muhammad Usman PDF Download line-by-line and practicing its questions, students build strong understanding to get full marks in Urdu.